واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری > فیض احمد فیض



فیض احمد فیض فیض احمد فیض


Video Poetry - آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی-

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-03-11, 12:35 PM   #1
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Thumbs up Video Poetry - آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی-

Video Poetry - آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی-

السلام و علیکم
فیض احمد فیض مرحوم کی ایک دعا۔۔

یہ وڈیو فیض کو خراج تحسین پیش کرنے کی میری ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔



وڈیو کا اصل لنک: YouTube - Aeaye Hath Uthaen Hum Bhi - A Tribute to Faiz Ahmed Faiz

آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی
ہم جنہیں رسمِ دعا یاد نہیں
ہم جنھیں سوزِ محبت کے سوا
کوئی بُت کوئی خُدا یاد نہیں

آئیے عرض گزاریں کہ نگارِ ہستی
زہرِ امروز میں شیرینئ فردا بھر دے
وہ جنہیں تابِ گراں بارئ ایام نہیں
ان کی پلکوں پہ شب و روز کو ہلکا کر دے

جن کی آنکھوں کو رخِ صبح کا یارا بھی نہیں
ان کی راتوں میں کوئی شمع منور کر دے
جن کے قدموں کو کسی رہ کا سہارا بھی نہیں
ان کی نظروں پہ کوئی راہ اجاگر کر دے

جن کا دیں پیروئ کذب و ریا ہے ان کو
ہمتِ کفر ملے ، جراتِ تحقیق ملے
جن کے سر منتظرِ تیغِ جفا ہیں ان کو
دستِ قاتل کو جھٹک دینے کی توفیق ملے

عشق کاسِرّ نہاں، جانِ تپاں ہے جس سے
آج اقرار کریں اور تپش مٹ جائے

حرف ِحق دل میں کھٹکتا ہے جو کانٹے کی طرح
آج اظہار کریں اور خلش مٹ جائے

فیض احمد فیض


Last edited by Farrukh; 10-03-11 at 12:41 PM.
Farrukh آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, poetry, size, ہاتھ, پہ, پیش, ملے, محبت, مرحوم, video, www, you, آنکھوں, آئیے, السلام, احمد, خُدا, دیں, دل, ریا, راہ, سہارا, شب, عرض, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سب ہاتھ اٹھاؤ کہ دعاؤں کی گھڑی ہے راجہ اکرام شعر و شاعری 11 16-12-09 11:15 AM
ہاتھ اٹھائے ہیں مگر لب پہ دعا کوئی نہیں The Great احمد فراز 0 28-08-09 01:16 PM
معزول ججوں کو عدالتوں میں بٹھائینگے،آصف زرداری پرویز مشرف کے ساتھ چلنے کی سنگین غلطی نہ کریں،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 11:51 AM
ن لیگ کے اُمیدواروں نے عدلیہ اور آئین کی بحالی کا حلف اٹھا لیا،آئین سے کھیلنے والے ہاتھ روکنا ہو نگے،نواز شر یف عبدالقدوس خبریں 0 07-02-08 02:38 AM
اٹھاتا ہوں جو کبھی ہاتھ میں‌دُعا کے لیے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 10-01-08 02:25 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger