واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے ہیروز > قائد اعظم (RA)




نایاب نہیں کمیاب ہیں ہم (آپا فیض النساء) افشاں نوید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-04-11, 02:06 PM   #1
نایاب نہیں کمیاب ہیں ہم (آپا فیض النساء) افشاں نوید
umalbaneen umalbaneen آف لائن ہے 04-04-11, 02:06 PM

n



رات ہوتے ہوتے ہی
inbox
بھر جاتا ہے ،لیکن آج کی خاص بات یہ ایک ہی پیغام تھا جو بار بار موصول ہو رہا تھا ،ہر ایک سے موصول ہو رہا تھا، اور وہ خبر جو جنگل کی آگ کی طرح پورے ملک اور ملک سے باہر جہاں جہاں تحریکی گھرانے ہیں آن کی آن میں پہنچ گئی
کہ"ہماری پیاری فیض آپا ہم سے رخصت ہو گئیں"- ہر ایک یہ خبر دوسرے کو دے کر گویا ان سے اپنے والہانہ تعلق کا اظہار کر رہا ہے یا خود کو یقین دلا رہا یے کہ واقعی یہ سانحہ ہو چکا ہے- 2مارچ کا سورج غر وب ہوتے ہوتے ان کی زندگی کا سورج بھی حرارت و توانائی کھو بیٹھا- ان کے ہزاروں چاہنے والے غم و الم میں ڈوبے ہوئے رب کی رضا پر راضی ان کے لئے دستِ دعا دراز کئے ہوئے ۔۔۔۔۔ ہر ایک کی کتنی الگ نسبت تھی ان سے۔اس کا اندازہ صبح ان کے جنازے کے اجتماع کے موقع پر ہوا-- ایسے موقع پر تعزیت کے لئے آنے والے پسماندگان سے اظہارِتعزیت کرتے ہیں‌،انہیں دلاسہ دے کر صبر کی تلقین کرتے ہیں
-، لیکن یہاں تو منظر ہی جدا ہے، تحریکی ساتھی ایک دوسرے کو دلاسہ دے رہے ہیں ۔۔۔۔ ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھا رہےہیں،لگ رہا ہے کہ ہر ایک کا غم جدا ہے جو دوسرے سے بڑھ کر ہے۔۔۔ لوگوں کا جم غفیر ہے، لوگ آ رہے ہیں اور تعزیت کر کے جا رہے ہیں -----

لیکن ہجوم کم نہیں ہو رہا -اطراف میں کہیں پارکنگ کی جگہ نہیں -- اس وقت شہر بھر کے ذمہ داران کا رخ ایک ہی سمت ہے۔۔۔۔۔فیض آپا کی رہائش گاھ کی طرف کہ۔۔۔۔۔ ان کے چاہنے والے ان کے آخری دیدار سے محروم نہ رہ جائیں
یہ خراجِ تحسین اس نصف صدی کی جدوجہد کو خراج تحسین ہے جس کا نام فیض النساء تھا-- 1976 ء میں رکنیت منظور ہونے اور حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے حلف کے تقاضوں کو جس طرح سمجھا اور ان کا حق ادا کیا اور جو ذمہ داری دی گئ اس کے لئے اپنا تن من دھن جس طرح قربان کیا یہ سعادت کم ہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے
مقامی شورٰی سے مرکزی شورٰی تک کی بارعب آواز، بے لاگ اپنی رائے رکھنے والی کھنے والی، مداہنت سے کوسوں دور، جو حق جانا دلیل کے ساتھ پیش کیا چاہے
دوسرے ہم آواز ہیں بھی یا نہیں ۔۔۔ اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرنا پھر شورٰی کے فیصلوں پر راضی رہنا -- اراکین جماعت کو ان کی اصابت رائے پر اتنا بھروسہ تھا کہ ہر سطح کی شورٰی کا وہ لازمی جز تھیں اور اصابتِ رائے کی اس امانت کا حق ادا کرنا بہت سوں نے ان سے ضرور سیکھا ہوگا
ان کی تعزیت کے لئے اکٹھے ہو نے والے ان سے اپنی کن کن نسبتوں کا ذکر کر رہے تھے-روتے ہوئے آنسوؤں کی جھڑی لگی ہویئ تھی، ایک ایک کو بتا رہی تھی وہ کہ " وہ میری استاد تھیں-" کتنے ہزاروں لوگ ان کلاسوں سے مستفید ہوئے جو وہ مختلف حلقوں میں اپنی ناسازئ طبع کے باوجود تسلسل سے لیتی رہیں -دو دہائیوں قبل جب جماعت میں ان سے شناسائی ہوئی تب سے میں نے انہیں شدید بیمار ہی پایا
‌سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا-- لیکن یہ جسمانی عارضہ ان کے پایہء استقلال میں کبھی لغزش نہ لا سکا --بڑے بڑے عوامی اجتماعات میں جہاں کثیر تعداد میں خواتیں ہوتیں ان کا خطاب پروگرام کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا، کہ اظہارِبیان کی بے پناہ صلاحیت رب نے عطا فرمائی تھی جس کو حق کے پرچار کے لئے خوب خوب انہوں نے استعمال کیا --سانس ٹوٹ ٹوٹ جاتی تو عوامی حلقوں سے معذرت کرنے لگی تھیں لیکن تنظیمی فورمز پر پھر بھی ان کے درس و تدریس جاری رہے
سلیقے سے کاٹن کی ساڑھی میں لپٹا فیض آپا کا وجود حرکت اور عزمِ مصمم کا دوسرا نام تھا جس ذمہ داری پر تحریک نے لگا دیا وہاں یوں فٹ ہو گئیں جیسے انگوٹھی میں نگینہ۔۔۔۔
ان کی سیاسی جدوجہد ان کی تحریکی زندگی کا بڑا جاندار باب ہے عبدالستار افغانی مرحوم و مغفور کے دور سے ان کی سیاسی جدوجہد، کہ بحیثیت کونسلرجب انہیں صحت و تعلعم کی کمیٹی میں ڈالا گیا تو اسکولوں کی سپر وژن کی ذمہ داری انہوں نے جس خوبی سے نبھائی اور اساتذہ اور طالبعلموں کو جس طرح درس و تبلیغ کے ذریعے اقامتِ دین کے وسیع تر تصور سے روشناس کروایا وہ انھی کی انتھک جدوجہد کا ایک روشن باب ہے
جب حلقہ خواتین نے اداروں کی ضرورت کو محسوس کیا اور بتدریج اداروں کا قیام عمل میں آیا تو ادارہ کے اصول و ضوابط بنانے اور ان کے استحکام میں ان کا بڑا نمایاں کردار رہا، چاہے وہ وہ تعلیمی ادارے ہوں یا جیلیں، جیل میں کام جو خواتین کے لئے نسبتاً مشکل ٹاسک ہے، فیض آپا کی اس فیلڈ میں کارکردگی آنے والوں کے لئے مشعلِ راہ کا کام کرتی رہے گی
---جیل میں عورتوں اور بچوں کی دگرگوں حالت ان سے دیکھی نہ گئی، انہوں نے جیل کے ذمہ داران سے رابطے کئے اور کسی حد تک انہیں عورتوں اور بچوں کی بہبود کے لئے قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔۔۔۔ جیل میں بالخصوص وہ عورتیں جو ماں بننے کے مراحل میں ہوتی تھیں، ان کے لئے ان کی دوڑ دھوپ قابلِدید ہوتی تھی -وہ ان مسئلوں میں یوں ہلکان رہتی تھیں جیسے ان کے گھر کا مسئلہ ہو-- جس حد تک ممکن ہوتا وہ اپنے ذاتی وسائل سے بھی زچہ و بچہ کو سہولت پہنچانے کا اہتمام کرتیں، اور جیل انتظامیہ کو بھی مجبور کرتیں- وہ حق کی آواز تھیں اور ہر جگہ سنی جاتیں- اسی لئے اللہ نے ان کو بہت اکرام سے نوازا تھا--جیلوں میں انکی دعوت و تذکیر سے کتنی مجرمانہ زندگیاں تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے شائستہ و باوقار زندگی کی طرف لوٹ آئیں- جیلوں میں اسکارف اور قرآن و لٹریچر پہنچانا، ان کی جسمانی ضرورت کے ساتھ انکو نارِجہنم سے بچانے کی فکر کرنا۔۔۔۔۔ اس فکر نے انکو ہمیشہ بے چین و مضطرب رکھا -
ان کی مومنانہ زندگی کا مظہر ان کی پر امید زندگی تھی-جیل کی زندگی میں سہولتیں مہیا کرنا اور ان کو مجرمانہ زندگی سے نکالنا ہو یا تعلیمی اصطلاحات یا حلقہ جات کے درس و تدریس ۔۔۔۔ وہ ہمیشہ افراد سے پر امید رہتیں کہ حق کی دعوت انہیں پہنچی ہی نہیں، یہ ہماری کوتاہی ہے، اللہ کے بندے ضرور اللہ کی طرف پلٹیں گے---
اپنے چھوٹوں کو محبت کے ساتھ جو احترام وہ دیتی تھیں اس سے ہر ایک انکا گرویدہ ہو جاتا تھا- اسلام سے ان کی وفاداری، تحریک کے مختلف مراحل میں ان کی نظریاتی یکسوئی، معاملات میں کھرا پن، تعلقات میں خلوص کی مٹھاس، بلاشبہ ان کے تحریک کے سچے مزاج شناس ہونے کی گواہی ہے--
غرض ہماری فیض آپا اپنی ذات میں انجمن، اپنی سوچ اور فکر میں بھر پورتحریک اور انقلاب تھیں--ان کی زندگی کے دفتر کے بہت سے گوشوں سے اس تحریر میں پردہ نہیں اٹھ سکا ہے، لیکن انکی شخصیت کے حوالے سے یہ بات بلاشبہ کہی جا سکتی ہےکہ " بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

--

umalbaneen
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مراسلات: 6
شکریہ: 1
4 مراسلہ میں 16 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 650
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے umalbaneen کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-04-11), عبداللہ آدم (10-04-11)
پرانا 04-04-11, 02:13 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,228
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

الســلامُ علیکم

عُمدہ تحریر

شیئرنگ کا شُــکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (04-04-11)
پرانا 04-04-11, 02:14 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 398
کمائي: 9,506
شکریہ: 1,248
330 مراسلہ میں 1,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ اپنی رحمتِ خاص میں رکھے آمین
shafirajput آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafirajput کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-04-11), عبداللہ آدم (10-04-11)
پرانا 04-04-11, 02:20 PM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ اُن کی مغفرت فرمائے، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 10-04-11, 07:56 AM   #5
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,111
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ ۔
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فیض آپا،تحریک،انقلاب،, فورمز, قدم, قرآن, چین, موقع, ممکن, ماں, محبت, معذرت, آج, اللہ, انتظامیہ, اسلام, استاد, بچوں, تحریر, خواتین, خبر, دعا, رات, زندگی, شہر, ضوابط, غم, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آئندہ 20سالوں میں موجودہ ادویات کی بجائے سٹیم سیل ادویات لیں گی جاویداسد دلچسپ اور عجیب 28 29-11-11 10:28 AM
Kagaya کی خوبصورت تصاویر جنہیں دیکھ کر خوابوں میں کھو جائیں lordforkland گپ شپ 13 10-04-11 07:57 AM
انڈیا میں عید الفطر ( تصاویر ) نورالدین عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 2 20-09-10 05:50 PM
ویب سائٹ بنائیں صرف 30منٹ میں .بغیر html سیکھے..ایک انوکھا سافٹ ویئر پیاسا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 15 27-10-09 11:40 AM
ویب سا ئیٹ پروفشنل کمپنی سے بنوائیں ، ویب ہوسٹنگ اور ڈومین ۔۔۔۔۔۔ محمد عامر ریاض آپکے کاروباری اشتہارات 23 20-04-09 01:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger