واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس > قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net)



قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) قران پراجیکٹ http://quran.pak.net/


سب سے عمدہ اور متفق قران کا ترجمہ کونسا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  2 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 27-09-08, 01:44 AM  
سب سے عمدہ اور متفق قران کا ترجمہ کونسا ہے؟
منتظمین منتظمین آف لائن ہے 27-09-08, 01:44 AM
درجہ بندی: (2 votes - 5.00 average)

سلام!
سب سے عمدہ اور متفق قران کا ترجمہ درکار ہے؟ کوئی ان لائن یا پھر اف لائن ترجمہ کا نام درکار ہے۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!

 
منتظمین's Avatar
منتظمین
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 7501
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
champion_pakistani (29-09-08), rana ammar mazhar (18-12-11), یاسر عمران مرزا (03-12-10), میاں شاہد (27-09-08), محمدعدنان (28-09-08), ابوسعد (27-01-11), ابن جلال (06-10-08), تفسیر حیدر (03-10-08), حیدر (07-12-10), حسان (28-09-08), رضی (30-05-09), عبداللہ حیدر (27-09-08)
پرانا 03-12-10, 10:09 PM   #211
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,352
شکریہ: 4,409
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : غیاث مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ۔
شکریہ۔
قرآن مجیدکلام الہی ہے۔مترجم اپنی کوشش کرسکتاہے۔وہ آپ کومختلف تراجم کے موازنے سے سامنے آچکی۔ہرمترجم سے تھوڑابہت اختلاف کیا جاسکتاہے۔ کنزالایمان کی زبان اتنی متروک نہیں ہوئی۔بعض مقامات مشکل ہیں انکوبھی ایک نامور عالم نے تسہیل کنزالایمان کی شکل میں محنت کر کے شائع کردیاہے۔باقی کنزالایمان کی بھی اپنی آب وتاب باقی ہے۔اسکے ساتھ ہی میں نے عرض کیا تھا اگرترجمہ عرفان القرآن پرعلمی اعتراض ہوتومیں حاضرہوں۔معترض کی اپنی علمی قابلیت بھی سامنے آنی لازم ہے۔صرف اعتراض ہرکوئی کرلیتا ہے۔کسی بھی بڑی شخصیت پرتسامح کاالزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانک کراپنی علمی قابلیت پرغورکریں۔صرف سنی سنائی کوچھوڑیں۔
انکے علاوہ جمال القرآن پیرمحمدکرم شاہ الازہری کاترجمہ بھی شاندارہے،جسمیں آپ لفظی وبامحاورہ ترجمہ دونوں طرح کالطف بیک وقت لے سکتے ہیں۔سید محمدمحدث کچھوچھوی اورغزالی زماں پیرسیداحمدسعیدکاظمی کے تراجم بھی اپنی مثال آپ ہیں۔حال ہی مفتی غلام سرورقادری صاحب کاترجمہ آیاہے۔وہ بھی بہت اچھا ہے۔بہرحال دور حاضرمیں عرفان القرآن کی شان نمایاں ہے۔ابھی تک اسکا کوئی مقابل نہیں۔
وعلیکم السلام میرے پیارے بھائی فورم پر آتے ہی یہ تیور زرا دھیرج رکھیئے ۔۔
اور اوپر میرے پہلا مراسلہ کو غور سے پڑھیئے میں خود عرفان القرآن کا مداح ہوں اور انٹرنیٹ پر زیادہ تر اسی ترجمہ سے افادہ کرتا ہوں حالانکہ کنزالایمان بھی موجود ہے رہ گئی علمی اعتراض کی بات تو میں نے علمی حوالہ سے ہی عرض کی تھی عرفان القرآن پر علمی سطح پر کلامی اعتبار سے تسامح کے اعتراضات ہوئے ہیں اور میں نے تو انتہائی علمی انداز میں اور بہت ہی مہذب لفظ استعمال کرتے ہوئے لفظ "تسامح " استعمال کیا ہے حالانکہ جن لوگوں نےا عتراضات کیئے ہیں انکے الفاظ بہت سخت ہیں آپ اگر چاہتے ہیں تو میں آپکو پی ایم پر ان اعتراضات کے ویڈیو کا لنک دے سکتا ہوں اور یاد رہے کہ وہ اعتراضات بلاشبہ ایسی شخصیات کی جانب سے ہیں کہ جنکا علمی قد کاٹھ اپنا ایک علمی تشخص الگ سے رکھتا ہے لہزا انکو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اعتراضات کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ہاں البتہ میں کسی حد تک ان اعتراضات سے متفق ضرور ہوں سو آپ اگر انکا جواب دے کر مجھے مطمئن کرسکے تو میں فقط یہ اطلاع آپ تک پہنچانے کہ جرم میں ( کہ عرفان القرآن پر بھی علمی اعتبارات سے تسامحات ہوئے ہیں ) پر بھی بقول آپکے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لوں گا والسلام
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (07-12-10), وقار عباسی (23-01-12), حیدر (07-12-10)
پرانا 03-12-10, 11:31 PM   #212
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 215
کمائي: 4,134
شکریہ: 203
179 مراسلہ میں 518 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ۔
معذرت چاہتاہوں میرےالفاظ یااندازسےآپکوتکلیف ہوئی۔میں نےآپ کامئوقف پڑھاتھا۔ میرامقصدآپکی دل آزاری نہ تھابلکہ وارداعتراض کےلیےتسامح کےلفظ کااستعمال ہے۔ اگرچہ آپ ترجمہ عرفان القرآن پسندکرتےہیں مگرعلماءکےایک دوسے پراعتراض کےباوجودہمیں احتیاط کادامن تھامناچاہیے۔اور ایسےالفاظ سےاجتناب کرناچاہیے جسکیوجہ سےاسکی علمی قابلیت پرحرف آئے۔اوراسکی حقارت ہو۔آپ کےعرفان القرآن کواتناپسند کرنیکاشکریہ۔رہی بات تسامح یااس جیسےدیگراعتراضات کی توتسامح کاالزام لگانے مترجم کی نیت میں شک کرناہےاگرکسی عالم کواعتراض ہے تواسےچاہیےکہ ابھی وہ شخصیت زندہ ہے ان اعتراضات کواسکے سامنے لے جائے۔تاکہ معمہ حل ہو نہ کہ عوام میں اچھالا جائےکہ کچے ذہن کے لوگ متنفرہوں۔یاصرف اپنی شہرت کےلیےمعروف ناموں پراعتراض کرکےاپنی دکان چمکائی جائے۔معروف اور معتمدناموں پراعتراض کےذریعےشہرت کمانااچھی بات نہیں۔ایسے علماءکواپنی اصلاح کرنی چاہیے۔اورمعترضین کواپنے اسلاف کاطریقہ دہراناچاہیے۔انکی زندگیوں کا مطالعہ کریں ۔ہمارے اسلاف وہ ہیں کہ کسی پرفتوی صادرکرنے سے قبل اسکو15 ،15 مرتبہ تک خطوط لکھتے۔اصلاح کی دعوت دیتےجب حل نہنکلتا تب جاکرانتہائی نازک باتوں پر فتوی دیتےنہ کہ ہرزبان سےنکلنے والے جملے پر۔
اسی طرح اس سے قبل آگاہ کیا کہ قرآن مجیداللہ تعالی کا کلام ہے۔ اسکااگربالکلدرست اور حقیقی ایک ترجمہ ہو جائے تومزیدتراجم کی ضرورت نہ پڑے۔نہ اتنےزیادہ ترجمےآتے۔ہرکسی نے اپنی سی کوشش کی ہے اللہ تعالی ہرکسی کی کاوش قبول فرمائے۔خودامام الہندمجدد مائۃ سابقہ امام احمدرضاخان نےسیدمحمدمحدث کچھوچھوی کے ترجمے کے بارے فرمایا"سیدزادےاردومیں قرآن لکھ رہے ہیں۔اگرغلطیاں نکالنےبیٹھیں توکوئی ترجمہ غلطی سے پاک نہ ملےگا۔باقی میرےکمپیوٹر کاسپیکرخراب ہے ورنہ میں اعتراضات سن لیتا۔ایک دوعلماءکے اعتراضات کرنے کےبارےمیں علم میں ہے۔فائلیں ڈائونلوڈکرنےکےباوجودنہیں سن سکا۔لہذاجوابات کیلیےدیگرذرائع مثلااسی فورم یاموبائل اور ای میل کےذریعےرابطہ کرسکتے ہیں۔الفاظ کے چنائومیں احتیاط برتاکریں۔آپ نے اورمیں نے اپنی قبرمیں جاناہے نہ کہ معترضین کی قبر میں۔اس موضوع کوطول مت دیں۔باقی آپ
جب چاہیں سوالات کے جوابات کیلیے حاضرہوں۔ اللہ حافظ
دلآزاری پرمعافی کاخواستگار ہوں۔طالب دعا۔
غیاث آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے غیاث کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (07-12-10), آبی ٹوکول (04-12-10), بلال اویسی (04-12-10), حیدر (07-12-10)
پرانا 04-12-10, 04:01 AM   #213
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,352
شکریہ: 4,409
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : غیاث مراسلہ دیکھیں
شکریہ۔
معذرت چاہتاہوں میرےالفاظ یااندازسےآپکوتکلیف ہوئی۔میں نےآپ کامئوقف پڑھاتھا۔ میرامقصدآپکی دل آزاری نہ تھابلکہ وارداعتراض کےلیےتسامح کےلفظ کااستعمال ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رہی بات تسامح یااس جیسےدیگراعتراضات کی توتسامح کاالزام لگانے مترجم کی نیت میں شک
اسلام علیکم میرے پیارے بھائی آپکو معذرت کی ضرورت نہیں اٹس اوکے جہاں تک بات لفظ " تسامح " کی شاید میرے بھائی خود آپ سے بھی اس لفظ کو سمجھنے میں "تسامح " ہی واقع ہوا ہے تمام متقدمین و متاخرین کی کتب دیکھ لیجئے جب وہ اپنے معاصرین یا اپنے سے بڑے جید علماء کی کسی رائے پر تنقید کرتے تو یہی لفظ " تسامح " استعمال کیا کرتے تھے یہ ایک علمی اصطلاح جو کہ ہمیشہ سے جید علماء کرام ایکدوسرے سے اختلاف رائے کہ وقت ایکدوسرے کی بابت استعمال کرتے ہیں اور اس کا اردو میں قریب قریب مطلب تو متساہل یا سہل پسند ہونا ہے یعنی کسی معاملے میں دقت سے کام نہ لینا اور انگریزی میں بھی اس عربی لفظ کہ متعدد معنٰی ہیں کہ جیسے درج زیل مثالین واضح ہیں ۔ ۔۔
1.tolerance
2.toleration
3.forgiveness
4.leniency
5.allowance
6.indulgence
7.liberality
8.forbearance
9.lenience
10.broad-mindedness
11.mildness
12.lenity
سو ہم نے یہی لفظ استعمال کیا جو ہمیشہ سے جید علماء کرام کا شیوہ و سنت رہی اور اس لفظ کہ استعمال میں بھی کوئی قباحت نہیں آپ سے گزارش کہ آپ اس لفظ کہ معاملہ میں علمائے کرام کی کتب کا مطالعہ کرتے وقت بجائے "تسامح " یعنی سہل پسندی کہ دقت نظری سے کام لیجئے تو فقہی ذخیرے کا مطالعہ کرتے وقت یہ لفظ آپ کو جابجا نظر آئے گا ۔ ۔ ۔ لہزا یاد رہے کہ فقہاء ایکدوسرے کی رائے سے اختلاف کرتے وقت اس لفظ کا استعمال ایکدوسرے کی نیت پر شک کرنے کی بابت نہیں بلکہ سہل پسندی کی طرف اشارہ کرنے کے ضمن میں کیا کرتے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ والسلام
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (07-12-10), وقار عباسی (23-01-12), بلال اویسی (04-12-10), حیدر (07-12-10), عبداللہ آدم (04-12-10), غیاث (05-12-10)
پرانا 07-12-10, 08:57 AM   #214
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,645
کمائي: 28,550
شکریہ: 7,151
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سلام،
میں یہ عرض کروں گا کہ جن اصحاب نے ترجمے کئے ان کا ہم سب پر احسان ہے۔ ان سب کا مقصد اللہ تعالی کے پیغام کو اردو بولنے والوں تک پہنچانا تھا۔ چونکہ اللہ تعالی خود اس کتاب کی حفاظت فرمانے کا ذمہ لینے کا وعدہ کرچکے ہیں‌۔ لہذا ایسا ممکن ہی نہیں‌ کہ کوئی شخص دل سے اللہ تعالی کی خدمت کے لئے کوشش کرے اور اللہ تعالی اس میں برکت نا دے۔ اگر تراجم کو ایک دوسرے کے سامنے رکھ کر پڑھا جائے تو آیات کے معانی مزید بہتر سمجھ میں‌ آتے ہیں۔ وسیع تر معانی میں‌ تمام ترجمے بہترین ہیں۔ سوال صرف یہ ہے کہ کونسا آسانی سے سمجھ میں آتا ہے اور کونسا متن کے قریب ترین ہے۔

اگر آپ کو کسی جگہ ترجمے میں خامی نظر آتی ہے تو اس کا بہترین علاج یہ ہے کہ اس کے مترجم کو لکھیں۔ وہ درستگی کریں گے۔ ورنہ اپنے ترجمے کی وضاحت کریں گے ۔ میں‌سب ترجمے پڑھتا ہوں‌اور اعتراض‌کسی پر نہیں۔ البتہ جہاں بہت فرق نظر آتا ہے تو عربی کا معروف لفظ ایسے کا ایسے ہی چھوڑ کر ترجمہ لکھ دیتا ہوں۔ آج عربی کے بہت سے لفظ اردو میں‌ معروف ہیں۔ لہذا اللہ تعالی کے چنے ہوئے لفظ سے بہتر لفظ کوئی ہو نہیں سکتا۔ یہ میرا خیال ہے۔ آپ کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ البتہ عربی سے انگریزی ترجمے کی صورت بالکل الگ ہے۔ کہ یہاں‌ انگریزی ، لاطینی یا یونانی کا معروف لفظ استعمال کرنا ضروری ہے۔ لیکن یہ اس دھاگے کے موضوع اور روح‌ دونوں سے باہر ہے۔

میری ایک تجویز یہ ہے کہ قران حکیم کا ایک آزاد ترجمہ کیا جائے۔ جو انٹر نیٹ‌پر کیا جائے۔ یہ کام فورم پر بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے میری تجویز یہ ہے کہ عربی کی آیت لکھی جائے اور اس ایک آیت کے تمام تراجم لکھے جائیں۔ ان تراجم میں لفظون کے ترجمے، گرامر، جملے کے سٹرکچر، اردو زبان کی روانی اور مفہوم کی آسانی کے ساتھ ساتھ سورت کے بہاؤ کا بھی خیال رکھا جائے۔ اس پر کام کرنے والے مزید علماء سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ مقصد اس کا دل آزاری نا ہو بلکہ ایک متفقہ ترجمہ مقصد ہو، ہر اعتراض‌کو مناسب جگہ دی جائے ، دل سے لکھا جائے اور اللہ تعالی کی مدد مانگی جائے۔۔۔ یہ اندازہ نہیں‌کہ اس پر کام ممکن ہے یا نہیں۔ اس لئے کے ترجمے کو تفاسیر سے پاک ہونا چاہئے۔۔ لفظی اور گرامر کے حساب سے درست ہونا چاہئیے اور آیت مٰن درج معاملے کی اصل روح ، ترجمے میں وضاحت سے جھلکنی چاہئیے۔ اور ترجمہ ہر قسم کے اعتراجات سے پاک ہونا چاہئیے چاہے وہ کسی بھی فرقہ سے ہوں۔ مقصد صرف اصل الفاظ اور آیت کا ترجمہ ہو ۔

اندازاہ نہیں کہ یہ کام ممکن ہے بھی یا نہیں۔۔۔

والسلام
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
وقار عباسی (23-01-12), حیدر (07-12-10)
جواب

Tags
arabic, color, com, php, search, فورم, فورمز, فری, ویب, ونڈوز, قران, لوگ, نظر, مکمل, موجودہ, منتقل, اللہ, انگلش, اردو, بھائی, تحریر, جواب, خان, شخص, عبدالقدوس


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger