واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس > قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net)



قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) قران پراجیکٹ http://quran.pak.net/


کنز الایمان ۔ ترجمہ قرآن۔ احمد رضا بریلوی

اس موضوع کے 50 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 2112 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-02-08, 06:37 AM  
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 29
مراسلات: 12,028
کمائي: 751,138,910
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,868
3,170 مراسلہ میں 7,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کنز الایمان ۔ ترجمہ قرآن۔ احمد رضا بریلوی

سورة الفاتحہ ۔۱
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا
سورہ فاتحہ مکی ہے اور اس میں سات آیتیں ہیں

(۱) سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا ،
(۲) بہت مہربان رحمت والا،
(۳) روز جزا کا مالک،
(۴) ہم تجھی کو پوجیں اور تجھی سے مدد چاہیں،
(۵) ہم کو سیدھا راستہ چلا،
(۶) راستہ ان کا جن پر تو نے احسان کیا،
(۷) نہ ان کا جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا ،
__________________
میری وجہ سے جس جس کو بھی تکلیف پہنچی ہے میں ان سب سے معافی چاہتا ہوں ۔ خاص طور پر آپ سے جو اس دستخط کو پڑھ رہے ہیں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
مندرجہ ذیل 11 صارفین نے خرم شہزاد خرم کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
hasnan_1983 (25-12-09), Mirza Amir (14-07-10), Student (11-12-09), S_S_G_Commando (02-12-09), فرحان دانش (26-11-09), گلز (21-11-09), محمودالحق (27-11-09), محمدمبشرعلی (19-03-10), اویسی (03-06-10), بلال اویسی (14-07-10), شاہد جمیل حفیظ (25-11-09)
کمائي نے خرم شہزاد خرم کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
14-07-10 بلال اویسی کنزالایمان کا مکمل شیئر کرنے پرمجھے اجازت اتنی کمائی دینے کی ہے 150
پرانا 16-02-08, 07:26 AM   #46
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 29
مراسلات: 12,028
کمائي: 751,138,910
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,868
3,170 مراسلہ میں 7,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کنز الایمان ۔ ترجمہ قرآن۔ احمد رضا بریلوی

سورة الم نشرح ۔۹۴
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) کیا ہم نے تمہارا سینہ کشادہ نہ کیا (ف۲)
(۲) اور تم پر سے تمہارا بوجھ اتار لیا،
(۳) جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی (ف۳)
(۴) اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کردیا (ف۴)
(۵) تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے،
(۶) بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے (ف۵)
(۷) تو جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں(ف۶) محنت کرو (ف۷)
(۸) اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو (ف۸)

سورة التین ۔۹۵
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) انجیر کی قسم اور زیتون (ف۲)
(۲) اور طور سینا (ف۳)
(۳) اور اس امان والے شہر کی (ف۴)
(۴) بیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا،
(۵) پھر اسے ہر نیچی سے نیچی حالت کی طرف پھیردیا (ف۵)
(۶) مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ انہیں بے حد ثواب ہے (ف۶)
(۷) تو اب (ف۷) کیا چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر باعث ہے (ف۸)
(۸) کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں،

سورة علق ۔۹۶
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) پڑھو اپنے رب کے نام سے (ف۲) جس نے پیدا کیا (ف۳)
(۲) آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا، پڑھو (ف۴)
(۳) اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم،
(۴) جس نے قلم سے لکھنا سکھایا (ف۵)
(۵) آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا (ف۶)
(۶) ہاں ہاں بیشک آدمی سرکشی کرتا ہے،
(۷) اس پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا (ف۷)
(۸) بیشک تمہارے رب ہی کی طرف پھرنا ہے (ف۸)
(۹) بھلا دیکھو تو جو منع کرتا ہے ،
(۱۰) بندے کو جب وہ نماز پڑھے (ف۹)
(۱۱) بھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا ،
(۱۲) یا پرہیزگاری بتاتا تو کیا خوب تھا،
(۱۳) بھلا دیکھو تو اگر جھٹلایا (ف۱۰) اور منہ پھیرا (ف۱۱)
(۱۴) تو کیا حال ہوگا کیا نہ جانا (ف۱۲) کہ اللہ دیکھ رہا ہے (ف۱۳)
(۱۵) ہاں ہاں اگر باز نہ آیا (ف۱۴) تو ضرور ہم پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے (ف۱۵)
(۱۶) کیسی پیشانی جھوٹی خطاکار،
(۱۷) اب پکارے اپنی مجلس کو (ف۱۶)
(۱۸) ابھی ہم سپاہیوں کو بلاتے ہیں (ف۱۷)
(۱۹) ہاں ہاں، اس کی نہ سنو اور سجدہ کرو (ف۱۸) اور ہم سے قریب ہوجاؤ، (السجدة ۔۱۴)

سورة قدر ۔ ۹۷
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) بیشک ہم نے اسے (ف۲) شبِ قدر میں اتارا (ف۳)
(۲) اور تم نے کیا جانا کیا شبِ قدر،
(۳) شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر (ف۴)
(۴) اس میں فرشتے اور جبریل اترتے ہیں (ف۵) اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے (ف۶)
(۵) وہ سلامتی ہے، صبح چمکتے تک (ف۷)

سورة بّینتہ ۔۹۸
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) کتابی کافر (ف۲) اور مشرک (ف۳) اپنا دین چھوڑنے کو نہ تھے جب تک ان کے پاس روشن دلیل نہ آئے (ف۴)
(۲) وہ کون وہ اللہ کا رسول (ف۵) کہ پاک صحیفے پڑھتا ہے (ف۶)
(۳) ان میں سیدھی باتیں لکھی ہیں (ف۷)
(۴) اور پھوٹ نہ پڑی کتاب والوں میں مگر بعد اس کے کہ وہ روشن دلیل (ف۸) ان کے پاس تشریف لائے (ف۹) (۵) اور ان لوگوں کو تو (ف۱۰) یہی حکم ہوا کہ اللہ کی بندگی کریں نرے اسی پر عقیدہ لاتے (ف۱۱) ایک طرف کے ہوکر (ف۱۲) اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں اور یہ سیدھا دین ہے،
(۶) بیشک جتنے کافر ہیں کتابی اور مشرک سب جہنم کی آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے، وہی تمام مخلوق میں بدتر ہیں،
(۷) بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہی تمام مخلوق ہیں بہتر ہیں،
(۸) ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں، اللہ ان سے راضی (ف۱۳) اور وہ اس سے راضی (ف۱۴) یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے (ف۱۵)

سورة زلزال ۔۹۹
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) جب زمین تھرتھرا دی جائے (ف۲) جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے (ف۳)
(۲) اور زمین اپنے بوجھ باہر پھینک دے (ف۴)
(۳) اور آدمی کہے اسے کیا ہوا (ف۵)
(۴) اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی (ف۶)
(۵) اس لیے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا (ف۷)
(۶) اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے (ف۸) کئی راہ ہوکر (ف۹) تاکہ اپنا کیا (ف۱۰) دکھائیں جائیں تو، (۷) جو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا،
(۸) اور جو ایک ذرہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا (ف۱۱)

سورة عادیات ۔۱۰۰
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی (ف۲)
(۲) پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مارکر (ف۳)
(۳) پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں (ف۴)
(۴) پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں،
(۵) پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں،
(۶) بیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے (ف۵)
(۷) اور بیشک وہ اس پر (۶) خود گواہ ہے،
(۸) اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا (تیز) ہے (ف۷)
(۹) تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے (ف۸) جو قبروں میں ہیں،
(۱۰) اور کھول دی جائے گی (ف۹) جو سینوں میں ہے،
(۱۱) بیشک ان کے رب کو اس دن (ف۱۰) ان کی سب خبر ہے (ف۱۱)

سورة قارعہ ۔۱ ۱۰
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) دل دہلانے والی،
(۲) کیا وہ دہلانے والی،
(۳) اور تو نے کیا جانا کیا ہے دہلانے والی (ف۲)
(۴) جس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے (ف۳)
(۵) اور پہاڑ ہوں گے جیسے دھنکی اون (ف۴)
(۶) تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں (ف۵)
(۷) وہ تو من مانتے عیش میں ہیں (ف۶)
(۸) اور جس کی تولیں ہلکی پڑیں (ف۷)
(۹) وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے (ف۸)
(۱۰) اور تو نے کیا جانا، کیا نیچا دکھانے والی،
(۱۱) ایک آگ شعلے مارتی (ف۹)

سورة تکاثر ۔۱۰۲
اللہ نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) تمہیں غافل رکھا (ف۳) مال کی زیادہ طلبی نے (ف۳) یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا (ف۴)
(۲) ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے (ف۵) پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤں گے (ف۶)
(۳) ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبت نہ رکھتے (ف۷)
(۴) بیشک ضرور جنہم کو دیکھو گے (ف۸)
(۵) پھر بیشک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے،
(۶) پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں کی پرسش ہوگی (ف۹)

سورة العصر ۔۱۰۳

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) اس زمانہ محبوب کی قسم (ف۲)
(۲) بیشک آدمی ضرور نقصان میں ہے (ف۳)
(۳) مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور ایک دورے کو حق کی تاکید کی (ف۴) اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی (ف۵)

سورة ہمزه ۔۱۰۴

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے (ف۲)
(۲) جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا،
(۳) کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا (ف۳)
(۴) ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا (ف۴)
(۵) اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی،
(۶) اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے (ف۵)
(۷) وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی (ف۶)
(۸) بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی (ف۷)
(۹) لمبے لمبے ستونوں میں (ف۸)

سورة فیل ۔۱۰۵
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) اے محبوب! کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کیا حال کیا (ف۲)
(۲) کیا ان کا داؤ تباہی میں نہ ڈالا،
(۳) اور ان پر پرندوں کی ٹکڑیاں (فوجیں) بھیجیں (ف۳)
(۴) کہ انہیں کنکر کے پتھروں سے مارتے (ف۴)
(۵) تو انہیں کر ڈالا جیسے کھائی کھیتی کی پتی (بھوسہ) (ف۵)

سورة قریش ۔۱۰۶
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) اس لیے کہ قریش کو میل دلایا (ف۲)
(۲) ان کے جاڑے اور گرمی دونوں کے کوچ میں میل دلایا (رغبت دلائی)
(۳) تو انہیں چاہیے اس گھر کے (ف۳) رب کی بندگی کریں،
(۴) جس نے انہیں بھوک میں (ف۴) کھانا دیا، اور انہیں ایک بڑے خوف سے امان بخشا (ف۵)

سورة ماعون ۔۱۰۷
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے (ف۲)
(۲) پھر وہ وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (ف۳)
(۳) اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہیں دیتا (ف۴)
(۴) تو ان نمازیوں کی خرابی ہے،
(۵) جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں (ف۵)
(۶) وہ جو دکھاوا کرتے ہیں (ف۶)
(۷) اور بر تنے کی چیز (ف۷) مانگے نہیں دیتے (ف۸)

سورة کوثر ۔ ۱۰۸
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) اے محبوب! بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں (ف۲)
(۲) تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو (ف۳) اور قربانی کرو (ف۴)
(۳) بیشک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے (ف۵)

سورة کافرون ۔۱۰۹
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) تم فرماؤ اے کافرو،
(۲) نہ میں پوجتا ہوں جو تم پوجتے ہو،
(۳) اور نہ تم پوجتے ہو جو میں پوجتا ہوں،
(۴) اور نہ میں پوجوں گا جو تم نے پوجا،
(۵) اور نہ تم پوجو گے جو میں پوجتا ہوں،
(۶) تمہیں تمہارا دین اور مجھے میرا دین (ف۳)

سورة النصر۔ ۱۱۰
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) جب اللہ کی مدد اور فتح آئے (ف۲)
(۲) اور لوگوں کو تم دیکھو کہ اللہ کے دین میں فوج فوج داخل ہوتے ہیں (ف۳)
(۳) تو اپنے رب کی ثناء کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور اس سے بخشش چاہو (ف۴) بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے (ف۵)

سورة لہب ۔۱۱۱
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) تباہ ہوجائیں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہوہی گیا (ف۲)
(۲) اسے کچھ کام نہ آیا اس کا مال اور نہ جو کمایا (ف۳)
(۳) اب دھنستا ہے لپٹ مارتی آگ میں وہ،
(۴) اور اس کی جُورو (ف۴) لکڑیوں کا گٹھا سر پر اٹھاتی،
(۵) اس کے گلے میں کھجور کی چھال کا رسّا، (ف۵)

سورة اخلاص ۔۱۱۲
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے (ف۲)
(۲) اللہ بے نیاز ہے (ف۳)
(۳) نہ اس کی کوئی اولاد (ف۴) اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا (ف۵)
(۴) اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی (ف۶)

سورة فلق ۔۱۱۳
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) تم فرماؤ میں اس کی پناہ لیتا ہوں جو صبح کا پیدا کرنے والا ہے (ف۲)
(۲) اس کی سب مخلوق کی شر سے (ف۳)
(۳) اور اندھیری ڈالنے والے کے شر سے جب وہ ڈوبے (ف۴)
(۴) اور ان عورتوں کے شر سے جو گرہوں میں پھونکتی ہیں (ف۵)
(۵) اور حسد والے کے شر سے جب وہ مجھ سے جلے (ف۶)

سورة ناس ۔۱۱۴
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا(ف۱)

(۱) تم کہو میں اس کی پناہ میں آیا جو سب لوگوں کا رب (ف۲)
(۲) سب لوگوں کا بادشاہ (ف۳)
(۳) سب لوگوں کا خدا (ف۴)
(۴) اس کے شر سے جو دل میں برے خطرے ڈالے (ف۵) اور دبک رہے (ف۶)
(۵) وہ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتے ہیں،
(۶) جن اور آدمی (ف۷)


اردو لائبریری ڈاٹ آرگ، کتابیں ڈاٹ آئ فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام اور کتب ڈاٹ 250 فری ڈاٹ کام کی مشترکہ پیشکش
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 4 صارفین نے خرم شہزاد خرم کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Student (11-12-09), S_S_G_Commando (02-12-09), فرحان دانش (26-11-09), بلال اویسی (14-07-10)
پرانا 21-11-09, 11:46 AM   #47
Senior Member
مقبول
 
گلز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 137
کمائي: 740
شکریہ: 93
47 مراسلہ میں 60 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ بہت عمدہ جناب۔۔۔
گلز آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-11-09, 02:33 AM   #48
Senior Member
 
محمودالحق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 512
کمائي: 13,527
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,901
432 مراسلہ میں 1,293 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ بہت عمدہ
خوش رہیں
محمودالحق آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 14-07-10, 10:45 AM   #49
Senior Member
مقبول
 
گلز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 137
کمائي: 740
شکریہ: 93
47 مراسلہ میں 60 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلز آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 14-07-10, 11:18 AM   #50
Senior Member
 
بلال اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: Multan, Pakistan
مراسلات: 345
کمائي: 6,649
ميرا موڈ:
شکریہ: 591
311 مراسلہ میں 1,003 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال اویسی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ تعالیٰ خوش رکھے بھیا علم وعمل میں برکت عطا فرمائے۔آمین
بلال اویسی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 14-07-10, 09:27 PM   #51
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 27
مراسلات: 1,979
کمائي: 25,738
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,516
1,064 مراسلہ میں 2,323 بارشکریہ ادا کیا گیا
فرحان دانش کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فرحان دانش کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرحان دانش آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
کتابوں, گمان, پہچان, قرآن, قصد, لوگ, لوٹے, نماز, موت, ماں, معلوم, آدمی, ایمان, اللہ, جھوٹ, جواب, جلتا, حکم, خلاف, خدا, دعا, راستہ, سودا, عیسیٰ, عقل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::::اعلی حضرت امام احمد رضا خان::::: S_S_G_Commando تاریخ و عبر 116 18-07-10 09:17 AM
تسلیم و رضا کے بندے خرم شہزاد خرم اردو ادب سے اقتباسات 1 27-09-07 10:44 AM
ترجمہ ( حدیث نبوی) خرم شہزاد خرم اسلامی نظریہ حیات 5 12-06-07 10:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger