واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس > قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net)



قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) قران پراجیکٹ http://quran.pak.net/


قرآن الکریم کی اردو میں پہلی منظوم تفہیم ۔۔ ایک سنگ میل

اس موضوع کے 1 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 51 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-02-10, 07:01 AM   #1
Member
اجنبی
 
Hashims's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 54
کمائي: 1,447
شکریہ: 0
25 مراسلہ میں 48 بارشکریہ ادا کیا گیا
Post قرآن الکریم کی اردو میں پہلی منظوم تفہیم ۔۔ ایک سنگ میل

قرآن الکریم کی اردو میں پہلی منظوم تفہیم ۔۔ ایک سنگ میل

قرآن الکریم کی اردو میں پہلی منظوم تفہیم ۔۔ ایک سنگ میل


Salaam. An English Introduction follows the Urdu text here.
If You do not see the embedded video here, kindly use the following link:

YouTube - Justuju Tv 2010-006FLVR- Urdu Poetic Tafheemul Quran.]

قرآن الکریم کی اردو میں پہلی منظوم تفہیم ۔۔ ایک سنگ میل

اللہ تعالیٰ کا کلام، قرآن الکریم، ہم عجمی، عربی میں بھِی پڑھتے ہیں، اور اس کا اردو یا انگریزی ترجمہ اور تفسیر بھی ملاحظہ کرتے رہتے ہیں۔ تاہم ترجمہ اور تفسیر میں قرآن الکریم کے صوتی آہنگ اور قدرتی موسیقیت ماند پڑجاتی ہے۔ جب کہ حسن القرا ء ت نام ہی اسے ایک خاص آہنگ اور لے سے پڑھنا ہے۔ چنانچہ اگر قرآن الکریم کی تفہیم ، یاد رکھیے کہ لفظی ترجمہ نہیں، اگر شاعرانہ انداز میں کردی جائے تو کیا خوب ہو؟ جناب محترم پروفیسر، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، بار ایٹ لاء، سجاد احمد ساجد مرادآبادی نے یہ ہی سنگ میل اردو ادب اور اسلامی تاریخ میں سب سے پہلے عبور کیا ہے۔ اس سے پہلے چند تراجم شعری انداز میں ہوئے، مگر ان میں سے کوئی بھی تفہیمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ اس پروگرام میں ہم آپ کو پروفیسر صاحب سے ملوا رہے ہیں۔ آپ ۱۹۴۴ میں مرادآباد، یوپی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے، اور تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی۔ آپ بچپن سے ہی اردو شاعری اور ادب میں دل چسپی رکھتے تھے۔ آپ نے صحافت، اردو ادب، اور قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی، اور ۲۰۰۳ میں بنک دولت پاکستان میں شعبہء قانون سے ایک جوائنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ آپ کی جملہ ۱۴ کتابیں شائع ہوچکی ہیں، اور مزید کئی زیر تحریر اور تدوین ہیں۔ جستجو ٹی وی اور جستجو میڈیا نہایت ہی فخر سے پروفیسر صاحب سے یہ ملاقات پیش کررہا ہے۔ اس میں آپ سورہ ء رحمٰن کا شاعرانہ تفہیمی اقتباس، اور مکمل آیتہ الکرسی کی شاعرانہ تفہیم پروفیسر صاحب ہی کی زبانی سن سکیں گے۔ ہم کوشش کریں گے کہ مستقبل میں مزید قرآنی تفہیم ان ہی کی زبانی آپ تک پہنچاسکیں۔ بصورت دیگر ان کی یہ تفہیم کتابی شکل میں بھی دستیاب ہے۔ ہم یہ تجویز پیش کررہے ہیں کہ پروفیسر صاحب کی ان اعلیٰ ادبی اور دینی خدمات کے مدنظر حکومت پاکستان انہیں "پرائڈ آف پرفارمنس" ایوارڈ عطا کرے۔ اللہ کی جانب سے تو اس اہم کام کا صلہ انہیں مل ہی جائے گا۔ انشااللہ جستجو ٹی وی۔۔ زندگی کے تمام رنگ۔۔ ہر راہ گزر سے آگے۔۔

Justuju Tv is proud to present a unique Urdu Islamic work to you. Professor Sajjad Ahmed Sajid Muradabadi, has written a Poetic and Complete Tafseer of Quran al Kareem. It took him 6 years to complete. It has been published in a book format too. Professor saheb was born in 1944 in Muradabad, UP, British India. He got all his education in Karachi, Pakistan. He is Masters in Journalism and Law. He is Bar at Law, Advocate High Court, and has retired in 2003 from State Bank of Pakistan, Law Department, as a Joint Director. In this program, you would be able to hear from the Professor an excerpt of Surah e Rahman, and full Urdu Poetic expression of Ayatul Kursi. We shall try in future to bring more such excerpts to you. He has written and published 14 books so far. Many more are being written and under publishing phases. For his this outstanding and unique historical work, and his other literary services, we recommend that Government of Pakistan ought to bestow him with the "Pride of Performance" award. Please do not forget to rate this program, and also leave your comments and messages to the Professor, using the facilities of your this favorite web-site. Justuju Tv .. All colors of life.. Beyond all dimensions





Last edited by Hashims; 01-02-10 at 07:09 AM. وجہ: Trying to fix YouTube Link :(
Hashims آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-02-10, 11:18 AM   #2
Member
اجنبی
 
Hashims's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 54
کمائي: 1,447
شکریہ: 0
25 مراسلہ میں 48 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام

پیارے دوستو

یہاں وڈیو کیوں نظر نہیں آرہا۔

برائے مہربانی یہ مسئلہ حل کرنے میں مدد کیجیے۔

شکریہ۔
Hashims آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
com, comments, education, english, forget, format, future, pakistan, کراچی, پاکستان, قرآن, قرآنی, مکمل, اللہ, اردو, اسلامی, اسلامی تاریخ, اعلیٰ, بچپن, تحریر, تعلیم, جستجو،تفہیم القرآن منظوم, حسن, دل, زندگی, شاعری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آئیں قرآن پڑہیں بمع اردو انگریزی ترجمہ ایک رکوع روزآنہ میاں شاہد ترجمہ و تفسیر 179 20-06-09 09:42 AM
پاک۔نیٹ ایک لاکھ مراسلات کی تکمیل : ایک اہم سنگ میل منتظمین خاص آفرز اور اعلانات 17 22-10-08 06:26 PM
چترالی زبان کی نعت کا منظوم اردو ترجمہ Real_Light شعر و شاعری 0 21-04-08 12:16 PM
ایک منظوم خط وجدان شعر و شاعری 1 16-02-08 11:54 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger