واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس > قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net)



قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) قران پراجیکٹ http://quran.pak.net/


قرآن پاک کا ترجمہ پارہ نمبر 5

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-07-09, 05:33 PM   #1
قرآن پاک کا ترجمہ پارہ نمبر 5
ابو عمار ابو عمار آف لائن ہے 29-07-09, 05:33 PM

صفحہ نمبر 195

اللہ کے نام سے جو بہت مہربان، رحم کرنے والا ہے-

اورخاوند والی عورتیں (حرام ہیں) مگر(کافروں کی عورتیں) جن کے مالک تمہارے داہنے ہاتھ ہوجائیں (تم مالک ہو جائو)
یہ تم پر اللہ کا حکم ہے، اور ان کے سوا سب عورتیں تمہارے لیے حلال کی گئی ہیں، بشرطیکہ تم چاہو
اپنے مالوں سے قیدِ نکاح میں لانے کو، نہ کہ ہوس رانی کو۔ پس تم میں سے جو ان سے نفع (لذت) حاصل کریں
تو ان کو ان کے مقرر کیے ہوئے مہر دیدیں اور تم پر اس میں کچھ گناہ نہیں، جس پر تم باہم رصامند ہوجائو
اس کے مقرر کرلینے کے بعد۔ بیشک اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔ اور جو
تم میں سے مقدور نہ رکھے کہ وہ (آزاد) مسلمان بیویوں سے نکاح کرے، تو

 
ابو عمار's Avatar
ابو عمار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 453
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-07-09), عبداللہ حیدر (30-07-09)
پرانا 29-07-09, 05:53 PM   #2
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 196


جو مسلمان کنیزیں تمہارے ہاتھ کی مِلک ہوں (قبضہ میں ہوں)۔ اور اللہ تمہارے ایمان کو خوب جانتا ہے۔
تم ایک دوسرے کے (ہم جنس ہو) سو تم اُن کے مالک کی اجازت سے اُن سے نکاح کرلو، اور ان کو دیدو
ان کے مہر دستور کے مطابق، قیدِنکاح میں آنے والیاں، نہ کہ مستی نکالنے والیاں، نہ آشنائی کرنے والیاں
چوری چُھپے۔ پس جب نکاح میں آجائیں پھر اگر وہ بے حیائی کا کام کریں۔ تو اُن پر نصف
سزا ہے جو آزاد عورتوں پر ہے، یہ اس کے لیے جو تم میں سے ڈرے (بدکاری کی) تکلیف میں پڑنے سے،
اور اگر تم صبر کرو تو تمہارے لیے بہتر ہے۔ اور اللہ بخشنے والا، مہربان ہے۔



صفحہ نمبر 197

اللہ چاہتا ہے کہ تمہارے لیے بیان کردے اور تم سے پہلے لوگوں کے طریقوں کی تمہیں ہدایت دے،
اور تم پر توجہ کرے (توبہ قبول کرے) اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔ اور اللہ چاہتا ہے کہ وہ توجہ کرے
تم پر، اور جو لوگ خواہشات کی پیروی کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم (راہِ ہدایت سے) پھرجائو
بہت زیادہ۔ اللہ چاہتا ہے کہ تم سے (بوجھ) ہلکا کردے، اور انسان پیدا کیا گیا ہے
کمزور۔ اے مومنو اپنے مال آپس میں نہ کھائو
ناحق (طور پر)، مگر یہ کہ تمہاری آپس کی خوشی سے کوئی تجارت ہو۔ اور قتل نہ کرو



صفحہ نمبر 198


ایک دوسرے کو، بیشک اللہ تم پر بہت مہربان ہے۔ اور جو شخص یہ کرے گا سرکشی (زور)
اور ظلم سے، پس عنقریب ہم اس کو آگ میں ڈال دیں گے، اور یہ اللہ پر
آسان ہے۔ اگر تم بڑے گناہوں سے بچتے رہے جو تمہیں منع کیے گئے ہیں تو ہم تم سے دُور کردیں گے
تمہارے چھوٹے گناہ، اور ہم تمہیں عزّت کے مقام میں داخل کردیں گے۔ اور آرزو نہ کرو (اس کی) جو بڑائی دی
اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر، مردوں کے لیے حصہ (ثواب ہے) ان کے اعمال کا، اور
عورتوں کے لیے (ثواب) ہے ان کے اعمال کا، اور اللہ سے اُس کا فضل مانگو، بے شک اللہ
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 30-07-09, 06:22 AM   #3
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 199


ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے، اور ہم نے ہر ایک کے لیے وارث مقرر کردیئے ہیں۔ اس (مال) کیلیئے جو چھوڑ مریں والدین
اور قرابت دار، اور جن لوگوں سے تمہارا عہد و پیمان بندھ چکا تو ان کو ان کا حصّہ دے دو،
بیشک اللہ ہر چیز پر گواہ (مُطلع) ہے۔ مرد عورتوں پر حاکم (نگران) ہیں،
اس لئے کہ اللہ نے ایک دوسرے پر فضیلت دی، اور اس لئے کہ انہوں نے اپنے مال خرچ کئے،
پس جو نیکوکار ہیں (مرد کی) تابع فرمان ہیں۔ پیٹھ پیچھے (عدم موجودگی میں) حفاظت کرنے والی ہیں، اللہ کی حفاظت سے اور تمہیں ڈر ہو جن عورتونکی
بدخُوئی کا پس ان کو سمجھائو، اور خواب گاہوں مَیں اُن کو تنہا چھوڑو، اور اُن کو مارو



صفحہ نمبر 200


پھر اگر وہ تمہارا کہا مانیں تو اُن پر (الزام کی) کوئی راہ تلاش نہ کرو۔ بیشک اللہ سب سے اعلٰی (بلند)
سب سے بڑا ہے۔ اور اگر تم ڈرو ان دونوں کے درمیان ضد (کشمکش) سے تو مقرر کردو ایک مُنصِف مرد کے خاندان سے
اور ایک مُنصِف عورت کے خاندان سے اگر وہ دونوں صلح کرانا چاہیں گے تو اللہ ان دونوں کے درمیان موافقت کردے گا
بیشک اللہ بڑا جاننے والا بہت باخبر ہے۔ اور اللہ کی عبادت کرو، اور اس کے ساتھ شریک نہ کرو
کسی کو، اور اچھا سلوک کرو ماں باپ سے، اور قرابت داروں سے، اور یتیموں اور
محتاجوں سے، اور قرابت والے ہمسایہ سے، اور اجنبی ہمسایہ سے، اور پاس بیٹھنے والے (ہم مجلس) سے،



صفحہ نمبر 201


اور مسافر سے، اور جو تمہاری مِلک ہوں (کنیز۔ غلام)، بےشک اللہ اسے دوست نہیں رکھتا جو
اِترانے والا، بڑ مارنے والا ہو، اور جو لوگ بُخل کرتے ہیں اور لوگوں کو بُخل سکھاتے ہیں، اور
وہ چھپاتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا، اور ہم نے کافروں کے لئے تیار کر رکھا ہے
ذلّت والا عزاب۔ اور جو لوگ اپنے مال لوگوں کے دکھاوے کو خرچ کرتے ہیں
اور ایمان نہیں لاتے اللہ پر، اور نہ آخرت کے دن پر، اور جس کا شیطان
ساتھی ہو تو وہ بُرا ساتھی ہے۔ اور اُن کا کیا (تقصان) ہوتا اگر وہ ایمان لے آتے اللہ پر، اور یومِ
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 30-07-09, 06:39 AM   #4
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 202


آخرت پر، اور اس سے خرچ کرتے جو اللہ نے انہیں دیا، اور اللہ ان کو خوب جاننے والا ہے۔ بیشک
اللہ ذرّہ برابر ظلم نہیں کرتا، اور اگر کوئی نیکی ہو تو اس کو کئی گنا کر دیتا ہے، اور دیتا ہے
اپنے پاس سے بڑا ثواب۔ پھر کیا (کیفیت ہوگی ؟) جب ہم ہر امّت سے ایک گواہ بلائیں گے
اور آپ کو ان پر گواہ بنائیں گے۔ اس دن آرزو کریں گے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
اور رسول کی نافرمانی کی، کاش ! انہیں (مٹی میں دبا کر) زمیں برابر کردی جائے اور اللہ سے نہ چھپا سکیں گے
کوئی بات۔ اے ایمان والو! تم نماز کے نزدیک نہ جائو جب تم نشہ (کی حالت میں) ہو،



صفحہ نمبر 203


یہاں تک کہ سمجھنے لگو جو (زبان سے) کہتے ہو۔ اور نہ (اس وقت جبکہ) غسل کی حاجت ہو سوائے حالتِ سفر کے، یہانتک کہ تم غسل کرلو
اور اگر تم مریض ہو یا تم میں سے کوئی جائے ضرور (بیت الخلاء) سے آئے
یا تم عورتوں کے پاس گئے (ہم صحبت ہوئے) پھر تم نے پانی نہ پایا تو پاک مٹی سے تیمم کرو،
مسح کرلو اپنے منہ اور اپنے ہاتھوں کا، بیشک اللہ معاف کرنے والا، بخشنے والا ہے۔
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ؟ جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا۔ وہ مول لیتے ہیں (اختیار کرتے ہیں)
گمراہی، اور چاہتے ہیں کہ تم راستہ سے بھٹک جائو، اور اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 02-08-09, 09:09 AM   #5
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 204


اور اللہ کافی ہے حمایتی، اور اللہ کافی ہے مددگار۔ بعض یہودی لوگ
کلمات و الطاظ کو ان کی جگہ سے بدل دیتے ہیں (تحریف کردیتے ہیں) اور کہتے ہیں "ہم نے سُنا" اور "نافرمانی کی" اور
(کہتے ہیں ہماری) سُنو (تمہیں) نہ سُنوایا جائے۔ اور راعنا (کہتے ہیں) اپنی زبانوں‌کو موڑ کر دین میں طعنے کی نیت سے۔ اور اگر
وہ کہتے "ہم نے سُنا اور اطاعت کی" (اور کہتے) "سُنیئے اور ہم پر نظر کیجئے" تو یہ ان کے لیے بہتر ہوتا،
اور زیادہ درست ہوتا۔ لیکن اللہ نے ان کے کفر کے سبب ان پر لعنت کی، پس وہ ایمان نہیں لاتے مگر تھوڑے
اے اہلِ کتاب ! ایمان لائو اِس پر جو ہم نے نازل کیا اُس کی تصدیق کرنے والا جو



صفحہ نمبر 205


تمہارے پاس ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم بہت سے چہرے مٹا ڈالیں (مسخ کردیں) پھر اُن (چہروں) کو اُلٹ دیں ان کی پیٹھ کی طرف، یا
ہم اُن پر لعنت کریں جیسے "ہفتہ والوں" پر لعنت کی، اور اللہ کا حکم (پورا) ہو کر رہنے والا ہے۔ بیشک
اللہ (اس کو) نہیں بخشتا جو جو اس کا شریک ٹھرائے، اور اس کے سوا جس کو چاہے بخش دے
اور جس نے اللہ کا شریک ٹھرایا پس اس نے بڑا گناہ (بُہتان) باندھا۔ کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا؟ جو
اپنے آپ کو مقدّس کہتے ہیں، بلکہ اللہ جسے چاہتا ہے مقدس بناتا ہے اور ان پر کھجور کی گُٹھلی کے ریشہ کے برابر (دھاگہ کے برابر) بھی ظلم نہ ہوگا۔
دیکھو! اللہ پر کیسا جھوٹ (بُہتان) باندھتے ہیں، اور یہی صریح گناہ کافی ہے۔



صفحہ نمبر 206


کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا؟ جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا وہ مانتے ہیں‌بتوں کو،
اور شیطان کو، اور کافروں کو کہتے ہیں یہ مومنوں سے زیادہ راہِ
(راست) پر ہیں۔ یہی لوگ، ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی، اور جس پر اللہ لعنت کرے تو ہرگز
تو اس کا کوئی مددگار نہیں پائے گا۔ کیا ان کے پاس سلطنت کا کوئی حصہ ہے؟ پھر اس وقت یہ نہ دیں
لوگوں کو تِل برابر بھی۔ یا وہ لوگوں سے اس پر حسد کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں‌ دیا
اپنے فضل سے، سو ہم نے دی ہے آلِ ابراہیم علیہ السلام کو کتاب اور حکمت، اور اُنہیں دیا ہے
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-08-09), عبداللہ حیدر (04-08-09)
پرانا 02-08-09, 09:51 AM   #6
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 207

بڑا مُلک پھر اُن میں سے کوئی اس پر ایمان لایا، اور ان میں سے کوئی رُکا رہا (ٹھٹکا رہا)،
اور جہنم کافی ہے بھڑکتی ہوئی آگ۔ جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا کفر کیا۔ بیشک انہیں ہم عنقریب آگ میں ڈال دیں گے،
جس وقت ان کی کھالیں پک (گل) جائیں گی ہم اس کے علاوہ (دوسری) کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب چکھیں،
بیشک اللہ غالب حکمت والا ہے۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور اُنہوں نے نیک عمل کئے،
ہم عنقریب انہیں باغات میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور اس میں رہیں گے
ہمیشہ ہمیشہ، ان کے لئے اس میں پاد سُتھری بیبیاں ہیں اور ہم انہیں گھنی چھائوں (سایہ) میں داخل کریں گے۔



صفحہ نمبر 208


بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں امانت والوں کو پہنچا دو، اور جب
تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کرو، بیشک اللہ تمہیں اچھی
نصیحت کرتا ہے، بیشک اللہ سُننے والا، دیکھنے والا ہے۔ اے ایمان والو!
اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی اور اُن کی جو تم میں سے صاحبِ حکومت ہیں، پھر اگر تم جھگڑ پڑو
کسی بات میں تو اس کو اللہ اور رسول کی طرف رجوع کرو، اگر تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر
اور یومِ آخرت پر، یہ بہتر ہے اور اس کا انجام بہت اچھا ہے۔ کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا؟ جو

صفحہ نمبر 209


دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اس پر ایمان لے آئے جو آپ پر نازل کیا گیا اور جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا
وہ چاہتے ہیں کہ (اپنا) مقدمہ طاغوت (سرکش) شیطان کے پاس لے جائیں حالانکہ انہیں حکم ہوچکا ہے کہ وہ اس کو نہ مانیں
اور شیطان چاہتا ہے کہ وہ انہیں بہکا کر دُور گمراہی (میں ڈالدے) اور جب انہیں کہا جاتا ہے
کہ جو اللہ نے نازل کیا اس کی طرف آئو اور رسول کی طرف تو آپ منافقوں کو دیکھیں گے
کہ وہ رُک کر آپ سے ہٹتے ہیں (پہلو تہی کرتے ہیں) پھر کیسی (ندامت ہوگی) جب انہیں کوئی مصیبت پہنچے اس کے سبب
جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجا پھر وہ آپ کے پاس الہہ کی قسم کھاتے ہوئے آئیں کہ ہم نے صرف بھلائی چاہی تھی،
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-08-09), عبداللہ حیدر (04-08-09)
پرانا 03-08-09, 09:23 AM   #7
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 210


اور موافقت۔ یہ لوگ ہیں کہ اللہ جانت اہے جو ان کے دلوں میں ہے، تو آپ تغافل کریں
ان سے۔ اور آپ ان کو نصیحت کریں اور ان سے ان کے حق میں اثر کرجانے والی بات کہیں۔ اور ہم نے نہیں بھیجا
کوئی رسول مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے، اور یہ لوگ جب انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا
اگر آپ کے پاس آتے، پھر وہ اللہ سے بخشش چاہتے اور ان کے لئے رسول (اللہ سے) مغفرت چاہتے تو وہ ضرور پاتے
اللہ کو تو توبہ قبول کرنے والا مہربان۔ پس قسم ہے آپ کے رب کی وہ مومن نہ ہوں گے جب تک آپ کو مُنصِف نہ بنائیں
اس جھگڑے میں جو ان کے درمیان اٹھے، پھر وہ اپنے دلوں میں آپ کے فیصلہ سے کوئی تنگی نہ پائیں



صفحہ نمبر 211


اور اس کو خوشی سے (پوری طرح) تسلیم کرلیں۔ اور اگر ہم اُن پر لکھ دیتے (فرض کردیتے) تم اپنے آپ کو قتل کرڈالو
یا اپنے گھر بار (چھوڑ کر) نکل جائو تو اُن میں سے چند ایک کے سوا وہ (کبھی ایسا) نہ کرتے، اور اگریہ لوگ
وہ کرتے جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یہ ان کے لئے بہتر ہوتا اور (دین میں) زیادہ ثابت رکھنے والا ہوتا اور اس صورت میں
ہم اُنہیں اپنے پاس سے بڑا اجر دیتے۔ اور انہیں سیدھے رستے کی ہدایت دیتے۔
اور جو اطاعت کرے اللہ اور رسول کی تو یہی لوگ ہیں ان لوگوں کے ساتھ
جن پر اللہ تعالٰی نے انعام کیا (یعنی) انبیاء ، اور صدّیق ، اور شُہداء ، اور صالحین (نیک بندے)



نوٹ: عبداللہ بھائی، لال رنگ والے ٹیکسٹ میں مجھے کچھ شک ہے۔ اس کو چیک کر لیں۔
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 04-08-09, 08:23 AM   #8
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 212


اور یہ اچھے ساتھی ہیں۔ یہ اللہ کی طرف سے فضل ہے، اور اللہ کافی ہے
جاننے والا۔ اے ایمان والو! اپنے بچائو (کا سامان ہتھیار) لے لو، پھر جدا جدا (دستوں کی صورت میں) یا
سب اکٹھے ہو کر کوچ کرو۔ بیشک تم میں (کوئی ایسا بھی ہے) جو ضرور دیر لگا دے گا، پھر اگر تمہیں پہنچے
کوئی مصیبت تو کہے کہ اللہ نے مچھ پر انعام کیا کہ میں ان کے ساتھ نہ تھا۔
اور تمہیں اللہ کی طرف سے کوئی فضل (نعمت) پہنچے تو ضرور کہے گا، گویا کہ (جب کہ) نہ تھی
تمہارے اور اس کے درمیان دوستی، "اے کاش ! میں ان کے ساتھ ہوتا تو بڑی مُراد پاتا۔"



صفحہ نمبر 213


سو چاہئیے کہ اللہ کے راستہ میں لڑیں وہ لوگ جو دنیا کی زندگی بیچتے ہیں (قربان کرتے ہیں)
آخرت کے بدلے، اور جو اللہ کے راستے میں لڑے پھر مارا جائے یا غالب آئے
ہم عنقریب اسے بڑا اجر دیں گے۔ اور تمہیں‌ کیا ہوگیا ہے؟ کہ تم اللہ کے راستے میں نہیں‌لڑتے
کم زور (بے بس) مردوں، اور عورتوں اور بچوں (کی خاطر) جو
دُعا کررہے ہیں اے ہمارے رب ! ہمیں اس بستی سے نکال جس کے رہنے والے ظالم ہیں اور بنا دے
ہمارے پاس سے ہمایتی اور بنا دے ہمارے لئے اپنے پاس سے مددگار۔



صفحہ نمبر 214


ایمان لانے والے اللہ کے راستے میں لڑتے ہیں اور کافر لڑتے ہیں
طاغوت (سرکش مفسِد) کے راستہ میں، سو تم شیطان کے ساتھیوں سے لڑو، بیشک شیطان کا فریب
کمزور (بودا) ہے۔ کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ؟ جنہیں کہا گیا اپنے ہاتھ روک لو، اور
نماز قائم کرو، اور زکوٰت ادا کرو، پھر جب اُن پر جہاد فرض ہوا، تو
ان میں سے ایک فریق لوگوں سے ڈرتا ہے، جیسے اللہ کا ڈر ہو یا اس سے بھی زیادہ ڈر،
اور وہ کہتے ہیں اے ہمارے رب ! تو نے ہم پر جہاد کیوں فرض کردیا ہمیں اور تھوڑی مُدت کیوں نہ مہلت دی ؟



صفحہ نمبر 215


کہدیں دنیا کا فائدہ تھوڑا ہے، اور آخرت بہتر ہے پرہیزگار کے لئے، اور تم پر ظلم نہ ہوگا
دھاگے برابر (بھی)۔ تم جہاں کہیں‌ ہوگے موت تمہیں پالے گی، اگرچہ تم ہوگے
مضبوط بُرجوں میں، اور اگر انہیں کوئی بھلائی پہنچے تو وہ کہتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے،
اور اگر انہیں کوئی برائی پہنچے تو کہتے ہیں یہ آپ کی طرف سے ہے۔ آپ کہدیں سب کچھ
اللہ کی طرف سے ہے، اس قوم کو (ان لوگوں کو) کیا ہوگیا ہے کہ یہ بات سمجھتے نہیں لگتے (بات سمجھتے معلوم نہیں ہوتے)
جو تمہیں کوئی بھلائی پہنچے سو وہ اللہ کی طرف سے ہے، اور جو تمہیں کوئی بُرائی پہنچے



صفحہ نمبر 216


تو وہ تمہارے نفس سے ہے، اور ہم نے تمہیں لوگوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے۔ اور اللہ کافی ہے
گواہ۔ جس نے رسول کی اطاعت کی پس تحقیق اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے روگردانی کی تو
ہم نے آپ کو ان پر نگہبان نہیں بھیجا۔ وہ (منہ سے تو) یہ کہتے ہیں کہ ہم نے مانا، پھر جب باہر جاتے ہیں
آپ سے تو ان میں سے ایک گروہ رات کو اس کے خلاف مشورہ کرتا ہے جو وہ کہہ چکے، اور اللہ
لِکھ لیتا ہے جو وہ رات کو مشورے کرتے ہیں، آپ ان سے منہ پھیر لیں اور اللہ پر بھروسہ کریں۔ اور اللہ کافی ہے
کارساز۔ پھر کیا وہ قرآن پر کوئی غور نہیں کرتے؟ اور اگر اللہ کے سوا کسی کے پاس سے ہوتا



نوٹ: عبداللہ بھائی، لال رنگ والے ٹیکسٹ میں مجھے کچھ شک ہے۔ اس کو چیک کر لیں۔
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 04-08-09, 08:40 AM   #9
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 217


تو اس میں ضرور بہت اختلاف پاتے۔ اور جب ان کے پاس کوئی من خبر آتی ہے۔ یا
خوف کی تو اسے مشہور کردیتے ہیں اور اگر اُسے پہنچاتے رسول کی طرف اور اپنے حاکموں کی طرف
تو جو لوگ ان میں سے تحقیق کرلیا کرتے ہیں اس کو جان لیتے ہیں۔ اور اگر اللہ کا فضل نہ ہوتا
تم پر، اور اس کی رحمت (نہ ہوتی) تو چند ایک کے سوا تم شیطان کے پیچھے لگ جاتے۔ پس آپ اللہ کی راہ میں‌لڑیں،
آپ مُکّلف نہیں مگر اپنی جان کے، اور مومنوں کو آمادہ کریں، قریب ہے کہ اللہ روک دے
کافروں کی جنگ (کا زور) اور اللہ کی جنگ سخت ترین ہے اس کی سزا سب سے سخت ہے، جو کوئی



صفحہ نمبر 218


نیک بات میں سفارش کرے اس کے لئے اس سے حصہ ہوگا، اور جو کوئی سفارش کرے
بُری بات میں اس کو اس کا بوجھ (حصہ) ملے گا، اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
اور جب تمہیں کوئی دُعا دے (سلام کرے) تو تم اس سے بہتر دُعا دو، یا وہی کہدو،
بے شک اللہ ہر چیز کا حساب کرنے والا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں،
وہ ضرور تمہیں قیامت کے دن اکٹھا کرے گا، اس میں کوئی شک نہیں، اور کوں زیادہ سچا ہے ؟
بات میں اللہ سے۔ سو تمہیں کیا ہوگیا ہے ؟ منافقین کے بارہ میں دو گروہ (ہورہے ہو) اور اللہ نے انہیں اوندھا کردیا



صفحہ نمبر 219


اس کے سبب جو انہوں نے کیا، کیا تم چاہتے ہو کہ اُسے راہ پر لائوجس کو اللہ نے گمراہ کیا ؟ اور جس کو
اللہ گمراہ کرے تم ہرگز اس کے لئے کوئی راہ نہ پائو گے۔ وہ چاہتے ہیں کاش تم (بھی) کافر ہوجائو جیسے
وہ کافر ہوئے، تو تم برابر ہوجائو۔ پس تم اُن میں سے (کسی کو) دوست نہ بنائو یہاں تک کہ وہ ہجرت کریں
اللہ کی راہ میں، پھر اگر وہ مُنہ موڑیں تو تم جہاں کہیں انہیں پائو پکڑو، اور قتل کرو،
اور اُن میں سے (کسی کو) نہ دوست بنائو، نہ مددگار۔ مگر جو لوگ تعلق رکھتے ہیں
(ایسی) قوم سے کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہے، یا تمہارے پاس آئیں (اس حال میں) کہ تنگ ہوگئے ہیں
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 05-08-09, 07:20 PM   #10
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 220


اُن کے دل (اس بات سے) کہ تم سے لڑیں یا اپنی قوم سے لڑیں، اور اگر اللہ چاہتا
تو انہیں تم پر مسلّط کردیتا تو وہ تم سے ضرور لڑتے، پھر اگر وہ تم سے کنارہ کش رہیں پھر تم سے نہ لڑیں، اور
تمہاری طرف صلح (کا پیام) ڈالیں، تو اللہ نے تمہارے لئے ان پر (ستانے کی) کوئی راہ نہیں رکھی۔
اب تم اور لوگ پائو گے جو چاہتے ہیں کہ وہ تم سے (بھی) امن میں رہیں اور اپنی قوم سے (بھی) امن میں رہیں،
جب کبھی فِتنہ (فساد) کی طرف بُلائے جاتے ہیں تو اس میں پلٹ جاتے ہیں، پس اگر تم سے کنارہ کشی نہ کریں اور وہ نہ ڈالیں
تمہاری طرف (پیغامِ) صلح اور (نہ) روکیں اپنے ہاتھ، تو انہیں پکڑو اور قتل کرو، جہاں کہیں



صفحہ نمبر 221


تم انہیں پائو، اور یہی لوگ ہیں جن پر ہم نے تمہیں کُھلی سند (حُجت) دی۔ اور نہیں
کسی مسلمان کے (شایاں) کہ وہ کسی مسلمان کو قتل کرے، مگر غلطی سے۔ اور جو کسی مسلمان کو قتل کرے
غلطی سے تو ایک غلام آزاد کرے، اور خون بہا اس کے وارثوں کے حوالے کردے، مگر یہ کہ
وہ معاف کردیں۔ پھر اگر وہ تمہاری دشمن قوم سے ہو اور وہ خود مسلمان ہو تو آزاد کرے
ایک مسلمان غلام۔ اور اگر ایسی قوم سے ہو کہ اُن کے اور تمہارے درمیان‌ معاہدہ ہے
تو خون بہا اس کے وارثوں کے حوالے کر دے، اور ایک مسلمان غلام کو آزاد کردے۔ سو جو نہ پائے (میّسر نہ ہو)



صفحہ نمبر 222


تو دو ماہ لگاتار روزے رکھے، یہ توبہ ہے اللہ کی طرف سے، اور اللہ جاننے والا ہے،
حکمت والا ہے۔ اور جو کوئی کسی مسلمان کو دانستہ قتل کردے تو اس کی سزا جہنم ہے، وہ ہمیشہ رہے گا
اس میں اور، اس پر اللہ کا غضب ہوگا، اور اس کی لعنت، اور اس کے لئے (اللہ نے) بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے
اے ایمان والو ! جب تم اللہ کی راہ میں (جہاد کے لئے) سفر کرو تو تحقیق کر لیا کرو،
اور جو تمہیں سلام کرے اسے نہ کہو کہ تو مسلمان نہیں ہے، تم چاہتے ہو
دنیا کی زندگی کا سامان، پھر اللہ کے پاس بہت غنیمتیں ہیں، تم اسی طرح تھے



صفحہ نمبر 223


اس سے پہلے، تو اللہ نے تم پر احسان کیا، سو تحقیق کرلیا کرو، بیشک جو تم کرتے ہو اس سے اللہ
خوب باخبر ہے۔ بغیر عذر بیٹھ رہنے والے مسلمان، اور وہ برابر نہیں
جو اللہ کی راہ میں‌اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے جہاد کرنے والے ہیں، اللہ نے فضیلت دی
درجہ میں، اپنے مالوں‌ سے اور اپنی جانوں سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں‌ پر اور ہر ایک کو
اللہ نے اچھا وعدہ دیا ہے، اور اللہ نے مجاہدوں کو بیٹھ رہنے والوں‌ پر فضیلت دی ہے
اجرِ عظیم (کے اعتبار سے) اس کی طرف سے درجے ہیں، اور بخشش اور رحمت ہے، اور اللہ ہے



صفحہ نمبر 224


بخشنے والا، مہربان۔ بیشک وہ لوگ جن کے فرشتے جان نکالتے ہیں (اس حال میں کہ وہ) ظلم کرتے تھے
اپنی جانوں‌ پر، وہ (فرشتے) کہتے ہیں تم کس حال میں تھے ؟ وہ کہتے ہیں کہ ہم بے بس تھے
اس ملک میں، (فرشتے) کہتے ہیں کیا اللہ کی زمین وسیع نہ تھی ؟ پس تم اس میں‌ہجرت کرجاتے
سو یہی لوگ ہیں ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ پہنچنے (پلٹنے) کی بُری جگہ ہے۔ مگر جو بے بس ہیں
مرد، اور عورتیں، اور بچے کہ کوئے تدبیر نہیں کرسکتے، اور نہ
کوئی راستہ پاتے ہیں، سو امید ہے کہ ایسے لوگوں کو اللہ معاف فرمائے،



صفحہ نمبر 225


اور اللہ معاف کرنے والا، بخشنے والا ہے۔ اور جو اللہ کے راستے میں ہجرت کرے، وہ پائے گا
زمین میں بہت (وافر) جگہ اور کشادگی، اور جو اپنے گھر سے ہجرت کر کے نکلے
اللہ اور اس کے رسول کی طرف، پھر اس کو موت آپکڑے، تو اس کا اجر اللہ پر ثابت ہوگیا،
اور اللہ بخشنے والا، مہربان ہے۔ اور جب تم ملک میں سفر کرو، پس نہیں
نہیں تم پر کوئی گناہ کہ تم نماز قصر کرو (کم کرلو) اگر تم کو ڈر ہو کہ تمہیں ستائیں گے
کافر، بیشک کافر تمہارے کُھلے دشمن ہیں۔ اور جب



صفحہ نمبر 226


آپ ان میں موجود ہوں، پھر اُن کے لئے نماز قائم کریں (نماز پڑھانے لگیں) تو چاہئیے کہ ان میں سے ایک جماعت آپکے ساتھ کھڑی ہو،
اور چاہئیے کہ وہ اپنے ہتھیار لے لیں، پھر وہ جب سجدہ کرلیں تو تمہارے پیچھے ہو جائیں، اور (اب) آئے
دوسری جماعت (جس نے) نماز نہیں‌ پڑھی، پس وہ آپ کے ساتھ نماز پڑھیں، اور چاہئیے کہ لئے رہیں اپنا بچائو
اور اپنا اسلحہ، کافر چاہتے ہیں‌کہ کہیں تم اپنے ہتھیاروں سے غافل ہو، اور
اپنے سامان سے، تو تم پر یکبارگی جُھک پڑیں (حملہ کردیں)، اور تم پر گناہ نہیں
اگر تمہیں بارش کے سبب تکلیف ہو یا تم بیمار ہو کر اپنا اسلحہ اُتار رکھو



نوٹ: عبداللہ بھائی، لال رنگ والے ٹیکسٹ میں مجھے کچھ شک ہے۔ اس کو چیک کر لیں۔
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-08-09, 02:50 PM   #11
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 227


اور اپنا بچائو لے لو، بیشک اللہ نے کافروں کیلئے ذلّت والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔ پھر جب
تم نماز ادا کرچکو تو اللہ کو یاد کرو کھڑے، اور بیٹھے، اور اپنی کروٹوں پر لیتے ہوئے، پھر جب
تم مطمئن (خاطر جمع) ہو جائو تو (حسبِ دستور) نماز قائم کرو، بیشک نماز مومنوں پر (بقیدِ وقت)
مقررہ اوقات میں فرض کرو۔ اور کفار کا پیچھا (تعاقب) کرنے میں ہمت نہ ہارو، اگر تمہیں دُکھ پہنچتا ہے،
تو بیشک انہیں بھی دُکھ پہنچتا ہے جیسے تمہیں دُکھ پہنچتا ہے، اور تم اللہ سے امید رکھتے ہو جو وہ امید نہیں رکھتے،
اور اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔ بیشک ہم نے آپ کی طرف کتاب نازل کی



صفحہ نمبر 228


سچی، تاکہ آپ لوگوں کے درمیان فیصلہ کردیں جو آپ کو اللہ دکھا دے (سوجھا دے) اور آپ نہ ہوں
دغابازوں کے طرفدار، اور اللہ سے بخشش مانگیں، بیشک اللہ ہے بخشنے والا
مہربان۔ آپ ان لوگوں کی طرف سے نہ جھگڑیں جو اپنے تئیں خیانت کرتے ہیں، بیشک
اللہ اسے دوست نہیں رکھتا خائن (دغاباز) گنہ گار ہو۔ وہ لوگوں سے چُھپتے (شرماتے) ہیں
اور اللہ سے نہیں چھپتے (شرماتے) حالانکہ وہ ان کے ساتھ ہے جبکہ وہ راتوں کو مشورہ کرتے ہیں جو
بات (اللہ کو) پسند نہیں، اور جو وہ کرتے ہیں اللہ اسے احاطہ کئے (گھیرے ہوئے) ہے۔ ہاں (سُنو) تم




صفحہ نمبر 229


وہ لوگ ہو تم نے ان (کی طرف) سے دنیوی زندگی میں جھگڑا کیا، سو کوں اللہ سے جھگڑے گا ؟
روزِ قیامت اُن کی طرف سے، یا کون اُن کا وکیل ہوگا ؟ اور جو کوئی کرے
بُرا کام یا اپنی جان پر ظلم کرے، پھر اللہ سے بخشش چاہے تو وہ اللہ کو بخشنے والا مہربان پائے گا۔
اور جو کوئی گناہ کمائے تو وہ فقط اپنی جان پر (اپنے حق میں) کماتا ہے۔ اور اللہ ہے
جاننے والا، حکمت والا۔ اور جو کوئی خطا یا گناہ کمائے، پھر اس کی تہمت لگا دے
کسی بے گناہ پر، تو اس نے بھاری بہتان اور صریح (کھُلا) گناہ لادا۔ اور اللہ کا فضل
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-08-09, 09:01 AM   #12
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 230


اور اس کی رحمت آپ پر نہ ہوتی تو اُن کی ایک جماعت نے قصد کر ہی لیا تھا کہ آپکو بہکا دیں، اور وہ نہیں بہکا رہے ہیں
مگر اپنے آپ کو، اور آپ کا کچھ بھی نہیں‌ بگاڑ سکتے، اور اللہ نے آپ پر نازل کی
کتاب اور حکمت، اور آپ کو سکھایا جو آپ نہ جانتے تھے، اور ہے
آپ پر اللہ کا بڑا فضل۔ ان کے اکثر مشوروں (سرگوشیوں) میں کوئی بھلائی نہیں، مگر یہ کہ، جو حکم دے
خیرات کا یا اچھی بات کا، یا لوگوں کے درمیان اصلاح کرانے کا، اور جو یہ کرے
اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے، سو ہم عنقریب اُسے بڑا ثواب دیں گے۔



صفحہ نمبر 231


اور جو کوئی اس کے بعد رسول کی مخالفت کرے جب کہ اس پر ہدایت ظاہر ہوچکی، اور
سب مومنوں کے راستے کے خلاف چلے ہم اس کے حالہ کردیں گے جو اس نے اختیار کیا اور ہم اسے جہنم میں ڈاخل کریں گے، اور
یہ پلٹنے کی بُری جگہ ہے۔ بیشک اللہ اس کو نہیں بخشتا کہ اس کا شریک ٹہریا جائے، اور وہ بخشدے گا
اس کے سوا جس کو چاہے، اور جس نے اللہ کا شریک ٹھرایا، سو وہ گمراہ ہوا، گمراہی
میں بہت دور کی۔ وہ اس (اللہ) کو سوا نہیں پکارتے (پرستش کرتے) مگر عورتوں کو، اور نہیں پکارتے مگر
سرکش شیطان کو، اللہ نے اس پر لعنت کی۔ اس (شیطان) نے کہا میں تیرے بندوں سے اپنا حصہ ضرور لوں گا،



صفحہ نمبر 232


مقررہ۔ اور میں انہیں ضرور بہکائوں گا، ضرور امیدیں دلائوں گا، اور انہیں سکھائوں گا، تو وہ ضرور چیریں گے
(بتوں کی خاطر) جونوروں کے کان، اور میں انہیں سکھائوں گا تو وہ اللہ کی (بنائی ہوئی) صورتیں بدلیں گے اور جو بنائے
اللہ کے سوا شیطان کو دوست، تو وہ صریح نقصان میں پڑ گیا۔
وہ ان کو وعدے دیتا ہے اور امیدیں دلاتا ہے اور شیطان انہیں‌ وعدے نہیں دیتا مگر صرف فریب (نِرا دھوکا)
یہی لوگ ہیں جن کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ اس سے بھاگنے کی جگہ نہ پائیں گے۔ اور جو لوگ ایمان لائے
اور انہوں نے اچھے عمل کئے ہم عنقریب انہیں باغات میں ڈاخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں



صفحہ نمبر 233


وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، اللہ کا وعدہ سچا ہے، اور کون ہے ؟ اللہ سے زیادہ سچا
بات میں۔ (عذاب و ثواب) نہ تمہاری آرزئوں پر ہے، اور نہ اہلِ کتاب کی آرزئوں پر، جو کوئی بُرائی کرے گا
اس کی سزا پائے گا، اور اپنے لئے نہیں ‌پائے گا اللہ کے سوا کوئی دوست اور نہ کوئی مددگار۔ اور جو
اچھے کام کرے گا، مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ مومن ہو، تو ایسے لوگ
جنت میں داخل ہوں گے، اور ان پر تِل برابر ظلم نہ ہوگا۔ اور کس کا دین اس سے بہتر ہے ؟
جس نے اپنا منہ اللہ کے لئے جُھکا دیا اور وہ نیکوکار بھی ہے، اور اس نے ایک کے ہورہنے والے ابراہیم علیہ السلام کے دین کی پیروی کی،



صفحہ نمبر 234


اور اللہ نے ابرہیم علیہ السلام کو دوست بنایا۔ اور اللہ کے لئے ہے جو آسمان میں ہے اور جو
زمین میں ہے، اور اللہ ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ آپ سے عورتوں کے بارے میں حکم دریافت کرتے ہیں
آپ ان سے کہدیں اللہ تمہیں ان کے بارہ میں حکم (اجازت) دیتا ہے، اور جو تمہیں قرآن مجید میں سنایا جاتا ہے یتیم
عورتوں کے بارہ میں جنہیں تم نہیں دیتے ان کا مقرر کیا ہوا (مہر) اور نہیں چاہتے کہ ان کو نکاہ میں لے لو،
اور بے بس بچوں کے بارہ میں، اور یہ کہ تم یتیموں کے بارہ میں انصاف پر قائم رہو،
اور تم جو بھلائی کرو گے تو بیشک اللہ اس کو جاننے والا ہے۔ اور اگر کوئی عورت ڈرے (اندیشہ کرے)



صفحہ نمبر 235


اپنے خاوند (کی طرف) سے زیادتی یا بے رغبتی کا، تو ان دونوں پر گناہ نہیں کہ وہ صلح کرلیں
آپس میں، اور صلح بہتر ہے، اور طبیعتوں میں بخل حاضر کیا گیا ہے (موجود ہوتا ہی ہے) اور اگر
تم نیکی کرو اور پرہیزگاری اختیار کرو تو بیشک تم جو کچھ کرتے ہو الل اس سے باخبر ہے۔ اور ہرگز نہ
کرسکو گے اگرچہ تم بہتیرا چاہو کہ عورتوں کے درمیان برابری رکھو، پس نہ جھُک پڑو
بالکل (ایک ہی طرف) کہ ایک کو (آدھ میں) لٹکتی ہوئی ڈال رکھو، اور اگر تم اصلاح کرتے رہو اور پرہیزگاری کرو تو بیشک اللہ
بخشنے ولال مہربان ہے۔ اور اگر دونوں (میاں بیوی) جُدا ہو جائیں تو اللہ ہر ایک کو بے نیاز کردے گا



صفحہ نمبر 236


اپنی کشائش سے، اور اللہ کشائش والا، حکمت والا ہے۔ اور اللہ کے لئے ہے جو آسمان میں
اور جو زمین میں ہے، اور ہم نے تاکید کردی ہے ان لوگوں کو جنہیں کتاب دی گئی
تم سے پہلے، اور تمہیں (بھی) کہ اللہ سے ڈرتے رہو، اور اگر تم کفر کرو گے تو بیشک اللہ کے لئے ہے جو آسمان میں
اور جو زمین میں ہے، اور اللہ بے نیا ز ہے، سب خوبیوں والا ہے۔ اور اللہ کے لئے ہے جو
جو آسمانوں اور جو زمین میں ہے، اور کافی ہے اللہ کارساز۔ اگر (اللہ) چاہے کہ تمہیں لے جائے (فنا کردے)
اے لوگو! اور دوسروں کو لے آئے (لا بسائے) اور اللہ اس پر قادر ہے۔



صفحہ نمبر 237


جو کوئی دنیا کا ثواب چاہتا ہے تو اللہ کے پاس دنیا اور آخرت کا ثواب ہے،
اور اللہ سننے والا، دیکھنے والا ہے۔ اے ایمان والو! ہو جائو
انصاف پر قائم رہنے والے، اللہ کے لئے گواہی دینے والے، اگرچہ خود تمہارے خلاف، یا ماں باپ،
اور قرابت داروں (کے خلاف) ہو، چاہے کوئی مالدار ہو یا محتاج (بہرحال) اللہ اُن کا (سب سے بڑھ کر) خیر خواہ ہے، سو
تم خواہش (نفس) کی پیروی نہ کرو انصاف کرنے میں، اور اگر تم (گواہی میں) زبان دبائو گے یا پہلو تہی کرو گے تو بیشک اللہ
اس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔ اے ایمان والو! تم ایمان لائو اللہ پر، اور اُس کے رسول پر،
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-08-09, 09:30 AM   #13
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 238


اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول پر نازل کی (قرآن)، اور اُن کتابوں پر جو اس سے قبل نازل کیں،
اور جو انکار کرے اللہ کا، اور اس کے فرشتوں کا، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں، اور روزِ آخرت کا،
تو بھٹک گیا دُور کی گمراہی میں۔ بیشک جو لوگ ایمان لائے، پھر کافر ہوئے، پھر
ایمان لائے، پھر کافر ہوئے، پھر کفر میں بڑھتے رہے، اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا، اور
نہ انہیں (سیدھی) راہ دکھائے گا۔ منافقوں کو خوشخبری دیں کہ ان کے لئے دردناک عذاب ہے
جو لوگ مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں،



صفحہ نمبر 239


کیا وہ ان کے پاس عزّت ڈھونڈتے ہیں؟ بیشک ساری عزت اللہ ہی کے لئے ہے۔ اور تحقیق (اللہ)
کتاب (قرآن) میں تم پر (یہ حکم) اتار چکا ہے کہ جب تم سُنو کہ اللہ کی آیتوں کا انکار کیا جاتا ہے،
اور اُن کا مذاق اُڑایا جاتا ہے تو اُن کے ساتھ نہ بیٹھو، یہاں تک کہ وہ مشغول ہوں
اس کے سوا (کسی اور) بات میں، یقیناً اس صورت میں تم اُن جیسے ہوگے، بیشک اللہ جمع کرنے والا ہے
تمام منافقوں اور کافروں کو جہنم میں (ایک جگہ)۔ جو لوگ تکتے (انتظار کرتے) رہتے ہیں
تمہارا، پھر اگر تم کو اللہ کی طرف سے فتح ہو تو کہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ اور اگر



صفحہ نمبر 240


کافروں کے لئے حصہ ہو (فتح ہو) تو کہتے ہیں کیا، ہم تم پر غالب نہیں آئے تھے؟ اور ہم نے تمہیں‌ بچایا تھا
مسلمانوں سے۔ سو اللہ قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا، اور ہرگز نہ دے گا
اللہ کافروں کو مسلمانوں پر راہ (غلبہ)۔ بیشک منافق دھوکہ دیتے ہیں
اللہ کو، اور وہ اُن کودھوکہ (کا جواب) دے گا، اور جب وہ نماز کو کھڑے ہوں تو سُستی سے کھڑے ہوں، وہ دکھاتے ہیں
لوگوں کو، اور اللہ کو یاد نہیں کرتے مگر بہت کم۔ اِس کے درمیان اَدھر میں لٹکے ہوئے ہیں
نہ اِن کی طرف، نہ اُن کی طرف، اور جس کو اللہ گمراہ کرے تو ہرگز اس کے لئے نہ پائے گا



صفحہ نمر 241


کوئی راہ۔ اے ایمان والو! کافروں کو دوست نہ بنائو، سوائے
مسلمانوں کے، کیا تم چاہتے ہو کہ تم اپنے اوپر اللہ کا صریح الزام لو ؟ بیشک
منافق دوزخ کے سب سے نچلے درجہ میں ہوں گے، اور تو ہرگز ان کا کوئی مددگار نہ پائے گا۔
مگر جن لوگوں نے توبہ کی اور (اپنی) اصلاح کرلی اور مضبوطی سے اللہ (کی رسی) کو پکڑ لیا، اور اپنا دین اللہ کے لئے خالص کرلیا
تو ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہوں گے، اور اللہ جلد مومنوں کو بڑا ثواب دے گا۔
اگر تم شکر کرو گے اور ایمان لائو گے تو اللہ تمہیں عذاب دے کر کیا کرے گا؟ اور اللہ قدردان خوب جاننے والا ہے۔


نوٹ: عبداللہ بھائی، لال رنگ والے ٹیکسٹ میں مجھے کچھ شک ہے۔ اس کو چیک کر لیں۔
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, قرآن, لوگ, نماز, نظر, ماں, ایمان, اللہ, الزام, انسان, اجنبی, تلاش, جھوٹ, حکم, دوست, دستور, راستہ, سفر, شخص, عہد, عبادت, صفحہ, صلح, صبر, صریح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger