| قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) قران پراجیکٹ http://quran.pak.net/ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 1150
|
||||
| 2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (31-07-09), خرم شہزاد خرم (31-07-09) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Sura: An-Naazi'aat قسم ہے گھسیٹ کر دشمن سے (جان) کھینچنے والے (فرشتوں) کی ، اور کھول کر چھڑانے والوں کی ، اور تیزی سے تیرنے والوں کی ، پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی ، پھر حکم کے مطابق تدبیر کرنے والوں کی ، جس دن کانپنے والی کانپے ۔ اور اس کے پیچھے آئے پیچھے آنے والی ۔ کتنے دل اس دن دھڑکتے ہونگے ، ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ۔ وہ کہتے ہیں کیا ہم پہلی حالت میں لوٹائے جائیں گے ؟ کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہوچکے ہونگے ؟ وہ بولے یہ پھر خسارے والی واپسی ہے ۔ پھر وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہے ، پھر وہ اس وقت میدان میں (آرہے ہیں) ۔ کیا تمہارے پاس موسٰی کی بات پہنچی ؟ جب اس کو اس کے رب نے پکارا طوی کے کے مقدس میدان میں ، کہ فرعون کے پاس جاؤ بیشک اس نے سرکشی کی ہے ، پس تم کہو کیا تجھ کو (خواہش ہے) کہ تو سنور جائے ، اور میں تجھے رب کی راہ دکھاؤں پس تو ڈر ۔ (موسی نے) اس کو دکھائی بڑی نشانی ، اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی ، پھر دوڑتا ہوا پیٹھ پھیر کر چلا ، پھر (لوگوں کو) جمع کیا پھر پکارا ، پھر کہا میں تمھارا سب سے بڑا رب ہوں ۔ تو اللہ نے اس کو دنیا اور آخرت سزا میں پکڑا ۔ بیشک اس میں اس کے لئے عبرت ہے جو ڈرے ۔ کیا تمہارا بنانا زیادہ مشکل ہے یا آسمان کا ۔ اس نے اس کو بنایا ۔ اس کی چھت کو بلند کیا پھر اسکو درست کیا ، اس کی رات کو تاریک کردیا اور نکالی دن کی روشنی ۔ اور اس کے بعد زمین کو بچھایا ۔ اس سے اس کا پانی نکالا اور اس کا چارہ ، اور پہاڑ کو قائم کیا ، تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدہ کے لئے ۔ پھر جب وہ بڑا ہنگامہ آئے گا (قیامت) ، اس دن انسان یاد کرے گا جو اس نے کمایا (اپنے اعمال) ۔ اور جہنم اس کے لئے ظاہر کردی جائے گی ہر اس کے لئے جو دیکھے گا ۔ پس جس نے سرکشی کی ، اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی ، تو یقینا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔ اور جو اپنے رب (کے سامنے) کھڑا ہونے سے ڈرا اور اس نے روکا اپنے دل کی خواہش سے ، تو یقینا اس کا ٹھکانہ جنت ہے ۔ وہ آپ سے پوچھتے ہیں قیامت کی بابت کہ کب (ہوگا) اس کا قیام ؟ تمہیں کیا کام اس کے ذکر سے ؟ تمہارے رب کی طرف ہے اس کی انتہا ۔ آپ صرف اس کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرے ۔ گویا وہ جس دن اس کو دیکھیں گے (ایسا لگے گا) وہ نہیں ٹھہرے مگر ایک شام یا اس کی ایک صبح ! 79 Last edited by فیصل ناصر; 02-08-09 at 05:16 PM. |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | خرم شہزاد خرم (31-07-09), عبداللہ حیدر (30-07-09) |
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
جزاک اللہ خیرا۔ ۔ بہتر ہے کہ تیسویں پارے کا ایک ہی تھریڈ بنا لیا جائے۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (31-07-09), خرم شہزاد خرم (31-07-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہتر ہے !
دونوں دھاگوں کو ایک ہی کردیں میں باقی یہیں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
--------------------------------------------------------------
|
|
|
|
| فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا | خرم شہزاد خرم (31-07-09) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سورۃ عبس
تیوری چڑھائی اور منہ موڑ لیا ، کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا ، اور آپ کو کیا خبر شاید وہ سنور جاتا ، یا نصیحت مانتا تو نصیحت کرنا اسے نفع پہنچاتا ۔ اور جس نے بے پروائی کی ، آپ اس کے لئے فکر کرتے ہیں ۔ اور آپ پر (کوئی الزام) نہیں اگر وہ نا سنورے ۔ اور جو آپ کے پاس دوڑتا ہوا آیا ، اور وہ ڈرتا بھی ہے ، تو آپ اس سے تغافل کرتے ہیں ۔ ہرگز نہیں یہ تو (کتاب) نصیحت ہے ۔ سو جو چاہے اس سے نصیحت قبول کرے ۔ باعزت اوراق میں ، بلند مرتبہ انتہائی پاکیزہ ، لکھنے والے ہاتھوں میں ، بزرگ نیکو کار لوگ ۔ انسان مارا جائے کیسا ناشکرا ہے ۔ اس (اللہ) نے اسے کس چیز سے پیدا کیا ؟ اس کو ایک نطفہ سے پیدا کیا۔ پھر اسے انداز پر رکھا ، پھر اس کی راہ آسان کردی ، پھر اس کو مردہ کیا پھر اسے قبر میں رکھوایا ، پھر جب چاہا اس کو نکالا ۔ اس نے ہرگز پورا نا کیا جو اس نے اس کو حکم دیا ۔ پس چاہئے کہ انسان دیکھ لے اپنے کھانے کو ، ہم نے اوپر سے گرتا ہوا پانی ڈالا ، پھر زمین کو پھاڑ کر چیرا ، پھر ہم نے اس میں اگایا غلہ ، اور انگور اور ترکاری ، اور زیتون اور کجھور ، اور باغات گھنے ، اور میوہ اور چارہ ، تمہارے اورتمہارے چوپایوں کے فائدہ کے لئے ۔ پھر جب آئے کان پھوڑنے والی ، جس دن بھاگے آدمی اپنے بھائی ، اپنی ماں اور اپنے باپ ، اور اپنی بیوی سے اور اپنے بیٹے سے ۔ اس دن ان میں سے ہر ایک آدمی کو ایک فکر ہے جو اسے کافی ہوگی ۔ اس دن بہت سے چہرے چمکتے ، ہنستے اور خوشیاں مناتے ہوں گے ، اور اس دن بہت سے چہروں پر غبار ہوگا ، سیاہی چھائی ہوئی (ہوگی) ۔ یہی لوگ ہیں کافر گنہگار ! 80 Last edited by فیصل ناصر; 02-08-09 at 05:17 PM. |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (31-07-09), خرم شہزاد خرم (31-07-09) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Sura: At-Takwir
جب سورج لپیٹ دیا جائے ، اور جب ستارے ماند پڑ جائیں ، اور جب پہاڑ چلائیں جائیں ، اور جب دس ماہ کی گابھن اونٹنیاں چھٹی پھریں ، اور جب وحشی جانور اکٹھے کئے جائیں ، اور جب دریا بھڑکائے جائیں ، اور جب جانوں کے جوڑے باندھے جائیں ، اور جب زندہ گاڑی ہوئی (زندہ درگور) لڑکی سے پوچھا جائے ، وہ کس گناہ میں ماری گئی ؟ اور جب اعمال نامے کھولے جائیں ، اور جب آسمان کی کھال کھینچ لی جائے ، اور جب جہنم بھڑکائی جائے ، اور جب جنت قریب لائی جائے ، ہر شخص جان لے گا وہ جو کچھ لایا ہے ۔ سو میں قسم کھاتا ہوں (ستارے کی) پیچھے ہٹ جانے والے ، سیدھے چلنے والے چھپ جانے والے ، اور رات کی جب وہ پھیل جائے ، اور صبح کی جب دم بھرے (نمودار ہو) ، بیشک یہ (قرآن) کلام ہے عزت والے قاصد (فرشتہ) کا ، قوت والا، عرش کے مالک کے نزدیک بلند مرتبہ ، سب کا مانا ہوا، وہاں کا امانتدار ۔ اور تمہارے رفیق (حضرت محمد ) کچھ دیوانے نہیں ۔ اور اس (محمد) نے اس (فرشتہ) کو کھلے (آسمان) کے کنارہ پر دیکھا ۔ اور وہ غیب پر بخل کرنے والے نہیں ۔ اور یہ (قرآن) شیطان مردود کا کہا ہوا نہیں ، پھر تم کدھر جارہے ہو ؟ یہ نہیں ہے مگر (کتاب) نصیحت تمام جہانوں کے لئے ، تم میں سے جو بھی چاہے کہ وہ سیدھا راستہ چلے ، اور تم نہ چاہوگے مگر یہ کہ جو تمام جہانوں کا رب چاہے ! 81 Last edited by فیصل ناصر; 02-08-09 at 05:17 PM. |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (31-07-09), خرم شہزاد خرم (31-07-09) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Sura: Al-Infitaar
جب آسمان پھٹ جائے ، اور جب ستارے جھڑ پڑیں ، اور جب دریا ابل پڑیں ، اور جب قبریں کریدی جائیں ، ہر شخص جان لے گا اس نے آگے کیا بھیجا اور پیچھے (کیا) چھوڑا ؟ اے انسان تجھے اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے دھوکہ دیا ، جس نے تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک کیا پھر برابر کیا ، جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا ۔ ہرگز نہیں بلکہ تم جزا و سزا کے دن (قیامت) کو جھٹلاتے ہو ، اور بیشک تم پر نگہبان (مقرر) ہیں ، عزت والے (اعمال) لکھنے والے ، جو تم کرتے ہو وہ جانتے ہیں ۔ بیشک نیک لوگ جنت میں ہوں گے ۔ اور بیشک گنہگار جہنم میں ہوں گے ۔ اس میں روز جزا و سزا (قیامت کے دن) ڈالے جائیں گے ۔ اور وہ اس سے جدا ہونے والے نہ ہوں گے ۔ اور تمہیں کیا خبر روز جزا و سزا کیا ہے ؟ پھر تمہیں کیا خبر روز جزا و سزا کیا ہے ؟ جس دن کوئی شخص کسی شخص کا مالک نہ ہوگا (کچھ بھلا نہ کرسکے گا) اس دن حکم اللہ ہی کا ہوگا ! 82 Last edited by فیصل ناصر; 02-08-09 at 05:18 PM. |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (31-07-09), خرم شہزاد خرم (31-07-09) |
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
دوستوں جلد ہی میںبھی اس سعادت کو حاصل کروں گا اور ترجمعہ ٹائپ کرنے میں آپ لوگوں کی مدد کروںگا، انشاء اللہ تعالیٰ ۔ ۔ ۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Sura: Al-Mutaffifin
خرابی ہے کمی کرنے والوں کے لئے ، جو (لوگوں سے) ماپ کرلیں تو پورا بھرلیں ، اور جب (دوسروں کو) ماپ کر یا تول کر دیں تو گھٹا کر دیں ۔ کیا یہ لوگ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جانے والے ہیں ، ایک بڑے دن ، جس دن لوگ کھڑے ہوں گے تمام جہانوں کے رب کے سامنے ۔ ہرگز نہیں ، بیشک بدکاروں کا اعمال نامہ سجین میں ہے ۔ اور تجھے کیا خبر سجین کیا ہے ؟ ایک لکھا ہوا دفتر (نوشتہ) ۔ اس دن خرابی ہے جھٹلانے والوں کے لئے ، جو لوگ جھٹلاتے ہیں روز جزا و سزا کو ۔ اور اسے نہیں جھٹلاتا مگر حد سے بڑھ جانے والے گنہگار ، جب پڑھی جاتی ہیں اس پر ہماری آیتیں تو کہے یہ پہلوں کی کہانیاں ہیں ۔ ہرگز نہیں ، بلکہ زنگ پکڑ گیا ہے ان کے دلوں پر جو وہ کماتے تھے ۔ ہرگز نہیں ، وہ اس دن اپنے رب سے روک دیئے جائیں گے ۔ پھر بیشک وہ جہنم میں داخل ہونے والے ہیں ۔ پھر کہا جائے گا یہ وہی ہے جس کو تم جھوٹ جانتے تھے ۔ ہرگز نہیں ، بیشک نیک لوگوں کا اعمالنامہ “علّییّن “ میں ہے ۔ اور تجھے کیا خبر علیّین کیا ہے ؟ ایک دفتر ہے لکھا ہوا ، (اسے) دیکھتے ہیں (اللہ کے) مقرب (نزدیک والے) ۔ بیشک نیک بندے آرام میں ، تختوں (مسندوں) پر دیکھتے ہوں گے ، تو ان کے چہروں پر نعمت کی تروتازگی پائے گا ۔ انہیں پلائی جاتی ہے خالص شراب ، سر بمہر ، اس کی مہر مشک پر جمی ہوئی ۔اور چاہئے کہ رغبت کرنے والے اس میں رغبت کریں ۔ اور اس میں آمیزش ہے “تسنیم“ کی ، یہ ایک چشمہ ہے جس سے مقرب پیتے ہیں ۔ بیشک جن لوگوں نے جرم کیا (گنہگار) وہ مومنوں پر ہنستے تھے ۔ اور جب ان سے ہوکر گزرتے تو آنکھ مارتے ۔ اور جب وہ اپنے گھروں کی طرف لوٹتے تو ہنستے (باتیں بناتے) لوٹتے ۔ اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے بیشک یہ لوگ گمراہ ہیں ، اور وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے ۔ پس آج ایمان والے کافروں پر ہنستے ہیں ، تختوں (مسہریوں) پر بیٹھے دیکھتے ہیں ۔ کافروں نے اب بدلہ پایا ہے جیسا کہ وہ کرتے تھے ! نوٹ : سرخ رنگ میں موجود الفاظ پر ایک نظر ضرور ڈال لیں 83 Last edited by فیصل ناصر; 02-08-09 at 05:19 PM. |
|
|
|
| فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا | خرم شہزاد خرم (31-07-09) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Sura: الانشقاق
جب آسمان پھٹ جائے گا ، اور وہ اپنے رب کا (حکم) سن لے گا اور وہ اسی لائق ہے ، اور جب زمین پھیلادی جائے گی ، اور جو کچھ اس میں ہے وہ اسے نکال ڈالے گی اور خالی ہوجائے گی ، اور اپنے رب کا (حکم) سن لے گی اور اسی لائق ہے ، اے انسان بیشک تو اپنے رب کی طرف (پہنچنے میں) خوب تکلیف اٹھانے والا ہے پھر اسکو ملنا ہے ، پس جس کو اس کا اعمالنامہ دائیں ہاتھ میں دیا گیا ، پس اس سے عنقریب آسان حساب لیا جائے گا ، اور وہ اپنے اہل کی طرف خوش خوش لوٹے گا ۔ اور جس کو اس کا اعمالنامہ اس کی پیٹھ پیچھے سے دیا گیا ، وہ عنقریب موت مانگے گا ، اور جہنم میں داخل ہوگا ۔ بیشک وہ اپنے اہل میں خوش و خرم تھا ۔ اس نے گمان کیا تھا کہ وہ ہرگز نہ لوٹے گا ۔ کیوں نہیں ؟ اس کا رب بیشک اسے دیکھتا تھا ۔ سو میں قسم کھاتا ہوں شام کی سرخی کی ، اور رات کی اور جو (اس میں) سمٹ آتی ہے ، اور چاند کی جب وہ مکمل ہوجائے ، تم درجہ بدرجہ ضرور چڑھنا ہے ۔ سو انہیں کیا ہوگیا ہے کہ وہ ایمان نہیں لاتے ؟ اور جب ان پر قرآن پڑھاجاتا تو وہ سجدہ نہیں کرتے ۔ بلکہ جن لوگوں نے کفر کیا (منکر) وہ جھٹلاتے ہیں ، اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ (دلوں میں) بھر رکھتے ہیں ، سو انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری سنا، سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے ان کے لئے ختم نہ ہونے والا اجر ہے ! سوال : عبداللہ بھائی کیا سجدہ واجب ہوگیا ؟ حالانکہ میں نے عربی عبارت نہیں پڑھی ؟ 84 Last edited by فیصل ناصر; 02-08-09 at 05:20 PM. |
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Sura: البروج
برجوں والے آسمان کی قسم ، اور وعدہ کیے ہوئے دن کی ، اور حاضر ہونے والے (دن) کی اور جہاں حاضر ہوتے ہیں ، ہلاک کردئے گئے خندقوں والے ، ایندھن والی آگ والے ، جب وہ اس پر بیٹھتے تھے ، اور وہ جو مومنوں کے ساتھ کرتے (اپنی آنکھوں سے) دیکھتے ۔ اور انہوں نے (مومنوںسے) بدلہ نہں لیا مگر اس بات کا کہ اللہ پر ایمان لائے جو غالب ہے تعریفوں والا ، جس کی بادشاہت ہے آسمانوں اور زمین میں ۔اور اللہ ہر چیز پر باخبر ہے ۔ بیشک جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں پھر انہوں نے توبہ نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب ہے ۔ بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کئے ان کے لئے باغات ہیں جن کے نیچے جاری ہیں نہریں ، یہ بڑی کامیابی ہے ۔ بیشک تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے ۔ بیشک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور (وہی) لوٹاتا ہے ، اور وہی بخشنے والا محبت کرنے والا ہے ، عرش کا مالک بڑی بزرگی والا ہے ، جو وہ چاہے کر ڈالنے والا ہے ۔ کیا تمہارے پاس لشکروں کی بات (خبر) پہنچی ، فرعون اور ثمود کی ۔ بلکہ جن لوگوں نے کفر کیا (کافر) جھٹلانے میں (لگے ہوئے ہیں) ، اور اللہ انہیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے ۔ بلکہ یہ قرآن بڑی بزرگی والا ہے ، لوح محفوظ میں (لکھا ہوا) ہے ! 85 Last edited by فیصل ناصر; 02-08-09 at 05:20 PM. |
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Sura: الطارق
قسم ہے آسمان کی اور “طارق“(رات کو آنے والی) کی ، اور تم نے کیا سمجھا “طارق“ کیا ہے ؟ چمکتا ہوا ستارا ، کوئی جان نہیں جس پر (کوئی) نگہبان نہ ہو ۔ اور انسان کو چاہئے کہ دیکھے وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ؟ وہ پیدا کیا گیا اچھلتے ہوئے پانی سے ، وہ نکلتا ہے پیٹھ اور سینے کے درمیان سے ۔ بیشک وہ (اللہ) اسکو دوبارہ لوٹانے پر قادر ہے ۔ جس دن (لوگوں کے) راز جانچے جائیں گے ، تو نہ اسے (انسان) کو کوئی قوت ہوگی اور نہ مددگار ۔ قسم آسمان کی بارش والا ، اور زمین کی پھٹ جانے والی ، بیشک وہ کلام ہے فیصلہ کردینے والا ، اور وہ بیہودہ بات نہیں ۔ بیشک وہ (طرح طرح کی) تدبیریں کرتے ہیں ، اور میں (بھی) ایک تدبیر کرتا ہوں ۔ پس ڈھیل دو کافروں کو تھوڑی ڈھیل ! 86 Last edited by فیصل ناصر; 02-08-09 at 05:21 PM. |
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Sura: الاعلى
پاکیزگی بیان کر اپنے سب سے بلند رب کے نام کی ، جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک کیا ، اور جس نے اندازہ ٹھہرایا پھر راہ دکھائی ، اور جس نے چارا اگایا ، پھر اسے خشک سیاہ کردیا ۔ ہم جلد آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہ بھولیں گے ، مگر جو اللہ چاہے ، بیشک وہ جانتا ہے ظاہر بھی اور پوشیدہ بھی ۔ اور ہم آپ کو آسان طریقہ کی سہولت دیں گے ، پس آپ سمجھادیں اگر سمجھانا نفع دے ، جو ڈرتا ہے وہ جلد سمجھ جائے گا ، اور اس سے بدبخت پہلو تہی کرے گا ، جو بہت بڑی آگ میں داخل ہوگا ۔ پھر نہ مرے گا وہ اس میں اور نہ جئے گا ۔ یقینا اس نے فلاح پائی جو پاک ہوا ، اور اس نے اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی ۔ بلکہ تم دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو ۔ اور (جبکہ) آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ہے ۔ بیشک یہ پہلے صحیفوں میں ، ابراہیم اور موسی کے صحیفوں میں (لکھی ہوئی) ہے ! 87 Last edited by فیصل ناصر; 02-08-09 at 05:22 PM. |
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Sura: الغاشيہ
کیا تمہارے پاس ڈھانپنے والی (قیامت) کی بات پہنچی ۔ کتنے ہی منہ اس دن ذلیل و عاجز ہوں گے ، عمل کرنے والے مشقت اٹھانے والے ، دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے ، ایک کھولتے ہوئے چشمے سے (پانی) پلائے جائیں گے ۔ نہ ان کے لئے کھانا ہوگا مگر خار دار گھاس سے ، جو نہ موٹا کرے گی نہ بھوک سے بے نیاز کرے گی ۔ کتنے ہی منہ اس دن ترو تازہ ہوں گے ، اپنی کوشش (کمائی) سے خوش خوش ، بلند باغ میں ، اس میں وہ نہ سنیں گے بیہودہ بکواس ۔ اس میں بہتا ہوا ایک چشمہ ہے ۔ اس میں اونچے اونچے تخت ہیں ، اور آبخورے چنے ہوئے ، اور غالیچے برابر بچھے ہوئے ، اور گدے بکھرے ہوئے (- - - - - -) ۔ کیا وہ نہیں دیکھتے ؟ اونٹ کی طرف کہ وہ کیسے پیدا کیا گیا ۔ اور (نہیں دیکھتے) آسمان کی طرف کیسے بلند کیا گیا ؟ اور پہاڑ کی طرف (نہیں دیکھتے) کیسے نصب کئے گئے ۔ اور زمین کی طرف (نہیں دیکھتے) کیسے بچھائی گئی ۔ پس آپ سمجھاتے رہیں ، آپ صرف سمجھانے والے ہیں ۔ آپ ان پر داروغہ نہیں ، مگر جس نے منہ موڑا اور کفر کیا (منکر ہوگیا) ، پھر اللہ اسے عذاب دے گا بہت بڑا عذاب ۔ بیشک انہیں ہماری طرف لوٹنا ہے ، پھر بیشک ہم پر ہے (ہمارا کام ہے) ان کا حساب لینا ! نوٹ : لال رنگ کے ڈیش والی جگہ کچھ مٹی ہوئی سی ہے اس کو دیکھ لیں اور پورا کردیں 88 Last edited by فیصل ناصر; 02-08-09 at 05:22 PM. |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, ہنگامہ, قرآن, لوگ, نیند, مکمل, ماں, آدمی, اللہ, الزام, انسان, انعام, بھائی, تحریر, جھوٹ, حکم, خبر, دل, رات, زندگی, سوری, شام, صف, صبح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|