| قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) قران پراجیکٹ http://quran.pak.net/ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 310
|
||||
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
سورۃ الملک
بڑی برکت والا ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہے بادشاہی، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے۔ وہ جس نے پیدا کیا موت اور زندگی کو تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون ہے عمل میں سب سے بہتر۔ اور وہ غالب، بخشنے والا ہے۔ جس نے سات آسمان بنائے تہہ در تہہ۔ تو اللہ کی تخلیق میں کوئی فرق نہ دیکھے گا۔ پھر نگاہ لوٹا کر دیکھ، کیا تو کوئی شگاف دیکھتا ہے۔ پھر دوبارہ نگاہ لوٹا کر دیکھ، وہ تیری طرف خوار ہو کر تھکی ماندہ لوٹ آئے گی۔ اور یقینا ہم نے آراستہ کیا ہے آسمان دنیا کو چراغوں سے، اور ہم نے اسے شیطانوں کے لیے مارنے کا آلہ بنایا، اور ہم نے ان کے لیے جہنم کا عذاب تیار کیا ہے۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے ان کے رب کی طرف سے جہنم کا عذاب ہے اور (یہ) بری لوٹنے کی جگہ ہے۔ جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو وہ وہاں سنیں گے چیخنا چلانا اور وہ (جہنم) جوش مار رہی ہو گی۔ قریب ہے کہ غضب سے پھٹ پڑے۔ جب اس میں کوئی گروہ ڈالا جائے گا، ان سے اس کے داروغہ پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا؟ وہ کہں گے ہاں (کیوں نہیں) ہمارے پاس ضرور ڈرانے والا آیا، سو ہم نے جھٹلایا اور ہم نے کہا کہ اللہ نے کچھ نازل نہیں کیا تم صرف بڑی گمراہی میںہو۔ اور وہ کہیں گے اگر ہم سنتے یا ہم سمجھتے تو ہم دوزخیوں میں نہ ہوتے۔ سو انہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا تو لعنت ہے دوزخیوں کے لیے۔ بیشک جو لوگ بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں، ان کے لیے بخشش اور بڑا اجر ہے۔ اور تم اپنی بات چھپاؤ یا اس کو بلند آواز سے کہو، وہ بیشک جاننے والا ہے دلوں کے بھید کو۔ کیا جس نے پیدا کیا وہ نہیں جانتا؟ اور وہ بڑا باریک بین، بڑا باخبر ہے۔ وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو کیا مسخر تا کہ تم اس کے راستوں میں چلو، اور اس کے رزق میں سے کھاؤ، اور اسی کی طرف جی اٹھ کر جانا ہے۔ کیا تم (اس سے) بے خوف ہو جو آسمان میں ہے کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے، تو ناگہاں وہ جنبش کرنے لگے۔ کیا تم (اس سے) بے خوف ہو؟ جو آسمانوں میں ہے کہ وہ تم پر پتھروں کی بارش بھیجے؟ سو تم جلد جان لو گے میرا ڈرانا کیسا ہے۔ اور بالتحقیق ان لوگوں نے جھٹلایا جو ان سے پہلے تھے تو (یاد کرو) کیسا ہوا میرا عذاب!۔ کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندوں کو پر پھیلاتے اور سکیڑتے نہیں دیکھا؟ انہیں (کوئی) نہیں تھام سکتا اللہ کے سوا۔ بیشک وہ ہر شے کو دیکھنے والا ہے۔ بھلا تمہارا وہ کون سا لشکر ہے جو تمہاری مدد کرے اللہ کے سوا؟ کافر نہیں مگر دھوکے میں (محض دھوکے میں ہیں)۔ بھلا کون ہے وہ جو تمہیں رزق دے اگر وہ اپنا رزق روک لے؟ بلکہ وہ سرکشی اور بھاگنے میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں۔ پس جو شخص اپنے منہ کے بل گرتا ہوا (اوندھا) چلتا ہے زیادہ ہدایت یافتہ ہے؟ وہ جو سیدھے راستہ پر سیدھا چلتا ہے؟ آپ فرما دیں وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور اس نے بنائے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل۔ تم بہت کم شکر کرتے ہو۔ آپ فرما دیں وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تم اٹھائے جاؤ گے۔ اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا اگر تم سچے ہو؟ آپ فرما دیں اس کے سوا نہیں کہ علم اللہ کے پاس ہے۔ اور اس کے سوا نہیں کہ میں صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔ پھر جب وہ اسے نزدیک آتا دیکھیں گے تو ان لوگوں کے چہرے سیاہ ہو جائیں گے جنہوں نے کفر کیا اور کہا جائے گا یہ ہے وہ جو تم مانگتے تھے۔ آپ فرما دیں بھلا دیکھو تو اگر اللہ ہلاک کر دے مجھے اور (انہیں) جو میرے ساتھ ہیں یا ہم پر رحم فرمائے تو کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا؟ آپ فرما دیں وہی رحمٰن ہے ہم ایمان لائےاس پر، اور اسی پر ہم نے بھروسہ کیا۔ سو تم جلد جان لو گے کون کھلی گمراہی میں ہے۔ آپ فرما دیں بھلا دیکھو تو اگر ہو جائے تمہارا پانی نیچے کو اترا ہوا (خشک) تو کون ہے جو تمہارے پاس (سوت کا) رواں پانی لے کر آئے گا؟ |
|
|
|
|
|
#3 |

#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
سورۃ القلم
نون، قسم ہے قلم کی۔ اورجو وہ (فرشتے، اہل قلم) لکھتے ہیں آپ اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں ہیں اور بے شک آپ کے لیے اجر ہے ختم نہ ہونے والا اور بےشک آپ خلق عظیم پر ہیں پس آپ جلد دیکھ لیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے (کہ) تم میں سے کون دیوانہ ہے بے شک آپ کا ر اس کو خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے گمراہ ہوا ور وہ خوب جانتا ہے ہدایت یافتہ لوگوں کو پس آپ جھٹلانے والوں کو کہا نہ مانیں وہ چاہتے ہیں کاش آپ نرمی کریں تووہ (بھی) نرمی کریں۔ اور آپ بے وقعت بڑی قسمیں کھانے والے کا کہا نہ مانیں۔ عیب نکالنے والے، چغلی لیے (چغلیاں لگاتا) پھرنے والے کا مال میں بخل کرنے والے، حد سے بڑھنے والے گنہگار کا۔ سخت خو، اس کے بعد بد اصل اس لیے کہ وہ مال والا ور اولاد والا ہ۔ جب اسے ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ کہتا ہے یہ اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔ ہم جلد داغ دیں گے اس کی ناک پر بے شک ہم نے انہیں آزمایا جیسے ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی کہ ہم صبح ہوتے اس کا پھل ضرور توڑ لیں گے اور انہوں نے ان شاء اللہ نہ کہا۔ پس ان پر تیرے رب کی طرف سے ایک عذاب پھر گیا اور وہ سوئے ہوئے تھے تو وہ (باغ) صبح کو رہ گیا جیسے ایک کٹا ہوا کھیت۔ تو وہ صبح ہوتے ایک دوسرے کو پکارنے لگے کہ صبح سویرے اپنے کھیت پر چلو اگر تم کاٹنے والے ہو (اگر تمہیں کھیتی کاٹنی ہے) پھر وہ چلے اوروہ آپس میں چپکے چپکے کہتے تھے کہ آج وہاں تم پر کوئی مسکین داخل نہ ہونے پائے۔ اور وہ صبح سویرے چلے (اس زعم کے ساتھ) کہ وہ بخیلی پر قادر ہیں پھر جب انہوں نے اسے دیکھا تو بولے بےشک ہم راہ بھول گئے ہیں۔ بلکہ ہم محروم (بدنصیب) ہو گئے ہیں۔ کہا ان کے بہترین آدمی نے کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا تم تسبیح کیوں نہیں کرتے۔ وہ بولے پاک ہے ہمارا رب، بے شک ہم ظالم تھے۔ پھر متوجہ ہوا ان میں سے ایک دوسرے کو ملامت کرتے ہوئے (لگے ایک دوسرے کو ملامت کرنے)۔ وہ بولے ہائے ہماری خرابی، بے شک ہم (ہی) سرکش تھے امید ہے ہمارارب ہمیں اس سے بہتر بدلے میں دے، بے شک ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والے ہیں۔ یوں ہوتا ہے عذاب اور آخرت کا عذاب البتہ سب سے بڑا ہے۔ کاش وہ جانتے ہوتے۔ بے شک پرہیز گاروں کے لیے ان کے رب کے ہاں نعمتوں کے باغات ہیں۔ تو کیا ہم مسلمانوں کو کر دیں گے مجرموں کی طرح (محروم)؟ تمہیں کیا ہوا، تم کیسا فیصلہ کرتے ہو؟ کیا تمہارے پاس کوئی (آسمانی) کتاب ہے کہ اس میں سے تم پڑھتے ہو کہ بے شک اس میں تمہارے لیے (ہو گا) جو تم پسند کرتے ہو۔ کیا تمہارے لیے ہمارے ذمے کوئی پختہ عہد ہے جوقیامت کے دن تک پہنچنے والا ہے۔ تو چاہیے کہ وہ اپنے شریکوں کو لائیں اگر وہ سچے ہیں۔ جس دن پنڈلی سے (پردہ) کھول دیا جائے گا اور وہ سجدوں کے لیے بلائے جائیں گے تو وہ نہ کر سکیں گے۔ ان کی آنکھیں جھکی ہوئی (ہونگی) اور ان پر ذلت چھائی ہوئی ہو گی۔اور وہ (اس سے قبل) سجدوں کے لیے بلائےجاتے تھے جبکہ وہ صحیح سالم تھے۔ پس جو اس بات کو جھٹلاتا ہے تم اس کو مجھ پر چھوڑ دو۔ہم جلد انہیں اس طرح آہستہ آہستہ کھینچیں گے کہ وہ جانتے نہ ہوں گے۔ اور میں انہیں ڈھیل دیتا ہوں بے شک میری خفیہ تدبیر بڑی قوی ہے۔ کیا آپ ان سے کوئی اجر مانگتے ہیں کہ وہ (اس) تاوان (کے بوجھ) سے دبے جاتے ہیں؟ یا ان کے پاس علم غیب ہے کہ وہ لکھ لیتے ہیں پس آپ اپنے رب کے حکم (کے انتظار) کے لیے صبر کریں اور آپ یونس کی طرح نہ ہوں جب اس نے (اللہ تعالیٰ کو) پکارا اور وہ غم سے بھرا ہوا تھا۔ اگر اس کے رب کی نعمت نے اسکو سنبھالا نہ ہوتا تو البتہ وہ چٹیل میدان میں بدحال ڈال دیا جاتا اور اس کا حال ابتر رہتا۔ پس اس کے رب نے اسے برگزیدہ کیا تو اسے نیکو کاروں میں سے کر لیا۔ اور تحقیق قریب ہے (ایسا لگتا ہے) کہ کافر آپ کو پھسلا دیں گےاپنی نگاہوں سے جب وہ اس کتاب نصیحت کو سنتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ بے شک یہ دیوانہ ہے۔ حالانکہ یہ نہیں مگر تمام جہانوں کے لیے نصیحت (صرف اور صرف نصیحت)۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاک, پسند, موت, مجرموں, آج, آدمی, ایمان, اللہ, بہترین, جلد, حکم, دیکھو, زندگی, شخص, ظالم, عہد, غم, صاف, صبح, صبر, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|