واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > قربانی



قربانی قربانی


قُربانی کے اہم مسائل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-07, 05:10 AM  
قُربانی کے اہم مسائل
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 14-12-07, 05:10 AM

::::: قُربانی کرنے کی فضیلت ؟ :::::
قُربانی کرنے کی فضیلت کے بارے میں کوئی صحیح حدیث نہیں ملتی ، جو احادیث اِس بارے میں روایت کی گئی ہیں ، ضعیف یعنی کمزور یا اُس سے بھی کم تر درجے میں آتی ہیں ،
::::: قُربانی کی شرعی حیثیت :::::
::::: مسئلہ (1) ::::: قُربانی کرنا ، سُنّت ہے یا فرض ؟ :::::
جواب :::::
اِس میں عُلماء کی رائے مختلف رہی ہے ، جمہور عُلماء ، اور اِمام مالک ، اِمام الشافعی ، کا کہنا ہے کہ قُربانی کرنا سُنّت ہے فرض نہیں ، اور اِمام ربعیہ، اِمام الاوزاعی ، اِمام ابو حنیفہ ، اِمام النخعي ، اور اِمام اللیث کا کہنا ہے کہ جِس کے پاس مالی گُنجائش ہو اُس کے لیے قُربانی کرنا فرض ہے ، اور یہ دوسری بات زیادہ درست ہے ،
::::: دلیل (١) :::::
مِخنف بن سلیم رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سُنا کہ ( یا اَیُّہَا الناس اِنَّ عَلٰی کُلِّ اَہلِ بَیتٍ فِی کُلِّ عَامٍ اُضحِیَّۃً ) ( اے لوگو گھر کے ہر فرد پر ہر سال ایک قُربانی فرض ہے ) سنن ابن ماجہ ٢٧٨٨ / اول کتاب الضحایا / باب١ ، صحیح سنن ابی داؤد ٢٤٨٧ ، صحیح سنن ابن ماجہ ٢٥٣٣ ،
::::: دلیل (٢) ::::: ابو ہُریرہ رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (مَن وَجَدَ سَعَۃً فلم یُضَحِّ فَلاَ یَقرَبَنَّ مُصَلاَّنَا ) ( جس کے پاس قُربانی کرنے کی گُنجائش ہو اور وہ قُربانی نہ کرے تو وہ ہمارے مُصلے کے پاس بھی نہ آئے ) المستدرک الحاکم / حدیث ٧٥٦٥، ٧٥٦٦ /کتاب الاضاحی، مُسند احمد / حدیث ٨٢٥٦، حدیث حسن ، تخریج احادیث مشکلۃ الفقر /ص ٦٧/حدیث ١٠٢، حدیث حسن ،صحیح الترغیب و الترھیب /حدیث١٠٨٧،
::::: مسئلہ (٢) ::::: ایک شخص اور اُس کے گھر والوں ( بیوی بچے والدین بہن بھائی جو اُس کے گھر میں ہوں ، اُس کی کفالت میں ہوں ) کی طرف سے ایک بکری کافی ہے :::::
::::: دلیل ::::: ابو ایوب الانصاری رضی اللہ عنہُ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آپ لوگ کیسے قُربانی کیا کرتے تھے تو فرمایا ( کان الرَّجُلُ فی عَہدِ النَّبِی صَلَّی اللَّہ ُ عَلِیہِ وَسَلَّمَ یُضَحِّی بِالشَّاۃِ عَنہ ُ وَعَن اَہلِ بَیتِہِ فَیَاکُلُونَ وَیُطعِمُونَ ثُمَّ تَبَاہَی النَّاسُ فَصَارَ کما تَرَی ) ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی اپنی اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک بکری قُربان کیا کرتا تھا اور( اُس میں سے )وہ خود بھی کھاتے تھے اور (دوسروں کو بھی) کِھلاتے تھے، اُس کے بعدلوگ دِکھاوے اور فخر میں مُبتلا ہو گئے اور وہ ہونے لگا جو تُم دیکھ رہے ہو ) سنن ابن ماجہ / حدیث٣١٤٧/کتاب الاضاحی /باب١٠ ،حدیث صحیح ، الاِرواءُ الغلیل / حدیث ١١٤٢،
دِکھاوے اور فخر کے لیے اب مسلم معاشرے میں کیا کیا ہوتا ہے اِس پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ معاشرہ کا ہر فرد اپنے بارے میں تو خوب اچھی طرح جانتا ہی ہے اور دوسروں کے بارے میں بھی کافی حد تک اندازہ کر ہی سکتا ہے کہ ایسے موقعوں پر کون ، کیا ، کیوں کرتا ہے ؟ اور دِلوں کے حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے ،
::::: مسئلہ (٣) ::::: کون کون سے جانور قُربان کرنا جائز ہیں ؟ :::::
::::: جواب :::::
تمام اِقسام کے بکرے ، اُونٹ ، اور گائے ، اِن تین کے عِلاوہ کوئی اور جانور قُربانی کے طور پر ذبح نہیں کیا جائے گا ،
::::: دلیل ::::: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ( وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلنَا مَنسَکاً لِیَذکُرُوا اسمَ اللَّہِ عَلَی مَا رَزَقَہُم مِّن بَہِیمَۃِ الاَنعَامِ فَاِلَہُکُم اِلَہٌ وَاحِدٌ فَلَہُ اَسلِمُوا وَبَشِّرِ المُخبِتِینَ ::: اور ہم نے ہر اُمت کے لیے قُربانی کرنے کے طریقے (وقت و جگہ وغیرہ) بنا رکھے ہیں تا کہ وہ اُن چوپایے جانورجو اللہ نے اُنہیں دیے ہیں ، اُن جانوروںپر اللہ کا نام لیں(یعنی اللہ کا نام لے کر اُنہیں قُربان کریں ) پس جان رکھو کہ تُم سب کا (سچا حقیقی) معبود ایک (اللہ) ہی ہے لہذا اپنے آپ کواُس کی تابع فرمانی میں دے دو اور(اے رسول صلی اللہ علیہ وسلم) عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سُنا دیجیے) سورت الحج /آیت ٣٤
مضمون جاری ہے ،،،

Last edited by عبداللہ حیدر; 03-11-10 at 09:49 PM.. وجہ: فونٹ سائز کی درستگی

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 4730
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-11-10), فیصل ناصر (04-11-10), کنعان (27-11-09), ضِرار Derar (23-11-10), طارق راحیل (03-12-08), عامرشہزاد (27-11-09), عبداللہ حیدر (03-11-10)
پرانا 27-11-09, 06:25 AM   #16
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

عادل بھائی صاحب بہت اچھی معلومات فراہم کی ھیں جزاک اللہ خیر۔

بٹ صاحب نے جو اپنی مدع بیان کیا ھے اس پر بٹ صاحب سے ایک درخواست ھے کہ اس دھاگہ میں حوالہ جات کے ساتھ ساری معلومات ہیں اگر آپ کے پاس بھی اس پر کوئی مفید معلومات ہیں تو آپ بھی یہیں اپنی پوسٹ کے ساتھ فراہم کر سکتے ہیں جزاک اللہ خیر دونوں معلومات سے ہم مستفید ہو سکتے ہیں۔
بٹ صاحب آپ جو معلومات ان کو پرائویٹ میں پوسٹ کی ہیں ان سے ہم سب کی بھی تسلی ہونا ضروری ھے نہیں تو ہمیں آپ پر شک ہی رہے گا۔ کیونکہ میں اکثر جب کوئی دھاگہ بنا کر لگاتا ہوں تو آخر میں یہ بھی لکھ دیتا ہوں کہ اگر میرے علاوہ کسی اور کے پاس بھی اس ٹاپک پر کوئی معلومات ھے تو وہ یہاں شیئر کر سکتا ھے۔

مہربانی فرما کر آپ اپنی معلومات ہمیں بھی فراہم کریں لیکن ایک بات کا خیال رہے کہ اس میں کہیں یہ نہیں لکھا ہونا چاہئے کہ اس نے کیا کہا اور آپ کیا کہہ رہے ہیں بس آپ بھی قرآن اور حدیث سے اپنی مفید معلومات یہاں پر پوسٹ کر دیں
شکریہ۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-11-10), ضِرار Derar (23-11-10), عامرشہزاد (27-11-09), عادل سہیل (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 06:52 AM   #17
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جزاک اللہ خیرا ، کنعان بھائی ، ماشا اللہ آپ نے بہت اچھی تجاویز پیش کی ہیں ، لیکن مجھے لگتا ہے ہے بھائی بٹ صاحب کافی عرصہ سے متحرک نہیں ہیں ، اللہ تعالی خیر و عافیت سے رکھے ، پسندیدگی کا شکریہ ، اپنی دعاوں میں یاد رکھا کیجے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-11-10), ضِرار Derar (23-11-10), عامرشہزاد (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 07:19 AM   #18
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

عادل بھائی صاحب میں اس پیغام کو پوسٹ کرنے کے بعد بٹ صاحب پر سرچ کر رہا تھا تو بٹ صاحب نے 2007 میں پہلی بار فارم میں شمولیت حاصل کی تھی اور اسی دن سے انہوں نے اپنا تعارف میں وہی موقف پیش کیا جو یہاں تعارف میں ھے کہ میں دو فارم کا ایڈمین ہوں اور بہت سے فارم میں موڈ ہوں وغیرہ وغیرہ۔ خیر یہ ان کا ذاتی مشغلہ ھے ابھی وہ کسی خیراتی ادارے میں کام کر رہے ہیں۔ اگر وہ کبھی دیکھیں تو حاضری دیں مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

یہ دھاگہ سرروق پر تھا اسی لئے میں نے تاریخ پر غور نہیں کیا آپ کے بتانے پر غور کیا شکریہ

والسلام

Last edited by کنعان; 27-11-09 at 07:22 AM.
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-11-10)
پرانا 27-11-09, 07:26 AM   #19
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہت شکریہ عادل بھائی
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-11-10), کنعان (27-11-09)
پرانا 03-11-10, 10:08 PM   #20
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم، قربانی کے ایام نزدیک ہونے کی مناسبت سے سامنے لایا جا رہا ہے۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-11-10), فیصل ناصر (04-11-10), ضِرار Derar (23-11-10)
پرانا 13-11-10, 10:07 PM   #21
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم، قربانی کے ایام نزدیک ہونے کی مناسبت سے سامنے لایا جا رہا ہے۔
والسلام علیکم
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا بھتیجے ،
ان مضامین کو ذی الحج کے آغاز سے سرورق پر ہونا چاہیے تھا، حسب قانون گذارش بھی کر چکا ہوں لیکن ،،،،،، وہاں اکبر کی حکمت عملی ہے ، پطرس کی تخلیقات ہیں ، اور نہ جانے کیا کیا ہے ، لیکن وقت اور موقع کی مناسبت سے ہمارے لیے ان دینی اور اُخروی معلومات کی شاید جگہ نہیں ، یا ضرورت نہیں ، واللہ اعلم ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-11-10), ضِرار Derar (23-11-10)
پرانا 15-11-10, 11:19 PM   #22
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 423
کمائي: 13,788
شکریہ: 82
310 مراسلہ میں 836 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جانوروں کی عمروں کے بارے میں اور کس جانور کی قربانی ٹھیک نہیں اور حصہ داروں کےلئے کیا شرائط ہیں لکھ دی جائیں ۔
__________________
ہم ہار کے بھی جیت گئے۔ اور وہ جیت کے بھی ہار گئے۔
قاسم شاہ آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-11-10, 04:32 PM   #23
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : قاسم شاہ مراسلہ دیکھیں
جانوروں کی عمروں کے بارے میں اور کس جانور کی قربانی ٹھیک نہیں اور حصہ داروں کےلئے کیا شرائط ہیں لکھ دی جائیں ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بھائی قاسم شاہ صاحب ،
آپ کی مطلوبہ معلومات پچھلے صفحے پر موجود مراسلات میں موجود ہیں ،
دیکھیے مراسلہ رقم ۲ ، مسئلہ رقم ۴ ، اور ۵ ،
اور مراسلہ رقم ۳ ، مسئلہ رقم ۹ ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ضِرار Derar (23-11-10)
پرانا 23-11-10, 11:24 AM   #24
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
جانوروں کی عمر تو سمجھ گیا
میرے کو یہ بتاو جناب
انسانون کی عمر کا
یعنی کہ کس عمر سے قربانی کر سکتا ہے
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (23-11-10)
جواب

Tags
color, com, document, download, force, php, فورمز, فرض, کتابوں, پوسٹ, پاک, پسند, وصیت, لوگ, نماز, نظر, مہنگائی, موقع, مسائل, معاشرہ, آدمی, اللہ, بھائی, جواب, حل, حال, حدیث, حسن, داڑھی, دعا, رمضان, سال, شخص, عید, صاف, صحیح, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger