واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > قربانی



قربانی قربانی


قربانی کا گوشت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-10-10, 05:04 AM   #1
قربانی کا گوشت
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 14-10-10, 05:04 AM

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
عیدالاضحٰی قریب آرہی ہے بہت سارے لوگوں کی خواہش ہوگی کہ وہ عیدالاضحٰی پر اللہ کی رضا کے لئے قربانی کریں۔ اس حوالے سے ایک سوال میرے ذہہن میں آیا ہے کہ قربانی کے گوشت کا قرآن و سنت کے مطابق بہترین مصرف کیا ہے؟ قربانی کے گوشت کا کتنا حصہ تقسیم کرنا چاہیئے اور کتنا اپنے لئے رکھا جاسکتا ہے؟ کیا سارا گوشت اپنے لئے رکھ سکتا ہے یا اس کے تین حصے کرکے ایک حصہ رشتہ داروں‌ اور دوسرا عام مسلم میں بانٹنا ضروری ہے؟ اور تیسرا حصہ اپنے لئے رکھنا چاہیئے۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,989 مراسلہ میں 8,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 305
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-10-10)
پرانا 18-11-10, 01:16 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 423
کمائي: 13,788
شکریہ: 82
310 مراسلہ میں 836 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

افضل تو یہ ہے کہ سارا بانٹ دیا جائے تاکہ غرباء کے کام آئے ۔اور مسنون یہ ہے کی تین حصے کر دیئے جائیں
__________________
ہم ہار کے بھی جیت گئے۔ اور وہ جیت کے بھی ہار گئے۔
قاسم شاہ آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-11-10, 01:32 AM   #3
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
::::: مسئلہ ( 8 ) قُربانی کا گوشت کِس طرح تقسیم کیا جانا چایئے ؟ :::::
::::: دلیل :::::
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے (قُربانی کے گوشت کی تقسیم کے بارے میں) فرمایا (کُلُوا وَاَطعِمُوا وَادَّخِرُوا ) ( کھاؤ اور کِھلاؤ اور محفوظ کر لو) صحیح البخاری / حدیث ٥٢٤٩ /کتاب الاضاحی /باب ١٦ ،
اور صحیح مُسلم میں اِیمان والوں کی والدہ محترمہ عائشہ رضی اللہ عنھا کا کہنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
(فَکُلُوا وَادَّخِرُوا وَتَصَدَّقُوا)( پس کھاؤ اور محفوظ کرو اور صدقہ کرو ) حدیث١٩٧١ /کتاب الاضاحی /باب ٥۔
اِن احادیث کی شرح میں مختلف اقوال نظرآتے ہیں ، کچھ کا کہنا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ قُربانی کا گوشت تین حصوں میں تقسیم کیا جائے ، ایک حصہ اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے ، ایک حصہ غریبوں مسکینوں میں صدقہ کرنے کے لیے ، اور ایک حصہ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کرنے کے لیئے ، کیونکہ اِس طرح اللہ کی راہ میں تقسیم زیادہ ہوگا ، اور اِنشاء اللہ ثواب بھی زیادہ ہوگا ،
اور کچھ نے کہا ، کہ ، ایک حصہ کھائے اور محفوظ کرے اور ایک حصہ صدقہ کرے ،
اور یہ بھی کہا گیا کہ تمام گوشت کو صدقہ کرے یا کھائے اورمحفوظ کرے کوئی حرج نہیں، اور یہ قول سب سے زیادہ کمزور ہے ، تفصیلات کے لیے ، شرح النووی علی صحیح مُسلم، نیل الاوطار /کتاب المناسک/ابواب الضحایا و الھدایا /باب ١٨

اور میں وہی کہتا ہو جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ ولسم نے فرمایا کیونکہ وہ حق اور سچ ہے اور سب سے بہتر بات ہے کہ ( خیر الھُدیٰ ھُدیٰ مُحمدٍ صَلَی اللَّہ ُ عَلِیہِ وَسلَم ::::: سب سے بہترین اور خیر والی راہنمائی وہ ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے )[SIZE="5"] اور اُوپر ذِکر کی گئی احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اپنے کھانے اور محفوظ کرنے ، اور صدقہ کرنے کا حُکم تو فرمایا ہے لیکن حصے اور مقدار مقرر نہیں فرمائی ، پس قُربانی کرنے والا جتنا چاہے صدقہ کرے اور جتنا چاہے کھائے اور محفوظ کرے ، یہ معاملات اُس کے تقوے اور اللہ سے محبت پر چھوڑے گئے ہیں ، و اللہ اعلم ۔[/
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-11-10), کنعان (18-11-10), گلاب خان (20-11-10), ھارون اعظم (19-11-10)
جواب

Tags
کریں۔, گوشت, قریب, قرآن, مسلم, مطابق, آیا, اپنے, اللہ, السلام, بہترین, تین, تیسرا, تقسیم, حوالے, حصہ, حصے, خواہش, دوسرا, رکھنا, رکھا, رضا, سوال, سنت, ضروری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger