واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > قہقہے ہی قہقے




بلدیہ! تیرے ثنا خوانوں سے معمور ہے شہر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-09, 06:06 PM   #1
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,793
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بلدیہ! تیرے ثنا خوانوں سے معمور ہے شہر

بلدیہ! تیرے ثنا خوانوں سے معمور ہے شہر

بلدیہ! تیرے ثنا خوانوں سے معمور ہے شہر
تو تو سیٹھانی ہے اس کی تیرا مزدور ہے شہر
ٹیکس بڑھ جائیں ‌اگر حد سے تو مجبور ہے شہر
اس قدر ٹیکس ادا کرنے سے معذور ہے شہر

اُونچی کرسی سے یہ پستی کی صدا بھی سن لے
شاعرِ شہر سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے

تو نے جو ٹیکس لگایا وہ اٹھایا ہم نے
تیرے احکام کو آنکھوں ‌سے لگایا ہم نے
تیرے ہر بل کو بہر طور چکایا ہم نے

ٹیکس پہ ٹیکس لگاؤ تمہیں ‌ڈر کس کا ہے
شہر کس کا ہے مری جان یہ گھر کس کا ہے

‌کس کی جرات کہ کرے تیری شکایت زنہار
تیرے احسان ہیں‌ اتنے کہ نہیں جن کا شمار
ہر گلی کوچے میں‌ پھرتی ہوئی کتوں کی قطار
رات بھر مچھروں کی فوج کی ہر سو یلغار

دجلہ و نیل کا سڑکوں پہ گماں ہوتا ہے
ہر گٹر طبلہء عطار یہاں ہوتا ہے

لیکن اس شہر کی رونق تیرے قدموں پہ نثار
اپنے شیدائوں کو اس طرح سے پیاسا تو نہ مار
ٹیکس پانی کا بڑھا کر تو نہ کر ایک سے چار
اس شہر کا بڑھ جائے نہ کوفے سے وقار

مفت کی چیز پہ اتنی نہ گرانی کر دے
یعنی پٹرول کے داموں‌ تو نہ پانی کر دے

یہ شہر واقع ہے ایک بڑے دریا پر
یوں بھی ہوتا ہے کہ اس شہر کے باسی اکثر
تشنہ لب ماہی بے آب کی صورت گھر گھر
آبرو کو تری دیتے ہیں ‌دعا بل بل کر

لب جو سوکھے گلہء آب رسانی نہ رہا
تجھ کو روکنے کے لئے آنکھ میں‌ پانی نہ رہا

شاہراہوں کی عجب شکل بنائی تو نے
جنگ خندق کی ہمیں‌ یاد دلائی تو نے
شہریوں کی نہ سنی ایک دُہائی تو نے
شہر کی شکل بیاباں ‌سے ملائی تو نے

کون خوش بخت سڑک تھی جو کھدائی نہ گئی
ہاں جو کھدوائی گئی پھر وہ بنائی نہ گئی

کیا ستم ہے کہ لگاتی ہے ہر بات پہ ٹیکس
حسن اور عشق کی مسنون ملاقات پہ ٹیکس
شادی پر اور ولیمے کی مدارات پہ ٹیکس
اک نہیں ‌ہے تو فقط مرگِ مفاجات پہ ٹیکس

بلدیہ ٹیکس لگانے پہ جب آ جاتی ہے
جلوہء کثرتِ اموات دکھا جاتی ہے

غم و ناز پہ انداز پہ انگڑائی پہ ٹیکس
کمرے پہ نالی پہ دالان پہ انگنائی پہ ٹیکس
سقہ پہ دھوبی پہ بقال پہ اور نائی پہ ٹیکس

سیٹھ تو سیٹھ بھنگی بھی نہ چھوڑا تو نے
بلدیہ! شہر کو بل دے کے نچوڑا تو نے

مرگِ عشاق پہ، پیدائش اولاد پہ ٹیکس
بر سرِ بزمِ سخن داد پہ بے داد پہ ٹیکس
گریہ و نالہ و بے تابہ و فریاد پہ ٹیکس
ہر دلِ شاد پہ اور ہر دلِ ناشاد پہ ٹیکس

زیست کا بوجھ اٹھانے پہ بھی لگ جائے نہ ٹیکس
ٹیکس پہ نظم سنانے پہ بھی لگ جائے نہ ٹیکس

افسروں کی ترے دن رات بنی بات رہے
ٹھیکیداروں ہی کے ہاتھوں ‌سدا بات رہے
رات دن “قائدِ اعظم“ سے ملاقات رہے
فرق کیا پڑتا ہے گر ہم نہ بد اوقات رہے

تو نہ مٹ جائے گی ہم جیسوں‌کے مٹ جانے سے
“تشنہء مے کو تعلق نہیں پیمانے سے“
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-09-09, 07:01 PM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہاہاہاہاہاہاہاہا
بہت خوب بھائی ۔
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پیاسا, بھائی, خوش, شہر, عجب, عشق, صدا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تیرے خیال سے نکلوں زارا زارا 2 02-04-11 03:56 PM
میں تو لفظ لفظ تیری تیری ذات ہوں زارا شعر و شاعری 1 12-02-11 07:53 AM
عدالت سے 4 امریکی سفارتکاروں کے وارنٹ حاصل کرنے کی تیاریاں مکمل گلاب خان خبریں 0 02-02-11 03:37 AM
تیاری کر کے مقدمہ لڑوں گا زارا کرکٹ 4 02-11-10 05:38 PM
سندھ پولیس کی شر پسندوں اور بھتہ خوروں کیخلاف محدود آپریشن کی تیاری عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger