واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > قہقہے ہی قہقے




دو ننھے بچے مارک اور ٹونی بہت شرارتی تھے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-10-09, 05:21 PM   #1
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,793
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دو ننھے بچے مارک اور ٹونی بہت شرارتی تھے

دو ننھے بچے مارک اور ٹونی بہت شرارتی تھے

دو ننھے بچے مارک اور ٹونی بہت شرارتی تھے۔ اتنے شرارتی کہ اڑوس پڑوس میں بھی کوئی شرارت ہوجاتی تو سب کو یقین ہوتا کہ ان دونوں نے ہی کی ہوگی۔ ان کی شرارتوں کیوجہ سے انکی ماں بہت پریشان رہتی تھی۔ ایک دن وہ محلے کے چرچ میں گئی اور پادری سے اپنی پریشانی بیان کی۔ پادری نے اسے تسلی دی اور کہا کہ کل ایک بچے کو لے کر چرچ آ جانا۔ عورت اگلے دن ایک بچے کو لے کر چرچ پہنچ گئی۔
پادری نے چہرے پر غصہ طاری کرتے ہوئے بچے سے رعب دار آواز میں پوچھا۔

“ کیوں بچے ! کیا تم جانتے ہو گاڈ (خدا ) کہاں ہے ؟“

ننھا مارک سہم گیا اور خاموشی سے پادری کی طرف دیکھتا رہا۔ پادری نے سوچا بچہ میرے رعب میں آرہا ہے۔ لہذا پھر اور اونچی آواز میں پوچھا۔

“ بچے ! جلدی بتاؤ تم گاڈ (خدا) کے بارے میں کیا جانتے ہو؟؟“

ننھا مارک خوفزدہ ہوگیا اور چرچ سے لپک کر باہر نکلا اور گھر کو دوڑ لگا دی۔

ہانپتا ہانپتا گھر پہنچا تو دوسرے شرارتی بھائی ٹونی نے بے تابی سے پوچھا کہ بتاؤ چرچ میں کیا ہوا ؟؟؟

“یار ٹونی بھائی ! اب کے ہم دونوں بہت برے پھنس گئے ‌“ مارک کے تشویش سے کہا

“ کیوں ؟ آخر ہوا کیا چرچ میں ؟؟“ ٹونی کا تجسس اور پریشانی بڑھ گئی

“یار کیا بتاؤں۔ پادری کا گاڈ گم ہوگیا اور سارا شک ہم پر کررہا ہے“ مارک نے پوری وضاحت کر دی۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
The Great کا شکریہ ادا کیا گیا
ملک بھائی (12-10-09)
جواب

Tags
ماں, بھائی, خدا, عورت, غصہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارت کے پانچوں ایٹمی دھماکے ناکام تھے،بھارتی سائنسدان پاکستانی خبریں 13 17-01-12 09:09 PM
بھارتی نا گرک نے پانچ منٹ میں پانچ سو لٹوگھما دیے۔۔۔ جاویداسد خبریں 0 18-11-10 07:42 PM
سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی خواہرنسبتی نے اسلام قبول کرلیا گلاب خان خبریں 14 29-10-10 06:07 AM
جب تھک کے سو جاتی ہے ماں بزم خیال شعر و شاعری 1 21-11-09 08:12 AM
بیس برس سے کھڑے تھے جو اس گاتی نہر کے دوار خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 01-07-08 04:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger