|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
قومی اسمبلی میں حلف برداری
پاکستان کی تاریخ میں سب سے تعلیم یافتہ قومی اسمبلی (مشرف دور) کے پہلے اجلاس میں اسمبلی ممبران سے حلفِ وفاداری لیا جا رہا تھا۔ تمام ممبران کے ہاتھ میں کاغذات تھے، جن پر حلف کی عبارت لکھی تھی۔ سب سے پہلے صاحبِ سپیکر نے بتایا کہ میں اس عبارت کو پڑھوں گا اور آپ ساتھ ساتھ اسے دہرائیں گے۔ سپیکر: میں ممبران: میں سپیکر: آگے اپنا اپنا نام لیں۔ ممبران: آگے اپنا اپنا نام لیں۔ اور اس کے بعد اسمبلی ہال میں ایک فلک شگاف اجتماعی قہقھہ بلند ہوا، جس میں ممبرانِ قومی اسمبلی خود اپنا ہی مذاق اڑا رہے تھے۔ چرچل کی تقریر اور ٹیکسی ڈرائیور winston churchill چرچل لائیو تقریر کے لئے ریڈیو سٹیشن جا رہے تھے کہ راستے میں اُن کی گاڑی خراب ہو گئی۔ ایک ٹیکسی والے سے کہا کہ مجھے ریڈیو سٹیشن لے چلو۔ ٹیکسی والا بولا: نہیں صاحب، کوئی اور ٹیکسی کروا لو۔ مجھے نہیں جانا، میرے محبوب لیڈر کی تقریر نشر ہونے والی ہے۔ چرچل بہت خوش ہوئے کہ میری قوم مجھ سے کتنی محبت کرتی ہے۔ جب ٹیکسی والا نہیں مانا تو چرچل نے اسے کہا کہ میں تمہیں دگنا کرایہ دوں گا مجھے لے چلو۔ ٹیکسی والے نے دروازہ کھولتے ہوئے جواب دیا: بھاڑ میں گیا چرچل اور اس کی تقریر۔ چلو آؤ چلیں۔ بل کلنٹن اور جاپانی وزیراعظم bil klinton جاپانی قوم بالعموم انگریزی نہیں سیکھتی۔ ایک دفعہ جاپان کے وزیراعظم کی امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی مسز ہیلری سے ملاقات ہونا تھی ۔ جاپانی وزیراعظم نے مترجم سے کہا کہ ان کے آنے سے پہلے مجھے ایک دو جملے سکھا دو تاکہ میں ان کا حال چال تو انگریزی میں پوچھ سکوں۔ مترجم نے کہا: آپ ان سے کہیئے گا: ہاؤ آر یو؟ یعنی آپ کیسے ہیں؟ وہ کہیں گے: آئی ایم فائن اینڈ ہاؤ آر یو؟ یعنی میں ٹھیک ہوں اور آپ کیسے ہیں؟ آپ کہنا: می ٹو یعنی میں بھی (ٹھیک ہوں) اب جب آمنا سامنا ہوا تو معاملہ کچھ خراب ہو گیا۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا: ہو آر یو؟ یعنی آپ کون ہو؟ کلنٹن نے بات کو مذاق میں ڈالتے ہوئے کہا: ہیلریز ہزبینڈ یعنی میں ہیلری کا شوہر ہوں۔ جاپانی وزیراعظم بولے: می ٹو یعنی میں بھی (ہیلری کا شوہر ہوں) -----------------
__________________
ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے -
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عصمت کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 812
کمائي: 5,892
شکریہ: 2,351
408 مراسلہ میں 663 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب بھائی
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کوئی, کلنٹن, پہلے, والی, لیا, نام, محبت, معاملہ, آگے, آؤ, آئی, آر, انگریزی, اسے, تعلیم, جواب, حال, خود, خوش, دفعہ, دور, سیاست, شوہر, عبارت, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| لاشوں کی سیاست اور ڈرون حملے | Ferozi | عمومی بحث | 1 | 24-04-11 03:05 PM |
| ہمارے سیاست دانوں کی انگریزی | نورالدین | سیاسی تصاویر اور ویڈیوز | 13 | 25-09-10 11:42 AM |
| اگر سیاست دانوں کو سچ بولنے کا انجکشن لگایا جائے | Haya 786 | سیاست | 111 | 20-10-09 12:02 PM |
| ھمارے سیاست دانوں میں کیا تبدیلی آئ ھے | Haya 786 | سیاست | 0 | 13-10-09 03:09 AM |
| مقتدر حلقوں نے ملکی سیاست میں غیر ملکی سفیروں کی بڑھتی ہوئی مداخلت کا نوٹس لے لیا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 09-12-07 04:30 PM |