|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک کمپیوٹر پروگرامر ہوا کرتا تھا جو کہ ایک دریا کے کنارے میز کرسی رکھ کر اپنے کمپیوٹر پر پروگرامنگ کیا کرتا تھا اور اپنی دال روٹی کا خرچا ان پروگرامز کو مارکیٹ میں بیچ کر نکالا کرتا تھا۔ ایک دن کسی وجہ سے کام کرتے کرتے اچانک اس کا پنیٹیم فور کمپیوٹر دریا میں جاگرا۔پروگرامر بڑا پریشان ہوا۔ اس نے اپنے بچپن میں کہانی سنی ہوئ تھی کہ ایک دفعہ کسی بزرگ کی کوئ چیز دریا میں گر جاتی ہو اور مچھلیاں اللہ سے دعا کرنے کے بعدان کو اس چیز کے بدلے میں ایک سے ایک بہترین چیزیں لا کر دیتی ہیں، مگر وہ بزرگ اپنی سچائ کی وجہ سے صرف اپنی چیز لینے پر اصرار کرتے ہیں اور اس طرحمچھلیاں ان کی اصل چیز کی ساتھ وہ ساری بہترین چیزیں بھی انہیں انعام میں دے دیتی ہیں۔ اس کہانی سے متاثر ہو کر پروگرامر صاحب بھی اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ یا اللہ میرا کمپیوٹر مجھے واپس دلادے۔۔۔۔۔۔۔۔ دعا کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کچھ دیر میںایک مچھلی دریا سے اپنا سر باہر نکالتی ہے اور پروگرامر صاحب کو ایک ماچس کی ڈبیا نکال کر دکھاتی ہے اور پوچھتی ہے کہ کیا یہی تمہارا کمپیوٹر ہے؟ مچھلی کی کمپیوٹر سے ناواقفیت جان کر پروگرامر کو بہت غصہ آتا ہے اور وہ کہتاہے کہ نہیں۔ تھوڑی دیر بعد وہ ایک کیلکولیٹر لے کر آتی ہے اور یہ پھر پوچھتی ہے کہ کیا یہی تمہارا کمپیوٹر ہے؟ اب تو جناب پروگرامر کو بہت غصہ آتا ہے کہ کیا مصیبت ہے کمپیوٹر کو چھوڑ کے یہ مجھے کن چیزوں پر ٹرخا رہی ہے؟ نہیں نہیں یہ بھی نہیں - یہ میراکمپیوٹر نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخر کار وہ کچھ دیر بعد پروگرامر کے اپنے کمپیوٹر کے ساتھ وارد ہوتی ہے اور پوچھتی ہے کیا یہی ہے؟ اب تو بھائ اس کے پاس کوئ آپشن نہیںرہتا -- دکھی ہو کر کہتے ہیں کہ ہاں یہی ہے۔ مچھلی پروگرامر کی سچائ سے بہت خوش ہوتی ہے اور اس سے پہلے کہ وہ اس کو پچھلی دو چیزیں بھی بطور انعام دیتی، پروگرامر بول پڑتا ہے کہ کیا میںآپ سے کچھ پوچھ سکتا ہوں؟ ہاں ہاں کیوںنہیں سچے انسان - ضرور پوچھو؟ کیاآپ کو معلو م نہیں تھا کہ بجائے میرے تھکے ہوئے کمپیوٹر کے آپ کو پہلے اس سے کچھ اچھی اور قیمتی چیزیں دکھا کر پوچھنا چاہیئے تھا، بجائے اس کے کہ آپ انتہائ بکواس چیزیں دکھاتی رہیں مجھ کو؟؟؟؟؟؟ کبھی ماچس اور کبھی کیلکولیٹر ؟ یہ بھی کوئ چیزیں تھیں میری سچائ کو چیک کرنے والی؟ کون گدھا ہو گا کہ ایک کمپیوٹر کے بدلے ماچس اور کیلکولیٹر لے گا؟؟؟ مچھلی کو اس کے خیالات سن کر بہت غصہ آیا۔ اس نے کہا کہ تم ایک انتہائ واہیات اور بے وقوف آدمی ہو۔ پہلی دو چیزیں جو میںنے تمہیں دکھائیں وہ Trillennium اور Billennium, مشینیں تھیں، جدید ترین، جو کہ آئ-بی-ایم نے ابھی مارکیٹ کیں ہیں۔ کیا تمہیںٹیکنالوجی کا پتا نہیں کہ کہاں سے کہاں جا رہی ہے؟ سائز کم سے کم اور اس کی پرفارمنس کہیں زیادہ ہوتی جارہی ہے؟ یہ کہہ کر مچھلی اس کے پینٹئم کپمیوٹر سمیت غائب ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ کہانی کا سبق : اگر آپ کا علم ٹیکنالوجی کی تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئ شکل سے مطابقت نہیں رکھتا تو بہتر ہے کہ اپنا منہ بند رکھیں اور لوگوں کو یہ سوچنے دیں کہ آپ بے وقوف ہیں، نہ کہ منہ کھول کر ان کے شک کو یقین میں بدل دیں
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے |
|
|
|
|
|
#2 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,112
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہا ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہا ہا
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
پسندیدگی کا شکریہ ! |
|
|
|