واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > قہقہے ہی قہقے




رائے شماری کا نتیجہ دیکھیں: آپ کے خیال میں سب سے اچھا لطیفہ کس کا ہے ؟
ام طلحہ 12 46.15%
اسد لطیف 1 3.85%
شاہ جی 90 5 19.23%
ڈاکٹرنور 6 23.08%
رانا امر 1 3.85%
Wahid Mahmood 1 3.85%
ووٹ دینے والے: 26. آپ شائد اس میں ووٹ نہیں ڈال سکتے

پولنگ برائے مقابلہ برائے لطائف ماہ اکتوبر 2009

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-10-09, 12:30 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پولنگ برائے مقابلہ برائے لطائف ماہ اکتوبر 2009

پولنگ برائے مقابلہ برائے لطائف ماہ اکتوبر 2009

السلامُ‌علیکم

پولنگ برائے مقابلہ برائے لطائف ماہ اکتوبر 2009 کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ آپ نے اپنے ووٹ سے بتانا ہے کہ سب سے اچھا کام کس ممبر کا ہے ۔

آپ کی سہولت کےلئے ممبران کا کام بھی ساتھ میں‌دیا جارہا ہے ۔

نوٹ:
پولنگ 31 اکتوبر تک ہوگی گی۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (30-10-09), Wahid Mahmood (07-11-09), ایس اے نقوی (24-10-09), رانا امر (24-10-09), سلمان رومی (28-11-09)
پرانا 24-10-09, 12:38 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ام طلحہ

ایک 85 سالہ شخص نے اپنے دوست کو شادی کی 60 ویں سالگرہ پر بلایا۔
وہ بار بار بیوی کو کچن سے جان یا ڈارلنگ کہ کر بلاتا اور کچھ نہ کچھ منگواتا تھا۔
دوست بہت متاثر ہوا اور کہے بغیر نہ رہ سکا۔
بولا " دوست بڑی حیرت کی بات ہے، شادی کو 60 سال گزرنے کے باوجود تم اپنی بیوی کو اتنے محبت بھرے ناموں سے بلاتے ہو"۔
شوہر نے رازدارانہ انداز میں جواب دیا،" یار کیا بتاؤں، دس سال ہوئے میں اسکا نام بھول چکا ہوں"۔


اسد لطیف

ایک میاں بیوی کہیں جا رہے تھے کہ اُنہیں راستے میں 1000 روپے ملے

دونوں جھگڑنے لگے

شوہر نے کہا کہ یہ میں لوں گا ، بیوی نے کہا کہ یہ میں لوں گی

بیوی نے کہا کہ چلو ففٹی ففٹی کر لیتے ہیں


شوہر بولا باقی کے 900 کدھر کریں گے...............؟؟


شاہ جی 90

میاں بیوی کے لطیفے ، یہ عنوان کچھہ ایسا ہے کہ شرافت کی حدود میں رہتے ہوے اس عنوان پر کوئی معرکۃالآرا چیز لکھنا قریب قریب ناممکن ہو جاتا ہے ، بہت سوچنے کے بعد خیال آیا کہ کیوں نہ اپنی زندگی سے ایک لطیفہ آپ سے بانٹ لیا جائے
ہماری بیگم جب بھی ہماری شاعری سنتی ہیں اس کھوج میں لگ جاتی ہیں کہ یہ شاید کسی اور خاتون کے بارے میں کہا گیا ہے
ایک دن ہم نے اپنی تازہ غزل سے ایک شعر سنایا تو انتہائی طنزیہ انداز سے بولیں
یہ کس الو کی پٹھی کے لیئے کہا ہے
ہم نے بے اختیار کہا
آپ کے لیئے
نہ پوچھیں کہ اس کے بعد انہیں منانے کے لیئے ہمیں کیا جتن کرنے پڑے

ڈاکٹر نور
ایک دفعہ تین دوست اکٹھےکہیں جارہے تھے کہ اچانک ایک ایکسیڈنٹ میں تینوں مرگئے
انہیں جنت سے پہلے ایک عارضی مقام میں الگ تھللگ رکھا گیا -
وہ بہت چیخے چلائے کہ ہم نے تو دنیا میں کچھ بھی نہیں دیکھا ۔ ہماری تو ابھی شادی بھی نہیں ہوئی تھی کہ موت آگئی۔ ہمیں اب تمام تر سہولیا ت کے ساتھ ساتھ حور یں بھی دی جائیں۔
کہا گیا۔ " ٹھیک ہے۔ لیکن آپ کو ایک آزمائش سے گذرنا پڑے گا ۔ پھر آپ کی شادی حوروں سے کردی جائے گی۔"
انہیں ایک تاریک کمرے میں اکٹھا رکھا گیا۔ جہاں مکمل اندھیرا تھا۔ اور بتایا گیا کہ یہاں ایک ماہ تک رہنا ہے۔ یہیں سب کچھ کھانا پینا ، سونا جاگنا ہوگا۔ اور کمرے میں جگہ جگہ پاپڑ رکھے گئے ہیں ان سے بچنا ہے کہ پاوں کے نیچےنہ آجائے۔ جس کا پاوں پا پڑ پر آگیا ۔ اسکی شادی بدروح سے کردی جائے گی

اب جناب تمام دوست اس آزمائش سے صحیح سلامت گذرنے کیلئے مکمل احتیاط سے رہنے لگے
9 دن خیریت سے گذرگئے ۔ دسویں دن ایک دوست کا پاوں پاپڑ پر آگیا۔ فورا اسے فرشتے کمرے سے نکال کر لے گئے اور اسکی شادی بدروح کردی گئی ۔
اب دو دوست خوش ہوئے کہ اب جگہ کھلی ہو گئی ہے۔ بیسویں دن ایک اور دوست کا پاوں پاپڑ پر آگیا
اور فرشتے اسے بھی روتا دھوتا لے گئے۔
اب تیسرا اکیلا رہ گیا۔ اس نے باقی دن خیریت سے گذار لیے
آزمائش پوری ہونے پر اسکی شادی ایک حور سے کردی گئی اور وہ خوشی خوشی رہنے لگا
ایک دن اس نے اپنی حور بیوی سے کہا" تمھیں پتہ ہے میں تمھیں حاصل کرنے کیلئے کتنی تکلیف دہ آزمائش سے گذرا ہوں- " اور اسکے بعد مکمل تفصیل سمجھائی ۔
پھر پوچھا " اچھا تم بتاو۔ تم نے مجھے حاصل کرنے کیلئے کیا کیا؟"
حور نے ٹھینڈی سانس بھری اورکہا
" ہم بھی تین سہیلیاں ایک کمرے میں بند تھیں۔ پھر ایک دن میرا پاوں پاپڑ پہ آگیا"

رانا امر

ایک شوہراپنی بیوی کو ایک تھپڑ رسید کر دیتا ہے،
بیوی حیرت سے کیا ہواجی ،؟
شوہرانسان اُسی کو مارتا یے جسکو سب سے زیا دہ پیار کرتا ہے۔
بیوی بھی دو2 تھپڑ رسد کر کے کہتی ہے آپ کیا سمجتے ہے میں آپ سے پیا ر نہیں کرتی۔


Wahid Mahmood

ایک بزنس مین کی بیوی اس کےدفتر میں داخل ہوئی تو اس نے دیکھا ایک خوبصورت عورت اس کے ساتھ مسخریاں کر رہی ہے جو بیوی کے آتے ہی اٹھ کر چلی گئی۔

بیوی “یہ کون تھی؟”۔

خاوند “میری سیکریٹری”۔

بیوی “میں تم جیسے عیاش آدمی کیساتھ ایک منٹ گزارہ نہیں کر سکتی، مجھے ابھی اور اسی وقت طلاق چاہیے”۔

خاوند “طلاق لینے سے پہلے یہ سوچ لو کہ بعد میں تمہیں شاپنگ کون کرایا کرے گا، لندن کی سیر کون کرائے گا، مرسڈیز گاڑی کون خرید کر دے گا اور تمہارے لیے جیولری کون خریدا کرے گا”۔

اتنے میں بزنس مین کا دوست ایک خوبصورت عورت کیساتھ اس کے دفتر میں داخل ہوتا ہے اور بیوی پوچھتی ہے “اس کیساتھ یہ عورت کون ہے؟”

خاوند “یہ اس کی سیکریٹری ہے”۔

بیوی “ماشآاللہ ہماری سیکریڑی تو اس سے زیادہ خوبصورت ہے”۔
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (30-10-09), Wahid Mahmood (07-11-09), ایس اے نقوی (24-10-09), رانا امر (24-10-09), طارق راحیل (26-10-09)
جواب

Tags
color, لندن, لطیفہ, مکمل, موت, مقابلہ, محبت, آدمی, اچھا کام, جواب, خوش, دوست, روتا, زندگی, سیر, سالگرہ, شاعری, شخص, شعر, طلاق, عورت, عنوان, عارضی, غزل, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پولنگ برائے مقابلہ کمپیوٹر ٹپس اکتوبر 2009 محمدعدنان کمپیوٹر کی باتیں 12 07-11-09 04:10 PM
پولنگ برائے مقابلہ تحریر اکتوبر 2009 [سالگرہ اسپیشل] محمدعدنان نئے تخلیق کار 3 03-11-09 03:33 PM
پولنگ برائے مقابلہ شاعری ڈیزائننگ اکتوبر 2009 سالگرہ سپیشل محمدعدنان شاعری اور مصوری 9 31-10-09 10:15 PM
پولنگ برائے مقابلہ جات برائے اکتوبر 2009 محمدعدنان خاص آفرز اور اعلانات 16 27-10-09 03:07 PM
پولنگ برائے مقابلہ شعر و شاعری اکتوبر 2009 [سالگرہ سپیشل] محمدعدنان شعر و شاعری 1 24-10-09 12:23 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger