واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > قہقہے ہی قہقے




’بھگوان عدالت میں حاضر ہوں‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-07, 01:11 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,621
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ’بھگوان عدالت میں حاضر ہوں‘

’بھگوان عدالت میں حاضر ہوں‘

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کی ایک عدالت نے ہندوؤں کے دیوتا رام اور ہنومان کو زمین کا تنازعہ حل کرنے میں مدد کے لیے نوٹس بھیجا ہے۔
فاسٹ ٹیرک عدالت کے جج سنیل کمار سنگھ نے اخبار میں ایک اشتہار کے ذریعے رام اور ہنومان کو ذاتی طور پر عداالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

جج کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے رام اور ہنومان کے پتے پر بھیجےگئے مکتوب کا جواب نہیں مل سکا ہے اس لیے یہ نوٹس بھیج رہے ہیں۔ عدالت نے منگل کو یہ نوٹس بھیجا ہے۔

ہندوؤں کے درمیان رام اور ہنومان سب سے زيادہ مقبول دیوتا ہيں۔

واضح رہے کہ تقریبا ڈیڑھ ایکڑ زمین پر واقع دو مندر کے پجاری اور مقامی باشندوں کے درمیان تناز‏عہ بیس برس پرانا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ زمین رام اور ہنومان دیوتاؤں کی ہے جبکہ پجاری منموہن پاٹھک کا کہنا ہےکہ زمین کے مالک وہ ہیں۔

فریقین نے انیس سو ستاسی میں پہلی بار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ چند سال قبل مقامی باشندوں کے حق میں یہ سارا معاملہ حل کرلیا گیا تھا۔ اس وقت منموہن پاٹھک نے فاسٹ ٹریک عدالت میں اس معاملے کو چیلنج کیا۔

جج سنیل سنگھ نے دیوتاؤں کو دو نوٹس بھیجے لیکن وہ واپس آگئے کیو ں کہ اس پر پتہ نامکمل تھا۔ اور اسی وجہ سے جج نے اس ضمن میں ایک اشتہار ایک اخبار میں شائع کیا ہے۔

جج کا کہنا ہے: ’ آپ (رام اور ہنومان ) عدالت میں حاضر ہونے میں ناکامیاب رہے ہيں جبکہ آپ کے پاس خادم اور رجسٹرڈ ڈاک سے نوٹس بھیجا گیا تھا۔ اب آپ کو ذاتی طور پر کورٹ میں حاضر ہونے کے لیے کہاجارہا ہے۔‘

دو ہندو دیوتاؤں کو اس لیے یہ نوٹس بھیجا جارہا ہے کیوں کہ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ رام اور ہنومان مندر کے احاطے میں واقع زمین کے مالک ہيں۔

بشکریہ بی بی سی
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (07-10-10)
پرانا 15-12-07, 11:21 AM   #2
Junior Member
اجنبی
 
watansaudi's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Jeddah, Saudi Arabia
عمر: 35
مراسلات: 24
کمائي: 180
شکریہ: 7
12 مراسلہ میں 22 بارشکریہ ادا کیا گیا
watansaudi کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں watansaudi کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ’بھگوان عدالت میں حاضر ہوں‘

کیا ھورہا ہے دنیا میں سمجھ نہیں آتا کچھ؟ ویسے اچھی خبر ہے
watansaudi آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-12-07, 08:57 AM   #3
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,230
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ’بھگوان عدالت میں حاضر ہوں‘

بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-12-07, 11:31 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,890
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ’بھگوان عدالت میں حاضر ہوں‘

بہت خوب جناب! کیا بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !
ابو کاشان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-04-08, 09:45 AM   #5
Senior Member
 
عمیر نعیم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Hyderabad/Karachi
عمر: 27
مراسلات: 615
کمائي: 10,802
شکریہ: 1,318
153 مراسلہ میں 212 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ’بھگوان عدالت میں حاضر ہوں‘

واہ واہ بھئ واہ۔۔ مزہ آگیا۔
عمیر نعیم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, جواب, حکم, حل, خبر, سال, عدالت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بالوں‌کی خشکی دور کریں عبدالقدوس فیشن اور بیوٹی ٹپس 6 01-01-12 02:49 AM
عالمی ”شیروں“ کو”چوہا“ بنانے والاپنجرے میں بند جاویداسد خبریں 0 28-11-10 05:57 PM
مہنگائی : آنے والے دنوں‌میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 3 10-06-08 10:23 PM
“میں کام کرتا ہوں” چاچا کمال اردو ادب سے اقتباسات 0 05-12-07 11:48 PM
بالوں‌کو لمبا کریں عبدالقدوس فیشن اور بیوٹی ٹپس 2 15-08-07 03:12 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger