واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > قہقہے ہی قہقے




Equal Oppurtunity Employer

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-02-08, 02:21 PM   #1
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Equal Oppurtunity Employer

Equal Oppurtunity Employer

ایک لوکل کمپنی کو اپنے دفتر کے لیئے ایک اسسٹنٹ کی ضرورت تھی۔ انہوں نے اپنے آفس سے باہر کچھ اس قسم کا اشتہار چپکا دیا "مدد درکار ہے !‌ ٹائپنگ سے واقفیت، کمپیوٹر کا بہترین استعمال آنا ضروری ہے اور دو لسانی Bi-Lingual ہونا بھی شرط ہے - اندر آفس میں تشریف لائیں، ہم ایک Equal Oppurtunity Employer ہیں"۔

دوسرے ہی دن آفس میں ایک کتا داخل ہوا۔ آتے ہی اس نے سیکریٹری کو دیکھ کر دم ہلانی شروع کر دی، اشتہار تک گیا اور اس کی طرف اشارہ کر کے واپس سیکریٹری کے سامنے جا پہنچا۔ سیکریٹری نے بڑی حیرت سے اسے دیکھا اور یہ دیکھ کر کے کتا واقعی نوکری کے چکر میں آیا ہے پریشانی کے عالم میں باس کمرے سے اس کو بلا لائ۔

باس بھی حیرت کے عالم میں کمرے میں پہنچا تو دیکھا کہ کتا کرسی پر بیٹھا اسی کی طرف دیکھ رہا ہے۔

باس نے کہا، کہ میں تمہیں نوکری نہیں دے سکتا کیوں کہ اس کے لیئے ٹائپنگ ضروری ہے۔

کتے نے اپنی سیٹ سے جمپ ماری اور سیدھا ٹائپرائٹر کے پاس جا کر بیٹھا اور ایک بہت اچھا سا خط ٹائپ کر کے باس کے سامنے رکھ دیا۔

باس نے پریشان ہو کر اس کی طرف دیکھا اور کہا کہ یہ تع ٹھیک ہے مگر کمپیوٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کا جملہ ختم ہونے سے پہلے ہی کتا کمپیوٹر کی جانب چلا اور مختلف پروگرامز پر اپنی مہارت آزماتے ہوئے ایک ورک شیٹ بنا کر باس کے سامنے رکھ دی۔

باس اب مکمل ہوش وہواس کھو چکا تھا اس کی سمجھ نہیں آئ کہ یہ کیا چیز ہے۔ اس نے انتہائ بے یقینی سے کہا کہ "میں دیکھ رہا ہوں کہ تم ایک بہت ہی زہین کتے ہو، مگر پھر بھی میں تمہیں نوکری نہیں دے سکتا"

یہ سن کر کتا دوڑ کر اشتہار کی طرف گیا اور Equal Opportunity Employer والے جملے کی طرف اشارہ کرنے لگا۔

باس کے مزید پریشان ہونے کی باری تھی، لیکن اس نے کہا کہ یہ تو ٹھیک ہے مگر نوکری کی ایک اور شرط تھی کہ تمہیں Bi-Lingual ہونا چاہیے"


کتے نے یہ سن کر باس کی نگاہوں میں نگاہیں ڈال کر کہا "میاؤں"
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
arslansun (02-03-09), ابو عمار (15-02-08)
پرانا 15-02-08, 03:07 PM   #2
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,085
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: Equal Oppurtunity Employer

its soooooooooooooooooooooo cute...
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
employer, کمپیوٹر, نوکری, مکمل, بہترین, عالم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger