واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں > لائینکس کارنر



لائینکس کارنر لائنکس اور اس کے مسائل


لینکس انسٹال کریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-02-11, 11:50 AM  
لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کریں
asakpke asakpke آف لائن ہے 06-02-11, 11:50 AM

(Click here to view this post in English language)
لینکس کیا ہے؟‌ یہ ایک کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے۔





اسکو مختلف طریقوں‌ سے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ مثلا
طریقہ نمبر 1: آسان طریقہ
طریقہ نمبر 2: بہتر آسان طریقہ
طریقہ نمبر 3: بہتر طریقہ
طریقہ نمبر 4: لمبا طریقہ


طریقہ نمبر 1:آسان طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ آسان طریقہ استعمال کریں



1۔ ووبی ونڈوز سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کریں۔


2۔ ووبی کو رن کریں اور پاسورڈ دے کر انسٹال کے بٹن پر کلک کریں۔ یوزر نیم اور پاسورڈ یاد رکھیں، بعد میں ضرورت پڑے گا۔


3۔ جب ڈاؤنلوڈ ختم ہو گا تو یہ آپ کو کمپیوٹر ریسٹارٹ کرنے کا کہے گا۔


4۔ جب کمپیوٹر ریسٹارٹ ہو تو اس میں لینکس کو منتخب کریں۔ جب یہ پہلی دفعہ چلے گا تو انسٹالیشن کے باقی ماندہ حصے پورے کرے گا۔


5۔ اور مجھے دعاؤں ‌میں یاد رکھیں۔

بعد میں اگر آپ اس کو ان انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو ونڈوز کے کنٹرول پینل سے بآسانی کر سکتے ہیں۔


طریقہ نمبر 2:بہتر آسان طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ بہتر آسان طریقہ استعمال کریں
اگر آپ نے ایک کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہے تو طریقہ نمبر 1 کافی ہے، مگر جب ایک سے زیادہ کمپیوٹر ہوں‌ یا آپ کو دوبارہ اپنے کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہو تو یہ طریقہ بہتر آسان ہے۔ طریقہ نمبر 1 میں‌ سٹیپ 2 سے پہلے یہ کام کریں۔

1.1۔ لینکس کی آئی ایس او (ISO) فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔

1.2۔ ووبی اور آئی ایس او فائل دونوں کو ایک ہی فولڈر میں‌ رکھیں۔

1.3۔ اور باقی طریقہ ایک جیسا ہی ہے۔


طریقہ نمبر 3:بہتر طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ بہتر طریقہ استعمال کریں
اگر آپ نے ایک کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہے تو طریقہ نمبر 1 کافی ہے، مگر جب ایک سے زیادہ کمپیوٹر ہوں‌ یا آپ کو دوبارہ اپنے کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہو یا لینکس کی فل انسٹالیشن کرنی ہو تو یہ طریقہ بہتر ہے۔
1۔ لینکس کی آئی ایس او (ISO) فائل ڈاؤنلوڈ کریں یا اپنی پسند کی لینکس ڈاؤنلوڈ کریں (یہ ضروری نہیں کہ آپ کی پسند کی لینکس ونڈوز کے اندر انسٹال ہو سکے)۔

2۔ آئی ایس او فائل کو سی ڈی پر برن کریں یا یو ایس بی ڈرائیو پر انسٹال کریں۔سی ڈی برن کرنے اور یو ایس بی ڈرائیو بنانے کا طریقہ کار اوپر لینک پر دیا گیا ہے۔

3۔ اب اس سی ڈی یا یو ایس بی ڈرائیو کو ونڈوز میں چلائیں‌ اور ونڈوز کے اندر انسٹال کر لیں۔ بعد میں اگر آپ اس کو ان انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو ونڈوز کے کنٹرول پینل سے بآسانی کر سکتے ہیں۔


اوپر لینک میں لینکس کو فل انسٹال کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے، لیکن بہتر ہے کہ آپ پہلے فل انسٹال نہ کریں یا پہلے تسلی کر لیں کہ سب چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں، کیونکہ اسے آپ ان انسٹال نہیں کر سکتے، بلکہ مشکل ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ فل انسٹالیشن ونڈوز بوٹ لوڈر کو بھی تبدیل کرتی ہے۔ یہ بھی اگرچے خطرناک بات نہیں کیونکہ آپ ونڈوز کی سی ڈی سے اسکا بوٹ لوڈر واپس لا سکتے ہیں۔ فل انسٹالیشن کی اچھی بات یہ ہے کہ لینکس نسبتا تیز چلتی ہے۔


طریقہ نمبر 4:لمبا طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی نہیں ہے تو یہ طریقہ استعمال کریں
مفت سی ڈی حاصل کرنے کے لیے اس ربط پر درخواست دیں۔‌ یاد رہے کہ سی ڈی آپ کو چار پانچ ہفتوں بعد ملے گی۔

مزید معلومات کے لیے اس انگریزی ربط پر بھی نظر ڈال لیں

(اس معلومات کو پی ڈی ایف فائل کی صورت میں ڈاؤنلوڈ کریں)

ماخذ:‌ میری اردو بلاگ‌ ۔ لینکس انسٹال کریں
__________________
عامر شہزاد asakpke.com
اردو بلاگ asakpke-urdu.blogspot.com
انگریزی بلاگ asakpke.blogspot.com

Last edited by asakpke; 15-06-11 at 07:06 PM.. وجہ: کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم

 
asakpke's Avatar
asakpke
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Attock City, Pakistan
مراسلات: 197
شکریہ: 777
143 مراسلہ میں 350 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 3386
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے asakpke کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-04-11), skjatala (03-06-11), نورالدین (14-04-11), نبیل خان (22-11-11), wajee (15-04-11), حیدر Rehan (08-06-11), راجہ اکرام (01-06-11), طارق راحیل (06-02-11), عبدالقدوس (14-04-11)
پرانا 27-11-11, 01:02 PM   #61
Senior Member
مقبول
 
asakpke's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Attock City, Pakistan
مراسلات: 197
کمائي: 4,909
شکریہ: 777
143 مراسلہ میں 350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
جی بھائی ان انسٹال تو ہر جگہ سے کر سکتا ہو لیکن یہ بوٹ کیوں نہیں ہو رہا ہے اسکی وجہ بتا سکتے ہو دوسرا والا طریقہ آزماتا پھر اپنی سی ڈی رائٹر نہیں ہے میرے پاس
کیا آپ نے سیو گرافک موڈ بھی چیک کیا ہے؟
asakpke آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-11-11, 03:13 PM   #62
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : asakpke مراسلہ دیکھیں
کیا آپ نے سیو گرافک موڈ بھی چیک کیا ہے؟
بوٹ موڈ
یہ سیو گرافک موڈ کہاں سے ہوتا ہے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
asakpke (30-11-11)
پرانا 30-11-11, 06:52 PM   #63
Senior Member
مقبول
 
asakpke's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Attock City, Pakistan
مراسلات: 197
کمائي: 4,909
شکریہ: 777
143 مراسلہ میں 350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
بوٹ موڈ
یہ سیو گرافک موڈ کہاں سے ہوتا ہے
کیا جب آپ اوبنٹو متنخب کرتے ہیں تو سیو موڈ کی آپشن نہیں آتی؟ عام طور پر دوسری آپشن سیو موڈ ہوتی ہے، وہاں پر سیو گرافک موڈ ہوتا ہے۔

اسے بھی چیک کریں۔
asakpke آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, desktop, download, english, guide, install, iso, language, linux, logo, medium, کلک, کنٹرول, کمپیوٹر, کرنی, پاسورڈ, پسند, ونڈوز, ڈرائیو, نظر, you, انٹرنیٹ, درخواست, رفتار, سافٹ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک مشکل -------- وینڈوز 7 انسٹال کرنے کے بعد کورل ڈرا 9 انسٹال نہیں ہورہا عبیداللہ عبید کورل ڈرا 4 16-07-10 07:13 PM
چائلڈ سٹآر درشیل سفاری متعدد سٹارز سے بہتر ہیں، پریا درشن gorgeous فلمی دنیا 0 09-05-10 09:23 AM
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سٹریٹجک پروگرام اور آئی ایس آئی بارے منفی پروپیگنڈے کا سخت نوٹس لے لیا ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:07 PM
کراچی اسٹاک:اس ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 9فیصد کمی کراچی … کراچی اسٹاک ا عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:31 PM
آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم ٢٢ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان آسان حریف نہیں ہو گا ۔ میچز دلچسپ ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger