واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں > لائینکس کارنر



لائینکس کارنر لائنکس اور اس کے مسائل


فیڈورا، سینٹ اوس، ریڈ ہیٹ میں آڈیو اور ویڈیو کی سپورٹ شامل کریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-01-11, 01:54 PM   #1
فیڈورا، سینٹ اوس، ریڈ ہیٹ میں آڈیو اور ویڈیو کی سپورٹ شامل کریں
حسن مغل حسن مغل آف لائن ہے 25-01-11, 01:54 PM

لائینکس میں بائی ڈیفالٹ آڈیو اور ویڈیو فارمیٹس چلانے کی سہولت نہیں ہوتی ہے۔ اسکی وجہ لائسنسنگ ایشوز ہیں۔ چونکہ لائینکس اوپن سورس اور مفت دستیاب آپریٹنگ سسٹم ہے اس لیئے کمرشل فارمیٹس کی سہولت اس میں مہیا نہیں کی جاتی لیکن بعد میں ہم چند مزید سافٹ ویئر انسٹال کرکے اس سہولت کو زیرِ استعمال لاسکتے ہیں۔ اس دھاگے میں، میں صرف Red Hat Based لائنکس کی ڈسٹروز میں ان سافٹ ویئرز کو انسٹال کرنے کا طریقہ بتاؤں گا۔ Debian Based لائنکس ڈسٹروز (جن میں یوبنٹو بھی شامل ہے( میں انسٹالیشن پر جلد ہی دوسرے دھاگے میں روشنی ڈالوں گا۔ عموماً استعمال ہونے والی ڈسٹروز میں درج ذیل لائنکس ڈسٹروز شامل ہیں۔

اقتباس:
ریڈ ہیٹ Red Hat
فیڈورا Fedora
سینٹ اوس CentOS
یوبنٹو Ubuntu
ڈیبیئن Debian
اس کا مطلب یہ نہیں کہ اور ڈسٹروز ناقابل استعمال ہیں۔ ان سب کا اپنا ایک الگ مقام ہے۔ اچھا بات کہاں سے کہاں چلی گئی۔ میں شروع کرتا ہوں انسٹالیشن کا طریقہ۔

سب سے پہلے تو آپ ٹرمینل کھولیں اور روٹ بننے کے لیئے مندرجہ ذیل کمانڈ درج کرکے اینٹر کی دبا دیں۔
کوڈ:
su -
اب آپ سے آپکا روٹ پاسورڈ مانگا جارہا ہوگا۔ پاسورڈ لکھ کر اینٹر کردیں اور آپ روٹ بن جائیں گے۔ اب آپ ٹرمینل میں رہتے ہوئی پورے سسٹم میں جو مرضی تبدیلی کرتے رہیں لائینکس آپکو نہیں روکے گی۔ لہٰذا احتیاط لازمی ہے۔
اب میڈیا پلیئر انسٹال کریں۔ عموماً استعمال ہونے والا میڈیا پلیئر Rhythmbox ہے جوکہ لائینکس کی تقریباً تمام ڈسٹروز کی ریپوزٹری میں دستیاب ہے۔ اسکو انسٹال کرنے کے لیئے مندرجہ ذیل کمانڈ ٹرمینل Terminal میں لکھ کر اینٹر کردیں۔ پلیئر انسٹال ہوجائے گا۔
کوڈ:
yum install rhythmbox -y
ویسے میرا پسندیدہ تو Exaile ہے جسے درج ذیل کمانڈ سے انسٹال کیا جاسکتا ہے۔
کوڈ:
yum install exaile -y
اب درج ذیل ریپوزیٹریز کو اپنی انسٹالیشن کی ریپوزیٹری میں شامل کرنے کے لیئے (کیونکہ ہمارے مطلوبہ کئی پیکجز rpmfusion پر ہی دستیاب ہیں۔( مندرجہ ذیل کمانڈ کو ٹرمینل میں ٹائپ کرلیں یا کاپی پیسٹ کرلیں۔
کوڈ:
yum --nogpgcheck install http://rpm.livna.org/livna-release.rpm http://download1.rpmfusion.org/free/fedora/rpmfusion-free-release-stable.noarch.rpm http://download1.rpmfusion.org/nonfree/fedora/rpmfusion-nonfree-release-stable.noarch.rpm
اب اپنے منتخب کردہ پلیئر کے لیئے کوڈیک انسٹال کرنے کے لیئے مندرجہ ذیل کمانڈ درج کریں
اگر آپ نے ردھم باکس یا ٹوٹم کا انتخاب کیا ہے تو مندرجہ ذیل کمانڈ درج کریں۔
کوڈ:
yum install gstreamer-plugins-ugly -y
اگر آپنے Audacious انسٹال کیا ہوا ہے (جو کہ XMMS or WinAMP جیسا ہے( تو مندرجہ ذیل کمانڈ درج کریں اور اینٹر کردیں۔
کوڈ:
yum install audacious-plugins-freeworld-mp3 -y

آپنے شاید نوٹس کیا ہو کہ میں نے yum کمانڈ میں -y بھی استعمال کیا ہے۔ اس سے میں انسٹالر کو کمانڈ کے دوران ہی اجازت دے رہے ہیں کہ وہ پوچھے بغیر انسٹالیشن جاری رکھے۔ وگرنہ yum آپ سے سافٹ ویئر کے بارے میں معلومات ظاہر کرتے ہوئے Y/N کا سوال کرتا ہے کہ آپ انسٹالیشن جاری رکھنا چاہتے ہیں کہ نہیں۔ چونکہ ہم پاکستان میں رہتے ہیں اس لیئے ہمیں لائسنسنگ کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی لیکن لائسنس والے فارمیٹس کو بغیر لائسنس چلانا غیرقانونی کام ہے۔
__________________

کام / نیٹ / او آر جی

 
حسن مغل's Avatar
حسن مغل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 482 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 199
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حسن مغل کا شکریہ ادا کیا
asakpke (26-01-11), یاسر عمران مرزا (25-01-11), احمد بلال (25-01-11), عبدالقدوس (25-01-11)
پرانا 25-01-11, 02:08 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,788
کمائي: 26,539
شکریہ: 937
1,285 مراسلہ میں 2,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حسن مغل بھائی شکریہ ۔

آپ کی اس تحریر سے اگرچہ خود کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا لیکن امید ہے کہ پاکنیٹ کے کچھ مہم جو سپوت اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے ۔ان شاء اللہ
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (25-01-11)
پرانا 25-01-11, 02:14 PM   #3
Senior Member
 
حسن مغل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,426
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 482 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسی دھاگے میں اضافہ کرتا چلوں کہ اگر آپ یوبنٹو میں MP3 کی سہولت استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسکا پراسیس مندرجہ ذیل ہے۔

ایپلیکشن مینو سے Add/Remove کھول لیں اور اس میں ubuntu-restricted-extras لکھ کر سرچ پر کلک کردیں اور Ubuntu Restricted Extras انسٹال کرلیں۔
یا پھر ٹرمینل میں درج ذیل کمانڈ لکھ کر اینٹر کردیں۔
کوڈ:
sudo apt-get install ubuntu-restricted-extras
Kubuntu کے لیئے درج ذیل کمانڈ استعمال کریں۔
کوڈ:
sudo apt-get install kubuntu-restricted-extras
اور Xubuntu کے لیئے مندرجہ ذیل کمانڈ استعمال کریں۔
کوڈ:
sudo apt-get install xubuntu-restricted-extras

Last edited by حسن مغل; 25-01-11 at 02:17 PM.
حسن مغل آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن مغل کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (25-01-11)
پرانا 25-01-11, 02:18 PM   #4
Senior Member
 
حسن مغل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,426
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 482 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبیداللہ عبید مراسلہ دیکھیں
حسن مغل بھائی شکریہ ۔

آپ کی اس تحریر سے اگرچہ خود کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا لیکن امید ہے کہ پاکنیٹ کے کچھ مہم جو سپوت اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے ۔ان شاء اللہ
شکریہ عبیداللہ بھائی
حسن مغل آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن مغل کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (25-01-11)
پرانا 25-01-11, 04:01 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حسن بھائی بہت قیمتی معلومات شیئر کی ہے۔
جزاک اللہ
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-01-11, 04:05 PM   #6
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,123
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ مجھے ایک مسئلہ آ رہا ہے ایک ویڈو شئرینگ کی سائٹ بنا رہا ہوں اس کے لیے سرور پر
ffmege flvtool etc یہ انسٹال ہونے چاہیے وہ کیسے کروں
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-01-11, 04:17 PM   #7
Senior Member
 
حسن مغل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,426
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 482 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد بلال مراسلہ دیکھیں
حسن بھائی بہت قیمتی معلومات شیئر کی ہے۔
جزاک اللہ
شکریہ

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
بہت شکریہ مجھے ایک مسئلہ آ رہا ہے ایک ویڈو شئرینگ کی سائٹ بنا رہا ہوں اس کے لیے سرور پر
ffmege flvtool etc یہ انسٹال ہونے چاہیے وہ کیسے کروں
سرور پر آپکے پاس روٹ ایکسس ہے؟ اگر آپکے پاس ڈیڈیکیٹڈ سرور ہے تو پھر آپکو خود سے ffmpeg flvtools کمپائل کرکے انسٹال کرنا پڑے گے۔ اگر آپکے پاس شیئرڈ ہوسٹنگ ہے تو جس کمپنی سے ہوسٹنگ لی ہے اس کمپنی کو کہیں وہ آپکو یہ سہولت مہیا کردیں گے (اگر کمپنی رپیوٹیڈ ہے تو ضرور سپورٹ کرے گی وگرنہ مشکل ہے(
حسن مغل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-01-11, 04:42 PM   #8
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,123
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے بس سی پینل دیا گیا ہے like .com/cpanel
باقی پتا نہیں کیا کرنا ہے
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-01-11, 06:07 PM   #9
Senior Member
 
حسن مغل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,426
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 482 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
مجھے بس سی پینل دیا گیا ہے like .com/cpanel
باقی پتا نہیں کیا کرنا ہے
چلو فیر شام سویر ہن موجاں ای موجاں
حسن مغل آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن مغل کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (25-01-11)
جواب

Tags
download, free, install, ہے۔, کھولیں, کریں۔, کرتے, پہلے, پورے, پاکستان, پاسورڈ, پسندیدہ, ویڈیو, مفت, میڈیا, اجازت, استعمال, جلد, جائیں, دے, سوال, سافٹ, شروع, غیرقانونی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لینکس میں ویڈیو، آڈیو اور ڈرائیورز کی سپورٹ ijaz1976 لائینکس کارنر 12 28-07-11 07:42 PM
ایڈوب ایکروبیٹ میں فائل ایکسپورٹ میں مسئلہ ھارون اعظم Ask Experts ماہرین کی رائے 4 01-01-11 10:56 PM
یولیڈ میں آڈیو سپلٹ کرنا سیکھیں۔ محمدخلیل آئیں کمپیوٹر سیکھیں 24 28-02-10 12:09 AM
الطاف حسین کا انٹرویو آج جیو نیوز سے نشر ہوگا مسٹر گرزلی خبریں 1 22-06-08 03:36 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger