1۔
یو نیٹ بوٹن ڈاؤنلوڈ کریں اور چلائیں، سائز تقریبا 5 ایم بی ہے۔
2۔ اپنی پسند کی ڈسڑوبیوشن اور اسکا ورژن متنخب کریں۔
3۔ ٹائیپ میں ہارڈ ڈسک متنخب کریں۔
4۔ اوکے پر کلک کریں اور آپ کا کام ختم۔
اس طریقے میں یہ نیٹ سے لینکس کی فائلیں ڈاؤنلوڈ کرے گا جو کہ کافی وقت لیں گی۔ نیٹ کی سپیڈ اچھی ہونی چاہیے۔
اسکے بعد کمپیوٹر ریسٹارٹ کریں اور شروع میں لینکس متنخب کریں۔
زیادہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ
اپنی پسند کی لینکس آئی ایس او فائل خود ڈاؤنلوڈ کریں اور اوپر طریقہ کار میں نمبر 2 پر ڈسک ایمج میں وہ آئی ایس او فائل متنخب کریں۔ میں آپ کو تجویز دیتا ہوں کہ
زورن او ایس ڈاؤنلوڈ کریں۔
YouTube - Zorin OS 4 core 64 bit Screencast Review Install Guide
لینکس کو کمپیوٹر سے ختم کرنے کے لیے یو نیٹ بوٹن کو چلائیں، یہ خود بخود ان انسٹال کی آپشن دے دے گا۔
نوٹ: جب لینکس بوٹ ہو جائے تو ہارڈ ڈسک پر لینکس انسٹالیشن شائد ممکن نہیں۔ ریم بیسڈ لینکس شائد انسٹال ہو جائیں۔ بحرحال آپ لائیو لینکس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
بعد میں جب آپ لینکس سے مطمعن ہو جائیں تو لینکس کو سی ڈی یا یو ایس بی پر رائیٹ کر لیں۔سی دی بنانے کے لیے آئی ایس او فائل کو سی ڈی پر رائیٹ کریں اور یو ایس بی بنانے کے لیے یو نیٹ بوٹن کو چلائیں اور ٹائیپ میں یو ایس بی متنخب کریں۔ سی ڈی یا یو ایس بی بننے کے بعد آپ ہارڈ ڈسک پر لینکس انسٹال کر سکیں گے۔