| مائیکروسوفٹ ورڈ مائیکروسوفٹ ورڈ Microsoft Word |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
بشکریہ :القلم فورم
ای بک بنانے کے لئے بنیادی فارمیٹنگ سب سے پہلے تو اس بات کی تسلی کر لیں کہ کیا آپ کے سسٹم میں اردو سپورٹ انسٹال ہے ؟ اگر اردو سپورٹ انسٹال نہیں ہے تو پہلے اس کو انسٹال کر لیں اردو سپورٹ انسٹال کرنے کے لئے آپ ایم بلال کا پاک اردو انسٹالر استعمال کر سکتے ہیں اور اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور انسٹالیشن کا طریقہ کار بھی اسی جگہ موجود ہے مائیکروسافٹ آفس کی الائمنٹ دائیں سے بائیں کرنا مائیکروسافٹ ورڈ 2007 کو رن کریں سب سے پہلے ہمیں آفس کی الائنمنٹ بائیں سے دائیں کرنے کی ضرورت ہو گی تاکہ ہمیں کام کرنے میں آسانی ہو اس کے لئے اوپری دائیں جانب موجود آفس لوگو کو کلک کریں اور مینو ظاہر ہونے پر سب سے آخر میں آفس آپشن کو کلک کریں جیسا کہ سکرین شارٹ میں دکھایا گیا ہے ![]() اس کے بعد ورڈ آپشن کو کلک کریں ورڈ آپشن کر کلک کرنے پر ایک نئی ونڈو ظا ہر ہو گی اس پر بائیں جانب کچھ ٹیب یا بٹن آپ کو نظر آ رہے ہونگے وہاں سے ایڈوانس کی آپشن کو کلک کریں ایڈوانس آپشن کو کلک کرنے سے دائیں جانب موجود باکس میں مزید آپشن ظاہر ہونگی پیج کو تھوڑا سا نیچے سکرول کریں اور شو ڈاکیومنٹ کونٹینٹ کی آپشن میں جا کر پیج الائمنٹ دائیں سے بائیں کو چیک مارک کر کے اوکے کے بٹن پر کلک کر دیں جیسا کہ سکرین شارٹ میں دکھایا گیا ہے ![]() سرورق شامل کرنا اب جو کتاب ہم بنانے والے ہیں سب سے پہلے تو ہمیں اس کا سرورق شامل کرنا ہو گا اگر تو آپ سرورق آپ نے خود ڈائزائن کیا ہے یا آپ کے پاس پہلے سے موجود ہے تو ٹھیک ہے اگر نہیں بھی موجود تو کوئی بات نہیں مائیکروسافٹ ورڈ میں کچھ سرورق ٹیمپلیٹ کے طور پر پہلے سے موجود ہیں ہم انہیں استعمال میں لے آتے ہیں اس کے لئے ہمیں ٹیب مینو میں جاکر انسٹرٹ آپشن اور اس کےبعد کور پیج کی آپشن کر کلک کرنا ہو گا ![]() یہ تبدیلیاں آپ کی اور کتاب کی ضرورت کے مطابق ہونگی جیسا کہ ابھی میں نے کچھ تبدیلی کی ہے دیکھیے سکرین شارٹ :۔ ![]() چونکہ یہ تینوں کام ایک ہی جگہ اور ایک ہی طریقہ کار کے ہیں اس لئے تینوں کے سکرین شارٹ ایک ساتھ ہی لگائے گئے ہیں ۔ اس کے لئے بھی ہمیں ٹیب منیو میں سے انسٹرٹ کو کلک کریں مزید آپشن آنے پر ہیڈر اور فٹر کی آپشن کو استعمال کریں مزید وضاحت کے لئے سکرین شارٹ دیکھیں :۔ پیج ہیڈر شامل کریں ![]() ![]() ![]() کسی بھی کتاب میں فہرست کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ فہرست سے ہمیں کتاب میں شامل مواد کے بارے میں معلوم ہوتا ہے مائیکروسافٹ ورڈ میں فہرست بنانے بہت ہی آسان ہے اور بہت ہی فائدے مند بھی ۔ فہرست میں موجودعنوانات اور صفحات آپس میں منسلک ہو جاتے ہیں جب آپ فہرست میں سے کسی عنوان کو کنٹرول کی دبا کر کلک کرتے ہیں تو آپ ای بک کے مطلوبہ صفحے تک خودکار طور پر پہنچ جاتے ہیں ٹیبل آف کونٹینٹ یا فہرست بنانے کے لئے ٹیب منیو پر موجود ریفرنس ٹیب پر کلک کریں ذیلی آپشنز سامنے آنے پر دائیں کونے پر موجود ٹیبل آف کونٹینٹ پر کلک کریں سب منیو ظاہر ہونے پر دوسرے نمبر پر موجود ٹیبل آف کونٹینٹ پر کلک کریں اس بات کا خیال رہے کہ جس پیج پر آپ فہرست شامل کرنا چاہتے ہیں اسی پیج پر موجود رہ کر آپ کو یہ عمل کرنا ہو گا ورنہ اگر آپ آخری صفحے پر آپ موجود ہوئے تو وہیں پر فہرست بن جائے گی دیکھئے سکرین شارٹ:۔ ![]() فہرست میں صرف وہی عنوانات شامل ہونگے جنہیں آپ نے ہیڈنگ ون سٹائل دیا ہوگا اس کے لئے آپ اس کے لئے آپ کو مائیکروسافٹ آفس میں ہیڈنگ سٹائل ون کو تھوڑا سااردو رسم الخط کے مطابق موڈیفائی کرنا ہو گا ۔ ٹیب منیو میں ہوم پر کلک کریں اور سٹائلز میں جا کرہیڈنگ ون پر رائٹ کلک کریں ۔ سب منیو ظاہر ہونے پر موڈیفائی پر کلک کریں ![]() ہیڈنگ فونٹ جمیل نوری نستعلیق ۔ ہیدنگ فونٹ سائز 18 پیکسل ۔ ہیڈنگ الائنمنٹ رائٹ ۔ ہیڈنگ سکرپٹ کامپلکس ![]() ایک اور بات اہم ہے جیسا کہ پہلے آپ کو بتایا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ ورڈ بنیادی طور پر انگلش کمپوٹنگ کے لئے بنایا گیا ہے اس لئے ہمیں فہرست شامل کرنے کے بعد ایک بار پھر سے الائنمنٹ فونٹ اور لائن سپیس کو موڈیفائی کرنا ہوگا فہرست کا ڈیفالٹ سٹائل ای بک کوپاسورڈ لگا کر محفوظ کرنا![]() فہرست کا سٹائل بعد از موڈیفکیشن ![]() ای بک ہماری تقریباؐ مکمل ہو چکی ہے اب ہم آتے ہیں آخری مرحلے کی طرح یعنی ای بک کر پاس ورڈ لگاکر محفوظ کرنا ٹیب منیو میں ریویو پر کلک کریں آپشنز ظاہر ہونے پر دائیں جانب آخری میں موجود پروٹیکٹ ڈاکیومنٹ پر کلک کریں سب منیو ظاہر ہونے پر پہلی آپشن ریسٹیرکٹ فارمیٹنگ اینڈ ایڈیٹنگ پر کلک کریں ![]() اور تیسری آپشن سٹارٹ پروٹیکشن پر کلک کریں پاسورڈ باکس ظاہر ہونے پر پاسورڈ دیں اور اوکے پر کلک کردیں ![]() ![]() آپ کامیابی سے مائیکروسافٹ ورڈ میں ای بک بنا چکے ہیں
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔ |
|
|
|
| 13 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (26-12-11), فرحان دانش (27-12-11), گلز (10-02-12), پاکستانی (04-01-12), یاسر عمران مرزا (27-12-11), ننھا بچہ (27-12-11), محمد یاسرعلی (26-12-11), wajee (27-12-11), ابوبکر جاوید (17-02-12), بزم خیال (03-03-12), حیدر (26-12-11), زارا (26-12-11), عبدالقدوس (27-12-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,851
کمائي: 278,024
شکریہ: 1,151
6,266 مراسلہ میں 14,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلامُ علیکم!!
بہت عُمدہ ٹیوٹوریل لکھا ہے آپ نے نئے یوزر کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ جزاک اللہ خیر |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,531
کمائي: 88,118
شکریہ: 5,199
5,040 مراسلہ میں 11,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبردست ٹرائے کرتا ہو۔
۔ |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
خوب اپنی ایک کتاب پر فرصت میں ٹرائی کروں گا ان شاء اللہ ۔
جزاک اللہ احسن الجزاء |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,783
کمائي: 41,157
شکریہ: 2,662
1,639 مراسلہ میں 3,768 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ مضمون آپ نے لکھا ہے یا دوسرے فورم سے کاپی کیا ہے؟؟؟
اگر دوسرےفورم سے کاپی ہے تو اس کا ماخذ بھی دینا چاہیے تھا۔
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,783
کمائي: 41,157
شکریہ: 2,662
1,639 مراسلہ میں 3,768 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ مضمون آپ نے لکھا ہے یا دوسرے فورم سے کاپی کیا ہے؟؟؟
اگر دوسرےفورم سے کاپی ہے تو اس کا ماخذ بھی دینا چاہیے تھا۔ |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
|
|
|
|
|
|
#9 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 176
کمائي: 1,452
شکریہ: 274
77 مراسلہ میں 103 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت بہت شکریہ جناب۔۔۔جزاک اللہ
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: تماشاہ گاہِ دنیا
مراسلات: 115
کمائي: 1,436
شکریہ: 68
80 مراسلہ میں 177 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھا اور معلوماتی ٹٹوریل ہے بھائی
شیئر کرنے کا شکریہ |
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() |
موسٹ ویلکم
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اي بك كا كرتے كيا ہيں۔ يہ كيا چيز ہے اس كا مخصر سا تعارف اور مقاصد واضح ہو جاتے تو اس پر دماغ كھوماتے۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔ |
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
کیا جس طرح اردو کی شاعری کی کتابوں میں پیچ پہ بیک گرونڈ استعمال کیا جاتا ہے ویسے یہاںبھی بیک گرونڈ شامل کیا جا سکتا ہے اور ان پیچ کی طرح ماسٹر پیچ بنا کے کام کیا جاسکتا ہے۔
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب https://www.facebook.com/groups/pak.net دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔ |
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() |
An electronic book (variously, e-book, ebook, digital book) is a book-length publication in digital form, consisting of text, images, or both, and produced on, published through, and readable on computers or other electronic devices.
|
|
|
|
| محمدعمر کا شکریہ ادا کیا گیا | محمد یاسرعلی (11-02-12) |
![]() |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ایس ایم ایس کو ٹیکسٹ میں تبدیل کریں | فرحان دانش | موبائلز سیٹنگز اور سوفٹ ویر | 5 | 26-11-11 08:54 PM |
| پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل :سی ایس ایس امتحانات میں 12ویں پوزیشن لینے والا ایماندار افسر برطرف | شیخ ہمدان | خبریں | 10 | 03-04-09 03:20 AM |
| سانحہ کار ساز،بینظیر کے گر د متعین رضاکاروں کو چیک نہیں کر نے دیا گیا تھا،تحقیقاتی ٹر یبونل میں ایس ایس پی اسپشل بر انچ کا بیان | ابن ضیاء | خبریں | 0 | 09-01-08 11:16 AM |
| راشد رؤف فرارکیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں2 روز کی توسیع | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 25-12-07 01:43 PM |
| آل پاکستان فٹبال: ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی | خرم شہزاد خرم | فٹبال | 0 | 08-08-07 12:58 PM |