واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں



ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں


روزہ کھولنے میں جلدی کرنا سنت رسولﷺ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-07-11, 09:49 PM   #1
روزہ کھولنے میں جلدی کرنا سنت رسولﷺ
محمد عاصم محمد عاصم آف لائن ہے 13-07-11, 09:49 PM

بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگ ہمیشہ بھلائی کے ساتھ رہیں گے جب تک روزہ جلد افطار کرتے رہیں گے۔
Sahl b. Sa'd (Allah be pleased with him) repotted Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: The people will continue to prosper as long as they hasten the breaking of the fast.
صحیح مسلم:جلد دوم:باب:روزوں کا بیان :سحری کھانے کی فضیلت اور اس کی تاکید اور آخری وقت تک کھانے کے استحباب کے بیان میں
ابوعطیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اور حضرت مسروق دونوں کے دونوں ایک روز عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے۔ مسروق نے فرمایا کہ دو حضرات رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ہیں اور دونوں کے دونوں نیک کام میں کوتاہی نہیں کرتے۔ لیکن ان میں سے ایک نماز بھی تاخیر سے ادا کرتا ہے اور روزہ بھی تاخیر سے افطار کرتا ہے اور دوسرا شخص نماز بھی جلدی سے پڑھتا ہے اور وہ شخص روزہ بھی جلد افطار کرتا ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا نے کہا کہ وہ کون شخص ہے جو کہ نماز بھی جلدی ادا کرتا ہے اور روزہ بھی جلدی افطار کر لیتا ہے؟ حضرت مسروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں۔ یہ بات سن کر عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا نے فرمایا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طریقہ سے عمل فرمایا کرتے تھے۔
سنن نسائی:جلد دوم:باب:روزوں سے متعلقہ احادیث

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میرے بندوں میں سب سے زیادہ پیارا وہ بندہ ہے جو وقت ہو جانے پر افطار میں جلدی کرے۔(ترمذی)
مشکوۃ شریف:جلد دوم:باب:رویت ہلال کا بیان :وقت ہوجانے پر افطار میں جلدی کرنے کی فضیلت
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com

 
محمد عاصم's Avatar
محمد عاصم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,683
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 552
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (16-07-11), فیصل ناصر (13-07-11), نبیل خان (16-07-11), احمد نذیر (14-07-11), ارشد کمبوہ (13-07-11), بزم خیال (14-07-11), حیدر (14-07-11), حمیرا کنول (16-07-11), خالد حسین (14-07-11), راجہ اکرام (16-07-11), رضی (18-07-11), سام (14-07-11)
پرانا 13-07-11, 10:17 PM   #2
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,804
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (14-07-11), حیدر (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 02:42 AM   #3
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 101
کمائي: 2,128
شکریہ: 6,394
86 مراسلہ میں 144 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ بھائ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا اللہ کریم ھم سب کو رمضان المبارک کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
خالد حسین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے خالد حسین کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (14-07-11), احمد نذیر (14-07-11), حیدر (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 09:30 AM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ابکی بار جیسی گرمی ہے مجھے لگتا ہے جو نہیں مانتے اس بات کو ، وہ بھی جلدی ہی کریں گے
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (14-07-11), احمد نذیر (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 02:05 PM   #5
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

پچھلے سال یہاں خبروں میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اور پھر اس پر عمل بھی ہوا تھا۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (14-07-11), حیدر (16-07-11)
پرانا 14-07-11, 04:16 PM   #6
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام و علیکم
رمضان سے قبل رمضان کی تیاری اچھی بات ہے
اللہ سب پر اپنا کرم کرے اور ہمارے روزہ و نماز کو قبول فرما ۔۔۔آمین

ویسے روزہ جلد کھولنے سے مراد وقت پر ہی کھولنا ہے یا وقت سے پہلے کھولنا ؟؟

کیونکہ قران پاک میں روزہ افطار کرنے کے لیے لفظ ’’ لیل‘‘ یعنی رات آیا ہے
اہل تشیع اس سے مراد ’’وقت بعد مغرب‘‘ لیتے ہیں اور اہل سنت ولجماعت ’’لیل‘‘ سے مراد ’’مغرب‘‘ لیتے ہیں۔
اور یہ بھی درست ہے کہ لغت سے لے کر ہر عام شخص تک ہر کوئی جانتا ہے کہ ’’لیل‘‘ رات کو ہی کہتے ہیں

اللہ ہماری عبادتیں قبول فرمائے خاص کر رمضان المبارک میں کی گئی عبادتیں ۔۔۔
کیونکہ رمضان کی عبادت اگر قبول ہوجائے تو کہتے ہیں کہ کئی سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔


یہ بات میں نے صرف اور صرف معلومات اور روزہ کو قبول ہونے کے لیے لکھی ہیں اس سوال کو میری طرف سے آنے کی وجہ سے قابل اعتراظ نہ سمجھا جائے اور کسی بھی ناخوشگواری کا ماحول پیدا نہ ہونے دیں ۔۔
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-07-11), کنعان (15-07-11), احمد نذیر (14-07-11), حیدر (16-07-11)
پرانا 14-07-11, 04:33 PM   #7
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,683
کمائي: 52,639
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم!

پچھلے سال یہاں خبروں میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اور پھر اس پر عمل بھی ہوا تھا۔

والسلام
جناب پچھلے سال اعلان تو یہی کیا گیا تھا مگر اس پر عمل کسی نے بھی نہیں کیا تھا آپ لوگ یقین کریں کہ پہلے روزہ کے دن ہی افطاری کے عین وقت بجلی بند کردی گئی تھی۔
ہمارے اوپر جو حکمران ہیں یہ سبھی ظالم اور جاہل ہیں آجکل بہت شدید گرمی ہے اور ہمارے شہر میں ۱۶ سے ۱۸ گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
کنعان (15-07-11), احمد نذیر (14-07-11), ارشد کمبوہ (14-07-11), حیدر (16-07-11)
پرانا 14-07-11, 04:39 PM   #8
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,683
کمائي: 52,639
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
السلام و علیکم

ویسے روزہ جلد کھولنے سے مراد وقت پر ہی کھولنا ہے یا وقت سے پہلے کھولنا ؟؟

کیونکہ قران پاک میں روزہ افطار کرنے کے لیے لفظ ’’ لیل‘‘ یعنی رات آیا ہے
اہل تشیع اس سے مراد ’’وقت بعد مغرب‘‘ لیتے ہیں اور اہل سنت ولجماعت ’’لیل‘‘ سے مراد ’’مغرب‘‘ لیتے ہیں۔

یہ بات میں نے صرف اور صرف معلومات اور روزہ کو قبول ہونے کے لیے لکھی ہیں اس سوال کو میری طرف سے آنے کی وجہ سے قابل اعتراظ نہ سمجھا جائے اور کسی بھی ناخوشگواری کا ماحول پیدا نہ ہونے دیں ۔۔
روزہ جلدی کھولنے سے مراد ہے کہ جیسے ہی سورج غروب ہو روزہ افطار کرلیا جائے اور یہ سنت رسولﷺ ہے اور لیل کا معنی بےشک رات کا ہی ہے مگر جو مفہوم ہمیں نبیﷺ نے بتایا ہے اُسی پر عمل کیا جائے گا نا کہ ہم اپنی عقل اور موجودہ ڈکشنٹری کو دیکھنے بیٹھ جائیں اور ایک بات اور وہ یہ کہ اگر آپ لیل سے مراد رات لیتے ہیں تو اس پر آپ کا بھی عمل نہیں ہے کیونکہ آپ لوگ ہم سے ۱۰ منٹ بعد روزہ افطار کرتے ہیں تو کیا دس منٹ بعد رات ہوجاتی ہے؟؟؟ یقیناً نہیں وہ بھی شام کا ہی وقت ہوتا ہے اس لیئے اس پر آپ کا اتراض بے معنی سا لگتا ہے۔
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (16-07-11), ارشد کمبوہ (14-07-11), حیدر (16-07-11), سیفی خان (16-07-11)
پرانا 16-07-11, 12:22 AM   #9
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,513
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ خیر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-07-11)
پرانا 16-07-11, 12:31 PM   #10
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد عاصم مراسلہ دیکھیں
لیل کا معنی بےشک رات کا ہی ہے مگر جو مفہوم ہمیں نبیﷺ نے بتایا ہے اُسی پر عمل کیا جائے گا نا کہ ہم اپنی عقل اور موجودہ ڈکشنٹری کو دیکھنے بیٹھ جائیں اور ایک بات اور وہ یہ کہ اگر آپ لیل سے مراد رات لیتے ہیں تو اس پر آپ کا بھی عمل نہیں ہے کیونکہ آپ لوگ ہم سے ۱۰ منٹ بعد روزہ افطار کرتے ہیں تو کیا دس منٹ بعد رات ہوجاتی ہے؟؟؟
مغرب کا وقت کتنے منٹ کا ہوتا ہے؟؟
مغرب کی نماز کتنی دیر میں قضا ہوجاتی ہے ؟؟
ان دو باتوں پر غور کریں ۔۔

رہی یہ بات کہ 12 منٹ میں مغرب گزرتی ہے یا نہی کبھی غور کریجئے گا ۔
آپ دیکھیں گئے کہ لفظ مغرب کا اس وقت پر اطلاق نہی ہوگا ۔۔۔

ایک بات جو ضروری ہے وہ یہ کہ کسی نے قرآن کا حوالہ نہی دیا جبکہ قران میں موجود ہے ۔
دوسری بات یہ کہ وہ باتیں جو قرآن پاک میں صاف بیان ہوئی ہیں ان کے بارے میں رسول اکرم ص سے زیادہ سوالات نہی کیے گئے جو کہ خلاف عقل ہے کہ بات صاف ہے پھر بھی بوچھا جائے۔
تیسری بات یہ بھی ہے کہ جس زرایع سے اپ نے کسی بات کو رسول اللہ ص سے منصوب کررہے ہیں ہو سکتاہے کہ وہ زیادہ معتبر نہ ہوں ۔
۔
کیونکہ جو وقت روزہ کھولنے کے لکھا گیا ہے وہ آیت میں دیے گئے وقت کے خلاف ہے۔


ہر ایک کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ رمضان کی عبادت جیسے نماز و روزہ وغیرہ قبول ہوجائیں ۔

اگر اجتہاد وغیرہ کرنا ہی ضروری ہے تو وہ بھی بہت سے علما مل جائیں گئے جن کے زریعے اپ اجتہاد کرسکتے ہیں۔

ورنہ آیت تو صاف بیان کررہی ہے اس میں اجتہاد کی بھی ضرورت نہی ہے ۔۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-07-11)
پرانا 16-07-11, 01:39 PM   #11
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آیت کیا ہے؟ وہ تو بیان کر دیجیے ۔ تاکہ موضؤع گفتگو کا تو علم ہو سکے
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (16-07-11)
پرانا 16-07-11, 03:32 PM   #12
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
آیت کیا ہے؟ وہ تو بیان کر دیجیے ۔ تاکہ موضؤع گفتگو کا تو علم ہو سکے
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَآئِكُمْ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّہنَّ عَلِمَ اللّہ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَخْتَانُونَ أَنفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنكُمْ فَالْآنَ بَاشِرُوهُنَّ وَابْتَغُواْ مَا كَتَبَ اللّهُ لَكُمْ وَكُلُواْ وَاشْرَبُواْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّواْ الصِّيَامَ اِلَى الَّيْلِ وَلاَ تُبَاشِرُوهُنَّ وَأَنتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ تِلْكَ حُدُودُ اللّهِ فَلاَ تَقْرَبُوہا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللّہ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّہمْ يَتَّقُونَ(2:187)

سورہ بقرہ کی اس ایت میں روزہ کے افطار کا وقت صاف طور پر بیان ہے.
ثُمَّ اَتِمُّواْ الصِّيَامَ اِلَى الَّيْلِ
ترجمہ : روزے کو رات تک پورا کرو۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-07-11)
پرانا 16-07-11, 05:07 PM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چونکہ میں نے آج تک قرآن کی نہ کوئی تفسیر پڑھی ہے اور نہ ہی اس معاملہ میں کبھی کوئی تفصیل پڑھی ہے کہ کہا جائے کہ میں کسی خاص نقطہ نظر سے متاثر ہوں۔اس لیے میری قرآن فہمی میں "کمی یا بیشی" بھی ہو سکتی ہے۔

"طرف رات" کے یا "رات تک"؟
میرا خیال ہے "الیٰ" کا مطلب ہوتا ہے "طرف" ۔ مثلاً کسی کو کہا جائے کہ تم نہر کی طرف جاؤ۔ اب اس سے مراد یہی ہوتی ہے کہ نہر میں ڈوبو مت۔ جیسے ہی اسکا کنارہ آئے وہاں یا کسی محفوظ جگہ پر رُک جاؤ۔ یہ ہوتا ہے "کی طرف" سے مراد
مجھے تو یہی سمجھ آ رہی ہے اس آیت سے کہ رات کی طرف پورا کرو یعنی مغرب تک یعنی جب ابھی رات نہ ہوئی ہو، لیکن دن بھی نہ ہو۔
نہ کہ رات تک۔ یعنی ایسا نہیں کہ رات ہو تو روزہ کھولو۔

مجھے اس میں ایک اور بات جو نظر آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ چاند نظر آتے ہی دوسرا اسلامی دن شروع ہو جاتا ہے۔ اور اہلسنت کا روزہ کھولنے کے چند منٹ بعد ہی چاند نظر آنا شروع ہو جاتا ہے (مثلاً عید کا)۔ اب آخری روزے کا احوال ہی لے لیں۔ تو دس منٹ دیر روزہ کھولنے کا مطلب یکم شوال کو روزہ کھولنا ہے۔ جبکہ منطقی طور پر جس دن کا روزہ ہو اُسی دن افطار بھی ہونا چاہیے، یہ کیا بات ہوئی کہ آج کا روزہ کل کھولیں۔

مجھے تو اہلسنت کا طریق اس قرآنی آیت کے موافق لگ رہا ہے،
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (16-07-11), فیصل ناصر (16-07-11), محمد عاصم (16-07-11), رضی (18-07-11)
کمائي نے حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
16-07-11 skjatala نہر میں ڈوبو مت 10
پرانا 16-07-11, 05:27 PM   #14
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
"طرف رات" کے یا "رات تک"؟
میرا خیال ہے "الیٰ" کا مطلب ہوتا ہے "طرف" ۔ مثلاً کسی کو کہا جائے کہ تم نہر کی طرف جاؤ۔ اب اس سے مراد یہی ہوتی ہے کہ نہر میں ڈوبو مت۔ جیسے ہی اسکا کنارہ آئے وہاں یا کسی محفوظ جگہ پر رُک جاؤ۔ یہ ہوتا ہے "کی طرف" سے مراد
مجھے تو یہی سمجھ آ رہی ہے اس آیت سے کہ رات کی طرف پورا کرو یعنی مغرب تک یعنی جب ابھی رات نہ ہوئی ہو، لیکن دن بھی نہ ہو۔
نہ کہ رات تک۔ یعنی ایسا نہیں کہ رات ہو تو روزہ کھولو۔
بلکل درست کہا
تو بات یہی ہوئی کہ روزہ کو رات کی طرف پورا کرنا ہوگا نہ کہ مغرب کی طرف

رات اس وقت ہوتی ہے جب شفق کی سرخی سیاہی میں بدل جائے.

ایک اور بات
دن (روشن) کے بعد شام (لالی) اور پھر شام(لالی سے سیاہی) کے بعد رات (اندھیرا/تاریکی) آتی ہے ۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-07-11, 05:28 PM   #15
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب پیر بدر الزمان صاحب!
میں آپ کے ہاتھ پر بیت کرنے کو تیار ہوں۔
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-07-11), محمد عاصم (16-07-11), رضی (18-07-11)
جواب

Tags
allah, color, messenger, ہے۔, کرے۔, کرتے, وقت, لوگ, نماز, with, اللہ, جلد, جانے, حضرات, خدمت, روزہ, سہل, سحری, شخص, شریف, عائشہ, عبداللہ, صحیح, صحابہ, صدیقہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اب کیا سوچیں کیا ھونا ہے رضی گانے 0 15-12-10 11:57 PM
کوئٹہ میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ابن جلال خبریں 0 11-10-08 02:57 PM
مسلم لیگ(ق) نے ١٠٠ روزہ د ھوکہ دہی کے نام سے حکومتی کارکردگی کے بارے میں حق وجدان خبریں 0 04-07-08 10:50 AM
اقتدار میں آکر بھوک، بیروزگاری اور بدحالی ختم کردینگے، بینظیربھٹو عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 08:06 AM
ملک بھر میں آج سے تین روزہ پولیو مہم کا آغاز چاچا کمال خبریں 0 07-08-07 11:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger