واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں



ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں


ماہِ رحمت اور امید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-09-09, 01:40 AM   #1
ماہِ رحمت اور امید
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 16-09-09, 01:40 AM

ماہِ رحمت اور امید


انسان اللہ تعالیٰ کی بہترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ خطہ زمین پر پائی جانے والی یہ واحد مادی مخلوق ہے جس کوسب سے زیادہ اختیارات دیے گئے۔ حتیٰ کہ اللہ سے محبت اور اس کی اطاعت کرنے کا اختیار بھی انسان پر چھوڑ دیا گیا۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ انسان بہت سے اختیارات رکھنے کے باوجود بڑا بے اختیاراور کمزور ہے۔
اللہ اورانسان کے رشتے کے علاوہ اور بھی رشتے تخلیق کر دیے گئے جیسا کہ ماںباپ کااولادسے رشتہ، بہن کا بھائی سے رشتہ۔ اور پھر دنیا میں رشتے بڑھتے چلے گئے اور رشتوں کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ امیدیں بھی بڑھتی گئیں۔مگر جب امیدیں دم توڑنے لگیں تو اس کے ساتھ ہی رشتے بھی دم توڑنے لگے ۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر رشتوں کے ساتھ امیدیں لگانا چھوڑ دیں تو رشتے ٹوٹنے سے بچ سکتے ہیں، لیکن انسان امیدیں لگانا کیسے چھوڑے؟
اللہ چاہتا ہے کہ صرف اسی سے امید لگائی جائے ۔کیونکہ انسان اتنا مکمل اور طاقت ور نہیں کہ اپنے ساتھ وابستہ تمام امیدوں کو پورا کر سکے۔ دنیوی رشتے بنتے ٹوٹنے رہتے ہیں لیکن ایک رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا اور وہ اللہ اور انسان کا رشتہ ہے ۔کتنی ہی نافرمانی کے بعد جب انسان اللہ کی طرف ایک قدم بھی آگے بڑھاتا ہے تو اللہ اس کی طرف دو قدم آگے بڑھاتا ہے۔ دنیوی رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔انسان کا اللہ سے رشتہ نہیں ٹوٹتا۔ اس کی وجہ وہ یقین ہے جو انسان اللہ پر کرتا ہے۔ انسان جانتا ہے کہ اگر اللہ چاہے تو میری ہر امید اور دعا پوری کر سکتا ہے جیسا کہ حضرت علی نے فرمایا کہ ” اللہ سے جو چاہو مانگو کیونکہ ممکن یا نا ممکن تو ہمارے نزدیک ہے اللہ کے نزدیک تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ “
اس لئے اگر اس دنیا میں سچی خوشی چاہیے تو اللہ سے امیدیںلگانی چاہئیں اور انسانوں سے امیدیں کم کر دینی چاہئیںاور جوامیدیں انسانوں سے وابستہ کریں،وہ بھی اللہ سے دعا کی صورت میں مانگنی چاہئیں اور اگر ہمارے جیسے نامکمل انسان ہماری امیدوں کو پورا نہ کر پائیں تو اسے قدرت کی حکمت سمجھ کر قبول کر لینا چاہیے اور دوسروں سے کیے گئے اچھے سلوک کا ریوارڈاللہ تعالیٰ سے مانگنا چاہیے کیونکہ ایک نا مکمل ، کمزور اور محدود اختیارات کا حامل انسان دوسرے انسان کی ساری امیدوں کو پورا نہیں کر سکتا ۔اس لیے آس اسی سے لگانی چاہیے جس کے پاس دینے کا پوراپورا اختیار ہے۔
رمضان المبارک کا رحمتوں بھرا مہینا جلوہ افروزہوچکاہے۔قرآن مجید کے نزدیک اللہ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے ۔ آئیے اس مہینے کی رحمتوں کو صحیح معنوں میں اپنے دامن میں مستقل طو رپر سمیٹ لیں اور اس بات کا پختہ عہد کریں او راپنی عادت ہی بنا لیں کہ آئندہ اصل امید اللہ ہی سے لگائیںگے۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 81
Reply With Quote
جواب

Tags
قدم, مکمل, ممکن, مجید, محبت, اللہ, المبارک, بہترین, بھائی, دعا, رشتے, عہد, علی, عادت, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger