واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں



ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں


ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم4 ::: شوال کے روزے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-10-07, 03:03 AM   #1
ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم4 ::: شوال کے روزے
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 07-10-07, 03:03 AM

ماہ شوال اور ہم 4

شوال کے روزوں کی فضیلت *:*:*: چھ روزے :*:*:*
شوال رمضان کے بعد آنے والا مہینہ ہے ، اِس ماہ کی فضلیتوں میں سے ایک تو یہ ہے کہ اِسکا پہلا دِن عید الفطر کا ہوتا ہے اور دوسری فضلیت یہ ہے کہ رمضان کے روزے پورے کرنے کے بعد اگر شوال میں چھ روزے رکھے جائیں تو پورے سال کے روزوں کا ثواب ملتا ہے ، ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہُ کا کہنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( مَن صامَ رمضانَ ثُمَّ اتبَعَہُ سِتاً مِن شوالِ ، فذَاکَ صیامُ الدھر ) ( جِس نے رمضان کے روزے رکھے اور پھر اُنکے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ سال کے روزے ہوئے ) صحیح مُسلم حدیث ١١٦٤ ، سُنن ابو داؤد ،حدیث ٢٤٣٣ ، سُنن الترمذی حدیث ٧٥٩ ، سُنن ابنِ ماجہ حدیث١٧١٦ ، سُنن الدارمی ، حدیث ، ١٧٥٤
یعنی گویا کہ اُس نے پورے سال کے روزے رکھے ، جیسا کہ ثوبان رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا ( صیامُ شھرٍ بِعَشرۃِ اشھُر،و ستۃِ ایامٍ بعدُھُنَّ بِشھرین فَذَلِکَ تمام سنۃ ) ( ایک ماہ ( یعنی رمضان ) کے روزے دس ماہ کے برابر ہیں اور اُن کے بعد چھ دِن دہ ماہ کے برابر ہیں ، اِس طرح ایک سال پورا ہوا ) سُنن الدارمی ، حدیث ، ١٧٥٥ ،
اور سُنن ابو داؤد کی حدیث ، ١٧١٥ میں یہ الفاظ ہیں ( مِن صامَ سِتَّۃَ اَیامٍ بعدَ الفِطرِ ، کان تمام السَّنَۃِ ) ( جِس نے فِطر ( یعنی عید الفِطر ) کے بعد چھ دِن روزے رکھے اُس کا ایک سال پورا ہوا ) شوال کے اِن چھ روزوں کے بارے میں عُلماء کا کہنا ہے کہ یہ روزے شوال کے دِنوں میں کبھی بھی رکھے جا سکتے ہیں ، یعنی آغاز درمیان یا آخر میں ، اور نہ ہی اِن کا اکٹھا رکھا جانا ضروری نہیں ہے ،
***** نفلی روزوں کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حُکم *****
نفلی روزوں کے معاملے میں ایک بہت ہی اہم بات جو ہمیں اچھی طرح سمجھنا چاہیئے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حُکم ہے ( لاتصوموا یومَ السبت اِلَّا فیمَا افتُرض َ علیکُم فاِن لم یَجِدَ احدکُم اِلَّا عُودَ عِنَبٍ او لَحَاءَ شجرۃٍ فَلیَمُصّہُ )( ہفتے کے دِن کا روزہ مت رکھو ، سوائے فرض روزے کے ، اگر تُم سے کِسی کو انگور کی چھال یا درخت کی جڑ کے عِلاوہ اور کُچھ نہ ملے تو اسی کو چُوس لو ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اِن الفاظ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہفتے کے دِن کے روزے کی ممانعت کِس قدر شدید ہے کہ اگر درخت کی چھال یا جڑ چُوس کر ہی افطار کرنا پڑے تو بھی حالتِ افطار میں رہنا چاہئیے ، روزہ نہیں رکھنا چاہیئے ، سوائے فرض یعنی رمضان کے روزں کے ۔
یہ حدیث عبداللہ بن بُسر ، الصَّمَّاءُ بنت بُسر ، بُسر بن ابی بُسر المازنی ، اور ابی اُمامہ رضی اللہ عنہم اجمعین سے مُندرجہ ذیل کتابوں میں روایت کی گئی ہے ،
صحیح ابن خزیمہ/ حدیث /٢١٦٤ ، مُستدرک الحاکم/١٥٩٢ ، اِمام الحاکم نے کہا کہ یہ حدیث بُخاری کی شرط کے مُطابق صحیح ہے ، سُنن ابو داؤد/حدیث /٢٤١٨ ، سُنن ابن ماجہ/حدیث /١٧٦٦ ، سُنن الترمذی/حدیث /٧٤٤ ، مُسند احمد ٦/ ٣٦٨ ، سُنن الدارمی/حدیث/١٧٤٩ ، سُنن البیہقی/٤/ ٣٠٢ ، مُسند عبد بن حمید/حدیث/٥٠٧ ، اِمام ابو نعیم نے '' الحُلیۃ الاولیاء '' میں ، اِمام خطیب بُغدادی نے '' تاریخ '' میں اِمام الضَّیاء المقدسی نے '' الاحادیث المُختارۃ '' میں ، اِمام الدَّولابی نے '' الکُنی '' میں ، اِمام ابنِ عساکر نے اپنی '' تاریخ '' میں اِمام ابو زرعۃ الدمشقی نے اپنی '' تاریخ '' میں ، اِمام ابن الاثیر نے '' اُسد الغابہ '' میں ، اِمام البغوی نے '' شرح السُنّۃ '' میں روایت کیا ، اور اِس کے عِلاوہ بھی یہ حدیث بہت سی دیگر کتابوں میں مُختلف اسناد کے ساتھ موجود ہے شیخ علی بن حسن نے اپنی کتاب '' زَہر الرَّوض فی حُکم صِیام یَوم السَّبت فی غیر الفَرض '' میں اِس کی مُکمل تحقیق اور تخریج کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اِس حُکم کو ٹالنے یا بدلنے یا خاص اور عام کرنے کی کوئی دلیل نہیں ، تفصیلات جاننے کے خواہش مند اِس کتاب کا مطالعہ کر سکتے ہیں ، اللہ تعالیٰ کی عطاء کردہ توفیق سے میں نے بہت سے مُفید اضافوں کے ساتھ اِس کتاب کا ترجمہ کیا ہے جو تقریباً مکمل ہونے والا ہے ، اِنشاء اللہ تکمیل کے بعد اِس کی اشاعت و نشر کا انتظام کیا جائے گا ۔
***** بھائیوں ، بہنوں ، مندرجہ بالا صحیح حدیث کی روشنی میں کوئی بھی نفلی روزہ ہفتے کے دِن رکھنا جائز نہیں ، آپ صاحبان شوال کے روزے رکھتے ہوئے اور کوئی بھی نفلی روزہ رکھتے ہوئے اِس بات کو کبھی نہ بھولئیے گا اور اپنے ساتھ ساتھ اپنے دوسرے مُسلمان بھائی بہنوں کو بھی بتائیے تا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حُکم کی نافرمانی کا شکار نہ ہوں ۔
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ ، طلبگارِ دُعا ، عادل سہیل ظفر ۔

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1418
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (05-10-08)
پرانا 02-10-08, 08:09 PM   #2
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم4 ::: شوال کے روزے

شوال کے بارے میں اہم معلومات ہیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-10-08, 07:21 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم4 ::: شوال کے روزے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
شوال کے بارے میں اہم معلومات ہیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، و ایاک یا ابن اخی ، والسلام علیکم
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (05-10-08)
پرانا 05-10-08, 08:19 PM   #4
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,082
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم4 ::: شوال کے روزے

نہت ہی زبردست۔
بہت شکریہ عادل سہیل صاحب
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-10-08, 08:20 PM   #5
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,082
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم4 ::: شوال کے روزے

بہت ہی زبردست۔
بہت شکریہ عادل سہیل صاحب
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-10-08, 01:20 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم4 ::: شوال کے روزے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، پسندیدگی کا شکریہ ، بھائی زین الدین ، اللہ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے ، اور اسم بامسمیٰ بنائے و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (08-10-08)
جواب

Tags
color, فرض, کتابوں, مکمل, اللہ, بہترین, بھائی, جواب, حدیث, حسن, دُعا, روزہ, رمضان, سال, عید, صاف, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روزے کا ناقابل برداشت ہونا Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 7 27-11-11 06:50 PM
ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم 1::: زکوۃ الفطر عادل سہیل ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 2 23-08-11 01:37 AM
پیوستہ رہ شجر سے اُمید بہار رکھ بزم خیال اپکے کالم 2 05-06-10 05:25 PM
ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم ::: عید کی مبارک باد عادل سہیل ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 07-10-07 03:00 AM
ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم 2 ::: چاند رات عادل سہیل ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 07-10-07 02:59 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger