واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں



ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں


پندرھویں شعبان کی رات کی فضیلت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-08-09, 02:39 AM   #1
پندرھویں شعبان کی رات کی فضیلت
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 03-08-09, 02:39 AM

ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ، روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا :
إن الله ليطلع في ليلة النصف من شعبان فيغفر لجميع خلقه إلا لمشرك أو مشاحن
بے شک شعبان کی پندرہویں شب کو اللہ تعالیٰ متوجہ ہوتا ہے اور تمام مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے ، سوائے مشرک اور کینہ پرور کے۔
ابن ماجہ ، كتاب اقامة الصلاة والسنة فيها ، باب : ما جاء في ليلة النصف من شعبان ، حدیث : 1453
سند : درجۂ صحیح۔ بتحقیق : شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ

عن أبي ثعلبة الخشني إذا كان ليلة النصف من شعبان اطلع الله إلى خلقه فيغفر للمؤمنين و يملي للكافرين و يدع أهل الحقد بحقدهم حتى يدعوه
جب شعبان کی پندرہویں شب ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی طرف متوجہ ہوتا ہے ، مومنین کی مغفرت فرماتا اور کافروں کو ڈھیل دیتا ہے اور کینہ پرور لوگوں کو ان کے کینہ کے سبب چھوڑ دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے بغض و کینہ سے باز آ جائیں۔
( صحیح الجامع الصغیر ، رقم الحدیث : 771 ۔ سند : درجۂ حسن۔ بتحقیق : شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ ۔ بحوالہ : طبرانی کبیر اور شعب الایمان للبیہقی )
پندرھویں شعبان کی رات عام طور پر شب برات کے نام سے مشہور ہے۔ اس کی فضیلت میں ان دو احادیث کے سوا کوئی صحیح روایت نہیں‌ملتی۔ نہ اس رات میں کوئی خاص عمل یا عبادت کرنے کی ترغیب، فضیلت یا حکم ہے۔ مقام افسوس ہے کہ اس کی اصل فضیلت پانے کے لیے جس صفت کی ضرورت ہے اسے ترک کر کے خودساختہ افعال اور آتش بازی وغیرہ میں وقت اور دولت کا ضیاع کیا جاتا ہے۔ آئیے اس رات کے آنے سے قبل اپنے دل کو کینہ پروری سے خالی کر لیں شاید اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہماری مغفرت بھی کر دی جائے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 03-08-09 at 02:42 AM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 675
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
J.S (03-08-09), فیصل ناصر (03-08-09), ام طلحہ (03-08-09), ابو عمار (03-08-09), ابن جلال (05-08-09), باذوق (03-08-09), طاھر (03-08-09), طارق راحیل (05-08-09)
پرانا 03-08-09, 10:13 AM   #2
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خود ساختہ افعال کی تفصیل بھی اگر مل جاتی تو نوازش ہوتی بحر حال۔۔۔۔
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-08-09, 10:56 AM   #3
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک تو آتش بازی عبدللہ بھائی نے بیان کر ہی دی دوسرا حلوے بنانا اور دوسرے لوازمات کو بھی اس رات کے اصل فرائض سے زیادہ اہم فریضہ سمجھا جاتا ہے۔اب آپ دوسرے لوازمات کی بھی تفصیل مانگیں گے تو اکثر گھروں میں اس رات کو دئے جلانا باعث ثواب سمجھا جاتا ہے جیسے ہندو اپنی دیوالی میں کرتے ہیں۔ ان سارے کاموں میں دیکھا جاتا ہے لوگ بالخصوص خواتین اس قدر تھک جاتی ہیں کہ شب بیداری کی ہمت ہی کھو چکی ہوتی ہیں۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ابن جلال (05-08-09), طارق راحیل (05-08-09), عادل سہیل (04-08-09), عبداللہ حیدر (03-08-09)
پرانا 03-08-09, 11:16 AM   #4
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,309
شکریہ: 1,693
1,085 مراسلہ میں 2,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہم جنگ کے میدان میں کھڑے ہیں
کیونکہ جو حال ہماری مسجدوں کا ، ممبرون کا اور ہمارے دلوں کا ہے اللہ رب العزت ہم پر رحم فرمائے
ہر شخص کو آزادی ہے کہ اپنے مسلک کی بات کرے مگر دوسروں کی دل آزاری کی آذادی تو کسی کو نہیں ہے
جو کہ ہم دین کے نام یا اپنے مسلک کی تعلیمات کو پھیلانے کی کوشش کرتے ہوئے دوسروں کو پہنچاتے ہیں
دین کے نام پر یہ کیسی تبلیغ ہے
اگر آپ کسی موضوع پر لکھنا ہی چاہتے ہیں تو معلومات ضرور پہنچائیے مگر دوسروں پر تنقید مت کرو ۔ مت دکھاؤ کسی اپنے کا دل
دنیا جہان میں کفر و شرک پھیل رہا ہے تم کو اسکی فکر نہیں تم اسکے لیے کوئی کوشش نہیں کرتے
تم ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کے لئیے تیار رہتے ہو
میرے بھائیوں ! تم دنیا کو امن کیسے دے سکتے ہو تم تو خود امن اختیار نہیں کرنا چاہتے
تم دوسروں کو در گزر کا سبق کیا دو گے تم خود در گزر کرنے کو تیار نہیں
تم دین کیسے پھیلاؤ گے
مسافر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مسافر کا شکریہ ادا کیا
J.S (03-08-09), muhammad asif virani (03-08-09)
پرانا 03-08-09, 10:21 PM   #5
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیاحلوہ پکانا گناہ ہےاور شب برات میں حلوہ کھانا آپکےنزدیک لگتاہےیہ بھی بدعت ہےدیےجلاناآتش بازی ممنوع ہےیہ بالکل صحیح ہےمگرھر مکتبہ فکرکےلوگ اسکی مذمت کرتےہیں مگرہماری انتظامیہ خاص کرپولیس اس معاملےمیں انتہائی بےحسی کامظاھرہ کرتی ہےان واقعات میں کتنے لوگ زخمی ہوتےہیں اور کتنے ہی موت کاشکار ہوتےہیں ان واقعات کےپیچھے غریب اور امیر دونوں دیوانہ وارساری ساری رات اس مقدس رات مین شیطان کوخوش کرنےمیں لگےہوتےہیں
__________________
شائد کہ تِرےدل میں اترجائےمِری بات!
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے muhammad asif virani کا شکریہ ادا کیا
ibrahimraza (04-08-09), منتظمین (03-08-09), مباح (04-08-09), مسافر (07-08-09), ام طلحہ (04-08-09), ابن جلال (05-08-09), طارق راحیل (05-08-09)
پرانا 04-08-09, 08:57 AM   #6
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہیں آصف بھائی بالکل نہیں۔ میں خاتون ہو کر ایسا کیسے کہ سکتی ہوں
میں تو خود 4-5 قسم کے حلوے بناتی ہوں۔میرا کہنے کا مقصد بھی وہی ہے جو آپ نے کہا کہ اس مقدس رات کا اصل مقصد مقدم ہونا چاہئے۔میں اسے بدعت نہیں کہتی۔ میرا کہنا صرف یہ ہے کہ اس رات کا اصل مقصد یعنی رضائے الٰہی کا حصول نظر انداز نہیں ہونا چاہئے۔دوسرا صرف یہ کہ صرف حلوے پکا کر بانٹ دینا ہی شب برات کا اصل مقصد نہیں اسلئے محض‌اسی رواج کو ہی عبادت کا نعم البدل نہیں سمجھ لینا چاہئے۔ میں نے ایک ایسا گھر دیکھا ہے جہاں صبح سے حلوے پکانے اور آتش بازی کیلئے اہتمام کیا جاتا ہے۔ بچوں کو خوب پٹاخے وغیرہ دلائے جاتے ہیں اور مغرب کے بعد ہی خواتین سونے کی تیاری کر رہی ہوتی ہیں۔ اور انکا کہنا ہے کہ اللہ سب جانتا ہے۔ ہماری حالت اسے پتہ ہے کہ اب ہمت ہی نہیں۔ وہ درگزر کر دے گا۔کیا یہ سوچ درست ہے؟؟؟
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
muhammad asif virani (05-08-09), مسافر (07-08-09), ابن جلال (05-08-09)
پرانا 04-08-09, 09:05 AM   #7
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مسافر مراسلہ دیکھیں
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہم جنگ کے میدان میں کھڑے ہیں
کیونکہ جو حال ہماری مسجدوں کا ، ممبرون کا اور ہمارے دلوں کا ہے اللہ رب العزت ہم پر رحم فرمائے
ہر شخص کو آزادی ہے کہ اپنے مسلک کی بات کرے مگر دوسروں کی دل آزاری کی آذادی تو کسی کو نہیں ہے
جو کہ ہم دین کے نام یا اپنے مسلک کی تعلیمات کو پھیلانے کی کوشش کرتے ہوئے دوسروں کو پہنچاتے ہیں
دین کے نام پر یہ کیسی تبلیغ ہے
اگر آپ کسی موضوع پر لکھنا ہی چاہتے ہیں تو معلومات ضرور پہنچائیے مگر دوسروں پر تنقید مت کرو ۔ مت دکھاؤ کسی اپنے کا دل
دنیا جہان میں کفر و شرک پھیل رہا ہے تم کو اسکی فکر نہیں تم اسکے لیے کوئی کوشش نہیں کرتے
تم ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کے لئیے تیار رہتے ہو
میرے بھائیوں ! تم دنیا کو امن کیسے دے سکتے ہو تم تو خود امن اختیار نہیں کرنا چاہتے
تم دوسروں کو در گزر کا سبق کیا دو گے تم خود در گزر کرنے کو تیار نہیں
تم دین کیسے پھیلاؤ گے
کیا ہوا مسافر بھائی۔ اتنی ناراضگی کس بات کی؟ میں نے ایسا کیا لکھ دیا؟ بھائی! میں نے کسی مسلک کے خلاف بات نہیں کی۔ حلوے والی بات پر اختلاف ہے تو اسکا جواب میری پچھلی پوسٹ میں ہے امید ہے آپ اختلاف نہیں کریں گے۔لیکن آتشبازی تو دین کا حصہ کسی بھی مسلک میں نہیں ہے،یہ تو مانیں گے نا! میں کوئی عالم نہیں ہوں لیکن یہ آتشبازی اور پٹاخوں کا شور عبادت کے دوران مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہودی دور نبوی میں مسلمانوں کی عبادت میں خلل کیلئے شور کرتے تھے۔اپنی اپنی رائے ہے۔ وللہ اعلم۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
مباح (04-08-09), مسافر (07-08-09)
پرانا 04-08-09, 01:45 PM   #8
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مراسلات: 150
کمائي: 2,753
شکریہ: 83
90 مراسلہ میں 252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پندرھویں شعبان کی رات عام طور پر شب برات کے نام سے مشہور ہے۔ اس کی فضیلت میں ان دو احادیث کے سوا کوئی صحیح روایت نہیں‌ملتی۔ نہ اس رات میں کوئی خاص عمل یا عبادت کرنے کی ترغیب، فضیلت یا حکم ہے۔

عبداللہ بھائ کی بات سے لگتا ہے کہ کو خاص اہمیت نہی ہے اس رات کی ؟؟؟؟
کیا کوئی دوسری احادیث یا کوئی قرانی آیت نہی ہے اس رات کی فضیلت کے لیے ؟؟؟
__________________
علی (ع) مولا ۔ ۔(خدا کے چار صحیفوں میں، جسے آخری قرآن) ۔ ۔
علی....Ali آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے علی....Ali کا شکریہ ادا کیا
پرانا 04-08-09, 02:35 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مومنین کی مغفرت فرماتا اور کافروں کو ڈھیل دیتا ہے اور کینہ پرور لوگوں کو ان کے کینہ کے سبب چھوڑ دیتا ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مسافر (07-08-09), عادل سہیل (05-08-09)
پرانا 04-08-09, 04:57 PM   #10
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مراسلات: 150
کمائي: 2,753
شکریہ: 83
90 مراسلہ میں 252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نصف شعبان كى فضيلت ميں كوئى بھى صحيح اور مرفوع حديث ثابت نہيں، حتى كہ فضائل ميں بھى ثابت نہيں، بلكہ اس كے متعلق كچھ تابعين سے بعض مقطوع آثار وارد ہيں، اور ان احاديث ميں موضوع يا ضعيف احاديث شامل ہيں جو اكثر جہالت والے علاقوں ميں پھيلى ہوئى ہيں.

ان ميں مشہور يہ ہے كہ اس رات عمريں لكھى جاتى ہيں اور آئندہ برس كے اعمال مقرر كيے جاتے ہيں.... الخ.

اس بنا پر اس رات كو عبادت كے ليے بيدار ہونا جائز نہيں اور نہ ہى پندرہ شعبان كا روزہ ركھنا جائز ہے، اور اس رات كو عبادت كے ليے مخصوص كرنا بھى جائز نہيں ہے، اكثر جاہل لوگوں كا اس رات عبادت كرنا معتبر شمار نہيں ہو گا "

واللہ تعالى اعلم

الشيخ ابن جبرين حفظہ اللہ

اگر كوئى شخص عام راتوں كى طرح اس رات بھى قيام كرنا چاہے ـ اس ميں كوئى اضافى اور زائد كام نہ ہو اور نہ ہى اس كى تخصيص كى گئى ہو ـ تو جس طرح وہ عام راتوں ميں عبادت كرتا تھا اس ميں بھى جائز ہے.

اور اسى طرح پندرہ شعبان كو روزے كے ليے مخصوص كرنا صحيح نہيں، ليكن اگر وہ اس بنا پر روزہ ركھ رہا ہے كہ يہ ايام بيض يعنى ہر ماہ كى تيرہ چودہ اور پندرہ تاريخ كو روزہ ركھنا مشروع ہے، يا پھر وہ جمعرات يا سوموار كا روزہ ركھتا تھا اور پندرہ شعبان اس كے موافق ہوئى تو اس اعتبار سے روزہ ركھنے ميں كوئى حرج نہيں، ليكن اس ميں اس كا اعتقاد نہيں ہونا چاہيے كہ اس سے اسے اجروثواب زيادہ حاصل ہو گا.
واللہ اعلم .
الشيخ محمد صالح المنجد
کیا یہ سہی ہے ؟؟؟؟؟

Last edited by علی....Ali; 04-08-09 at 06:20 PM.
علی....Ali آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-08-09, 05:19 PM   #11
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مسٹر علی
یہ جس جگہ سے آپ نے نقل کیا ہے یہ سوال بھی وہیں کریں

اسلامی سیکشن میں کسی اور ویب سے لئے گئے مواد کی کاپی پیسٹ پر پابندی ہے
بہتر ہے اسلامی سیکشن کے قوانین ایک مرتبہ پڑھ لیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مسافر (07-08-09), ام طلحہ (05-08-09), علی....Ali (04-08-09), عادل سہیل (05-08-09)
پرانا 05-08-09, 01:23 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا بھتیجے ، اللہ مزید ہمت عطا فرمائے ،
آپ نے جو احادیث مبارکہ ذکر کی ہیں ان کے مطابق میرا مشورہ ہے کہ اس دھاگے کو """ عقیدہ """ میں منتقل کیا جائے ،
شعبان کی پندرھویں رات میں جو طرح طرح کے کام کیے جاتے ہیں ، جو بلا شک و شبہ بدعت ہیں ، ان کے بارے میں کئی سال پہلے ایک مضمون لکھا تھا ، جس میں وہ تمام روایات بھی ذکر کی تھیں جن کی بنا پر اس رات سے متعلق غلط عقائد اور عبادات مسلمانوں میں داخل ہوئے ،
شاید وہ مضمون یہاں پاک نیٹ میں کہیں موجود ہو ،
اگر کسی بھائی کو شعبان کی پندرہویں رات میں ادا کیے جانے والے اعمال کے سنت یا بدعت ہونے کے بارے میں کچھ شک ہو تو اس مضمون کا مطالعہ فرمائے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-08-09, 01:33 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
""""" ماہ شعبان ، شب برات ، اور ہم """""
و السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-08-09, 05:18 AM   #14
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 173
کمائي: 5,506
شکریہ: 100
145 مراسلہ میں 534 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم۔
اگرچہ علامہ البانی علیہ الرحمۃ نے اپنی تحقیق سے پندرہویں شعبان کے ذیل میں دو روایات کو "حسن" قرار دیا ہے ، مگر حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے 15 ویں شعبان سے متعلق تمام روایات کی مفصل تخریج پیش کی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ :
اقتباس:
خلاصہ التحقیق :
پندرہ شعبان والی کوئی روایت بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے ثابت نہیں ہے۔
مکمل تحقیق (10 صفحات) اردو میں تمام مستند حوالوں کے ساتھ پ۔ڈ۔ف فائل کے ذریعے پیش خدمت ہے۔
بشکریہ : الحدیث حضرو ، شمارہ نمبر:5

ڈاؤن لوڈ لنک : یہاں
فائل سائز : قریب ایک ایم-بی
صفحات : 10
باذوق آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-08-09, 12:56 PM   #15
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ، روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا :
إن الله ليطلع في ليلة النصف من شعبان فيغفر لجميع خلقه إلا لمشرك أو مشاحن
بے شک شعبان کی پندرہویں شب کو اللہ تعالیٰ متوجہ ہوتا ہے اور تمام مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے ، سوائے مشرک اور کینہ پرور کے۔
ابن ماجہ ، كتاب اقامة الصلاة والسنة فيها ، باب : ما جاء في ليلة النصف من شعبان ، حدیث : 1453
سند : درجۂ صحیح۔ بتحقیق : شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ

عن أبي ثعلبة الخشني إذا كان ليلة النصف من شعبان اطلع الله إلى خلقه فيغفر للمؤمنين و يملي للكافرين و يدع أهل الحقد بحقدهم حتى يدعوه
جب شعبان کی پندرہویں شب ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی طرف متوجہ ہوتا ہے ، مومنین کی مغفرت فرماتا اور کافروں کو ڈھیل دیتا ہے اور کینہ پرور لوگوں کو ان کے کینہ کے سبب چھوڑ دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے بغض و کینہ سے باز آ جائیں۔
( صحیح الجامع الصغیر ، رقم الحدیث : 771 ۔ سند : درجۂ حسن۔ بتحقیق : شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ ۔ بحوالہ : طبرانی کبیر اور شعب الایمان للبیہقی )


کیا وہ دو احادیث عبادت کی طرف راغب کرنے کے لئے کافی نہیں؟
مزید کتنی احادیث عبادت کی طرف راغب کرنے کے لئے چاہیئں آپ کو؟
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
muhammad asif virani (07-08-09), فیصل ناصر (07-08-09)
جواب

Tags
color, com, پوسٹ, پاک, لوگ, منتقل, محبت, اللہ, اردو, بھائی, ترک, جواب, حکم, حدیث, حسن, خلاف, دل, رات, سال, شور, شعبان, عبادت, صفت, صفحات, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دھویں کی تحریر عبدالقدوس ابن صفی 0 16-11-08 07:49 PM
بارھویں تاریخ کی روشنی کے نام خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 11:32 AM
چودھویں کی رات محمدعدنان مزاحیہ شاعری 1 01-12-07 09:00 AM
کل چودھویں کی رات تھی، آباد تھا کمرہ ترا پاکستانی مزاحیہ شاعری 4 29-07-07 05:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger