واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


آج بہت شرم آئي۔۔۔۔ بھلا يہ كيسي محبت ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-09-11, 01:56 AM   #1
آج بہت شرم آئي۔۔۔۔ بھلا يہ كيسي محبت ہے؟
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 11-09-11, 01:56 AM

عجيب بات ہے۔

100 روپے۔۔
ہميں اتني بڑي رقم لگتي ہے جب ہم مسجد ساتھ لے کر جاتے ہيں صدقہ دينے کے ليے۔۔

مگر

يہي رقوم بڑي معمولي لگتي ہے جب ہم بازار لے کر جاتے ہيں۔ ياموبائل كارڈ ليتے ہيں۔

عجيب بات ہے۔

کسي ايم اين اے وزير يا سياسي ليڈر کے پاس حاضري کو خوش نصيبي اور اعزاز تصور کرتے ہيں ان کے دربار ميں ہمارےادب و احترام کي کوئي مثال نہيں ملتي۔

مگر

اللہ کے سامنے حاضري ہي بھاري لگتي ہے اور پھر اللہ کے دربار ميں ہي ہميں لباس كا خيال رہتا ہے اور نہ ہي حليہ كا حتي كہ جمائي ، سستي، اور کاہلي کي کوئي مثال نہيں ملتي۔

عجيب بات ہے۔

دو گھنٹے

ہميں بہت طويل لگتے ہيں مسجد ميں

مگر

يہي دو گھنٹے بہت چھوٹے لگتے ہيں جي ہم كوئي مووي ديكھ رہے ہوں۔

عجيب بات ہے۔

ايک گھنٹہ

ہميں بہت طويل لگتا ہے اللہ کي عبادت ميں

مگر
يہي ايک گھنٹہ بہت معولي لگتا ہے۔ پاك نٹ پر، انٹرنٹ پر يا ٹي وي کے آگے

عجيب بات ہے۔

ہميں قرآن کے دو صفحے پڑھنا بے حد مشکل لگتا ہے
مگر
اس کے برعکس ناولز،رسالے اخبارات پڑھنا بے حد آسان۔۔۔۔

عجيب بات ہے۔

ہم ميڈيا و اخبارات کي باتوں پر تصديق کرنے ميں دير نہيں کرتے
مگر

قرآن و حديث جو کہتے ہيں اس پر شكوك و شبہات ميں الجھے رہتے ہيں۔

عجيب بات ہے۔

کيسے يک دم ہم مغربي ميں رنگ جاتے ہيں اور ان کے طريقے اپنا ليتے ہيں

مگر
پنے رسول عليه الصلاة والسلام کے طريقے (سنت) کو اپنانا گوارا نہيں !

عجيب بات ہے۔

ہميں دعاء کے وقت ہر بات ياد نہيں آتي

مگر
دوستوں سے گپيں مارتے ہوۓ دنيا جہاں کي باتيں ياد آتي ہيں

عجيب بات ہے۔

ہر پارٹي يا مجمع ميں لوگو کي کثرت آگے نظر آتي ہے

مگر

مسجد ميں پہلي صف کي رغبت نظر نہيں آتي
لوگو کي کثرت آخري صف ميں نظر آتي ہے

عجيب بات ہے۔

ہميں قرآن کي دو آيتيں ياد کرنا بہت مشکل لگتاہے

مگر

گانے اور ترانے فضول عشقيہ اشعار يک دم ياد کر ليتے ہيں


ہمارے نبي صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمايا
"جنت ناگوار چيزوں سے گھيري گئي ہے اور جہنم خوشگوار چيزوں سے گھيري گئي ہے "


(جو انساني نفس کو خوشگوار لگتي ہے)
رواہ مسلم

اور نبي صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمايا

"دنيا کي مٹھاس آخرت کي کڑواہٹ ہے اور دنيا کي کڑواہٹ آخرت کي مٹھاس ہے"
رواہ احمد و الحاکم

فَأَمَّا مَن طَغَى وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى

تو جس [شخص] نے سر کشي کي ہوگي اور دنيوي زندگي کو ترجيح دي ہوگي تو اس کا ٹھکانا جھنم ہي ہے ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کہرے ہونےسے ڈرتا رہا ہو گا اور اپنے نفس کو نفسي خواہش سے روکتا رہا ہوگاتو اس کا ٹھکانا جنت ہي ہے

وَلَا تَتَّبِعِ الْهَوَى فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ
اور اپنے نفساني خواہش کي پيروي نہ کرو ورنہ وہ تمہيں اللہ کي راہ سے بھٹکا دے گي

آج عمل کا دن ہے حساب کا نہيں


کل حساب کا دن ہوگا عمل کا نہيں

سنا تھا ہم نے لوگوں سے ۔۔۔۔۔
محبت چيز ايسي ہے ۔۔۔
چھپاۓ چھپ نہيں سکتي ۔۔۔
يہ آنکھوں ميں چمکتي ہے ۔۔
يہ چہروں پر دمکتي ہے ۔۔۔
دلوں تک کو رلاتي ہے ۔۔۔۔


مگر


اگر يہ سب سچ ہے ۔۔۔

تو پھر ہميں اپنے رب

سے بھلا کيسي محبت ہے

نہ آنکھوں سے جھلکتي ہے

نا چہروں پر دمکتي ہے ۔۔

نا لہجوں ميں سلگتي ہے

نا دلوں کو آزماتي ہے

نا راتوں کو رلاتي ہے

يہ کيسي محبت ہے ۔۔۔



بھلا کيسي محبت ہے
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 731
Reply With Quote
27 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (16-10-11), skjatala (11-09-11), فیصل ناصر (11-09-11), کنعان (15-10-11), ھارون اعظم (11-09-11), یاسر عمران مرزا (11-09-11), قاسمی (15-10-11), ننھا بچہ (11-09-11), محمد یاسرعلی (11-09-11), محمد عاصم (16-10-11), محمدمبشرعلی (20-10-11), معظم (11-09-11), wajee (16-10-11), ابن آدم (19-10-11), ابرارحسین (11-09-11), احمد نذیر (11-09-11), احمد بلال (11-09-11), حیدر (16-10-11), حسن قادری (11-09-11), راجہ اکرام (15-10-11), رضی (11-09-11), سیفی خان (16-10-11), سحر (11-09-11), عبدالقدوس (11-09-11), عبداللہ آدم (11-09-11), عبداللہ حیدر (17-10-11), عروج (11-09-11)
پرانا 11-09-11, 12:42 PM   #2
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ خیر۔ مفید پیغام ہے۔ اللہ تعالی ہمیں ہدایت دے۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (15-10-11), محمد یاسرعلی (11-09-11), احمد بلال (15-10-11), حیدر (16-10-11), شمشاد احمد (11-09-11), عروج (11-09-11)
پرانا 11-09-11, 01:16 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی جان۔ جب دنیا ھی بڑی چیز لگنے لگے گی ھمیں تو پھر نماز،صدقہ، مساجد یہانتک کہ جنت کی چا ھت مں کمی واقع ھونا بڑی بات نہیں رھے گی۔اے اللہ راہ ِ ھدایت کی توفیق سبھی کے مقدر میں کردے۔آمین۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (11-09-11), احمد بلال (15-10-11), حیدر (16-10-11), شمشاد احمد (11-09-11)
پرانا 11-09-11, 03:05 PM   #4
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,135
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بیشک عجیب بات ھے ۔،،ڈاکڑ کی بات پر یقین ھے پر اللہ کی بات پر کامل یقین کیوں نھیں،۔،
عجیب بات ھے،۔،ڈاکڑ کے کہنے پر حلال چھوڑ دیتے ھیں مگر اللہ کے کہنے پر حرام نھیں چھوڑ تے کتنی عجیب بات ھے ۔۔،،،
عجیب بات ھے ھمارا موبائل سے رابطہ ھے مگر اتنا اللہ سے نھیں
عجیب بات ھے دوست کے میسیج کو بڑے دھیان سے پڑھتے ھیں مگر اللہ کے میسیج قرآن
کے لے وقت نھیں ھے

ھم اپنے دعوی محبت میں کتنے جھوٹے ھیں
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
skjatala (11-09-11), قاسمی (15-10-11), محمد یاسرعلی (11-09-11), احمد بلال (15-10-11), حیدر (16-10-11), سیفی خان (16-09-11), شمشاد احمد (11-09-11), عروج (17-10-11)
پرانا 15-10-11, 09:31 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 329
کمائي: 6,309
شکریہ: 2,159
266 مراسلہ میں 795 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم سب کوقرآن وسنت کے ساتھ عملی ،پکی سچی محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین
قاسمی آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے قاسمی کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (16-10-11), احمد بلال (15-10-11), حیدر (16-10-11), سیفی خان (16-10-11), شمشاد احمد (16-10-11)
پرانا 15-10-11, 10:02 AM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اصل بات یہ ہے کہ اللہ سے محبت کا صرف دعویٰ ہے اور صرف کھوکھلا دعویٰ
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (15-10-11), احمد بلال (15-10-11), حیدر (16-10-11), سیفی خان (16-10-11), شمشاد احمد (16-10-11), عروج (17-10-11)
پرانا 16-10-11, 12:21 AM   #7
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ظاہر ہے جب آج كے پيروں نے مريدوں كي زبانوں سے اللہ سے زيادہ پيروں كا تذكرہ پسند ہے تو يہي ہو گا۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
حیدر (16-10-11), سیفی خان (16-10-11)
پرانا 16-10-11, 12:25 AM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
ظاہر ہے جب آج كے پيروں نے مريدوں كي زبانوں سے اللہ سے زيادہ پيروں كا تذكرہ پسند ہے تو يہي ہو گا۔
اسی بات کے پیش نظر تبدیلی کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے ایک ایسے سلسلے کے آغاز کا ٍفیصلہ کیا جو اس سے مختلف ہو، جس میں صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات اور ان کے ذکر کو ہی اولیت و مرکزیت حاصل ہو۔
المختصر ہمارا ایک ہی ماٹو ہے ۔۔ عقل سلیم کا استعمال اور نقل صحیح پر بلا چوں چراں عمل
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (16-10-11), سیفی خان (16-10-11), شمشاد احمد (16-10-11), عروج (17-10-11)
پرانا 16-10-11, 02:58 AM   #9
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 38
مراسلات: 558
کمائي: 8,100
شکریہ: 1,348
372 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محبت دل كا معامله ہے، اور دل كو قلب كہا گيا ھے، قلب كا معنى ہے پلٹنے يا تبديل ہونے والا.......دل كا پلٹنا، تبديل ہونا الله كے ہاتھ ميں ہے، وہى مقلب القلوب ہے-
الله ہى دل ميں اپنى محبت ڈال دينے پہ قادر ہے كہ پھر دل ہر لمحه اس كى ياد ميں رہے، اسى كى رضا مقدم ہو، اس كى مرضى ميں مٹ جانے كو جى چاہے، اس كا ہو جانا ہى زندگى كى غايت ہو-
mama_shalla آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے mama_shalla کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-10-11), حیدر (16-10-11), سیفی خان (16-10-11), شمشاد احمد (16-10-11), عروج (17-10-11)
پرانا 16-10-11, 06:54 PM   #10
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,513
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا شکریہ ۔ ۔ ۔ جزاک اللہ
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-10-11)
پرانا 16-10-11, 07:06 PM   #11
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شمشاد بھائی
آپ کی تمام باتوں پر دل کو ٹٹولا تو ساری تو صحیح نہیں تھی ۔ جی منسٹر ایم این اے سے ملاقعات والی بات تو ٹھیک نہیں ہے ۔ 100 روپے تو اجکل صدقہ کرتے ہوئے شرم آتی ہے ۔ کہ اتنے کم روپے کسی کو کیسے دیں ۔
قرآن پڑھنے میں جو لذت ہے وہ کسی اور کام میں محسوس نہیں ہوتا ہے ۔
ہاں اتنا ضرور ہے کہ نماز اور قرآن پڑھنے میں کو ذیادہ ٹائم نہیں دے پاتے اس کی وجہ مصروفیات ہیں ۔ لیکن دل تو بہت چاہتا ہے ۔
باقی گانے وغیرہ کا شوق تو ختم ہی ہوگیا ہے ۔
میرے خیال سے ہم لوگ اب اتنے بھی برے نہیں ہیں ۔ جتنا ہم اپنے آپ کو سمجھتے ہیں ۔
تھوڑی امید بھی رکھنی چاہیی تاکہ اگے اچھے عمل کرسکیں ۔
صرف یہ کہہ دینا کہ ہم بہت برے ہیں ہم لوگوں کو مزید بے حس بنا سکتا ہے
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے

Last edited by سحر; 16-10-11 at 07:09 PM.
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (16-10-11), محمد عاصم (16-10-11), حیدر (16-10-11), شمشاد احمد (17-10-11)
پرانا 16-10-11, 08:06 PM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے تو نہ اللہ سے محبت محسوس ہوتی ہے اور نہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (16-10-11), wajee (16-10-11)
پرانا 16-10-11, 10:05 PM   #13
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کا مفہوم ہے
تم اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے جب تک میں تم کو تمھارے ماں باپ اور اولاد سے ذیادہ محبوب نا ہوجاؤں ۔

ہم اپنے اپ کو مسلمان بھی کہتے ہیں اور اسلام کے متعلق لمبی لمبی تقریریں بھی کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور سب کے سامنے دھرلے سے کہتے ہیں کہ ہم کو اللہ اور اس کے رسول سے محبت محسوس نہیں ہوتی ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-10-11)
پرانا 16-10-11, 10:10 PM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جھوٹ بول دیتا تو زیادہ بہتر تھا
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-10-11, 10:18 PM   #15
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسی لیے کہتے ہیں کہ انسان کو سوچ سمجھ کر بولنا یا لکھنا چاہیے ۔
اور خاموشی بہت سی برائیوں کو ڈھانپ لیتی ہے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (16-10-11), شمشاد احمد (17-10-11)
جواب

Tags
color, ہوۓ, ہے۔, کرتے, وقت, وسلم, قرآن, لوگو, لے, نظر, مجمع, محبت, مسجد, آج, احمد, اشعار, بے, خوش, دے, رنگ, رسول, سامنے, شخص, عبادت, صدقہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
يہ كيسي گفتگو ہے۔۔۔ شمشاد احمد خبریں 8 16-10-11 04:02 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger