بہت کم چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو سیدھا دل پر اثر کریں۔ یہ خوبصورت نظم بھی انہی میں سے ایک ہی بہت عرصہ پہلے ایک سائٹ پر سنی شاید کئی سال پہلے پھر اپنے پاس محفوظ کر لی۔ اور اکثر سنتا رہتا تھا۔ پھر کہیں مس ہو گئی۔ آج اچانک یاد آئی تو وہ سائٹ ہی بند ہو چکی تھی جہاں سے میں نے اسے سنا تھا۔ کافی کوشش کے بعد یوٹیوب پر مل ہی گئی۔ میری سب دوستوں سے گزارش ہے کہ ہو سکے تو خاموشی میں ایک بار لازمی اسے دھیان سے اور پورا سنیں۔
From those around I hear a Cry,
کہیں سے
مجھے ایک چیخ سنائی دی
A muffled sob, a Hopeless sigh,
ایک منہ بھر ہچکی!
ایک نا امید آہ!
I hear their footsteps leaving slow,
مجھے ان کے بوجھل قدموں کی چاپ سنائی دی
And then I know my soul must Fly!
اور پھر مجھے پتا چلا کہ میری روح کو ضرور جانا ہے
A chilly wind begins to blow,
ایک یخ بستہ ہوا چلنا شروع ہو گئی
Within my soul, from Head to Toe,
میری روح کے اندر سر سے پاؤں تک
And then, Last Breath escapes my lips,
اور پھر آخری سانس بھی میرے ہونٹوں سے نکل گئی
It's Time to leave. And I must Go!
یہ وقت دنیا چھوڑنے کا ہے ، اور مجھے ضرور جانا ہے
So, it is True (But it's too Late)
ہاں یہ سچ ہے !!!! لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے
They said: Each soul has its Given Date,
ہر ایک نفس کے لئے موت کا ایک وقت مقرر ہے
When it must leave its body's core,
جب اس جسم سے جان کو نکلنا ہے
And meet with its Eternal Fate.
اور اپنے ابدی مقدر سے دو چار ہونا ہے
Oh mark the words that I do say,
آہ ! کوئی مجھے بتائے میں کیا کہوں؟
Who knows? Tomorrow could be your Day,
کون جانتا ہے ، کل آپ کی باری ہو
At last, it comes to Heaven or Hell
آخر کار جنت یا جہنم کے فیصلے کا وقت آ پہنچا
Decide which now, Do NOT delay!
ابھی فیصلہ کیجیے کیا چاہیے؟ دیر مت کیجئے
Come on my brothers let us pray
آؤ میرے بہنو بھائیو ، اللہ کے بارگاہ میں سر جھکا دیں
Decide which now, Do NOT delay!
ابھی فیصلہ کیجیے کیا چاہیے؟ دیر مت کیجئے
Oh God! Oh God! I cannot see!
یا اللہ ، یا اللہ ، مجھے کچھ دکھائی نہیں دیتا
My eyes are Blind! Am I still Me
میری آنکھیں اندھی ہو گئی ہیں ، کیا یہ میں ہی ہوں ؟
Or has my soul been led astray,
یا کہیں میری روح بھٹک گئی ہے؟
And forced to pay a Priceless Fee
اور مجھے ایک انمول قیمت دینا پڑ رہی ہے
Alas to Dust we all return,
ہائے افسوس ! ہم سب کو ایک دن مٹی کے نیچے جانا ہے
Some shall rejoice, while others burn,
کچھ انعام پائیں گے اور باقی جلیں گے۔
If only I knew that before
اس سے پہلے اگر میں کچھ جانتا ہوں تو صرف یہ کہ۔۔۔۔۔۔
The line grew short, and came my Turn!
وقت تیزی سے گزر رہا ہے ، اور میری باری آئی کے آئی
And now, as beneath the sod
اور اب ، زمین کے نیچے
They lay me (with my record flawed),
مجھے میرے خراب نامہ اعمال کے ساتھ لٹا دیا گیا ہے
They cry, not knowing I cry worse,
وہ لاعلمی میں روتے ہیں اور میں اپنی بے بسی پر آنسو بہاتا ہوں
For, they go home, I face my God!
پھر وہ واپس گھر لوٹ گئے اور میرا سامنا اپنے رب سے ہوا
Oh mark the words that I do say,
آہ ، کوئی مجھے بتائے کہ میں کیا کہوں؟
Who knows, Tomorrow could be your Day,
کون جانے کل آپ کی باری ہو؟
At last, it comes to Heaven or Hell
آخر کار فیصلے کا وقت آن پہنچا !
جنت یا جہنم
Decide which now, Do NOT delay !
ابھی فیصلہ کرو کیا پسند ہے؟ دیر مت کرو!
Come on my brothers let's pray
آؤ میرے بھائیو اور بہنو اللہ کے آگے اپنا سر جھکا دیں
Decide which now, do not delay ....
کیا ابھی فیصلے کا وقت نہیں آیا؟
آخر دیر کس بات کی؟
اگر کوئی کمی بیشی ہو تو تصحیح فرما دیجئے گا۔ اچھی لگے تو دعا کر دیجئے گا باقی دوستوں کے تاثرت کا انتظار رہے گا۔
والسلام
احقر
یہاں ویڈیو شو نہیں ہو رہی کیا کوئی بھائی اس سلسلے میں رہنمائی کرے گا۔