واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


اسلام کا پیغام دنیا کے اخری حصے میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-02-11, 01:33 PM   #1
اسلام کا پیغام دنیا کے اخری حصے میں
ahadar002 ahadar002 آف لائن ہے 02-02-11, 01:33 PM

(ازطارق جمیل تقریر میرپورخاص 27-12-2010)

اس سال اگست میں ھماری تبلیغی جماعت ناروے میں تھی جو کہ انتہائی شمال میں واقع یورپ کا ایک ملک ہے۔ میں نے کہا کہ مجھے دنیا کے اخری حصہ جو شمال میں واقع ہے جانا ہے جو End of the World کہلاتا ہے تو وہاں کے ساتھیوں نے جو ناروے میں‌ رہتے ہیں کہا کہ اُدھر تو کچھہ بھی نہی ہے، پہاڑ ہے اور سخت سردی ہے دو گھنٹے ہوائی جہاز کا سفر ہے اور اگے پانچ گھنٹے موٹر کا سفر۔ میں نے کہا کہ میں‌ وہاں‌ جاکر آزان دونگا،نماز پڑونگا اور ایک چھوٹا سا بیان کرونگا اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بات زندہ کرونگا کہ ایک دن ائیگا کہ میرا بول اخری کنارے تک پہنچ جائیگا۔

ھماری جماعت روانہ ہوئی اور شمال کے اخری شہر جسکا نام الٹا Alta تھا پہنچ گئی۔ اس شہر کی ابادی تقریباً پانچ، چھ ہزارہے اور انتہائی شمال میں واقع ہے۔ اس شہر میں بھی 70 کے قریب مسلمان تھے جو کہ صومالیا سے تعلق رکھتے تھے۔ یہاں پربھی تبلیغ کا کام ہورہا تھا سہ روزہ کی جماعتیں نکل رہی تھی اور گشت بھی ہورہا تھا۔ ادھر اب جماعتیں بھی پہنچ رہی ہے اور اللہ کے فضل سے ایک مسجد بھی بن گئی ہے جہاں پانچ وقت کی ازان اور نماز ادا ہوتی ہیں۔ ادھر سورج کا عجیب نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ دو مہینے سورج غروب نہیں‌ ہوتا اور دو مہینے نکلتا نہیں۔ جون اور جولائی میں ڈوبتا نہیں اور نومبر،دسمبر میں نکلتا نہیں۔ ادھر ھمیں ٹیکسی نہیں ملی کیونکہ سیاح بہت زیادہ تھے۔ دنیا بھر سے سیاح ادھر اتے ہے۔ ادھر کے مقامی ساتھیوں‌ نے ھمیں‌ اپنے گاڑیوں پر اگے لے گئے۔

شمال کے اخری جگہ پر پہنچنے سے پہلے ایک گاوں اتا ہے جہاں‌ مچھلی پکڑنے کا کام ہوتا ہے اسکے بعد کوئی انسانی ابادی نہیں ہیں۔ اس گاوں میں بھی 12 مسلمان موجود تھے اور ان میں‌ سے ایک کے 10 دن تبلیغ میں لگے تھے۔ ادھر سے روانہ ہوکر پونہ گھنٹہ سفر کرنے کے بعد ھم اس مقام پر پہنچ گئے جو کہ End of the World کہلاتا ہے۔ یہ جگہ بہت ھیبت ناک تھی اور اگست میں بھی ادھر ٹمپریچر منفی ہوتا ہے۔ اس وقت سورج ڈوب چکا تھا بالکل چاندنی تھی رات کے بارہ بجے تھے اور سورج کو ادھے گھنٹے میں طلوع ہونا تھا۔ اس ادھے گھنٹے میں‌ ھمیں‌ مغرب، عشاء اور فجر کی نماز پڑھنی تھی۔ میں‌ گاڑی سے نکلا بہت سرد ہوا چل رہی تھی۔ اس جگہ گلوب بنایا گیا ہے اور سیاح بڑی تعداد میں موجود تھے۔ وہاں تھوڑا اگے جاکر میں نے ازان دی۔ میں‌ نے کہا یا اللہ تیرے نبی نے کہا تھا دنیا کے اخری کنارے تک تمھاری بات پہنچی گی اور اج پہنچ گئی۔ پہلے میرا ارادہ تھا کہ باہر نمار پڑھ لے لیکن سردی بہت زیادہ تھی اور ھم سے کھڑا نہیں ہورہا تھا پھر ھم نے وہاں ایک چھوٹا سا حال جوکہ سیاحوں‌ کے بیٹھنے، کھانے پینے کیلے بنایا گیا تھا چادرہیں بچاکر نماز پڑھ لی۔ نماز کے بعد ایک چھوٹا سا بیان کیا۔

وہاں جو لوگ موجود تھے ھمیں ان کی زبان نہیں‌ اتی تھی ورنہ ان کو بھی دعوت دے دیتے۔ ان کو انگریزی نہیں اتی اور ھمیں ان کی زبان لیکن نماز پڑھنا ازان دینا یہ سارا دعوت کا عمل تھا۔ وہ سارے لوگ جو سیر کرنے کیلے ائے تھےھمیں‌ غور سے دیکھ رہے تھے جب ھم نماز پڑھ رہے تھے۔

یہ سفر زندگی کا عجب سفر تھا، ساری زندگی سفر میں گزری ہے لیکن ایسا سفر زندگی میں پہلی دفعہ کیا۔ اس جگہ کا ھیبت، اس جگہ کی پراسراریت۔

ahadar002
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 125
شکریہ: 87
92 مراسلہ میں 300 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 141
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, وقت, لوگ, ناروے, مسلمان, مسجد, world, اللہ, اسلام, بول, حال, حصہ, دنیا, روزہ, رات, زندگی, سفر, سیر, سال, شہر, عجیب, عجب, غور, غروب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فواد صاحب کی خدمت میں ایک پیغام حیدر سیاست 45 25-05-12 12:52 AM
آج آپکو کتنےذاتی پیغامات یا پروفائل پیغامات آئیں ہیں۔ champion_pakistani گپ شپ 105 21-05-11 04:18 PM
پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر مسلم اقوام کے نام پیغام عارف اقبال خبریں 9 06-09-10 07:57 PM
اسامہ بن لادن کا دو دنوں میں دوسرا پیغام چاچا کمال خبریں 0 21-03-08 07:56 AM
امریکی پیغام: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بینظیر اپنے رفقا سے مشورہ کرینگی خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger