واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


اصل خوشی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-08-11, 10:52 PM   #1
اصل خوشی
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 30-08-11, 10:52 PM

رمضان آیا، رمضان گزر گیا… ایک موقع تھا الله سے لو لگانے کا،ایک موقع تھا الله کے قریب آنے کا ، ایک موقع تھا اپنے نفس کے تزکیے کا، ایک موقع تھا اپنے دل کو دنیا کی محبت سے نکال کر آخرت کی طرف متوجہ کرنے کا۔ یہ موقع بعض نے قیمتی بنا لیا تو بعض نے گنوا دیا۔

اب سامنے عید ہے عید الفطر جو لاحقہ ہے رمضان کا … اصل میں تو انہی لوگوں کے لیے ہے، جنہوں نے رمضان کو اس کے آداب اور احترام کے ساتھ گزارا، نیز خدا سے قربت اور تزکیہ نفس کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا لیا۔

عید اگر ایک جانب روزہ داروں کے لیے بخشش اور پیغام ہے تو دوسری جانب ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ مسلمان کو اپنی خوشی، اپنے تہوار کیسے منانا چاہئیں عید کی خوشی مناتے وقت اگر ہم رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی زندگی پر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ اصل خوشی یہ نہیں کہ ڈھول تماشے، پٹاخے، ہنگامے ،شور وشغف یا سرودوسرور میں آدمی مست ہو جائے بلکہ اصل خوشی یہ ہے کہ کیوں کر اپنے اردگرد موجود لوگوں کی مدد کی جائے او رانہیں اپنے ئتیں راحت پہنچائی جائے۔

انسانی زندگی تعلق سے عبارت ہے۔ آدمی کبھی تنہا زندگی نہیں گزار سکتا۔ ہر مرد وزن کو پیروجواں کو ایک دوسرے کی ضرروت ہوتی ہے۔ اسی طرح زندگی کا سفر جاری رہتا ہے ۔آج دُنیا بھر کے جدید علوم اور ماہرین اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں ۔ اسلام نے ہمیشہ اس پہلو کو انتہائی اہمیت دی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ شریعت کا ایک بڑا حصہ انسانی تعلقات کو مضبوط بنانے او رانہیں استوار کرنے کی ہدایات دیتا ہے ، چناں چہ رمضان میں ایک طرف زکوٰة کی ادائیگی کی جاتی ہے اور روزے میں بھوک پیاس کے ذریعے محتاجوں اور مسکینوں کے درد کو محسوس کیا جاتا ہے تو دوسری طرف عید کے موقع پر فطرہ ادا کروا کر یہ بات سمجھائی جا تی ہے کہ اصل خوشی جب ملتی ہے جب ہم غریبوں اور ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کریں۔

عید کے آمد ہے اس سے پہلے بھی آپ نے بہت سی عیدیں اپنی زندگی میں گزاری ہیں ، لیکن اس بار عید الفطر کو اس کی اصل روح کے ساتھ گزارنے کی نیت او راہتمام کیجیے۔ اپنی خوشی میں ارد گرد موجود حقیقی معنوں میں ضرورت مند او رمحتاج افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کیجیے تاکہ انہیں زندگی کی روشنی ملے اور اس خوشی کی روح کے ساتھ ساتھ الله کی رضا بھی!
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 281
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (30-08-11), فیصل ناصر (30-08-11), کنعان (31-08-11), ھارون اعظم (30-08-11), محمد یاسرعلی (30-08-11), حیدر (01-09-11)
پرانا 30-08-11, 11:28 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ سب کو عید کی خوشیاں نصیب فرمائے
اور
رمضانوں میں کراچی میں ہونے والے متاثرین کو صبر و استقامت عطا کرے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (30-08-11), کنعان (31-08-11), حیدر (01-09-11), سیفی خان (31-08-11)
پرانا 30-08-11, 11:34 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 398
کمائي: 9,506
شکریہ: 1,248
330 مراسلہ میں 1,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آمین ثم آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
shafirajput آف لائن ہے   Reply With Quote
shafirajput کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (31-08-11)
پرانا 31-08-11, 12:12 AM   #4
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,513
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اللہ سب کو عید کی خوشیاں نصیب فرمائے
اور
رمضانوں میں کراچی میں ہونے والے متاثرین کو صبر و استقامت عطا کرے
اٰمین ثم اٰمین
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-08-11, 01:15 PM   #5
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اللہ سب کو عید کی خوشیاں نصیب فرمائے
اور
رمضانوں میں کراچی میں ہونے والے متاثرین کو اور آج کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملے جان بحق اور زخمی ہونے والوں کے گھر والوں کو بھی صبر و استقامت عطا کرے
آمین ثم آمین اللہ ظالموں کو غرق کرے آمین
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (31-08-11)
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, پہلے, وقت, موقع, محبت, مسلمان, معلوم, آدمی, اہمیت, اسلام, جائے, حصہ, خدا, دل, دنیا, روزہ, رمضان, زندگی, سفر, عید, عید الفطر, عبارت, غور, غریبوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger