| متفرقات متفرقات |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 226
|
||||
| 6 قاری/قارئین نے بنت حوا کا شکریہ ادا کیا | shafresha (25-10-11), حیدر Rehan (26-10-11), حسن قادری (25-10-11), راجہ اکرام (26-10-11), رضی (25-10-11), طارق راحیل (25-10-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,139
کمائي: 12,572
شکریہ: 3,450
702 مراسلہ میں 1,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سوال… کیا فرماتے ہیں مفتیان کراس مسئلہ کے متعلق کہ:
آج کل ٹی وی کے ذریعے ایسی فلمیں ( ویڈیو، مووی وغیرہ) دکھائی جارہی ہیں جن میں مختلف انبیاء کرام علیہم الصلوٰة والسلام ( مثلاً حضرت یوسف علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام وغیرہم) کے کردار اور واقعات فلمائے گئے ہیں۔ کچھ حضرات کا کہنا ہے کہ یہ فلمیں قرآنی واقعات کی عملی تفسیر ہیں ( والله اعلم بالصواب) اور ان فلموں کے ذریعے بہت آسانی سے قرآنی واقعات سمجھ میں آتے ہیں، نیز ان فلمائے گئے واقعات سے بہت سبق ملتا ہے۔ حالانکہ ان فلموں میں حضرت یوسف علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام کو نعوذ بالله بطور عیاش حکمران اورعاشق (حضرت یوسف علیہ السلام کو زلیخانامی عورت سے اورحضرت سلیمان علیہ السلام کو ملکہ بلقیس کے ساتھ عاشقانہ رویہ) کے ظاہر کیا گیا ہے اورحضرت جبرئیل علیہ السلام کو وحی لاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، نیز آج کل ان فلموں کی سی ڈیز بھی مارکیٹ میں دسیتاب ہیں۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ: ان فلموں کو دیکھنا کیسا ہے؟ ان فلموں کو بنانے والوں اور دیکھنے والوں کا کیا حکم ہے؟ ان فلموں کو دیکھنے والوں اور بنانے والوں کے ساتھ ہمارا رویہ کیسا ہونا چاہیے؟ ان فلموں کی ویڈیو سی ڈیز کی خریدوفروخت کا کیاحکم ہے؟ برائے مہربانی تفصیلاً راہ نمائی فرما کر عندالله ماجور ہوں۔ جواب…تصویر سازی قبیح، حرام اور مستوجب لعنت وغضب خداوندی ہے ، تصویر بنانے والوں کے حق میں جناب رسول الله صلی الله علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ وہ قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت اور بدترین عذاب میں مبتلا ہوں گے ، نیز یہ کہ جس مکان میں تصویریں ہوں وہاں (رحمت کے) فرشتے داخل نہیں ہوتے ، فرشتوں کو تصویر سے اس طرح نفرت ہے جس طرح کتے سے ہے ان تمام وعیدوں کے ہوتے ہوئے کسی فلم کو جائز کہنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جس چیز کو آپ صلی الله علیہ وسلم نے ملعون فرمایا اسے کس طرح جائز ودرست کہاجاسکتا ہے؟ پھر انبیاء کرام علیہم السلام جو الله تعالیٰ کے برگزیدہ ، مقرب ومعزز بندے ہیں ، جنہیں الله تبارک وتعالیٰ نے نبوت ورسالت کے عظیم الشان منصب سے سر فراز فرمایا، ایسی مقدس ومعظم شخصیات کی پاکیزہ روحانی زندگیوں کو فلمانا او راس نجس میں ملوث کرنا ان کی توہین ہے ، پھر اس سے بڑھ کر بھی کوئی جسارت ہو سکتی ہے کہ ان کی حقیقی سیرت وکردار کو مسخ کیا جائے اور معاذ الله ان کو عیاش وعشاق ظاہر کیا جائے جو ان پر بہت بڑا افتراء وبہتان ہے، سبحنک ھذا بھتان عظیم۔ پھر ان مقدس شخصیات کو اس طرح ظاہر کرکے علی الاعلان اس کی تشہیر کرنا ان کا استہزاء وتمسخر او رمذاق اڑانا ہے او ران کی ذوات قدسیہ کو لہو ولعب او رتفریح وتماشے کے لیے استعمال کرنا ہے جو موجب کفر ولعنت خداوندی ہے او رایک ایسا گھناؤنا جرم ہے جس کا خمیازہ او رانجام بد مجرمین کو بہر کیف بھگتنا پڑے گا۔ ستم بالائے ستم یہ کہ بعض لوگوں کی طرف سے اسے قرآن کی عملی تفسیر کہاجارہا ہے، کتنے افسوس کی بات ہے ! اور کتنی بڑی گستاخی وبے ادبی ہے کہ جو چیزسرتاپانجس او رحرام ہے ، جس کی ایجاد ہی گندگی، فحاشی وعریانی پھیلانے کے لیے کی گئی اور جس کو آپ صلی الله علیہ وسلم نے ملعون فرمایا اسے قرآن کی تفسیر کہا جائے ، حالاں کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ قرآن کی تفسیر نہیں بلکہ تحقیر وتوہین ہے۔ جس طرح فلم بنانا اور دکھانا حرام ہے اسی طرح اس کا دیکھنا بھی حرام ہے۔ پھر مذکورہ فلم او راس جیسی دیگر فلمیں دیکھنے سے ایمان کا سالم ومحفوظ رہنا مشکل ہے کیوں کہ انبیاء کرام علیہم السلام کے بارے میں دل میں کسی ایسے خیال کا آنا بھی ایمان واسلام کے لیے خطرناک ہے ، لہٰذا ہر مسلمان کا اس سے بچنا واجب وضروری ہے او ردوسروں کو بچنے کی تلقین کرنا اس کی مذہبی ذمہ داری ہے۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین؟ | Jamia Farooqia Karachi |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے بنت حوا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,135
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ناپاک لوگوں کو ان نے انبیاء کے مقدس روپ میں دکھایا ہے اسلے ان سے احتراز ضروری ہے
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فروخت, فرض, کوشش, کلین, پاک, واقعات, نظر, مکمل, موت, موجودہ, ممکن, اللہ, اردو, حکم, حضرات, خلاف, زندگی, شخص, شعبان, عیسیٰ, عورت, عرصہ, عظام, غلط, صاحبزادی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری | ڈاکٹرنور | گپ شپ | 35 | 01-01-11 11:05 AM |
| ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال | جاویداسد | خبریں | 1 | 20-12-10 06:51 PM |
| ::: محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 23-12-07 11:01 PM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | چاچا کمال | خبریں | 0 | 04-12-07 11:50 AM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-12-07 09:12 AM |