واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


اچھے کردار کی خصوصیات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-11-09, 09:47 AM   #1
اچھے کردار کی خصوصیات
رانا امر رانا امر آف لائن ہے 11-11-09, 09:47 AM

انگریزی میں ایک ضرب المثل ہے کہ اگر کسی کی جائیداد تباہ ہو جائے تو اس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا، اگر صحت جاتی رہے تو نقصان قابلِ برداشت ہوتا ہے، لیکن اگر وہ کردار کھو بیٹھے تو وہ مکمل طور پر تباہ ہو جاتا ہے- یہ حقیقت اتنی بنیادی ہے کہ آج تک کسی ملک، مذہب، قوم، گروہ یا فرقہ نے اس کی تردید نہیں کی، بلکہ ہر ایک نے اچھے کردار کو سراہا ہے-

کیونکہ عہدِ جوانی سرکشی و بغاوت کا زمانہ ہوتا ہے اس لیے کردار کی بنیاد رکھنے کا بہترین اور قدرتی وقت بچپن ہوتا ہے- بچپن میں انسان کا دماغ صاف تختی کی طرح ہوتا ہے، آپ جو چاہیں اس پر لکھ سکتے ہیں- بچپن میں حاصل کی ہوئی باتیں زندگی بھر ساتھ رہتی ہیں، انسان زندگی کی خواہ کسی منزل میں ہو اور کسی قسم کی زندگی بسر کر رہا ہو، اس کے کردار کی بنیادی باتیں وہی رہیں گی جو اس نے بچپن میں سیکھی ہوتی ہیں- اور یہی بات ماہر نفسیات سگمنڈ فرائیڈ کی تھیوری کا بنیادی حصہ ہے-

اچھے کردار کی اولین خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اس کی ہر بات، ہر فعل، ہر ایکشن، ہر ردِعمل اور ہر فکر میں ‘اعتدال‘ کا پہلو نمایاں ہوتا ہے- وہ کسی بات میں بھی افراط و تفریط کی طرف نہیں جھکتا- وہ ہر کام میں ترازو کا سا توازن اور انصاف پیشِ نظر رکھتا ہے- نیز اس کے چہرے مہرے، ڈیل ڈول اور حرکات و سکنات میں سنجیدگی ہوتی ہے جس سے خود بخود اس کی ذات میں وقار و کشش پیدا ہو جاتی ہے- اس کی زندگی کا اصول سادگی، غیرمادیت پسندی اور بلند عزائم ہوتا ہے- اس میں نیکی اور بدی میں تمیز کرنے کی قوت غیر معمولی ہوتی ہے اور اپنی اس قوتِ ممیزہ کے ساتھ وہ درست راہ کو ڈھونڈتا، پکڑتا اور اپناتا ہے اور گمراہ راستے سے دور رہتا ہے-

زندگی چونکہ بیک وقت پھولوں کی سیج اور کانٹوں کا تاج ہے اور یہی وجہ ہے کہ زندگی میں انسان کو مختلف النوع حالات و واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے- ایسے میں اچھے کردار کی نمایاں خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ کسی اچھے یا برے واقعہ سے اپنے احساسات و جذبات کو متاثر نہیں ہونے دیتا- اسے نہ کوئی خوشی اپنے لالچ کے دام میں پھنسا سکتی ہے اور نہ غم، مایوسی یا اداسی کے گڑھے میں پھینک سکتا ہے- وہ حالات سے برسرِ پیکار رہتا ہے- درپیش حالات کو اپنے مقصد کے مطابق ڈھالنے میں کوشاں نظر آتا ہے اور ان حالات کے سامنے سرِتسلیم خم نہیں کرتا- اس کی زندگی کا مقصد اسے ہر لحظہ انسانیت کے مخالف قوتوں سے مقابلہ کرنے کی طرف مائل رکھتا ہے- اس کی شخصیت دوسروں کے لیے روشنی کے مینار کی طرح رہنما اور ممدومعاون ثابت ہوتی ہے، اسکی مقناطیسی قوت دوسروں کو ازخود اپنی طرف کھینچتی ہے- اس کے سامنے جو اپنا اعلٰی مقصد ہوتا ہے، وہ اس کی تکمیل کی خاطر تن من دھن سب کچھ قربان کر دیتا ہے- کوئی لالچ یا دھمکی یا دھمکی آمیز تبصرہ بھی اس کے پائے استقلال میں لخزش نہیں پیدا کر سکتا-

ایک اچھے کردار کا مالک خواہ کسی مذہب، قوم، ملک یا قبیلہ سے تعلق رکھتا ہو، وہ ہر مذہب، ہر قوم، ہر قبیلے اور ہر گروہ سے پیار کرتا ہے اور اسکا بہی خواہ ہوتا ہے- وہ ہر انسان کو صرف انسان سمجھتا ہے، وہ کسی انسان سے مذہب، قوم یا ملک کے نام سے دشمنی یا عداوت نہیں رکھتا- ہاں اگر کوئی اس سے ایسا کرے تو وہ بھی اس کا جواب اسی شکل میں دیتا ہے کہ ‘لوہا ہی لوہے کو کاٹتا ہے‘-

مذہبی، سیاسی، اور نظریاتی اختلافات تو ہر جگہ موجود ہوتے ہیں، مگر ایک اچھے کردار کا مالک فرد انہیں وجہ مخاصمت نہیں بننے دیتا، وہ ہر اختلاف میں فہم و تفہیم سے کام لیتا ہے، اپنی رائے کو دوسروں پر ٹھونسنے کے بجائے وہ اسکی صحت کا ثبوت عملی زندگی سے مہیا کرکے پیش کرتا ہے، وہ اپنی اخلاقی جرآت کی بناء پر دوسروں کی صحیح بات کو تسلیم کر لیتا ہے اور جسے وہ درست نہیں سمجھتا اسے کُھلے الفاظ میں ببانگِ دہل رد کر دیتا ہے نہ کہ نام بدل کر یا پیٹھ پیچھے رد کرے جیسا کہ آرٹیکلز پر آنے والے اکثر تبصروں میں نظر آتا ہے-

خوداعتمادی اچھے کردار کا ایک عظیم ستون ہے- خوداعتمادی دراصل انصاف پسند طبیعت کا ثمر ہوتا ہے، لہٰذا اپنوں، غیروں اور خود اپنی ذات سے ہمیں انصاف کرنا چاہیے- خوداعتمادی ایک ایسا جذبہ ہے جس کی بناء پر انسان کا سَر خدا کی ذات کے سوا کسی دوسرے کے سامنے نہیں جُھکتا- اس ہتھیار کے سامنے ہر باطل قوت زمیں بوس ہو جاتی ہے، یہ جذبہ انسان کی بے پناہ قوتِ ایماں کا صحیح مظہر ہے- ایسا آدمی اپنے مادر وطن سے ضرور پیار کرتا ہے، مگر دوسروں کے ملکوں کو نہ ہڑپ کرنے کے لیے بہانے ڈھونڈتا ہے اور نہ انہیں نفرت کی نظر سے دیکھتا ہے- دوسری طرف اگر دوسرے ممالک یا ان کے ایجنٹ مادر وطن کو ‘تورا بورا‘ بنوانے میں دانستہ یا نا دانستہ ‘استعمار‘ کا ساتھ دیں تو پھر ایسا شخص ‘مہابھارت‘ کھڑا کر دیتا ہے کہ سب سے پہلے ‘مادر وطن‘- ظاہر ہے مادر وطن ہے تو ہم ہیں، اگر وطن ہی ‘دشمن‘ کے قبضہ میں چلا جائے تو ہم کیسے سر اٹھا کر جی سکتے ہیں کہ ہم نے مادر وطن کو بچانے کے لیے فکری جہاد بھی نہیں کیا اور نہ ہاتھ پاؤں مارے-

حاصل بحث یہ کہ ایک اچھے کردار کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی ذات کو ماحول کی روشنی میں اور ماحول کو اپنے موجودہ داخلی و خارجی و سیاسی و معاشی و ثقافتی و بین الاقوامی حالات کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور اسکا فلسفہ زندگی ‘زندگی کا مقصد مزید زندگی ہے‘ ہر وقت اس کے سامنے رہتا ہے- اور یہی ایک صحتمند شخصیت کی نشانی ہوتی ہے کہ مختلف مواقع پر موزوں کردار ادا کیا جائے- جبکہ غیر صحتمند شخصیت کا مالک شخص اپنے کردار کو موقع کی ضروریات کے مطابق نہیں ڈھال پاتا- ایک شخص جتنے زیادہ کردار سیکھتا ہے اور انہیں موقع محل کے مطابق بروئے عمل لاتا ہے، وہ شخص زندگی کے مسائل سے اسی قدر موثر طریقے سے نِپٹ سکتا ہے-

اے رہرو فرزانہ، رَستے میں اگر تیرے
گُلشن ہے تو شبنم ہو، صحرا ہے تو طوفاں ہو

 
رانا امر's Avatar
رانا امر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 833
شکریہ: 4,245
514 مراسلہ میں 1,420 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 331
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے رانا امر کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (16-12-09), shafresha (11-11-09), فرحان دانش (21-12-09), نیلم خان (16-12-09), منتظمین (16-12-09), ایس اے نقوی (16-12-09), بزم خیال (16-12-09), راجہ اکرام (16-12-09), سحر (16-12-09)
پرانا 16-12-09, 09:57 AM   #2
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رانا امر بھائی بہت خوب لکھا کردار سازی کے متعلق !
خوش رہیں!
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (16-12-09), رانا امر (21-12-09), راجہ اکرام (16-12-09)
پرانا 16-12-09, 10:28 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (16-12-09), نیلم خان (16-12-09), رانا امر (21-12-09), راجہ اکرام (16-12-09)
پرانا 16-12-09, 01:12 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہترین رانہ امر بھائی
واقعی کردار اتنا ہم اثاثہ ہے کہ اس کے کھو جانے کے بعد باقی تمام اشیاء بے معنی ہو جاتی ہیں۔
اللہ تبارک و تعالی ہمیں نیک اخلاق کا مالک بنائے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
رانا امر (21-12-09)
پرانا 16-12-09, 01:13 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہترین رانہ امر بھائی
واقعی کردار اتنا ہم اثاثہ ہے کہ اس کے کھو جانے کے بعد باقی تمام اشیاء بے معنی ہو جاتی ہیں۔
اللہ تبارک و تعالی ہمیں نیک اخلاق کا مالک بنائے ۔۔ آمین
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
رانا امر (21-12-09)
پرانا 16-12-09, 04:46 PM   #6
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,160
شکریہ: 25,590
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوبصورت تحریر ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (16-12-09), رانا امر (21-12-09)
پرانا 21-12-09, 02:23 PM   #7
Senior Member
 
رانا امر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 833
کمائي: 18,428
شکریہ: 4,245
514 مراسلہ میں 1,420 بارشکریہ ادا کیا گیا
رانا امر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں رانا امر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسلام وعلیکم:
آپ سب کا بہت بہت شکریہ
Attached Images
 
رانا امر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-12-09, 08:45 PM   #8
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,222
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاءاللہ زبردست تحریر ہے۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
رانا امر (23-12-09)
جواب

Tags
کوشش, واقعات, نفرت, نظر, مکمل, موقع, موجودہ, مقابلہ, مسائل, آج, آدمی, انسان, بہترین, بچپن, تاج, جواب, خدا, زندگی, زمانہ, عظیم, صاف, صحیح, صحت, صحرا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چائنا موبائل کی خصوصیات؟ عبداللہ حیدر موبائل ہی موبائل 26 16-07-10 06:00 PM
اینیملز کی خصوصیات شیراز احمد قہقہے ہی قہقے 0 16-02-10 09:14 PM
ہجری کیلنڈر کی خصوصیات چیتا چالباز متفرقات 5 24-02-09 12:30 AM
ای میل ایڈریس شخصیت کی خصوصیات بتانے میں معاون ثابت ہوتاہے Real_Light کمپیوٹر کی باتیں 32 16-06-08 12:10 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger