واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


ایک عالمِ دین کی بذلہ سنجی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-04-11, 10:31 PM   #1
ایک عالمِ دین کی بذلہ سنجی
کنعان کنعان آن لائن ہے 24-04-11, 10:31 PM



شیخ عبداللہ المطلق سعودی عرب کے بڑے علماء کی کمیٹی کے رکن ہیں۔ اُنکا شمار فی البدیہ اور فوراً فتویٰ دینے کے حوالے سے مشہور ترین علماء میں ہوتا ہے۔ اپنی بذلہ سنجی، ظریف اور پُر مزاح طبیعت کی وجہ سے عوام میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ براہ راست پروگراموں میں اُن سے پوچھے گئے سوالات کے جواب سننے کے لائق ہوتے ہیں۔


آپکی تفریح طبع کیلئے اُنکے کُچھ دلچسپ جوابات اور فتاویٰ جات پیش ِخدمت ہیں۔

ایک سائل نے شیخ صاحب سے سوال کیا؛ شیخ صاحب کیا پینگوئن کا گوست کھانا حلال ہے؟
شیخ صاحب نے اُسے جواب دیا؛ اگر تجھے پینگوئن کا گوشت مل جاتا ہے تو کھا لینا۔

ایک مرتبہ ایک لڑکی نے ٹیلیفون کر کے پوچھا؛ شیخ صاحب، میری امی بہت عمر رسیدہ ہے اور چل پھر بھی نہیں سکتی۔ اشد ضرورت اور حوائج کیلئے فقط رینگ کر چلتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اسلام میں میری امی کا مقام کن لوگوں میں شمار ہوتا ہے؟

شیخ صاحب نے جواب دیا؛ تیری امی کا مقام رینگ کر چلنے والی مخلوقات میں شمار ہوتا ہے۔

سعودی چینل ۱ کی براہِ راست نشریات میں ایک سائل نے شیخ صاحب کو ٹیلیفون کر کے پوچھا، شیخ صاحب میں نے غصے کی حالت میں اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے۔ اب کس طرح اُس سے رجوع کروں؟

شیخ صاحب نے جواب دیا؛ میرے بھائی طلاق ہمیشہ ہی غصے کی حالت میں دی گئی ہے۔ کیا کبھی تو نے ایسا سنا یا دیکھا ہے کہ کسی نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ مزے سے بیٹھا تربوز کے بیج چھیل کر کھا رہا تھا؟

ایک پروگرام کے دوران یمن سے ایک سائل نے ٹیلیفون کر کے پوچھا؛

شیخ صاحب، میرے موبائل میں قرآن شریف کی بہت سی تلاوت بھری ہوئی ہے۔ کیا میں موبائل کے ساتھ بیت الخلاء میں جا سکتا ہوں؟

شیخ صاحب: ہاں جا سکتے ہو، کوئی حرج نہیں۔

سائل نے سوال دوبارہ دہرایا: شیخ صاحب، میں موبائل میں قرآن شریف کے بھرے ہونے کی بات کر رہا ہوں۔

شیخ صاحب: میرے بھائی کوئی حرج نہیں، قرآن شریف موبائل کے میموری کارڈ میں ہوگا، تم اُسے ساتھ لیکر بیت الخلاء میں جا سکتے ہو۔

سائل: لیکن شیخ صاحب یہ قرآن کا معاملہ ہے۔ اور بیت الخلاء میں ساتھ لے کر جانا اچھا تو ہرگز نہیں ہے ناں!

شیخ صاحب؛ کیا تمہیں بھی کُچھ قرآن شریف یاد ہے؟

سائل: جی شیخ صاحب، مُجھے کئی سورتیں زبانی یاد ہیں۔

شیخ صاحب: تو پھر ٹھیک ہے، اگلی بار جب تُم بیت الخلاء جاؤ تو اپنے دماغ کو باہر رکھ جانا۔


ایک پروگرام میں سائلہ نے پوچھا:
شیخ صاحب، کچن میں برتن دھونے سے کیا میرا وضوء ٹوٹ جائے گا؟


شیخ صاحب نے جواب دیا: کیا تیرے برتن پیشاب کرتے ہیں؟
ایک سائل نے ٹیلیفون کر کے پوچھا؛ شیخ صاحب، کیا غسلِ جنابت کےلئے ناخن بھی کاٹنے پڑیں گے؟
شیخ صاحب نے تعجب بھرے انداز میں جواب دیا؛
روزانہ غسلِ جنابت کرو تو کاٹنے کیلئے ناخن کہاں سے لاؤ گے؟


ایک مصری سائلہ نے ٹیلیفون کر کے پوچھا؛
شیخ صاحب، میرے خاوند کا میرے ساتھ بہت ہی غلط رویہ ہے۔ میری کوئی بات نہیں مانتا ۔


شیخ صاحب نے جواب دیا؛ تم اُسے اپنے اچھے اخلاق کے جادو سے قابو کرو۔

سائلہ نے پوچھا؛ یہ جادو میں یہاں سے کرواؤں یا واپس مصر جا کر کرواؤں۔

ایک مرتبہ ایک سائل نے ٹیلیفون کر کے سوال کرنا چاہا؛
شیخ صاحب، میرا بُوڑھا (اسکا مطلب تھا میرا باپ ۔ اکثر بدو اپنے باپ کو ‘یا شایب’ اور ‘ یا شیبہ’ کہہ کر بھی مخاطب کر لیتے ہیں جسکا مطلب اے بزرگ یا اے بوڑھے بنتا ہے)۔


شیخ صاحب نے سائل کی بات کاٹتے ہوئے کہا، دیکھو بوڑھا نہ کہو، میرا والد یا کُچھ اور کہہ کر مُجھے اپنا سوال بتاؤ۔
تھوڑی سی خاموشی کے بعد سائل نے پھر بولنا شروع کیا، شیخ صاحب میرا بُوڑھا۔۔۔

شیخ صاحب نے سائل کی پھر بات کاٹتے ہوئے کہا؛ تیری بھنویں بوڑھی ہو جائیں، میں نے تجھے کہا ہے کہ بوڑھا کہہ کر مت پُکار۔

ایک عورت نے ٹیلیفون کر کے اپنا مسئلے کا حل پوچھا، شیخ صاحب نے جواب دیدیا تو عورت نے شیخ صاحب سے کہا:
شیخ صاحب، میرے لئے دُعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ میرے نصیب میں فلاں شیخ سے شادی لکھ دے۔


شیخ صاحب نے سائلہ سے پوچھا، تو مذکورہ شیخ سے شادی اُس کی خوبصورتی کی وجہ سے کرنا چاہتی ہے یا اُس کے علم کی وجہ سے؟

سائلہ نے جواب دیا؛ شیخ صاحب، میں اُس سے شادی اُس کے علم کی وجہ سے کرنا چاہتی ہوں۔

شیخ صاحب نے جواب دیا؛ تو پھر شیخ صالح السدلان اُس سے زیادہ بڑا عالم ہے۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تیری شادی شیخ صالح السدلان سے کرادے۔
(واضح رہے کہ اول الذکر شیخ ایک نوجوان اور نہایت ہی خوبصورت عالمِ دین ہیں جبکہ شیخ صالح السدلان صاحب نہایت ہی ضعیف العمر عالم دین ہیں)

شیخ صاحب کی بات سُن کر پروگرام کا کمپیئر اسقدر زور سے کھکھلا کر ہنسا کہ کافی دیر تک اپنے آپ پر قابو بھی نہ پاسکا۔

ایک سائل نے ٹیلیفون کر کے پوچھا:

شیخ صاحب، میری بیوی انتہائی موٹی اور بھدی ہے۔ میں اُسکا کیا کروں؟

شیخ صاحب نے اُسے مختصر سا جواب دیا؛ میرے بھائی، تیرے اوپر اور میرے اوپر اللہ تعالیٰ کی ایک جیسی رحمت ہے!


صاحب مراسل : محمد سلیم کا بلاگ
کمپوزر: mahajawad1

__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 466
Reply With Quote
18 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-04-11), skjatala (25-04-11), ھارون اعظم (24-04-11), یاسر عمران مرزا (25-04-11), نورالدین (25-04-11), ننھا بچہ (25-04-11), موجو (25-04-11), منتظمین (25-04-11), مرزا عامر (25-04-11), مسٹر شیف (25-04-11), آبی ٹوکول (25-04-11), ابن جمال (24-04-11), حیدر (25-04-11), سیفی خان (28-04-11), عبدالقدوس (25-04-11), عبداللہ آدم (25-04-11), عبداللہ حیدر (24-04-11), عروج (25-04-11)
پرانا 24-04-11, 11:47 PM   #2
Senior Member
 
روشنی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 389
کمائي: 6,365
شکریہ: 99
303 مراسلہ میں 791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ واہ بہت اچھے جوابات ہیں
روشنی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے روشنی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-04-11), کنعان (24-04-11), حیدر (25-04-11)
پرانا 24-04-11, 11:58 PM   #3
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

میں اکثر مفتی حضرات کے سوالوں کے جوابات والی سائٹس کا وزٹ کرتا رہتا ہوں مگر جب لوگوں کے سوال پڑھتا ہوتا تھا تو بڑی عجیب سی کیفیت ہوتی تھی کہ یہ لوگ جان بوجھ کر ایسے سوالات پوچھتے ہیں جو بالکل بے معنی ہوتے ہیں اور یہ انہیں کتنی خوبصورتی سے جواب دے دیتے ہیں، ایسے سوالوں پر انہیں ان کو جواب بھی اسطرح کے دینے چاہئیں جو جان بوجھ کر اسطرح کرتے ہیں تو کچھ دن پہلے میری نظر میں یہ پوسٹ گزری اور میں نے اس بلاگ کو سیف کر لیا کہ اسے یہاں لگاؤں گا تو مصروفیات کی وجہ سے کمپوذنگ نہیں کر پایا، آج کسی جگہ یہ کمپوز حالت میں ملی تو میرا وقت بھی بچ گیا اور اسے یہاں لگا دیا۔

شیخ صاحب نے انہیں بہت اچھے جوابات دئے ہوئے ہیں ایسے لوگوں اسی طرح ہی درست ہو سکتے ہیں۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-04-11), skjatala (25-04-11), نورالدین (25-04-11), مرزا عامر (25-04-11), حیدر (25-04-11), عبداللہ آدم (25-04-11), عروج (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 12:27 AM   #4
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

زبردست۔۔۔۔ایک آدھ کے علاوہ باقی بہت عمدہ تھے
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-04-11), skjatala (25-04-11), حیدر (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 12:27 AM   #5
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،

کسی نے پوچھا "شیخ صاحب!‌میں اگر دریا میں‌غسل کروں تو اپنا رخ کس طرف رکھا کروں؟"
کہنے لگے "میرے بھائی!‌تو اپنا دھیان کپڑوں کی طرف رکھا کر، کوئی چوری کر کے نہ لے جائے"
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-04-11), skjatala (25-04-11), فیصل ناصر (25-04-11), کنعان (25-04-11), نورالدین (25-04-11), موجو (25-04-11), منتظمین (25-04-11), مرزا عامر (25-04-11), آبی ٹوکول (25-04-11), حیدر (25-04-11), طاھر (25-04-11), عبدالقدوس (25-04-11), عبداللہ آدم (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 12:41 AM   #6
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

[QUOTE=کنعان;404138][COLOR="Blue"]السلام علیکم!


شیخ صاحب نے انہیں بہت اچھے جوابات دئے ہوئے ہیں ایسے لوگوں اسی طرح ہی درست ہو سکتے ہیں۔




شیخ صاحب نے انہیں بہت اچھے جوابات دئے ہوئے ہیں ایسے لوگوں اسی طرح ہی درست ہو سکتے ہیں۔

میں آپ کی باتوں سے متفق ہوں
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-04-11), کنعان (25-04-11), نورالدین (25-04-11), حیدر (25-04-11), عبداللہ آدم (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 01:08 AM   #7
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بندے شرارتی ہیں لیکن شیخ صاحب بھی آخر انہی شرارتیوں کے امام ہیں نا..............
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-04-11), skjatala (25-04-11), منتظمین (25-04-11), حیدر (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 05:19 AM   #8
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
ایک مصری سائلہ نے ٹیلیفون کر کے پوچھا؛
شیخ صاحب، میرے خاوند کا میرے ساتھ بہت ہی غلط رویہ ہے۔ میری کوئی بات نہیں مانتا ۔

شیخ صاحب نے جواب دیا؛ تم اُسے اپنے اچھے اخلاق کے جادو سے قابو کرو۔

سائلہ نے پوچھا؛ یہ جادو میں یہاں سے کرواؤں یا واپس مصر جا کر کرواؤں۔
لگتا ہے مصری عورت نے بھی شیخ صاحب پر کسنے کی کی
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-04-11), skjatala (25-04-11), کنعان (25-04-11), حیدر (25-04-11), عبداللہ آدم (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 09:37 AM   #9
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,685
شکریہ: 873
1,315 مراسلہ میں 2,843 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
لگتا ہے مصری عورت نے بھی شیخ صاحب پر کسنے کی کی
واقعی موصوفہ نہلے پہ دہلا تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہتاب آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
کنعان (25-04-11), حیدر (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 12:29 PM   #10
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ محمد سلیم صاحب کا بلاگ ہے۔ یہ صاحب چائنہ میں‌قیام پذیر ہیں اور عربی اچھی طرح جانتے ہیں۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
کنعان (25-04-11), نورالدین (25-04-11), حیدر (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 02:59 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھا موضوع شیئر کیاکنعان بھائی نے
مذاہب اور فقہی معاملات میں اکثر لوگوں کو لکیر کا فقیر بنے دیکھا ہے
یہ عالم دین بھی انسان ہوتے ہيں
معمولی سی باتيں بار بار بتا کر یہ بھی تنگ آجاتے ہيں ۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
skjatala (25-04-11), کنعان (25-04-11)
جواب

Tags
color, green, magenta, کارڈ, قرآن, لڑکی, چینل, موبائل, مزاح, اسلام, بھائی, جواب, دُعا, دیکھو, طلاق, عورت, علماء, عالم, عالمِ, عبداللہ, عرب, غلط, غسلِ, غصے, صالح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger