واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


برطانیہ میں شرعی قوانین کے استعمال میں اضافہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-01-12, 03:28 AM   #1
برطانیہ میں شرعی قوانین کے استعمال میں اضافہ
کنعان کنعان آن لائن ہے 18-01-12, 03:28 AM

آخری وقت اشاعت: پير 16 جنوری 2012 ,‭ 17:27 GMT 22:27 PST

برطانیہ میں شرعی یا اسلامی قوانین کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں ہزاروں مسلمان اپنے مسائل ان ہی قوانین کے تحت حل کر رہے ہیں تاہم خواتین کے حقوق سے متعلق تنظیموں اور دیگر لوگوں کو اس پر اعتراض ہے۔

’بہن آپ صرف سچ بولیں کیونکہ اللہ آپ کا ہر لفظ سن رہا ہے، آپ ہم سے تو جھوٹ بول سکتی ہیں لیکن اللہ سے نہیں‘ یہ الفاظ اس شیخ کے ہیں جو وہ ایک عورت سے یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ اپنی اذدواجی زندگی میں خوش کیوں نہیں ہے۔

مشرقی لندن کے لیٹن علاقے میں اسلامک شرعی کونسل کا سب سے بڑا دفتر ہے۔ اس دفتر کے ایک چھوٹے سے کمرے میں کونسل کے نمائندے شیخ ہاشم الحداد سے ایک خاتون ملنے آئی ہیں جو اپنے شوہر سے اسلامی طریقے سے طلاق لینا چاہتی ہیں اور ان کے شوہر نے ان کو طلاق دینے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ خاتون شیخ سے کہتی ہے کہ ’میں اس شادی سے خوش نہیں ہوں کیونکہ میرا شوہر کبھی بھی گھر پر نہیں ہوتا، میں نے اس کے موبائل پر دوسری عورتوں کے پیغامات دیکھے ہیں اور وہ بچوں کی پرورش کے لیے مالی امداد بھی نہیں دیتا‘۔

اسلام میں مسلمان مردوں کے لیے طلاق حاصل کرنا آسان ہے لیکن اگر مرد طلاق دینے سے انکار کر دے تو عورت کو اپنی شادی ختم کرنے کے لیے شرعی عدالت کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

ایک تھنک ٹینک کی 2009 کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں اس طرح کے کم سے کم 85 ادارے کام کر رہے ہیں۔

شیخ الحداد کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سے پانچ سالوں میں ہمارے یہاں آنے والے کیسوں میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

’ہر ماہ ہم اوسطاً دو سے تین سو کیس حل کرتے ہیں۔چند سال قبل یہ تعداد بہت کم تھی‘۔

برطانیہ میں یہ شرعی کونسلیں 1982 سے کام کر رہی ہیں جو صرف سول معاملات ہی کا حل نکالتی ہیں تاہم انہیں نہ تو کسی طرح کے قانونی اختیارات حاصل ہیں اور نہ ہی یہ کسی طرح کی پینالٹی لگا سکتی ہیں۔

28 سالہ عمر شیخ کا کہنا ہے کہ کاروبار میں جب ان کے اپنے برطانوی مسلم پارٹنر کے ساتھ تنازع پیدا ہوا تو انہوں نے برطانوی عدالت کے بجائے شرعی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا۔

عمر شیخ کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف میرے اسلامک اصول پورے ہوتے تھے بلکہ برطانوی عدالتوں کے مقابلے یہاں فیصلہ بھی جلدی اور سستا ہوا۔ ان کا کہنا تھا شرعی عدالت میں ان کے کچھ سو پاؤنڈ خرچ ہوئے جبکہ برطانوی عدالتی نظام میں وقت کے ساتھ ساتھ ہزاروں پاؤنڈ کا خرچا ہوتا۔

مسائل کے شرعی حل کی جانب لوگوں کے رجحان کو دیکھتے ہوئے برطانوی وکلا کی کئی کمپنیوں نے اسے فائدے کا کاروبار سمجھ کر لوگوں کو شرعی مسائل پر مشورے دینے شروع کر دیے ہیں۔

مسلم وکیل آئنہ خان اپنے پاس مشورے کے لیے آنے والوں کو برطانوی اور اسلامی قوانین دونوں ہی طرح سے مشورہ دیتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے اس بات پر حیرانی ہے کہ میرے پاس جو لوگ آتے ہیں وہ پچاس برس سے کم عمر کے لوگ ہیں جو برطانوی مسلمان تو ہیں لیکن اپنی اسلامی شناخت کو بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔‘

برطانیہ میں جہاں ایک جانب شرعی قوانین کے نفاذ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے وہیں انسانی حقوق سے متعلق گروپوں میں اس کی مخالفت زور پکڑ رہی ہے۔ ان کہنا ہے کہ اس نظام میں عورتوں کے خلاف امتیاز برتا جاتا ہے۔

عورتوں کے حقوق سے متعلق ایرانی اور کرد تنظیم اس سسٹم کو ختم کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔

ح
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 141
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
compaq (18-01-12), skjatala (18-01-12), حیدر (18-01-12), حسن قادری (18-01-12), رضی (18-01-12), عبدالقدوس (18-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سرکاری ہسپتال میں استعمال شدہ سرنجیں دوبارہ استعمال کا انکشاف جاویداسد خبریں 1 14-09-10 10:30 PM
زرعی قر ضوں پر سود معاف کر دیں گے،الیکشن فوج کی زیر نگرانی کر ائے جائیں ،بینظیر عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:43 AM
انتخابی مہم میں سر کاری وسائل کا استعمال،صوبائی اور ضلعی حکومتیں ضابطہ اخلاق کی پابندی کر ائیں،الیکشن کمیشن عبدالقدوس خبریں 1 17-12-07 12:40 PM
انتخابی مہم میں سر کاری وسائل کا استعمال،صوبائی اور ضلعی حکومتیں ضابطہ اخلاق کی پابندی کر ائیں،الیکشن کمیشن خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:21 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger