واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ اسیرِحسنِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-07-11, 11:00 AM   #1
حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ اسیرِحسنِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
محمدخلیل محمدخلیل آن لائن ہے 07-07-11, 11:00 AM

عشاقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو نسبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جو منفرد اعزاز عطا ہوا اس کا مظاہرہ صلحِ حدیبیہ کے موقع پر دیکھنے میں آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اپنا سفیر بنا کر مکہ معظمہ بھیجا کہ کفار و مشرکین سے مذاکرات کریں۔ کفار نے پابندی لگا دی تھی کہ اس سال حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کو مکہ میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سفیرِ رسول بن کر مذاکرات کے لئے حرمِ کعبہ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ اس سال آپ لوگ حج نہیں کر سکتے، تاہم کفارِ مکہ نے بزعم خویش رواداری برتتے ہوئے
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ عثمان ! چونکہ تم آگئے ہو، اس لئے حاضری کے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اگر چاہو تو ہماری طرف سے تمہیں طواف کی اجازت ہے
لیکن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کفار کی اس پیشکش کو بڑی شان بے نیازی سے ٹھکرا دیا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر طواف کرنا انہیں گوارا نہ ہوا۔
آپ رضی اللہ عنہ نے بغیر لگی لپٹی رکھے کہا :
ما کنتُ لأطوف به حتی يطوف به رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم.
’’میں اس وقت تک طوافِ کعبہ نہیں کروں گا جب تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طواف نہ کرلیں۔‘‘

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اپنے اس عمل سے دشمنانِ اسلام کو جتلا دیا کہ ہم کعبہ کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کہنے پر کعبہ مانتے ہیں اور اس کا طواف بھی اس لئے کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا طواف کرتے ہیں۔سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے کعبے سے اپنی جذباتی وابستگی اور عقیدت کو اہمیت نہ دی حالانکہ اس کے دیدار کے لئے وہ مدت سے ترس رہے تھے اور ہجرت کے چھ سات سال بعد انہیں یہ پہلا موقع مل رہا تھا۔ اگر وہ طواف کر بھی لیتے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس سے منع نہیں کیا تھا لیکن ان کے نزدیک سب سے زیادہ اہمیت نسبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تھی جس کے بغیر وہ کسی عمل کو کوئی وقعت دینے کے لئے تیار نہ تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ یہی نسبت ان کے ایمان کی بنیاد تھی۔
آج ملت اسلامیہ کے اندر ایسے گروہ بھی پیدا ہوچکے ہیں جو بڑی شد ومد سے صرف ظاہری عمل ہی کی تبلیغ کیے جاتے ہیں اور اسی کو کل ایمان جانتے ہیں حتی کہ محبت رسول کے قلبی و روحانی جذبات کو بھی ظاہری عمل پر ہی منحصر کردیتے ہیں۔ اگر یہی فلسفہ درست ہوتا تو حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ بھی حضور اکرم کے بغیر ہی طواف کعبہ کرکے ثواب کمالیتے لیکن ان سچے عشاقان رضی اللہ عنھم کے ہاں سرکار دوجہاں کی ذات گرامی سے محبت و عشق اولیں جذبہ اور بنیادِ ایمان ہے جبکہ اعمال و افعال اس جذبہء لازوال کے تحت آتے ہیں ۔
بيهقي، السنن الکبري، 9 : 2221
ابن هشام، السيرة النبويه، 4 : 3282
طبري، التاريخ، 2 : 4121
قاضي عياض، الشفاء، 2 : 5594
ابن کثير، البدايه والنهايه (السيرة)، 4 : 6167
حلبي، السيرة الحلبيه، 2 : 7701
ابن حبان، الثقات، 1 : 8299
طبري، تفسير، 26 : 986
ابن کثير، تفسير، 4 : 187
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟

 
محمدخلیل's Avatar
محمدخلیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 186
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-07-11), قاسم علی (07-07-11), حیدر Rehan (07-07-11), سیفی خان (07-07-11)
جواب

Tags
ہوتا, کریں۔, کرتے, وقت, لوگ, مکہ, موقع, محبت, اہمیت, افعال, ایمان, اللہ, اجازت, اسلام, بے, دیں, سچے, سال, عقیدت, عثمان, عشق, غنی, غنیمت, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سید الکونین و الثقلین صلی اللہ علیہ وسلم کی شجاعت و بہادری sahj جہاد 1 09-11-11 12:35 PM
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم جنگِ موتا : حصّہ اول skjatala ویڈیوز 6 29-04-11 08:11 AM
::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت (5) ::: عادل سہیل پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 0 29-08-08 11:46 PM
سیاسی موسم! Zullu230 سیاست 2 06-12-07 01:00 PM
تاریخِ سیرت میں ’’سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کا امتیازی مقام محمدعدنان پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 6 03-10-07 11:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger