واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-11-11, 01:32 PM   #1
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت
wajee wajee آف لائن ہے 25-11-11, 01:32 PM

یکم محرم: حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت

دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی آئے جنہوں نے اپنی دانشمندی،عمل،جرات وبہادری اورلازوال قربانیوں سے ایسی تاریخ رقم کر گئے کہ قیامت تک ان کے کارنامے لکھے اورپڑھے جاتے رہیں،
ان ہی میں سے ایک شخصیت جن کے بارے میں سیدالانبیاء حضرت محمد صلى الله عليہ وسلم نے فرمایا تھا کہ”اگرمیرے بعد کوئے نبی ہوتا تو عمر فاروق ہوتے”۔
آپ کے دور خلافت میں اسلامی سلطنت کی حدود 22لاکھ مربع میل تک پھیلی ہوئی تھیں،
اس کے انداز حکمرانی کو دیکھتے ہوئے ایک غیرمسلم یہ کہنے پر مجبور ہوا کہ”اگرعمرکو10 سال اور ملتے تو دنیا سے کفر کا بالکل نام ونشان تک نہ ملتا”۔
ان کا نام مبارک عمر، لقب فاروق،کنیت ابو حفض، جو کہ دونوں رسول خداکے عطیے ہیں۔
آپ کا نسب نویں پشت میں جاکر رسول اکرم صلى الله عليہ وسلم سے ملتا ہے۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ نے فرمایا تھاکہ” حضرت عمر رضی اللہ کا مسلمان ہو جانا فتح اسلام تھا اور ان کی ہجرت نصرت الٰہی تھی اور ان کی خلافت اللہ کی رحمت تھی”۔شجاعت وبہادری میں اپنی مثال آپ تھے ،
غزوہ بدر میں اپنے حقیقی ماموں عاص بن ہشام کو میدان جنگ میں اپنے ہاتھ سے قتل کیا،غزوہ بنی مطلق میں مقدمہ لشکرآپ کی ما تحتی میں تھا،
اس غزوہ میں آپ نے دشمن کے ایک جاسوس کو گرفتار کر کے دشمن کی تمام چالیں معلوم کر لیں،
غزوہ خیبر میں میمنہ لشکر کے افسر آپ ہی تھے اس غزوہ میں ہر رات ایک صحابی پہرہ دیتا تھا،
جس رات آپ کی باری تھی آپ نے ایک یہودی کو گرفتار کیا اور تمام حالات اس سے معلوم کر لیے ان پر عمل کر کے خیبر کوفتح کیاگیا۔
غزوہ حنین میں جماعت مہاجرین کا ایک جھنڈا آپ کے سپرد تھا،رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی کا جنازہ نہ پڑھانے کا مشورہ آپ رضی اللہ نے رسول اللہ کو دیا تھا،
اگر غصے کے دوران میں کوئی شخص اللہ کا نام یا قرآن مجید کی کوئی آیت پڑھ دیتا تو آپ فوراغصہ ختم کر دیتے تھے ایسے جیسے غصہ آیا ہی نہ تھا۔
آپ رضی اللہ کا رعب اتنا کے قیصر و کسرا کے درو بام آپ رضی اللہ کا نام سن کر کانپنے شروع ہو جاتے ۔
آل مجوس پر تو رعب اس قدر چھایا کہ آج بھی ایران ( آل مجوس ) عمر نام سے کانپتے ہیں ۔
پورے فارس ایران میں کسی کو عمر نام رکھنے کی اجازت نہیں جو رکھ لے اسکو شناختی کاغذات تک جاری نہیں کرتے ۔
اللہ کے دشمنوں پر عمر رضی اللہ کے رعب کی یہ وضح مثال ہے ۔
تمام زمانہ خلافت میں کبھی خیمہ آپ کے پاس نہ رہا ،سفر میں منزل پر پہنچ کردھوپ یابارش سے بچنے کے لیے کسی درخت پر کپڑاتان کرگزارہ کر لیتے تھے۔
اپنی مملکت میں ہرایک کا خیال رکھتے تھے حتیٰ کہ جن عورتوں کے خاوندجہاد کے لیے گئے ہوتے تو ان کے دروازوں پرجاکر سلام پیش کرتے،ان کے لیے سودا سلف خرید کر لاتے اورجن کے پاس پیسہ نہ ہوتا اپنے پاس سے لے کر دیتے،
جب فوجی لوگوں کے خط آتے تو خودگھروں میںجا کر دیتے ،اگر گھر میں پڑھنے والا کوئی نہ ہوتا تو دروازے کے پیچھے کھڑے ہوکرخودسناتے اور ان سے کہہ آتے کہ ڈاک فلاں دن جائے گی آپ خط لکھ رکھنامیں آ کرلے جاﺅں گا،
خودکاغذ قلم اور دوات لے کرہرگھر میں جاتے جس نے لکھوایا ہوتا لے لیتے اوراگر نہ لکھوایا ہوتا پوچھ کر خود لکھ دیتے۔
بیت المال سے وظائف کی تقسیم کا آپ نے عجیب انتظام فرماےااور اس کے لیے علیحدہ دفتر بنائے ،تمام مسلمانوں کے نام اس میں لکھوائے۔
اورسب سے زیادہ رسول اکرم کی قرابت کا لحاظ کیا،حضرت عباس رضی اللہ کا وظیفہ 12 ہزار،ازواج مطہرات رضی اللہ کا 10،10 ہزار جبکہ ان میں حضرت عائشہ رضی اللہ کا 12 ہزارمقررکیا، بدری صحابہ رضی اللہ کا5ہزار،انصار کا4ہزار،مہاجرین کابھی 4ہزار۔
حضرت عمر رضی اللہ رسول اکرم کے رشتے داروں کا بہت خیال رکھتے تھے اسی لیے اپنے بیٹے عبداللہ بن عمر رضی اللہ کا وظیفہ 3ہزار اور حسنین کریمین کا 5،5 ہزار،اور اسامہ بن زید کا4 ہزار مقرر فرمایا ۔
حضرت عمر رضی اللہ 10برس 6 مہینے 5دن خلافت کو زینت بخشی 27ذوالحجہ بروز چہار شنبہ کی صبح کومسجد تشریف لائے اورصفوں کو درست کرنے کے بعد نماز کی امامت شروع کی تو آپ رضی اللہ پر ابو لو ءلوء مجوسی نے حملہ کیاآپ کے گرنے کے بعد حضرت عباس رضی اللہ نے عبدالرحمن بن عوف کو ہاتھ سے پکڑکر آگے کر دیا تو انہوں نے نماز مکمل کرائی۔
ابولولو نے حضرت عمرفاروق رضی اللہ پر حملہ کرنے کے بعد دائیں بائیں نماز میں کھڑے لوگوں پر وار کیا جس سے 13افراد زخمی ہوئے ،جن میں سے 9بعد میں شہید ہو گئے۔
یکم محرم کو اتوار والے دن آپ رضی اللہ کو حضرت عائشہ رضی اللہ کے حجرہ مبارک میں رسول اللہ صلى الله عليہ وسلم اور حضرت ابو بکر رضی اللہ کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
آپ کی نمازجنازہ حضرت صہیب رضی اللہ نے پڑھائی جبکہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ ، حضرت علی رضی اللہ ،حضرت زبیر رضی اللہ ،حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ ،حضرت سعد رضی اللہ اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ نے قبر مبارک میں اتارا ۔
سیدنا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ خود بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے مداح تھے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں کھڑا تھا جو عمر (رضی اللہ عنہ) کیلئے اُس وقت دعا کر رہے تھے جب آپ کو چارپائی پر لٹایا گیا تھا۔
اچانک میرے پیچھے سے ایک شخص نے اپنی کہنی میرے کندھوں پر رکھی اور یوں دعا کی :{اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے ، مجھے اللہ تعالیٰ سے امید تھی کہ وہ آپ کو آپ کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ ہی جمع کر دے گا،
کیونکہ میں اکثر و بیشتر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ الفاظ سنا کرتا تھا کہ ۔۔۔۔ “میں ، ابوبکر اور عمر تھے، میں ابوبکر اور عمر نے یوں کیا، میں ابوبکر اور عمر گئے” ۔۔۔ تو اسی لیے مجھے (پہلے سے) امید تھی کہ آپ کو اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھیوں کے ساتھ ہی اکٹھا کر دے گا۔}
ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ علی (رضی اللہ عنہ) تھے جو یہ دعا کر رہے تھے۔
(صحيح البخاري ، كِتَاب الْمَنَاقِبِ)


حوالہ
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.

wajee
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 290
Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (25-11-11), shafirajput (27-11-11), فیصل ناصر (26-11-11), نبیل خان (25-11-11), ملک اظہر (25-11-11), محمد عویدص (27-11-11), محمدخلیل (25-11-11), محمدعدنان (25-11-11), مرزا عامر (27-11-11), احمد نذیر (25-11-11), بلال الراعی (26-11-11), بنت حوا (26-11-11), راجہ اکرام (27-11-11), رضی (27-11-11), سیفی خان (25-11-11), شمشاد احمد (26-11-11), عروج (28-11-11)
پرانا 25-11-11, 02:03 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,633
شکریہ: 8,509
1,595 مراسلہ میں 3,524 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شان ہی نرالی ہے ۔
جزاک اللہ خیرا
من عمر نوں عمر دراز ہووی
تے شالا ہوویں عمر دا دردی

عمر دی شان حسین توپچھ
گھرعمر دے دھی حیدر دی
حیران ہے طاہر باج عمر دے
کیویں ہے عمر گزر دی
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (27-11-11), ملک اظہر (25-11-11), بنت حوا (26-11-11), حیدر (28-11-11), راجہ اکرام (27-11-11), رضی (27-11-11), سیفی خان (25-11-11), شمشاد احمد (26-11-11)
پرانا 25-11-11, 04:49 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,139
کمائي: 12,572
شکریہ: 3,450
702 مراسلہ میں 1,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شان ہی نرالی ہے ۔
جزاک اللہ خیرا
بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے بنت حوا کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (25-11-11), ملک اظہر (25-11-11), حیدر (28-11-11), شمشاد احمد (26-11-11)
پرانا 25-11-11, 11:18 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 259
کمائي: 5,659
شکریہ: 447
126 مراسلہ میں 516 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ اچھی شیئرنگ ہے

جب حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوئے تو لوگوں کو آپ نے منبر رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر خطبہ دیا اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی پھر آپ نے فرمایا :: اے لوگو ! میں جانتا ہوں کہ تم مجھ سے محبت رکھتے ہو اور یہ اس لیے کہ میں حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ رہا ہوں اور میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا عبد اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا خادم ہوں ۔س ( کنزالعمال جلد 3 صفحہ 147 ۔حیواۃ الحیوان للدمیری جلد 1 ۔ازالۃ الخفاء الشاہ ولی اللہ دہلوی جلد 2 صفحہ63 )
__________________
یکے آنکہ در خویش خود بیں مباش
دوم آنکہ در غیر بد بیں مباش
ملک اظہر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ملک اظہر کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (27-11-11), فیصل ناصر (26-11-11), نبیل خان (04-12-11), محمد عویدص (27-11-11), بنت حوا (26-11-11), حیدر (28-11-11), راجہ اکرام (27-11-11), شمشاد احمد (26-11-11)
پرانا 26-11-11, 04:35 AM   #5
Senior Member
مقبول
 
بلال الراعی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Gujrat
عمر: 27
مراسلات: 195
کمائي: 5,882
شکریہ: 821
158 مراسلہ میں 527 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال الراعی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایران میں قاتلِ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ،ابو لولو فیروز کا مزار، عرب دنیا کی طرف سے اسکے انہدام کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
__________________
اللّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَصَلَّيتَ عَلٰی اِبْرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّكَا حَمِيدُمَّجِيدُُُ --
اَلَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلٰی اِبرَا ھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُُ
بلال الراعی آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے بلال الراعی کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (04-12-11), wajee (26-11-11), بنت حوا (26-11-11), حیدر (28-11-11), شمشاد احمد (26-11-11), عبدالقدوس (26-11-11), عروج (28-11-11)
پرانا 26-11-11, 06:06 AM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بلال الراعی مراسلہ دیکھیں
ایران میں قاتلِ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ،ابو لولو فیروز کا مزار، عرب دنیا کی طرف سے اسکے انہدام کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
کیا یہ واقعی مجوسی تھا؟
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (04-12-11), بنت حوا (26-11-11), حیدر (28-11-11), عروج (28-11-11)
پرانا 26-11-11, 06:16 AM   #7
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اور میں‌نے سنا ہے کہ کچھ لوگ عید بابا شجاع بھی مناتے ہیں
5. Cultural Figure

Pirouz Nahavandi is regarded by a few Iranians as a National Hero, and as a cultural figure they jokingly associate him with Haji Firouz who ushers in the Iranian New Year
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (04-12-11), حیدر (28-11-11), شمشاد احمد (27-11-11)
پرانا 27-11-11, 12:59 PM   #8
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شہادت عمر فاروق کی جیسی شہادت کاش ہمیں بھی نصیب ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (04-12-11), محمد عویدص (27-11-11), حیدر (28-11-11), شمشاد احمد (27-11-11)
پرانا 27-11-11, 03:43 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یکم محرم الحرام۔۔۔۔یوم شہادت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ

تقاضا ہے کہ دنیا میں پھر شان حق ہویدا ہو
عرب کے ریگزاروں سے کوئی فاروق پیدا ہو
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (27-11-11), نبیل خان (04-12-11), ملک اظہر (27-11-11), مرزا عامر (27-11-11), حیدر (28-11-11), شمشاد احمد (27-11-11)
پرانا 28-11-11, 06:34 AM   #10
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,513
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تقاضا ہے کہ دنیا میں پھر شان حق ہویدا ہو
عرب کے ریگزاروں سے کوئی فاروق پیدا ہو
اٰمین
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 10:51 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
شہادت عمر فاروق کی جیسی شہادت کاش ہمیں بھی نصیب ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
بے شک شہداء کی موت تو ابدی زندگی ھی ھوتی ھے نہ کہ وقتی موت ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 03:21 PM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
کیا یہ واقعی مجوسی تھا؟
انج وی ہوتا ہے ۔

ایرانی حکومت کی طرف سے اس جگہ کی بندش کے خلاف مظاہرہ۔
“His [Firuzan] action was in response to atrocities that were committed by Arab-Muslim invaders in Iran, which resulted in massacre, rape, looting of our country – we Iranians never forgot nor forgive their crimes against us”, said one of the protestors.
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, کارنامے, قرآن, لوگ, نماز, مکمل, مجید, معلوم, آج, ایران, اللہ, اسلامی, دعا, رشتے, زمانہ, سودا, سال, عبداللہ, عثمان, عجیب, غنی, غصے, صبح, صحابہ, صحابی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم ِ شہادت سیپ دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 3 25-11-10 06:13 AM
یونس عارف کا تعارف عارف اقبال تعارف 16 31-01-10 02:49 PM
حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالٰی عنہ ۔۔۔18ذلحج یوم شہادت sahj تاریخ و عبر 3 06-12-09 01:06 PM
بینظیر کی برسی پر یومِ تعطیل محمدعدنان خبریں 2 18-12-08 09:34 PM
پاکستانی خواب کی تعبیر,,,,جیون خان خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:24 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger