واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے وسیلہ سے بارش کی دعا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-12, 08:46 PM   #1
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے وسیلہ سے بارش کی دعا
نبیل خان نبیل خان آف لائن ہے 16-01-12, 08:46 PM

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں 17 ہجری کو سخت ترین قحط پڑا جس سے زمین سوکھ کے خشک ہو گئی یہاں تک کہ وحشی درندے بھی گھبرا کر انسانی بستیوں میں آنے لگے ۔
جب ہوا چلتی تو راکھ کی طرح مٹی اڑاتی اسی وجہ سے اس سال کو سال رمادہ یعنی راکھ کا سال کہا جانے لگا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عھد کیا کہ وہ اس وقت تک نہ دودھ پئیں گئے اور نہ گھی اور گوشت کھائیں گئے جب تک بارش نہیں ہوتی ۔ اور آپ نے فرمایا :
جن مصائب اور پریشانیوں کا شکار عوام ہو رہے ہیں اگر میں اس سے نا واقف رہا تو میں کیسے ان کا حکمران کہلا سکتا ہوں ۔
حضرت کعب رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا ۔ امیرالمؤمنین ! بنی اسرائیل کو اگر اس طرح کی مشکل پیش آتی تو وہ نبیوں کے رشتے داروں کے ذریعہ بارش کی دعا کرایا کرتے تھے ۔ ۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا :
تو پھر یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا موجود ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کے بھائی اور بنی ہاشم یعنی خاندانَ نبوّت کے سردار ہیں ۔ ‘‘
چناچہ اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے اور ان سے لوگوں کی اس مصیبت کی فریاد کی ۔ ۔ اس کے بعد حضرت عمر منبر پر تشریف لے گئے اور حضرت عباس بھی ان کے ساتھ تھے ۔ منبر پر کھڑے ہو کر حضرت عمر نے دعا کی ۔
اے اللہ ! ہم اپنے نبی کے چچا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کے ماں جائے کے ساتھ تیرے سامنے حاضر ہوئے ہیں تو ہمیں بارانِ رحمت سے نواز دے اور ہمیں مایوسی کا شکار مت بنا ۔ اس کے بعد حضر عمر نے حضرت عباس سے فرمایا اے ابوالفضل ! کھڑے ہو کر دعا فرمائیے ۔ چناچہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے پہلے اللہ کی حمد و ثنا بیان اور جو دعا مانگی اس کا ایک حصہ یہ ہے ۔
اے اللہ ہمارے اور ہمارے گھر والوں کے حق میں رحم فرما ۔ اللہ ! ہم تمام بھوک سے بد حال لوگوں کی طرف سے تجھ سے فریاد کرتے ہیں ۔ اے اللہ ! ہم تیرے سوا کسی سے کوئی امید نہیں باندھتے ۔ نہ تیرے سوا کسی سے مانگتے ہیں ۔اور نہ تیرے سوا کی طرف جھکتے ہیں ۔
حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی دعا کا یہ اثر ہوا کہ لوگوں کے اپنے گھروں میں پہنچنے سے پہلے بارش شروع ہو گئی اور اس قدر پانی برسا کہ زمین سیراب ہو گئی اور لوگوں کو زندگی مل گئی ۔ ۔ ۔
یہ دیکھ کر حضرت عنر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ۔ خدا کی قسم ! یہ اس وسیلے کا نتیجہ ہے جو ہم نے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں پیش کیا ۔
لوگ عقیدت سے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کا جسم چھونے لگے اور کہتے
آپ کو مبارک ہو کہ آپ کی وجہ سے ہمیں حرمین میں سیرابی ملی ۔ ۔{سیرۃ حلبیہ ج 2 }
رضی اللہ تعالٰی عنہ ورضو عنہ

نبیل خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 168
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
compaq (17-01-12), فاروق سرورخان (17-01-12), کنعان (17-01-12), گلاب خان (10-02-12), اویسی (10-02-12), احمد نذیر (17-01-12), رضی (17-01-12), سیفی خان (18-02-12), شمشاد احمد (16-01-12), عبداللہ حیدر (17-01-12)
پرانا 10-02-12, 04:28 AM   #2
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,019
شکریہ: 1,535
2,970 مراسلہ میں 8,215 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
شیئرنگ کا بہت شکریہ
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-02-12, 08:59 PM   #3
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,467
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,928 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم
بہت ہی اچھی شئیرنگ ہے جزاک اللہ خیرا
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
موسیقی ام احمد عمومی بحث 1 12-05-12 08:49 PM
اسلام اور موسیقی مسٹر گرزلی اسلام اور عصر حاضر 27 04-05-12 10:49 PM
وسیلہ میاں شاہد پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 78 08-05-09 12:57 AM
موسیقی کے اثرات فیصل ناصر قہقہے ہی قہقے 2 05-01-09 02:43 PM
قومی ترانہ شاعر موسیقار منتخب ساز Real_Light 14اگست 2 26-11-08 12:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:24 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger