حضرت جریر بن عبداللہ بجلی

حضور اکرم

کی خدمت میں حاضر ہوئے حضور

ایک گھر میں تھے جو صحابہ کرام رضی اللہ عنھم دے بھرا ہوا تھا حضرت جریر

دروازے پہ کھڑے ہوئے انہیں دیکھ کر حضور اکرم

نے دائیں بائیں جانب دیکھا آپکو بیٹھنے کی جگہ نظر نہ آئی حضور اکرم

نے اپنی چادر اٹھائی ارو اسے لپیٹکر حضرت جریر رض: کی طرف پھینک دیا اور فرمایا اس پر بیٹھ جاؤ ۔
حضرت جریر

نے چادر لے کر اپنے سینے سے لگائی اور اسے چوم کر حضور اکرم

کی خدمت میں واپس کردیا اور عرض کیا:یا رسول اللہ

اللہ آپکا ایسے ہی اکرام فرمائے جیسے آپ نے میرا اکرام فرمایا حضور اکرم

نے فرمایا جب تمہارےپاس کسی قوم کا قابل احترام آدمی آئے تو اسکا اکرام کرو
(حیاۃ الصحابہ جلد 2صفحۃ563(