مشکواۃ میں حلیتہ ابی نعیم کی روایت ہے کہ رسول اللہ

نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ میں اللہ ہوں۔ میرے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں سب بادشاہوں کا مالک اور بادشاہ ہوں،سب بادشاہوں کے قلوب میرے ہاتھ میں ہیں۔ جب میرے بندے میری اطاعت کرتے ہیں تو میں اُن کے بادشاہوں اور حکام کے قلوب میں اُن کی رحمت اور شفقت ڈال دیتا ہوں،اور جب میرے بندے میری نافرمانی کرتے ہیں تو میں اُن کے حکام کے دل اُن پر سخت کر دیتا ہوں۔وہ اُن کو ہر طرح کا بُرا عذاب چکھاتے ہیں۔
اِس لیے حکام اور اُمراءکو بُرا کہنے میں اپنے اوقات ضائع نہ کرو،بلکہ اللہ تعالٰی کی طرف رُجوع اور عمل کی اصلاح کی فکر میں لگ جاو تاکہ تمھارے سب کاموں کو درست کردوں۔