واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات

متفرقات متفرقات

علامہ اقبال اور عشقِ حسین رضی اللہ عنہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-11, 09:23 PM   #1
علامہ اقبال اور عشقِ حسین رضی اللہ عنہ
ملک اظہر ملک اظہر آن لائن ہے 04-12-11, 09:23 PM

علامہ اقبال اور عشقِ حسین رضی اللہ عنہ

شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے نئے پہلوؤں پربھرپورتخلیقی اظہار علامہ اقبال کے کلام میں ملتا ہے۔ علامہ اقبال امام حسین رضی اللہ عنہ سے روشنی لے کر ملت کی شیرازہ بندی کرنا چاہتے تھے۔

غریب وسادہ ورنگین ہے داستان حرم
نہایت اس کی حسین ، ابتدا ہے اسماعیل

۔۔۔
صدق خلیل بھی ہے عشق، صبرحسین بھی ہے عشق
معرکہ وجود میں، بدروحنین بھی ہے عشق

علامہ اقبال کربلا اور امام حسین کوقربانی اسماعیل کاتسلسل جانتے ہیں بلکہ ’’ذبح عظیم‘‘ کامصداق قرار دیتے ہیں جس کااظہار انھوں نے اپنے فارسی کلام میں بھی کیا ہے۔

اللہ اللہ بائے بسمہ اللہ پدر
معنی ذبح عظیم آمد پسر

یعنی کہ حضرت اسما عیل کی قربانی کوجس عظیم قربانی سے بدل دیا گیا تھا وہ امام حسین کی قربانی ہے اوریہ نکتہ کوئی آگاہ شخص ہی بیان کرسکتا ہے اوریہ قربانی مفہوم کی دلربا تفسیر بھی ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ قربانی حسین کااسلام میں کیامقام ہے اورمنشاء ایزدی میں قربانی حسین کب سے جلوہ گرتھی۔
اقبال کی شاعری میں یہ اشعار بھی ملتے ہیں۔

حقیقت ابدی ہے مقام شبیری
بدلتے رہتے ہیں انداز کوفی وشامی

۔۔۔
قافلہ حجاز میں ایک حسین بھی نہیں
گرچہ ہے دابدار، ابھی گیسوئے دجلہ وفرات

’’بال جبرائیل ‘‘ میں علامہ ’’فقر‘‘کے عنوان سے ایک مختصر نظم میں جس میں فقر کی اقسام بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں۔

اک فقر سکھاتا ہے صیاد کومخچیری
اک فقر سے کھلتے ہیں اسرار جہانگیری
اک فقر سے قوموں میں مسکینی ودلگیری
اک فقر سے مٹی میں خاصیت اکسیری
اک فقر ہے شبیری ، اس فقر میں ہے امیری
میراث مسلمانی ، سرمایہ شبیری

علامہ اقبال برصغیر کے مسلمانوں خصوصاً علماء کرام اورحجروں میں بند بزرگان دین کودعوت فکر دیتے ہیں۔
نکل کرخانقاہوں سے اداکررسم شبیری
کہ فقر خانقاہی ہے فقط اندوہ دلگیری

(ارمغان حجاز)

جس وقت علامہ نے یہ بات کی توپوری امت محمدی غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی آ ج جہاں بھی مسلمان مجبور ہیں وہ رسم شبیری اداکررہے ہیں یااسی فکرکو اپنانے کی فکرمیں ہیں لیکن اقبال یہ فکردینے میں فوقیت حاصل کرگئے۔
علامہ اقبال کاکچھ کلام باقیات اقبال کے نام سے شائع ہوا ہے جسے علامہ اقبال نے اپنے کلام کومرتب کرتے وقت نظر انداز کردیا تھااس میں سے دوشعر پیش ہیں۔

جس طرح مجھ کوشہید کربلا سے پیار ہے
حق تعالیٰ کویتیموں کی دعا سے پیار ہے
رونے والا ہوں شہیدکربلا کے غم میں
کیادُر مقصود نہ دیں گے ساقی کوثر مجھے

علامہ اقبال نے اپنے کلام کووسعت اورزندہ وجاوید رکھنے کے لئے جہاں آفاقی نظریات پیش کئے وہاں فارسی زبان میں بھی اظہار خیال فرمایا ۔ علامہ کے فارسی کلام کوپڑھے بغیر ان کے نظریات بالخصوص ’’نظر خودی‘‘ سے مکمل آگاہی لا حاصل ہے۔
علامہ اقبال نے رموز بے خودی میں’’درمعنی حریت اسلامیہ وسیر حادثہ کربلا‘‘کے عنوان سے امام عالی مقام کوخراج عقیدت پیش کیا ہے اس علامہ اقبال اسلام کی خصوصٰات بیان کرتے ہوئے کربلاکاتذکرہ کرتے ہیں شروع کے کچھ اشعار عقل وعشق کے ضمن میں ہیں اس کے بعد اقبال جب اصل موضوع پرآئے ہیں تو صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کردار حسینؑ کوکس نئی روشنی میں دیکھ رہے ہیں اورکن پہلوؤں پرزور دینا چاہتے ہیں حسینؑ کے کردار میں انھیں عشق کاوہ تصور نظرآتا ہے جوان کی شاعری مرکزی نقطہ ہے اوراس میں انھیں حریت کاوہ شعلہ بھی ملتا ہے جس کی تب وتاب سے وہ ملت کی شیرازہ بندی کرنا چاہتے تھے آئیے ان فارسی اشعار کامطالعہ کرتے ہیں۔

ہرکہ پیماں باھُوَالمَوجود بست گردنش از بندہرمعبود رست
’’جوشخص قوانین خداوندی کی اتباع کومقصود زندگی قرار دے لے اوراسی طرح اپنا عہدوپیمان اللہ سے باندھ لے اس کی گردن میں کسی آقا کی غلامی اورمحکموی کی زنجیر نہیں رہتی۔‘‘
پہلے شعر کے بعد علامہ نے عشق وعقل کاخوبصورت موازنہ پیش کیا ہے۔ یہ موازنہ پیش کرکے اقبال بتانا چاہتے ہیں کہ امام حسین اورکربلا کوسمجھنے کے لئے عقل کافی نہیں بلکہ عشق کی نظر چاہئے امام عالی مقام کایہ کارنامہ عقل کی بنا پرظہور پذیر نہیں ہوا بلکہ عشق کی قوت کارفرماتھی۔ اس لئے ایسے لوگ جوعقلی دلائل پرواقعہ کربلا کی توضیح کرتے ہیں وہ ہمیشہ شک وتردید کااظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جوعشق کی نظر سے دیکھتے ہیں توپھر وہ اس نتیجہ پرجاپہنچتے ہیں جہاں علامہ اقبال پہنچ گئے ہیں۔

عشق را آرام جاں حریت است ناقہ اش را ساربان حریت است
’’عشق کوکامل سکون اوراطمینان آزادی ملتا ہے اس کے ناقہ کی ساربان حریت ہے۔‘‘
آن شنیدیستی کہ ہنگام نبرد عشق باعقل ہوس پرورچہ کرد
اقبال تمہیدی اشعار کے بعد واقعہ کربلا کی طرف آتے ہیں اورکہتے ہیں’’تم نے سنا ہے کہ کربلا کے میدان میں عشق نے عقل کے ساتھ کیاکیا۔‘‘
آں امام عاشقان پور بتول سرد آزادے زبستان رسول
اللہ اللہ بائے بسمہ اللہ پدر معنی ذبح عظیم آمد پسر

عاشقوں کے امام حضرت فاطمہ کی اولاد اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گلستان کے پھول ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ ان کے والد بزرگوار ہیں اس میں’’اللہ اللہ‘‘وہ کلمہ تحسین ہے جومرحبا اورشاباش کے معنوں میں آتا ہے اس کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کو‘‘بائے بسمہ اللہ‘‘ سے یادکیاگیا ہے یہ خود علامہ اقبال کی اہل بیت رضی اللہ عنہم شناسی پرایک دلیل ہے امام حسین کو’’ذبح عظیم‘‘ کامصداق قرار دیا ہے علامہ اقبال قربانی امام حسین کوقربانی اسماعیل کاتسلسل قرار دیتے ہیں۔

بہرآں شہزادہ خیرالملل دوش ختم المرسلین نعم الجمل

روایت میں ہے کہ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں نواسوں کوکندھوں پرسوار کرکے کھیلا رہے تھے آپ نے اس وقت فرمایا کہ تمہارا اونٹ کیسا اچھا ہے اوراس کی سواریاں کیسی خوب ہیں ’’نعم الجمل‘‘ اسی واقعہ کی طرف اشارہ ہے۔
سرخ رو عشق غیور از خون او شوخی ایں مصرع از مضمون او
امام حسین کے خون کی رنگینی سے عشق غیور سرخ رو ہے کربلا کے واقعہ سے اس موضوع میں حسن اوررعنائی پیدا ہوگئی ہے۔
درمیاں امت آں کیواں جناب ہمچو حرف قل ھواللہ درکتاب
امت محمدیہ میں آپ کی حیثیت ایسی ہی ہے جیسے قرآن مجید میں سورۂ اخلاص کی ہے سورۂ اخلاص میں توحید پیش کی گئی جوکہ قرآنی تعلیمات کامرکزی نکتہ ہے اسی طرح امام حسین کوبھی امت میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
موسیٰ وفرعون وشبیر ویزید ایں دوقوت از حیات آید پدید
زندہ حق از قوت شبیری است باطل آخر داغ حسرت میری است

دنیا میں حق وباطل کی کشمکش شروع سے چلی آرہی ہے اس کشمکش میں مجاہدین کی قوت بازو سے حق کاغلبہ ہوتا ہے اورباطل شکست ونامرادی سے دوچار ۔۔۔
چوں خلافت رشتہ از قرآن گسیخت حریت رازہراندرکام ریخت
خاست آں سرجلوہ خیرالامم چوں سحاب قبلہ باراں درقدم
برزمین کربلا بارید ورفت لالہ درویرانہ کارید رقت

جب خلافت کاتعلق قرآن سے منقطع ہوگیااور مسلمانوں کے نظام میں حریت فکرونظر باقی نہ رہی تواس وقت امام حسین اس طرح اٹھے جیسے جانب قبلہ سے گھنگھور گھٹااٹھتی ہے یہ بادل وہاں سے اٹھا کربلا کی زمین پربرسا اوراسے لالہ زار بنادیا۔
تاقیامت قطع استبداد کرد موج خون او چمن ایجاد کرد
آپ نے اس طرح قیامت تک ظلم واستبداد کے راستے بندکردیئے اوراپنے خون کی سیرابی سے ریگزاروں کوچمنستان بنادیا۔
بہرحق درخاک وخوں غلطیدہ است پس بنائے لاالٰہ گرویدہ است
آپ نے حق کے غلبہ کے لئے جان دے دی اوراس طرح توحید کی عمارت کی بنیاد بن گئے بنائے ’’لاالٰہ‘‘میں تلمیح ہے خواجہ معین الدین چشتی ڑحمۃاللہ علیہ کے اس مصرع کی طرف:’’حقا کہ بنائے لاالٰہ است حسین ‘‘

مدعایش سلطنت بودے اگر خودنکردے باچنیں سامان سفر
دشمناں چو ریگ صحرا لاتعد دوستان او بہ یزداں ہم عدد

اگر آپ کامقصد حصول سلطنت ہوتا تواس بے سروسامانی میں نہ نکلتے بلکہ دیگر سامان واسباب سے قطع، ساتھیوں کی تعداد کے اعتبار سے دیکھئے تویہ حقیقت واضح ہوجاتی ہے کہ مخالفین کالشکر لاتعداد تھامگر آپ کے ساتھ صرف بہتر(72)نفوس تھے یہاں علامہ نے یزداں کے عدد’’72‘‘ کاحوالہ دیا ہے۔
سرابراہیم واسماعیل بود یعنی آں جمال راتفصیل بود
کربلا کے واقع میں قربانی اسماعیل کی تفصیل ہے۔
تیغ بہرعزت دین است وبس مقصد اوحفظ آئین است وبس
مومن کی تلوار ہمیشہ دین کے غلبہ واقتدار کے لئے اٹھتی ہے ذاتی مفاد کے لئے نہیں اس کامقصد آئین اورقانون کی حفاظت ہوتا ہے۔
ماسوا اللہ را مسلمان بندہ نسبت پیش فرعونی سرش افگندہ نسبت
مسلمان اللہ کے سوا کسی کامحکوم نہیں ہوتا اس کاسرکسی فرعون کے سامنے نہیں جھکتا۔
خون او تفسیر ایں اسرار کرد ملت خوابیدہ رابیدار کرد
امام حسین کے خون نے ان اسرار ورموز دین کی تفسیر کردی اورسوئی ہوئی ملت کاجگایا۔
تیغ لا چوازمیاں بیروں کشید از رگ ارباب باطل خوں کشید
انھوں نے جب’’لا‘‘ کوبے نیام کیاتوباطل کے خداؤں کی رگوں سے خون جاری ہوگیا۔
نقش الا للہ برصحرا نوشت سطر عنوان نجات ما نوشت
باطل کے خداؤں کومٹانے کے بعد انھوں نے سرزمین کربلا پرخدا کی توحید کانقش ثبت کردیا وہ توحید جوہماری نجات کاسرعنوان ہے۔
رمز قرآن از حسین آموختیم بہ آتش او شعلہ ھا اندوختیم
ہم نے قرآن کے رموز واسرار امام حسین سے سیکھے ہیں ان کی حرارت ایمانی سے ہم نے شعلہ ہائے حیات کوجمع کیا ہے۔
شوکت شام وفربغداد رفت سطوت غرناطہ ہم از یاد رفت
تار ما ازخمہ اش لرزاں ہنوز تازہ از تکبیر اوایمان ہنوز

مسلمانوں کی کئی سلطنتیں قائم ہوئیں اورمٹ گئیں بنی امیہ کی سلطنت دمشق میں بھی اوراندلس میں بھی ،بنی عباس کی حکومت ،یہ اپنے پورے عروج کے بعد ختم ہوگئیں لیکن داستان کربلا ابھی تک زندہ ہے ہمارے تارحیات میں پوشیدہ نغمے اسی مضراب سے بیدار ہوتے ہیں امام حسین نے تکبیر کی جوآواز بلندکی تھی اس سے ہمارے ایمانوں میں تازگی پیدا ہوجاتی ہے۔
اے صبا اے پیک دور افتادگاں اشک ما برخاک پاک او رساں
(اے صبا!توہماری نم آلود آنکھوں کا سلام مرقد امام حسین تک پہنچادے۔)
__________________
یکے آنکہ در خویش خود بیں مباش
دوم آنکہ در غیر بد بیں مباش

Last edited by ملک اظہر; 04-12-11 at 09:28 PM..

ملک اظہر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 259
شکریہ: 447
126 مراسلہ میں 516 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 208
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ملک اظہر کا شکریہ ادا کیا
ملک زوالفقار (04-12-11), محمدخلیل (04-12-11), حیدر Rehan (08-12-11)
پرانا 08-12-11, 03:20 PM   #2
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ملک اظہر مراسلہ دیکھیں
[SIZE="6"][COLOR="Red"]
آں امام عاشقان پور بتول سرد آزادے زبستان رسول
اللہ اللہ بائے بسمہ اللہ پدر معنی ذبح عظیم آمد پسر

عاشقوں کے امام حضرت فاطمہ کی اولاد اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گلستان کے پھول ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ ان کے والد بزرگوار ہیں اس میں’’اللہ اللہ‘‘وہ کلمہ تحسین ہے جومرحبا اورشاباش کے معنوں میں آتا ہے اس کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کو‘‘بائے بسمہ اللہ‘‘ سے یادکیاگیا ہے یہ خود علامہ اقبال کی اہل بیت رضی اللہ عنہم شناسی پرایک دلیل ہے امام حسین کو’’ذبح عظیم‘‘ کامصداق قرار دیا ہے علامہ اقبال قربانی امام حسین کوقربانی اسماعیل کاتسلسل قرار دیتے ہیں۔

بہرآں شہزادہ خیرالملل دوش ختم المرسلین نعم الجمل

روایت میں ہے کہ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں نواسوں کوکندھوں پرسوار کرکے کھیلا رہے تھے آپ نے اس وقت فرمایا کہ تمہارا اونٹ کیسا اچھا ہے اوراس کی سواریاں کیسی خوب ہیں ’’نعم الجمل‘‘ اسی واقعہ کی طرف اشارہ ہے۔
سرخ رو عشق غیور از خون او شوخی ایں مصرع از مضمون او
امام حسین کے خون کی رنگینی سے عشق غیور سرخ رو ہے کربلا کے واقعہ سے اس موضوع میں حسن اوررعنائی پیدا ہوگئی ہے۔
درمیاں امت آں کیواں جناب ہمچو حرف قل ھواللہ درکتاب
امت محمدیہ میں آپ کی حیثیت ایسی ہی ہے جیسے قرآن مجید میں سورۂ اخلاص کی ہے سورۂ اخلاص میں توحید پیش کی گئی جوکہ قرآنی تعلیمات کامرکزی نکتہ ہے اسی طرح امام حسین کوبھی امت میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
موسیٰ وفرعون وشبیر ویزید ایں دوقوت از حیات آید پدید
زندہ حق از قوت شبیری است باطل آخر داغ حسرت میری است

دنیا میں حق وباطل کی کشمکش شروع سے چلی آرہی ہے اس کشمکش میں مجاہدین کی قوت بازو سے حق کاغلبہ ہوتا ہے اورباطل شکست ونامرادی سے دوچار ۔۔۔
چوں خلافت رشتہ از قرآن گسیخت حریت رازہراندرکام ریخت
خاست آں سرجلوہ خیرالامم چوں سحاب قبلہ باراں درقدم
برزمین کربلا بارید ورفت لالہ درویرانہ کارید رقت

جب خلافت کاتعلق قرآن سے منقطع ہوگیااور مسلمانوں کے نظام میں حریت فکرونظر باقی نہ رہی تواس وقت امام حسین اس طرح اٹھے جیسے جانب قبلہ سے گھنگھور گھٹااٹھتی ہے یہ بادل وہاں سے اٹھا کربلا کی زمین پربرسا اوراسے لالہ زار بنادیا۔
تاقیامت قطع استبداد کرد موج خون او چمن ایجاد کرد
آپ نے اس طرح قیامت تک ظلم واستبداد کے راستے بندکردیئے اوراپنے خون کی سیرابی سے ریگزاروں کوچمنستان بنادیا۔
بہرحق درخاک وخوں غلطیدہ است پس بنائے لاالٰہ گرویدہ است
آپ نے حق کے غلبہ کے لئے جان دے دی اوراس طرح توحید کی عمارت کی بنیاد بن گئے بنائے ’’لاالٰہ‘‘میں تلمیح ہے خواجہ معین الدین چشتی ڑحمۃاللہ علیہ کے اس مصرع کی طرف:’’حقا کہ بنائے لاالٰہ است حسین ‘‘

(اے صبا!توہماری نم آلود آنکھوں کا سلام مرقد امام حسین تک پہنچادے۔)
بہت بہت شکریہ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
ملک اظہر (08-12-11)
جواب

Tags
کتابوں, کربلا, پھول, پاک, قرآن, قرآنی, لوگ, نظر, مکمل, مجید, اہل بیت, ایران, اللہ, اشعار, توحید, حسن, خون, دعا, زندگی, شاعری, شخص, عقل, غم, صحرا, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Kali Siradas System کے تحت سیلف ڈیفینس سیکھیں! shafresha کھیل اور کھلاڑی 1 16-06-11 12:43 PM
حامد کاظمی، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹس منجمد، نام ای سی ایل میں شامل گلاب خان خبریں 0 15-12-10 04:52 AM
سینیٹر سیمیں صدیقی سے مغفر حسین کی ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:01 PM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
اپوزیشن بد نظمی اور تقسیم در تقسیم کا شکار بینظیر اور نواز شر یف کے در میان گھنٹوں بات چیت، بے اعتماد ی ختم نہیں ہو ئی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:07 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger