واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


علی (ع) میرے بھائی، میرے وصی ، میرے خلیفہ اور میرے ناصر ومددگار ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-07-11, 01:56 PM   #1
علی (ع) میرے بھائی، میرے وصی ، میرے خلیفہ اور میرے ناصر ومددگار ہیں
محمدخلیل محمدخلیل آن لائن ہے 03-07-11, 01:56 PM

علی (ع) میرے بھائی، میرے وصی ، میرے خلیفہ اور میرے ناصر و مددگار ہیں

امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام مکہ مکرمہ میں بروز جمعہ ، تیرہ رجب سن تیس عام الفیل کو خانہٴ کعبہ میں پیدا ہوئے۔ آپ سے پہلے اور آپ کے بعد کوئی شخص بھی بیت اللہ میں پیدا نہیں ہوا۔ یہ اللہ تعالی کی طرف سے حضرت علی (ع) کی عظمت و جلالت اور منزلت کا خصوصی اہتمام ہے
(1)

صاحبب بحار نے یزید بن قعنب کے حوالے سے نقل کیا ہے ، جس میں وہ کہتے ہیں کہ میں، عباس بن عبد المطلب اور عبدالعزیٰ کے ایک گروہ کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھا ہوا تھا ۔وہاں حضرت امیر المومنین کی والدہ ماجدہ جناب فاطمہ بنت اسد تشریف لائیں۔ جب آپ کو درد زہ شروع ہوا توآپ نے خدا کی بارگاہ میں عرض کیا:

"رب انی مؤمنة بک و بما جاء من عندک من رسل و کتب وانی مصدقة بکلام جدی ابراھیم الخلیل فبحق الذی بنی ھذا البیت وبحق المولود الذی فی بطنی لمایسَّرت علیَّ ولادتی۔
بارالھا ! میں تجھ پر ایمان رکھتی ہوں اور تو نے جو رسول (علیھم السلام ) بھیجے اور جو کتابیں نازل کی ہیں 'ان پر ایمان رکھتی ہوں ، میں اس گھر کی بنیاد رکھنے والے اپنے جد امجد حضرت ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام کے کلام کی تصدیق کرتی ہوں اور اپنے شکم میں موجود بچہ کا واسطہ دے کر کھتی ہوں مجھ پر اس کی ولادت کو آسان فرما۔

یزید کہتا ہے کہ ھم نے دیکھا کہ دیوار کعبہ شق ہوئی اور جناب فاطمہ بنت اسد بیت اللہ میں داخل ہو گئیں اور ہماری نظروں سے اوجھل ہو گئیں، دیوار کا شگاف آپس میں مل گیا۔ ھم نے کوشش کی کہ دروازے پر لگا تالا کھولیں لیکن وہ تالا نہ کھل سکا تو ہم نے سوچا کہ یقینا خدا کا یہی حکم ہے ۔

تین روز بعد فاطمہ (ع) باہر تشریف لائیں تو آپ نے حضرت امیر المومنین کو اٹھایا ہوا ہے، آپ فرماتی ہیں: جب میں بیت اللہ سے باہر نکلنے لگی تو ہاتف غیبی کی جانب سے یہ آواز بلند ہوئی اے فاطمہ (ع) اس بچے کا نام علی (ع) رکھنا ۔
(2)

حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی والدہ فاطمہ بنت اسد فرماتی ہیں
خداوندعالم نے مجھے پہلی تمام خواتین پر فضیلت عطا فرمائی کیونکہ آسیہ بنت مزاحم، اللہ تعالی کی عبادت چھپ کر وہاں کیا کرتیں تھیں جہاں اللہ تعالی اضطراری حالت کے علاوہ عبادت کو پسند نھیں کرتا اور مریم بنت عمران کھجور کی شاخوں کو اپنے ہاتھوں سے نیچے کرتیںتا کہ اس سے خشک کھجوریں تناول کر سکیں جبکہ میں بیت اللہ میں جنت کے پھل تناول کرتی رہی اور جب میں نے بیت اللہ سے باھر نکلنے کا ارادہ کیا تو ہاتف غیبی کی آواز آئی ۔

اے فاطمہ اسکا نام علی (ع) رکھنا کیونکہ یہ علی (ع) ہے اور اللہ علی الاعلیٰ ہے مزید فرمایا اسکا نام میرے نام سے نکلا ہے میں نے اسے اپنا ادب عطا کیا ہے اور اپنے پوشیدہ علوم سے آگاہ کیا ہے یہی میرے گھر میں موجود بتوں کو توڑے گا ،اس کی محبت اور اطاعت کرنے والا خوش بخت ہے اوراس سے بغض رکھنے اور نافرمانی کرنیوالے کے لئے لعنت اور بدبختی ہے
(3)

حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فاطمہ بنت اسد علیھا السلام سے فرمایا:
اس کو میرے بستر کے قریب رہنے دیا کرو ۔ اکثر حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت علی علیہ السلام کی تربیت کے فرائض انجام دیتے ، نہلانے کے وقت ان کو نہلاتے، بھوک کے وقت دودھ پلاتے، نیند کے وقت جھولا جھلاتے اور بیداری کے وقت ان کو لوریاں دیتے تھے ۔ اپنے سینے اور کندھوں پر سوار کر کے فرمایا کرتے تھے۔ یہ میرا بھائی ، میرا ولی ، میرامددگار، میراوصی ، میرا خزانہ اور میرا قلعہ ہے۔
(5)

آپ کا اسم گرامی

آپ کا مشھور نام (حضرت ) علی (ع) ہے اور آپ کے ناموں میں اسد اور حیدر کا بھی ذکر ہوا ہے کیونکہ حضرت علی علیہ السلام خود فرماتے ہیں ۔

"سمتنی امی حیدرہ "
میری ماں نے میرا نام حیدر رکھا ہے۔

حضرت علی کی کنیت:

حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی جو کنیتیں حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہیں وہ یہ ہیں۔

" ابو الحسن ، ابو الحسین ، ابو السبطین ، ابوالریحانتین و ابوتراب "

حضرت علی علیہ السلام ارشاد فرماتے ھیں ۔ حسن (ع) اور حسین (ع) نے حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات میں کبھی مجھے یا اباہ (اے ابا جان) کہہ کے نھیں پکارا بلکہ وہ ھمیشہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یا اباہ کھتے تھے جبکہ حسن (ع) مجھے یا ابا الحسین، اور حسین (ع)مجھے یا ابا الحسن کہہ کر پکارتے تھے۔

حضرت علی (ع) کے القاب:

حضرت کے القاب مندرجہ ذیل ہیں

امیر الموٴمنین، یعسوب الدین و المسلمین، مبیر الشرک والمشرکین ، قاتل الناکثین والقاسطین والمارقین مولی الموٴمنین شبیہ ھارون المرتضی نفس الرسول، اٴخوہ رسول، زوج البتول، سیف الله المسلول، اٴبوالسبطین، اٴمیر البررہ، قاتل الفجرہ، قسیم الجنة والنار ، صاحب اللواء، سید العرب والعجم، وخاصف النعل، کاشف الکرب ، الصدّیق الاٴکبر، ابوالریحا نتین ، ذوالقرنین ، الھادی ، الفاروق، الواعی، الشاھد، وباب المدینة وبیضة البلد، الولي ، والوصي ، والقاضی دین الرسول، و منجز وعدہ۔
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟

Last edited by کنعان; 03-07-11 at 03:10 PM.. وجہ: Re-Organised

 
محمدخلیل's Avatar
محمدخلیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 237
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
کنعان (03-07-11), اویسی (04-07-11), حیدر Rehan (04-07-11)
پرانا 04-07-11, 12:38 PM   #2
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
[B]
تین روز بعد فاطمہ (ع) باہر تشریف لائیں تو آپ نے حضرت امیر المومنین کو اٹھایا ہوا ہے، آپ فرماتی ہیں: جب میں بیت اللہ سے باہر نکلنے لگی تو ہاتف غیبی کی جانب سے یہ آواز بلند ہوئی اے فاطمہ (ع) اس بچے کا نام علی (ع) رکھنا ۔
جب رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم کعبہ کے قریب ملاقات کی تو آپ ص نے ان کا نام "علی" رکھا تو جناب فاطمہ بنت اسد ع نے فرمایا کہ بیشک یہی نام میں نے ہاتف غیبی کی جانب سے سنا تھا

یوں حضرت علی علیہ سلام کا نام مبارک کے رکھنے کے سلسلے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف بھی نسبت دی جاتی ہے۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (05-07-11)
پرانا 14-07-11, 10:37 AM   #3
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,513
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
جب رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم کعبہ کے قریب ملاقات کی تو آپ ص نے ان کا نام "علی" رکھا تو جناب فاطمہ بنت اسد ع نے فرمایا کہ بیشک یہی نام میں نے ہاتف غیبی کی جانب سے سنا تھا

یوں حضرت علی علیہ سلام کا نام مبارک کے رکھنے کے سلسلے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف بھی نسبت دی جاتی ہے۔
امید ہے اس کا حوالہ آپ کسی مستند کتاب سے درج کریں گے شکریہ
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, گھر, پسند, وقت, نیند, مکہ, ماں, محبت, ایمان, اللہ, حکم, حیات, خواتین, خوش, خدا, خصوصی, شخص, شروع, علی, علوم, عمران, عبادت, عباس, عرض, عظمت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
پردیس میں رہنے والوں کے لئے وصی شاہ کی ایک نظم Real_Light شعر و شاعری 2 18-04-10 09:05 PM
وصی شاہ کی شاعری محمدعدنان شعر و شاعری 47 16-05-09 07:11 PM
وصی شاہ مرزا محمد فاروق شاعری اور مصوری 3 14-05-09 06:44 PM
ریفرنس پر میرے دستخط نہیں: وصی محمدعدنان خبریں 1 20-05-08 05:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger