واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


محسن انسانیت صلى الله عليه وسلم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-02-11, 11:49 AM   #1
محسن انسانیت صلى الله عليه وسلم
زارا زارا آف لائن ہے 11-02-11, 11:49 AM

حدثنا أبو اليمان ، أخبرنا شعيب ، حدثنا أبو الزناد ، عن عبد الرحمن ، أنه حدثه : أنه سمع أبا هريرة رضي الله عنه : أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : " إنما مثلي ومثل الناس كمثل رجل استوقد نارا ، فلما أضاءت ما حوله جعل الفراش وهذه الدواب التي تقع في النار يقعن فيها ، فجعل ينزعهن ويغلبنه فيقتحمن فيها ، فأنا آخذ بحجزكم عن النار ، وهم يقتحمون فيها "
*صحيح البخاري - كتاب الرقاق
باب الانتهاء عن المعاصي
''حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ؛‘‘ میری مثال ایسی ہے جیسی کہ کسی شخص نے آگ روشن کی ، لیکن جب اس نے اپنے گرد و پیش کو خوب روشن کر دیا تو پروانے اور یہ کیڑے جو آگ میں گراکرتے ہیں اس میں گرنے لگے اور وہ ہے کہ انہیں روک رہا ہے اور وہ ہیں کہ اس پر غالب آکر اس میں گھسے پڑتے ہیں تو (میری اور اپنی مثال ایسی سمجھو کہ ) میں تمہاری کمر پکڑ پکڑ کر (دوزخ کی ) آگ (میں جانے ) سے روکتا ہوں اور تم ہو کہ اس میں گھسے پڑتے ہو ''

اس حدیث مبارک میں دنیا کے ناسمجھ انسانوں اور رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کی انتہائی محبت و خیرخواہی کا جو نقشہ کھینچا گیا ہے اس سے زیادہ سچے اور اور مؤثر انداز میں کھینچنا نہ ممکن ہے ، نہ پرانے کو انجام کا ہوش ہوتا ہے نہ آج کفر کو قیامت کی ہولناکیوں کی فکر ۔ اپنی نادانی سے انجام سے فکر قربان ہونے والوں میں سے سے زیادہ رحم کھانے والا پکار رہا ہے کہ تم آگ میں جارہے ہو کوئی نصیب والا ہو گا جو اس کی آواز سنے گا ۔

محسن انسانیت صلى الله عليه وسلم کا ظہور ایسے حالات میں ہوا جب کہ پوری انسانیت تاریکیوں میں ڈوبی ہوئی تھی ۔ کہیں دور وحشت کا دور چل رہا تھا اور کہیں شرک اور بر پرستی کی لعنتوں نے گھیر رکھا تھا ۔ خود عرب کا قریب ترین ماحول جو آپ کا اولین میدان تبلیغ بنا اس پر اس وحشت کا اندھیرا چھایا ہوا تھا ۔ ہر طرف ایک انتشار تھا ۔ انسان اور انسان کے درمیان تصادم تھا ۔ جنگ وہ جدل اور لوٹ مار کا دور دورہ تھا ۔ شراب اور زنا اور جوئے لوٹ مار والی جاہلی ثقافت زوروں پر تھی ۔ جو زور والا تھا اس نے کمزوروں کو بھیڑ بکریوں کے گلوں کی طرح قابو میں رکھا تھا اور کمزور لوگ قوت والوں کے قدموں میں سجدہ ریز تھے گویا کہ ہمارے دور کی تصویر ہے ۔

ان حالات میں محسن انسانیت صلى الله عليه وسلم عظیم ترین تبدیلی کا پیغام لے کر اکیلے و تنہا اٹھتے ہیں ایسے مایوس کن حالات میں کوئی دوسرا ہوتا تو شاید زندگی سے بھاگ کھڑا ہوتا ۔ دنیا میں ایسے نیک اور حساس لوگو کثرت سے پائے گئے جنہوں نے بدی سے نفرت کی ، مگر وہ وہ بدی کا مقابلہ کرنے پر تیار نہ ہو سکے ۔ اور اپنی جان کی سلامتی کے لیے دنیا سے کنارہ کش ہو کر غار اور کھول میں پناہ گزین ہو ئے ۔ اور جوگی اور راہب بن گئے مگر آپ نے انسانیت کی کشتی کو طوفانی موجوں میں ہچکولے کھاتے چھوڑکر اپنی جان بچانے کی فکر نہیں کی بلکہ بدی کے ہلاکت انگیز گردابوں سے لڑ کر ساری اولاد آدم کے نجات کا راستہ کھولا ۔

آپ کا اصل کارنامہ یہ ہے آپ کی دعوت نے انفرادی سطح پر بھی اس اور اجتماعی سطح پر بھی انسان کو بدلا ڈالا ۔ اور صبغتہ اللہ کا ایک ی رنگ مسجد سے لیکر بازارتک ، مدرسے سے عدالت تک اور گھروں سے لے کر میدان جنگ تک چھا گیا ، خیالات کی رو بدل گئی ۔ نگاہ کا زاویہ تبدیل ہو گیا ۔ عادات و اطوار بدل گئے ، رسوم و رواج بدل گئے ۔ حقوق و فرائض کی تقسیمیں بدل گئیں ۔ خیرو شر کے معیارات اور حلال وہ حرام کے پیمانے بدل گئے ، اخلاقی قدریں بدل گئیں ۔ دستور اور قانون بدل گیا ۔ جنگ و صلح کے طریقے بدل گئے ۔ معیشت اور معاشرت کے ڈھنگ بدل گئے ۔ اس تبدیلی میں جس کا دائرہ ہر چیز کو گھیرے ہوئے تھا میں دین و دنیا کی کوئی تقیسم نہیں ۔ تنہائی میں اپنی جبین کو سجوں سے سجانے والا اور بازار کے شور و غل میں حلال روزی کمانے والا دونوں ہی عبادت میں مشغول ہیں ۔ قانون الہی کے مطابق فیصلہ کرنے والا جج اور منبر پر بیٹھ کر نماز کے مسائل بناتے والا دونوں ہی عالم دونوں ہی اللہ ے داعی ہیں ۔ جو نماز میں وہی لشکر کا سپہ سالار بھی ہے۔

درحقیقت محسن انسانیت صلى الله عليه وسلم کے ہاتھوں انسانی زندگی کو ایک نئی حیات حاصل ہوئی اور آپ نے ایک نئے نظام ، نئی سوچ اور نئی فکر سے تہذیب انسانی کو روشناس کیا اور قوموں میں تقسیم انسان کی یگانگت ، بھائی چارگی کا درس اور عملی نمونہ دیا جس میں نے ایک انسان کو دوسرے انسان پر رنگ و نسل کی بنیاد پر نہیں بلکہ نیکی اور خیر کی بنیاد پر افضیلت حاصل ہوتی ہے ۔ جس سے ایک حقیقی بین الاقوامی تاریخ کا آغاز ہوا جو آج بھی جاری وساری ہے اور یہ اتنا بڑا کارنامہ ہے کہ اس کی مثال کسی دوسری جگہ نہیں ملتی ۔

اس حدیث مبارکہ میں ناسمجھ انسانوں کی نادانی اور آپ کی شفقت اور خیرخواہی کی حقیقی اور زندہ تصویر سامنے آ جاتی ہے ۔ پروانوں کو خبر نہیبں کہ آگ ان کے نرم و نازک جسم کو خاکستر کر دے گی۔ وہ اس پر گرے پڑتے ہیں ، یہی حال ان لوگوں کا ہے جو اللہ کے عذاب سے بے خوف ہو کر حدود الہی کو پامال کرتے ہیں اللہ کے غضب کے مستحق ہوتے ہیں جس کا مزہ انہیں دنیا میں ملتا ہے لیکن اللہ کا رسول صلى الله عليه وسلم انہیں عذاب سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے پھر بھی اگر کوئی نہیں سنبھلتا تو وہ اپنی تباہی کا خود ذمہ دار ہے ۔
__________________

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 367
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
حیدر (09-03-11), عروج (09-03-11)
پرانا 09-03-11, 07:06 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سبحان اللہ۔ ھم پر اسلام رب کا احسانِ ِ عظیم ھے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (09-03-11)
جواب

Tags
کوشش, کمر, لوگ, نفرت, نماز, مقابلہ, ممکن, محبت, مسائل, مسجد, آج, اللہ, بھائی, تصویر, حدیث, دستور, راستہ, زندگی, شور, شخص, عالم, عبادت, عدالت, غار, صلح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پوری فوج سمیت آ گئے۔ sahj جہاد 4 09-03-11 10:45 PM
این آر او، سراج درانی کی بریت کیلئے سماعت نہ ہوسکی عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:56 AM
ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں سے مفاہمت ہوسکتی ہے،شوکت عزیز خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:40 AM
ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں سے مفاہمت ہوسکتی ہے،شوکت عزیز عبدالقدوس خبریں 0 29-10-07 09:38 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger