واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


معتکف کی ڈائری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-09-09, 07:54 PM   #1
معتکف کی ڈائری
shafresha shafresha آف لائن ہے 22-09-09, 07:54 PM

اسلام علیکم دوستوں،
میں پچھلے کئی سالوں سے اعتکاف کرنے کے بارے میں سوچ رہا تھا مگر دُنیاوی مصروفیات سے فرصت ہی نہیں ملتی تھی۔ الحمدللہ اس سال مصمم ارادہ کیا اور منجانب اللہ اس کی تائید بھی ہوئی اور انتہائی مشکل حالات کے باوجود ناصرف یہ کے آفس سے چھٹی بھی مل گئی اور اسباب بھی مہیا ہوگئے۔

وہ ساتھی جو ابھی تک اس منفرد تجربے سے نہیں گذرے ہیں اُ ن کی دلچسپی اور معلومات کے لیئے میں نے اپنے اعتکاف سے متعلق تجربات آپ لوگوں سے شئیر کرنے کا سوچا ہے ۔ اُمید ہے کے آ پ لوگ اپنی قیمتی آراء سے نوازیں گے، شکریہ!

اعتکاف سے پہلے:
میں نے ارادہ کیا تھا کے قریبی مسجد کے بجائے کسی ایسی مسجد میں اعتکاف کروں گا جہاں کوئی مجھے بالکل جانتا نہ ہو اور یوں عبادات میں انہماک اور خشوع و خضوع بھی قائم رہے گا۔
7 تاریخ کو آن لائن چھٹی کی درخواست دی تھی اور آج 11 جوالائی کو معلوم کرنے پر معلوم ہوا کے چھٹی نہیں مل سکتی کیونکہ ادارے میں بچوں کے اسسمنٹ شروع ہونے والے ہیں۔ یہ جان کر سخت افسوس ہوا مگر چوں کے ارادہ کرچکا تھا لہذا بلا اجازت ہی چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس اثنا میں اپنا اکاونٹ چیک کیا تو معلوم ہوا کے چھٹیاں منظور ہوچکی ہیں، خو د میری ہیڈ بھی اس بات پر حیران تھیں کے یہ چھٹیاں کس نے اور کیسے منظور کردیں؟

آفس سے فارغ ہوکر واپس آ رہا تھا کے راستے ہی میں جمعے کی نماز کا وقت ہو گیا ۔ بس سے اُتر کر نماز ادا کی اور گڑگڑا کر دُعا کی کے مجھے اپنے مقصد میں کامیابی عطا فرما کیونکہ ابھی تک کسی مسجد سے اجازت نہیں ملی تھی۔ گھر پہنچ کر بائیک لی اور دور کی مساجد میں جا کر اعتکاف کی جگہ کا معلوم کرنے لگا عصر سے کچھ پہلے ہی ایک مسجد میں اجازت مل گئی مگر مشکل یہ تھی کے میں اپنے گھر والوں سے سحری و افطار نہیں منگوانا چاہتا تھا اور نہ ہی اُن کے علم میں لانا چاہتا تھا کے میں کس مسجد میں بیٹھ رہا ہوں، مجھ سمیت آٹھ افراد ایسے تھے جو اس مشکل کا شکار تھے، اس کا حل مسجد انتظامیہ نے یہ نکالا کے ہم آٹھوں افراد سے 1000 روپے فی کس لیکر مسجد کے کادم کی ڈیوٹی لگا دی کے وہ ہمارے لیئے سحر و افطار کا بندبست کرے گا۔
اُسی دن میں گھر سے بہت مختصر سے ضروری اشیاء مثلاً چادر، تکیہ، ایک موٹی رلّی (نیچے بیچھانے کے لیئے)، ٹوتھ برش و پیسٹ، صابن، چند کتابیں ، ایک نوٹ پیڈ اور قلم لے کر مذکورہ مسجد کی طرف روانہ ہوا۔ عصر کی نماز مسجد ہی پڑھی ۔

مسجد کی انتظامیہ نے مسجد کے حرم والے حصے میں دائیں اور بائیں سخت تار کھینچ کر پردے باندھ دیئے تھے مگر ان پردوں کے درمیاں میں پارٹیشن بنانے کے چادریں خود معتکف حضرات کو ہی لانی تھیں۔ مسجد کے اطراف کے معتکف حضرات پہلے ہی کچھ جگہوں پر اپنے حجرے بنا چکے تھے مجھے بھی درمیان میں ایک چھوٹی سی جگہ مل گئی ۔اب مشکل یہ تھی کے حرم میں لگے پنکھوں کی وجہ سے ناصرف حجرے کے سامنے والی چادر اُڑتی تھی بلکے دائیں بائیں لگی دوسری چادریں بھی ہلتی تھیں۔ لہذا ایک بچے کو پیسے دے کر "سیفٹی پن" منگوائیں تاکہ چاردوں کو اس طرح باندھ دیا جائے کے کسی کی پرائیویسی متاثر نا ہو۔

فقہی اعتبار سے معتکف کا مغرب کی نماز کا اعتکاف والی مسجد میں ادا کرنا ضروری ہے، لہذا مغرب تک تمام معتکفین حضرات مسجد میں تشریف لاچکے تھے۔نماز کے بعد مسجد کے امام صاحب (جو الحمدللہ مفتی بھی ہیں) نے معتکفین حضرات کو مسجد کی حدود سے آگاہ کیا اور چند ضروری ہدایات دیں اور یہ بھی بتایا کے ہر طاق رات (مثلاً اکسیویں، تئیسویں، پچیسویں، ستائیسویں اور اُنتیسویں) شب میں عشاءکی نماز کے بعد فقہ کی کلاسسز ہوں گی تاکہ ہم لوگ ان دنوں میں ضروری فقہی مسائل سے آگاہ ہوں سکیں۔

مغرب کی نماز کے بعد ہم سب لوگ اپنے اپنے حجروں میں چلے گئے اور کچھ لوگ عبادات اور کچھ لوگ اذکار میں مصروف ہوگئے۔

اب ہمارا اعتکاف شروع ہوگیا تھا!

نوٹ: یہ ڈائری ابھی نامکمل ہے انشااللہ جلد ہی اس سے آگے کی دوئیداد پیش کروں گا آپ لوگوں کی آراءکا انتظار رہے گا۔

 
shafresha's Avatar
shafresha
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 341
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-09-09), منتظمین (22-09-09), محمدخلیل (22-09-09), معظم (22-09-09), wajee (22-09-09), ام طلحہ (24-09-09), حیدر (25-09-09), رضی (23-09-09), عبداللہ حیدر (23-09-09)
پرانا 22-09-09, 08:59 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت ہی گریٹ بھائی جان میں 1998 میں اعتکاف بیٹھا تھا بہت ہی سرور آیا تھا
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-09-09), shafresha (23-09-09), ام طلحہ (24-09-09), حیدر (25-09-09), رضی (23-09-09), عبداللہ حیدر (23-09-09)
پرانا 22-09-09, 09:16 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے شاہد بھائی ہمارے لیے بہت فائدے مند ہیں اللہ آپکو اسکا اجر دے آمین
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (23-09-09)
پرانا 22-09-09, 11:48 PM   #4
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,995
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے،بھائی شافریشہ
اور آپ کا اعتکاف قبول و منظور فرمائے ،
آمین
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (23-09-09)
پرانا 23-09-09, 12:48 AM   #5
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم، تقبل اللہ منا و منکم، مزید کا انتظار رہے گا۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (23-09-09)
پرانا 25-09-09, 04:09 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لو جی ۔ ۔ ۔ اتنا اہم ٹاپک اب تک میری نظروں سے اوجھل تھا (اپنے آپ پر افسوس کرِ نگ)
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (03-10-09)
جواب

Tags
color, نماز, مسائل, مسجد, آج, اللہ, انتظامیہ, اسلام, بھائی, بچوں, جلد, حل, حضرات, دُعا, درخواست, سحری, علم, عصر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
(رمضان کے) آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا (مسنون ہے) اور اعتکاف سب مسجدوں میں ہو سکتا ہے۔ میاں شاہد صحیح البخاری 0 13-08-10 08:22 PM
چرچل کا ایک معتقد ناصر محمود قہقہے ہی قہقے 1 04-02-10 10:53 AM
لوٹ مار سے کاروباری برادری کا اعتماد ختم ہوگیا، صنعتکار خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:38 AM
پاکستان کے سب سے قابل اعتماد بیٹسمین محمدیوسف سلیکٹرزکا اعتمادحاصل نہ کرسکے؟ خرم شہزاد خرم کرکٹ 9 09-08-07 11:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger