واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


مومنین کے امام، امام حسن علیہ السلام ۔۔بسلسلہ ولادت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-08-11, 02:10 PM   #1
مومنین کے امام، امام حسن علیہ السلام ۔۔بسلسلہ ولادت
حیدر Rehan حیدر Rehan آف لائن ہے 16-08-11, 02:10 PM

امام حسن ع کی ولادت 15 ماہ رمضان المبارک کو 3 ہجری کی شب کومدینہ منورہ میں ہوئی ۔ ولادت سے قبل ام الفضل ر نے خواب میں دیکھاکہ رسول اکرم ص کے جسم مبارک کاایک ٹکڑامیرے گھرمیں آپہنچاہے خواب رسول کریم ص سے بیان کیاآپ ص نے فرمایااس کی تعبیریہ ہے کہ میری لخت جگرفاطمہ س کے بطن سے عنقریب ایک بچہ پیداہوگا جس کی پرورش تم کروگی مورخین کاکہناہے کہ رسول ص کے گھرمیں امام حسن ع کی پ کی امد اپنی نوعیت کی پہلی خوشی تھی آپ ع کی ولادت نے رسول ص کے دامن سے مقطوع النسل ہونے کا دھبہ صاف کردیا اوراللہ نے دنیا کے سامنے سورئہ کوثرکی ایک عملی اوربنیادی تفسیر پیش کردی،

امام حسن ع کے ناموں میں ایک نام حمزہ تجویزہورہا تھا لیکن سرورکائنات نے بحکم خدا حضرت موسی کے وزیر حضرت ہارون کے فرزندوں کے شبروشبیر نام پرآپ کانام حسن اوربعد میں آپ کے بھائی کانام حسین رکھا
بحارالانوارمیں ہے کہ امام حسن ع کی پیدائش کے بعدجبرئیل امین ع نے سرورکائنات کی خدمت میں ایک سفیدریشمی رومال پیش کیا جس پرحسن لکھاہواتھا ماہرعلم النسب علامہ ابوالحسین کاکہناہے کہ خداوندعالم نے فاطمہ کے دونوں شہزادوں کانام انظارعالم سے پوشیدہ رکھاتھا یعنی ان سے پہلے حسن وحسین نام سے کوئی موسوم نہیں ہواتھا۔ کتاب اعلام الوری کے مطابق یہ نام بھی لوح محفوظ میں پہلے سے لکھاہواتھا۔

علل الشرائع میں ہے کہ جب امام حسن ع کی ولادت ہوئی اورآپ سرورکائنات ص کی خدمت میں لائے گئے تورسول کریم س بے انتہاخوش ہوئے آنحضرت ص نے نوزائیدہ بچے کوآغوش میں لے کرپیارکیااورداہنے کان میں اذن میں اوربائیں کان میں ا قامت فرمانے کے بعد اپنی دہن مبارک بچے کے منہ میں دیدی، امام حسن اس سے رزق حاصل کرنے لگے اس کے بعدآپ ص نے دعاکی خدایااس کواوراس کی اولادکواپنی پناہ میں رکھنا۔

امام حسن ع کی ولادت کے ساتویں دن سرکارکائنات ص نے خوداپنے دست مبارک سے عقیقہ فرمایااور بالوں کومنڈواکراس کے ہم وزن چاندی تصدق کی ( اسدالغابة جلد ۳ ص ۱۳) ۔

علامہ کمال الدین کابیان ہے کہ عقیقہ کے سلسلے میں دنبہ ذبح کیا گیاتھا (مطالب السؤل ص ۲۲۰) کافی کلینی میں ہے کہ سرورکائنات نے عقیقہ کے وقت جودعا پڑھی تھی اس میں یہ عبارت بھی تھی ”اللہم عظمہابعظمہ،لحمہایلحمہ دمہابدمہ وشعرہابشعرہ اللہم اجعلہا وقاء لمحمد والہ“ خدایااس کی ہڈی مولودکی ہڈی کے عوض، اس کاگوشت اس کے گوشت کے عوض ،اس کاخون اس کے خون کے عوض، اس کابال اس کے بال کے عوض قراردے اوراسے محمدوآل محمد کے لیے ہربلاسے نجات کاذریعہ بنادے ۔

امام شافعی کاکہناہے کہ آنحضرت نے امام حسن ع کاعقیقہ کرکے اس کے سنت ہونے کی دائمی بنیادڈل دی (مطالب السؤل ص ۲۲۰) ۔

آپ ع کی کنیت صرف ابومحمدتھی اورآپ کے القاب بہت کثیرہیں: جن میں طیب،تقی، سبط اورسیدزیادہ مشہورہیں ،محمدبن طلحہ شافعی کابیان ہے کہ آپ کا”سید“ لقب خودسرورکائنات کاعطاکردہ ہے (مطالب السؤل ص ۲۲۱) ۔
زیارت عاشورہ سے معلوم ہوتاہے کہ آپ کالقب ناصح اورامین بھی تھا
۔


یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ امام حسن اسلام پیغمبراسلام کے نواسے تھے لیکن قرآن نے انہیں فرزندرسول کادرجہ دیاہے اوراپنے دامن میں جابجاآپ کے تذکرہ کوجگہ دی ہے خودسرورکائنات س نے بے شماراحادیث آپ کے متعلق ارشادفرمائی ہیں:

ایک حدیث میں ہے کہ آنحضرت ص نے ارشادفرمایاکہ میں حسنین کودوست رکھتاہوں اورجوانہیں دوست رکھے اسے بھی قدرکی نگاہ سے دیکھتاہوں۔

ایک صحابی کابیان ہے کہ میں نے رسول کریم کواس حال میں دیکھاہے کہ وہ ایک کندھے پرامام حسن کواورایک کندھے پرامام حسین کوبٹھائے ہوئے لیے جارہے ہیں اورباری باری دونوں کامنہ چومتے جاتے ہیں ایک صحابی کابیان ہے کہ ایک دن آنحضرت نمازپڑھ رہے تھے اورحسنین آپ کی پشت پرسوارہو گئے کسی نے روکناچاہاتوحضرت نے اشارہ سے منع کردیا(اصابہ جلد ۲ ص ۱۲) ۔

ایک دن سرورکائنات ص امام حسن ع کوکاندھے پرسوارکئے ہوئے کہیں لیے جارہے تھے ایک صحابی نے کہاکہ اے صاحبزادے تمہاری سواری کس قدراچھی ہے یہ سن کرآنحضرت س نے فرمایایہ کہوکہ کس قدراچھاسوارہے (اسدالغابةجلد ۳ ص ۱۵ بحوالہ ترمذی)۔

امام بخاری اورامام مسلم لکھتے ہیں کہ ایک دن حضرت رسول خدا ص امام حسن کوکندھے پربٹھائے ہوئے فرمارہے تھے خدایامیں اسے دوست رکھتاہوں توبھی اس سے محبت کر ۔

حافظ ابونعیم ابوبکرہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن آنحضرت ص نمازجماعت پڑھارہے تھے کہ ناگاہ امام حسن آگئے اوروہ دوڑکرپشت رسول پرسوارہوگئے یہ دیکھ کررسول کریم ص نے نہایت نرمی کے ساتھ سراٹھایا،اختتام نمازپرآپ سے اس کاتذکرہ کیاگیاتوفرمایایہ میراگل امیدہے“۔” ابنی ہذا سید“ یہ میرابیٹا سیدہے اوردیکھویہ عنقریب دوبڑے گروہوں میں صلح کرائے گا۔

امام نسائی عبداللہ ابن شدادسے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن نمازعشاء پڑھانے کے لیے آنحضرت تشریف لائے آپ کی آغوش میں امام حسن تھے آنحضرت نمازمیں مشغول ہوگئے ، جب سجدہ میں گئے تواتناطول دیاکہ میں یہ سمجھنے لگاکہ شایدآپ پروحی نازل ہونے لگی ہے اختتام نمازپرآپ سے اس کاذکرکیاگیا توفرمایاکہ میرافرزندمیری پشت پرآگیاتھا میں نے یہ نہ چاہاکہ اسے اس وقت تک پشت سے اتاروں ،جب تک کہ وہ خودنہ اترجائے ، اس لیے سجدہ کوطول دیناپڑا۔

حکیم ترمذی ،نسائی اورابوداؤد نے لکھاہے کہ آنحضرت ایک دن محوخطبہ تھے کہ حسنین آگئے اورحسن کے پاؤں دامن عبامیں اس طرح الجھے کہ زمین پرگرپڑے، یہ دیکھ کر آنحضرت نے خطبہ ترک کردیااورمنبرسے اترکرانہیں آغوش میں اٹھالیااورمنبر پرتشریف لے جاکرخطبہ شروع فرمایا (مطالب السؤل ص ۲۲۳) ۔

آل محمد علیہ سلام کی سرداری مسلمات سے ہے علماء اسلام کااس پراتفاق ہے کہ سرورکائنات ص نے ارشادفرمایاہے ”الحسن والحسین سیداشباب اہل الجنہ وابوہماخیرمنہما“ حسن اورحسین جوانان جنت کے سردارہیں اوران کے والدبزرگواریعنی علی بن ابی طالب ان دونوں سے بہترہیں۔

جناب حذیفہ یمانی کابیان ہے کہ میں نے آنحضرت کوایک دن بہت زیادہ مسرورپاکرعرض کی مولاآج افراط شادمانی کی کیاوجہ ہے ارشادفرمایاکہ مجھے آج جبرئیل نے یہ بشارت دی ہے کہ میرے دونوں فرزندحسن وحسین جوانان بہشت کے سردارہیں اوران کے والدعلی ابن ابی طالب ان سے بھی بہترہیں (کنزالعمال ج ۷ ص ۱۰۷ ،صواعق محرقہ ص ۱۱۷) اس حدیث سے اس کی بھی وضاحت ہوگئی کہ حضرت علی صرف سیدہی نہ تھے بلکہ فرزندان سیادت کے باپ تھے

 
حیدر Rehan's Avatar
حیدر Rehan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 551
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
Ferozi (16-08-11), کنعان (16-08-11), پیارا (16-08-11), حیدر (16-08-11), عبدالقدوس (16-08-11)
پرانا 16-08-11, 02:16 PM   #2
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ولادت امام حسن علیہ سلام
تمام عالم انسانیت کو اور عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ھو
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-08-11), عبدالقدوس (16-08-11)
پرانا 16-08-11, 05:51 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 201
کمائي: 2,381
شکریہ: 108
142 مراسلہ میں 285 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ولادت امام حسن علیہ سلام
تمام عالم انسانیت کو اور عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ھو
پیارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے پیارا کا شکریہ ادا کیا
کنعان (17-08-11), حیدر Rehan (17-08-11), عبدالقدوس (16-08-11)
پرانا 16-08-11, 07:55 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ولادت امام حسن علیہ سلام
تمام عالم انسانیت کو اور عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ھو
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
کنعان (17-08-11), حیدر Rehan (17-08-11)
پرانا 16-08-11, 10:05 PM   #5
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خير مبارك مگر كيا حسين صرف موميين كے امام تھے يا ہيں۔۔۔۔‌مسلمانوں كے نہيں۔۔۔۔ يہ فلاسفي آج تك سمجھ نہيں آئي كہ آخر يہ تقسيم كيوں ہے؟
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
حیدر Rehan (17-08-11), شھزادباجوہ (17-08-11)
پرانا 16-08-11, 10:20 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیونکہ آپ تو امام ہی نہیں مانتے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (17-08-11), حیدر Rehan (17-08-11), عبدالقدوس (17-08-11)
پرانا 16-08-11, 10:31 PM   #7
Senior Member
 
Ferozi's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Pakistan's Heart
مراسلات: 219
کمائي: 6,111
شکریہ: 241
169 مراسلہ میں 589 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تمام بھائیوں کو حضرت امام حیسن ؑ کی ولادت مبارک ہو
Ferozi آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Ferozi کا شکریہ ادا کیا
کنعان (17-08-11), حیدر Rehan (17-08-11)
پرانا 16-08-11, 11:42 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,633
شکریہ: 8,509
1,595 مراسلہ میں 3,524 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بوسے لیے نانا نے نواسوں کے لبوں پر
زہرا وہ تیرے لال پیارے نہیں بھولے
جنت کے نوجوانوں کے سردار حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ تعالٰی عنہما
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (17-08-11), قاسمی (15-10-11), حیدر Rehan (17-08-11), عبدالقدوس (17-08-11)
پرانا 17-08-11, 12:59 AM   #9
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
کیونکہ آپ تو امام ہی نہیں مانتے
توبہ توبہ يہ ہوائي كسي دشمن نے‌اڑائي ہو گي۔۔۔۔۔ ہم تو امام مانتے ہيں مگر امام بمعني نبي نہيں۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (17-08-11), قاسمی (15-10-11), عبدالقدوس (17-08-11)
پرانا 17-08-11, 05:41 AM   #10
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حضرت امام حسن ع اور حضرت امام حُسین ع کو نبی کون مانتا ہے؟ نبوت تو حضورپُرنور احمد مجتبیٰ پر اختتام کو پہنچی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
مہتاب (18-08-11), حیدر Rehan (17-08-11)
پرانا 17-08-11, 03:32 PM   #11
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگرچہ امت مسلماں یہ مانتے ہیں کہ: رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہر بات خبر بھی ہے اور ایک حکم کی حیثیت بھی رکھتی ہے مگر یہ بات اکثر ہمارے زہن میں نہی رہتی یعنی ہم سرسری طور پر ہی احادیث‌ شریف کو سنتے ہیں یا پڑھتے ہیں جبکہ اصول یہ ہے کہ جو ہستی جتنی مقدس اور اہم ہوتی ہے اس کی بات کو اتنے ہی زاویوں سے دیکھا جاتا ہے ۔ ۔ ۔
مثال کے طور پر ۔غالب کا ایک شعر ہے جس کے 22 مطلب و معنی نکالے گئے ہیں یعنی اتنا غور و فکر کیا گیا ہے ۔ ۔ ایک فلسفی کی بات پر جو کہ اس نے قافیے کی صورت میں کہی۔

بس ہمارا بھی فرض بنتا ہے نبی آخر الزمان ص کی ہر بات ہر حدیث کو باغور پڑھیں اور سوچیں پھر پڑھیں اور پھر سوچیں

ایک حدیث پاک ہے کہ ""حسن و حسین جوانان جنت کے سردار ہیں""

رسول خدا ص جب یہ خبر اور حکم دے رہے تھے اگر اس وقت کا تصور کریں تو اس حدیث پاک کا مطلب زیادہ بہتر طور پر سمجھ آئے گا۔
کہ وہ فرمارہے ہین کہ دیکھو۔ ۔

حسن و حسین جوانان جنت کے سردار ہیں ۔
یعنی
"وہ لوگ" جوانان جنت ہیں جن کے سردار حسن و حسین ہیں۔
یا
ہر وہ شخص جو ان کو "سردار/ امام"" مانے وہ جنتی ہے
۔

بس اگر مومن ہی جنت میں جائیں گئے۔ تو پھر یہ بھی طے ہوا کہ ہر جتنی مومن ہے۔
اور مومنین کے سردار امام حسن و حسین علیہ سلام ہیں۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
کنعان (18-08-11), حیدر (18-08-11), عبدالقدوس (18-08-11)
پرانا 18-08-11, 03:13 AM   #12
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
بس اگر مومن ہی جنت میں جائیں گئے۔ تو پھر یہ بھی طے ہوا کہ ہر جتنی مومن ہے۔
ہر جنتي مومن ہے۔۔۔ چلو يہ تو مان ليا ليكن
ہر شيعہ مومن ہے ۔۔۔لہذا وہ جنتي ہے۔۔۔۔۔ اور ہر سني مؤمن نہيں ہے۔ اس لئے وہ جنتي نہيں ہے۔
اس كي كيا دليل ہے۔۔۔ يا كيا فلاسفي ہے يہ۔۔۔۔۔وہ كون سا بنيادي فرق ہے ايك مؤمن و مسلم ميں ۔۔۔

قرآن و حديث ميں آپ كي علمي شوشگافيوں كے‌علاوہ اگر كوئي صريح دليل ہو تو ضرور بتانا بھيا۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (15-10-11), حیدر (18-08-11)
پرانا 18-08-11, 03:24 AM   #13
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
حضرت امام حسن ع اور حضرت امام حُسین ع کو نبی کون مانتا ہے؟ نبوت تو حضورپُرنور احمد مجتبیٰ پر اختتام کو پہنچی۔
آپ ريحان صاحب سے ہي پوچھ ليجئے كہ
منصب نبوت اور منصب امامت كي حقيقت كيا ہے۔۔
دونوں‌ميں‌كيا فرق ہے
دونوں كي اہميت كيا ہے۔۔۔
كيا ايك كے بغير دوسرا منصب مكمل ہو سكتا ہے يا نہيں
كيا نجات كے لئے دونوں ميں سے كسي ايك پر ايمان لانا كافي ہے يا نہيں
وغيرہ
وغيرہ
وغيرہ
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
حیدر (18-08-11), عبدالقدوس (18-08-11)
پرانا 18-08-11, 05:46 AM   #14
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
آپ ريحان صاحب سے ہي پوچھ ليجئے كہ
منصب نبوت اور منصب امامت كي حقيقت كيا ہے۔۔
دونوں‌ميں‌كيا فرق ہے
دونوں كي اہميت كيا ہے۔۔۔
كيا ايك كے بغير دوسرا منصب مكمل ہو سكتا ہے يا نہيں
كيا نجات كے لئے دونوں ميں سے كسي ايك پر ايمان لانا كافي ہے يا نہيں
وغيرہ
وغيرہ
وغيرہ
اچھا!!!!
جی ریحان بھائی کیا کہتے ہیں آپ؟
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
حیدر (18-08-11), حیدر Rehan (26-08-11)
پرانا 18-08-11, 11:52 AM   #15
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
آپ ريحان صاحب سے ہي پوچھ ليجئے كہ
منصب نبوت اور منصب امامت كي حقيقت كيا ہے۔۔
دونوں‌ميں‌كيا فرق ہے
دونوں كي اہميت كيا ہے۔۔۔
وغيرہ
سلام ان پر جو حق کے طرفدار ہیں
تاریخ محفوظ ہے کہ اج تک نہ جانے کتنے ہی نبوت کے دعویدار گزرئے شاید کہ گنتی سینکڑوں سے تجاوز کرگئی ہو۔ جنھونے جھوٹے نبوت کے دعوے کیے ۔

ہمیں افسوس کے ساتھ یہ یاد دلانا پڑ رہا ہے کہ عالم اسلام میں یعنی امت محمدی ص کو سب سے زیادہ نقصان جس وجہ سے ہوا وہ جھوٹے نبوت کے دعوے ہی تھے اور یہ تمام کہ تمام ہی جھوٹے نبوت کے دعوے دار اہلسنت و الجماعت سے تھے۔
جن کی وجہ سے لاکھوں لوگ مختلف ادوار میں دائرائے اسلام سے خارج ہوتے رہے ۔ ۔ ۔اور اج بھی ہورہے ہیں ان سب کی زمہ داری اہلسنت والجماعت پر ہی جائے گی۔

دوسری طرف یہ حقیقت کہلائے گئی کہ تاریخ اسلام میں نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد اج تک اہل تشیع/فقہ جعفریہ/شیعان مولا علی ع جو بھی نام لیں ۔۔۔۔ ان میں اج تک کوئی بھی نبوت کا دعوے دار نہی گزرا ۔ ۔ ۔

نبوت کے جھوٹے دعوے داروں کا اہلسنت والجماعت میں ہونا اور اہل تشیع میں نہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ بعد نبی آخرالزمان حضرت محمد ص عقیدہ امامت ہے ۔

یہ عقیدہ امامت ہی ہے جس نے تمام اسلام کو خبر دار کردیا تھا کہ نبوت ختم ہوچکی ہے اور مولا علی علیہ سلام کی صورت میں امامت کبری جاری ہے ۔۔۔۔۔۔اب ساتھ ساتھ قرآن پاک مختلف آیات ختم نبوت کے عقیدے کو مضبوط کرتی ہے اور احادیث بھی ۔ ۔ ۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کمال, وزیر, قرآن, محبت, معلوم, المبارک, اسلام, بھائی, ترک, جلد, حال, حدیث, حسن, خدا, رمضان, علامہ, عاشورہ, عبارت, عبداللہ, صلح, صاف, صاحبزادے, صحابی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger