واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


ہجری کیلنڈر کی خصوصیات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-12-08, 06:04 PM   #1
ہجری کیلنڈر کی خصوصیات
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 11-12-08, 06:04 PM

ہجری کیلنڈر کی خصوصیات
سنہ ہجری کی ابتدائ

سن ہجرت کی ابتداءکیسے ہوئی؟ اس کے متعلق علامہ شبلی نعمانی رحمہ اللہ ” الفاروق“ میں یوں رقم طراز ہیں:
21 ہجری میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک تحریر پیش ہوئی جس پر صرف شعبان کا لفظ تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا یہ کیونکر معلوم ہوا کہ گزشتہ شعبان کا مہینہ مراد ہے یا موجودہ؟ اس وقت مجلس شوریٰ طلب کی گئی اور تقویم تاریخ کے مختلف پہلو زیر بحث آئے، جن میں ایک بنیادی پہلو یہ بھی تھا کہ کون سے واقعہ سے سنہ کا آغاز ہو، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہجرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی رائے دی اور اس پر سب کا اتفاق ہو گیا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے 8 ربیع الاول کو ہجرت فرمائی تھی، چونکہ عرب میں سال محرم سے شروع ہوتا ہے لہٰذا دو مہینے آٹھ دن پیچھے ہٹ کر شروع سال سے سنہ ہجرت قائم کیا گیا۔ “

سن ہجرت کی ابتداءکے متعلق قاضی سلیمان منصور پوری، علامہ شبلی نعمانی سے کچھ اختلافات رکھتے ہیں ” رحمة للعالمین“ میں لکھتے ہیں ” اسلام میں سنہ ہجرت کا استعمال حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خلافت میں جاری ہوا، جمعرات 30 جمادی الثانی 17 ہجری: مطابق 9/12 جولائی 638ءحضرت علی رضی اللہ عنہ کے مشورہ سے محرم کو حسب دستور پہلا مہینہ قرار دیا گیا۔

مزید تحقیق سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ ہجرت سے سنین کے شمار کی ابتداءاس سے بھی بہت پہلے ہو چکی تھی۔ ( تاریخ ابن عساکر جلد اول رسالہ التاریخ للسیوطی بحوالہ تقویم تاریخ )

اور یہی بات قرینہ قیاس سے معلوم ہوتی ہے کیونکہ عرب میں قمری کیلنڈر کا رواج تو پہلے سے ہی موجود تھا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہجرت کا واقعہ سب سے اہم واقعہ تھا، لہٰذا اس واقعہ سے سنین کے شمار کا دستور چل نکلا تھا، البتہ عہد فاروقی تک سرکاری مراسلات میں صحیح اور مکمل تاریخ کا اندراج لازمی نہ سمجھا جاتا تھا۔ جسے ایک طرح کی دفتری خامی سے تعبیر کیا جا سکتا ہے اور اس خامی کا علاج حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجلس شوریٰ بلا کر حل کر دیا تھا۔
خصوصیات

اگر ہم سنہ ہجری کا دوسرے مروجہ سنین سے تقابل کر کے دیکھیں تو یہ سنہ بہت سی باتوں میں ممتاز نظر آتا ہے، مثلا:
ترمیمات سے مبرا:

سن ہجری کی بنیاد قمری تقویم پر ہے اور قمری تقویم انسانی اختراعات سے بے نیاز اور بلند ہے، قمری تقویم میں اگر کبھی پیوند کاری کی گئی تو بھی اسے عام قبولیت حاصل نہ ہو سکی، سنہ ہجری آغاز سے لے کر آج تک اس میں نہ کوئی ترمیم ہوئی اور نہ آئندہ ہی ہونے کا امکان ہے، کیونکہ اسلام نے اسے حرام قرار دیا ہے، لہٰذا اس سنہ کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ شروع سے آج تک اپنی مجوزہ صورت میں چلا آتا ہے اور کسی دور میں بھی اس میں ترمیم کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ دنیا کے مروجہ سنین میں سے غالباً کسی میں یہ خصوصیت نہیں پائی جاتی۔
قدامت بلحاظ صحت و استعمال:

اگرچہ بعض دوسرے سنین سنہ ہجرت سے پہلے کے معلوم ہوتے ہیں لیکن سب کی باقاعدہ تدوین سنہ ہجرت کے بہت بعد ہوئی ہے۔

* یکم محرم سنہ ہجرت کو جولین کیلنڈر 16 جولائی 5334 تھا مگر حقیقت میں یہ سنہ اپنے موجودہ طریق پر سنہ ہجرت سے 989 سال بعد ہوا ہے، یہی سنہ آخر میں عیسوی میں تبدیل ہوا جس میں 1582ءتک متعدد بار ترامیم ہوتی رہی ہیں، اس آخری ترمیم کے بعد کا سال بھی ملاحظہ فرمائیے، انگلستان میں 2 ستمبر 1753 ءچہار شنبہ ( بمطابق 3 ذی القعدہ 1165ھ ) کو ترمیم کے ذریعہ یعنی 4 ذی القعدہ 1165ھ کو 14 ستمبر 1752ءبنا دیا گیا۔ ( ص 352 رحمة للعالمین جلد 2 )

* بکرمی سمت یکم محرم الحرام سنہ 1 ہجری سے 26 ساون سمت 479 تھا، جو بظاہر سنہ ہجری سے 678 سال پہلے کا معلوم ہوتا ہے مگر ہندو اور یورپین مورخین کی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ سب سے پہلے سمت 898 بکرمی میں یہ سنہ بکرمی کے نام سے مشہور ہوا، اس طرح بلحاظ تدوین یہ سنہ ہجری سے 225 سال بعد مدون ہوا۔

* سنہ سکندری سنہ ہجرت سے 932 سال پہلے کا ہے مگر اپنی موجودہ ہیئت میں نوزائیدہ ہے کیونکہ یہ شروع میں کئی صدیوں تک قمری مہینوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

* ابتداءدنیا بھر میں ابتداءسنین کا حساب قمری تقویم کے حساب سے شروع ہوا تھا، جس کی تفصیل پہلے گزر چکی ہے۔
مساوات اور ہمہ گیری:

اسلام دین فطرت ہے لہٰذا مصالح عامہ پر مبنی ہے، اسلام کی اعلیٰ خصوصیات میں سے ایک خصوصیت مساوات اور ہمہ گیری بھی ہے۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ نے یہی پسند فرمایا کہ اسلامی مہینے ادلتے بدلتے موسم میں آیا کریں۔ اگر اسلام کبیسہ کے طریقہ کو قبول کر لیتا تو رمضان کا مہینہ ( ماہ صیام ) کسی ایک مقام پر ہمیشہ ایک ہی موسم میں آیا کرتا جس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا کہ نصف دنیا کے مسلمان جہاں موسم گرم اور دن بڑے ہوتے تو ہمیشہ تنگی اور سختی میں پڑ جاتے اور باقی نصف دنیا کے مسلمان جہاں موسم سرد اور دن چھوٹے ہوتے ہمیشہ کے لئے آسانی میں رہتے، روزہ کے علاوہ سفر حج کا بھی تقریبا یہی حال ہے، پس مساوات و جہانگیری کا اقتضا ہی یہ تھا کہ اسلامی سال قمری حساب پر ہی ہو اور اسے کبیسہ جیسی انسانی اختراعات سے بھی پاک رکھا جائے۔
دنیوی اغراض کے بجائے روحانی بنیادیں:

ہجرت سے آغاز دنیا بھر کے مروجہ سنین کی ابتداءپر نظر ڈالئے تو معلوم ہو گا کہ کوئی سنہ کسی بڑے آدمی کی یا بادشاہ کی پیدائش، وفات یا تاجپوشی سے شروع ہوتا ہے یا پھر کسی ارضی یا سماوی حادثہ مثلا زلزلہ، سیلاب یا طوفان کی تاریخ سے لیکن سنہ ہجری کو یہ اعزاز شرف حاصل ہے کہ اس کا آغاز دین اسلام کی سربلندی کی خاطر اپنے وطن کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہنا ایک بہت بڑی قربانی ہے اور ایسے واقعات میں ہر شخص کا دل بھر آتا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ہجرت کے وقت مکہ کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا: اے مکہ! تو کتنا پاکیزہ اور مجھے پیارا لگتا ہے، اگر میری قوم مجھے نہ نکالتی تو میں تیرے سوا کہیں نہ رہتا۔ ( ترمذی ) ظاہر ہے کہ ترک وطن پر انسان صرف اسی صورت میں آمادہ ہو سکتا ہے جب وہ انتہائی مجبور ہو یا کوئی عظیم مقصد اس کے پیش نظر ہو اور مسلمانوں کے لئے یہ مقصد دین اسلام کی سربلندی تھا اور ہجرت کے واقع کو سنہ ہجرت کی بنیاد قرار دینے کا مقصد ہی یہ تھا کہ مسلمانوں کو ہر نئے سال کے آغاز پر یہ پیغام یاد رہے کہ انہیں اسلام کی سربلندی کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہ کرنا چاہئے۔
رسم و رواج کی حوصلہ شکنی:

کسی ملک یا علاقہ کے رسم و رواج عموما موسم سے گہرا تعلق رکھتے ہیں، میلے، ٹھیلے، تفریحی سفر، گرمیوں کی چھٹیاں، موسم بہار کی تقریبات، مختلف قسم کے محاصل اور نذرانوں کی وصولیوں کے اوقات وغیرہ سب امور موسم سے وابستہ ہوتے ہیں اور موسموں کا تعلق شمسی سال سے ہے، لہٰذا جوں جوں مذہب سے لگاؤ کم ہوتا اور بے گانگی بڑھتی جاتی ہے، شمسی سال کے ساتھ لگاؤ بڑھ جاتا ہے، اسی میں پیوند کاری کر کے اسے شمسی سال کے مطابق ڈھال لیا، انتہا یہ ہے کہ آج کل مزاروں کے مجاور اور منتظمین نے بھی زمانہ جاہلیت کے پروہتوں کی طرح عرسوں کی تاریخیں بھی شمسی سال، خواہ بکرمی ہو یا عیسوی، کے مطابق کر رکھی ہیں، عرسوں کا جواز یا عدم جواز بجائے خود ایک الگ مسئلہ ہے، سردست ہم یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ ایسی تقریبات جو خالص دینی اور مقدس سمجھی جاتی ہیں۔ ان میں سے ہجری تقویم کو خارج کر دیا گیا ہے، حالانکہ بات اسلامی اقدار کے منافی ہے، اسلام رسم و رواج کو بشرطیکہ وہ جائز بھی ہوں ثانوی حیثیت دیتا ہے، اس کا اولین مقصد احکامات و عبادات الٰہی اور شعائر اللہ کا صحیح طور پر متعینہ وقت پر تعمیل ہے اسی بناءپر اسلام نے قمری تقویم کو اختیار کیا جو اس کی روح کے عین مطابق ہے۔
ہفتہ کا آغاز جمعہ کے مبارک دن سے ہے:

اسلامی تقویم میں ہفتہ کو پہلا دن قرار دیا ہے، یکم محرم الحرام سنہ ہجری کو بھی یہ جمعہ تھا، جمعہ کو اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ کی عبادت اور ذکر کرنے کا دن قرار دیا گیا ہے۔ گو اس کی باقاعدہ تعطیل منانے کی پابندی نہیں تاہم جمعہ کے دن نہانے، دھونے، کپڑے بدلنے اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لئے تیاری کے خاص اہتمام پر زور دیا گیا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد کاروبار کرنے کی اجازت ہے۔ بالفاظ دیگر اس تقویم میں ہفتہ کی ابتداءاللہ کی یاد سے ہوتی ہے۔ جبکہ عیسوی تقویم میں اتوار کا دن، جو ان لوگوں کی عبادت کا دن ہے، ہفتہ کا دن آخری دن ہے، یعنی چھ دن کام کرنے کے بعد جب انسان تھکا ماندہ ہو تو اللہ کی طرف بھی دھیان کر لے، غالباً یہی وجہ ہے کہ مجوزہ عالمی کیلنڈر میں ہر سال اور اس کی ہرسہ ماہی اتوار سے شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ہفتہ کے دنوں کے نام اور نجوم پرستی:

اسلامی تقویم میں ہفتہ کے ایام کے ناموں میں شرک، نجوم پرستی یا بت پرستی کا شائبہ تک نہیں پایا جاتا، جبکہ عیسوی اور بکرمی تقویم میں ہفتہ پر دنوں کے نام دیوتاؤں کی دیوتائی اور سیاروں کی فرمانروائی کی یاد تازہ کرتے رہتے ہیں۔

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 349
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا
arslansun (13-02-09), فیصل ناصر (11-12-08), میاں شاہد (11-12-08), ماسٹر مقسود (14-02-09), waseemsv (14-02-09), ابرارحسین (15-02-09), رضی (13-02-09), طارق راحیل (11-12-08)
پرانا 11-12-08, 06:24 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ہجری کیلنڈر کی خصوصیات

اچھی معلومات ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 11-12-08, 07:43 PM   #3
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہجری کیلنڈر کی خصوصیات

بہت شاندار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 13-02-09, 10:21 AM   #4
Senior Member
 
arslansun's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 619
کمائي: 5,541
شکریہ: 1,072
222 مراسلہ میں 354 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ہجری کیلنڈر کی خصوصیات

بہت بہت شکریہ ۔
arslansun آف لائن ہے   Reply With Quote
arslansun کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 14-02-09, 10:42 PM   #5
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: JEDDAH
مراسلات: 89
کمائي: 1,764
شکریہ: 266
46 مراسلہ میں 107 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ہجری کیلنڈر کی خصوصیات

بہترین معلومات------------------------------شکریہ
waseemsv آف لائن ہے   Reply With Quote
waseemsv کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 24-02-09, 12:30 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ہجری کیلنڈر کی خصوصیات

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بھائی سعود ناصر ، میں کافی دنوں بعد آپ کے اس شاندار مراسلے کو دیکھ پایا ، اللہ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
ہندو, پاک, پسند, واقعات, نماز, نظر, مکہ, مکمل, معلوم, آج, آدمی, اللہ, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, بہترین, بھائی, روزہ, رمضان, شاندار, شعبان, علی, عبادت, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چائنا موبائل کی خصوصیات؟ عبداللہ حیدر موبائل ہی موبائل 26 16-07-10 06:00 PM
اینیملز کی خصوصیات شیراز احمد قہقہے ہی قہقے 0 16-02-10 09:14 PM
اچھے کردار کی خصوصیات رانا امر متفرقات 7 21-12-09 08:45 PM
ای میل ایڈریس شخصیت کی خصوصیات بتانے میں معاون ثابت ہوتاہے Real_Light کمپیوٹر کی باتیں 32 16-06-08 12:10 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger