![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آخری وقت اشاعت: بدھ 2 نومبر 2011 , 12:10 GMT
![]() برطانیہ میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں چار سو ستر سے زائد کالجوں پر یورپ سے باہر کے طلبہ کو داخلہ دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان کالجوں کے یا تو لائسنس واپس لے لیےگئے ہیں، یا پھر انہوں نے حکومت کے نئے انسپکشن کے نظام میں شرکت نہیں کی۔ یہ اقدامات حکومت کی امیگریشن کے نظام کو زیادہ سخت بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق اگر ان کالجوں پر یہ پابندی نہ ہوتی تو یہ تقریباً گیارہ ہزار طلبہ کو داخلہ دے سکتے تھے۔ امیگریشن کے وزیر ڈیمین گرین کے مطابق نظام میں لائی گئی تبدیلیوں کا اثر اب نظر آنے لگا ہے۔ اس سے پہلے اس سال برطانیہ آنے کے خواہشمند طلباء کو ویزا دینے کے لیے بھی نئے قوانین متعارف کروائےگئے تھے۔ ان کا مقصد ان کالجوں پر پابندی عائد کرنا تھا جن کے ذریعے کام کی تلاش میں افراد طالب علم بن کر برطانیہ میں داخل ہو جاتے تھے۔ برطانیہ کے امیگریشن نظام میں جو تبدیلیاں لائی گئی ہیں ان کے ذریعے یہ دیکھا جائےگا کہ طالب علم انگریزی بول سکتے ہیں، کالج میں بتایاگیا کورس واقعی وہاں پڑھایا جاتا ہے اور کالج کے مالکان امیگریشن اور ویزا کی تمام ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ امیگریشن کے وزیر ڈیمین گرین کے مطابق نظام میں لائی گئی تبدیلیوں کا اثر اب نظر آنے لگا ہے۔ اس سے پہلے اس سال برطانیہ آنے کے خواہشمند طلباء کو ویزا دینے کے لیے بھی نئے قوانین متعارف کروائےگئے تھے۔ ان کا مقصد ان کالجوں پر پابندی عائد کرنا تھا جن کے ذریعے کام کی تلاش میں افراد طالب علم بن کر برطانیہ میں داخل ہو جاتے تھے۔ برطانیہ کے امیگریشن نظام میں جو تبدیلیاں لائی گئی ہیں ان کے ذریعے یہ دیکھا جائےگا کہ طالب علم انگریزی بول سکتے ہیں، کالج میں بتایاگیا کورس واقعی وہاں پڑھایا جاتا ہے اور کالج کے مالکان امیگریشن اور ویزا کی تمام ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ اس سال برطانیہ کی بارڈر ایجنسی نے سو سے زائد کالجوں کی تفتیش کی جہاں جنوبی ایشیا سے زیادہ تعداد میں طلبہ نے داخلہ لیا تھا۔ تفتیش کے دوران ایجنسی نے ایک ایسے طالب علم کا انٹرویو کیا جو زیادہ تر سوالات کا جواب صرف انگریزی کے لفظ ”ہیلو” سے دے سکتا تھا۔ امیگریشن کے وزیر ڈیمین گرین کے مطابق یہ سختی اس لیے کرنا پڑی ہے کیونکہ برطانیہ میں کئی ادارے بیرونی طلبہ کو تعلیم فراہم کرنے کے بجائے صرف امیگریشن کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ تاہم ادارے یونیورسٹیز یوکے کی سربراہ نیکولا ڈینڈرج کا کہنا ہے کہ یہ بھی ضروری ہے کہ حکومت اس بات کا خیال رکھے کہ جو طلبہ واقعی تعلیم حاصل کرنے یہاں آنا چاہتے ہیں، ان پر ان تبدیلیوں کا اثر نہ پڑے۔ پڑھنے میں دشواری ہو تو یہاں کلک کریں
__________________
|
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | محمدعدنان (03-11-11), wajee (03-11-11), احمد نذیر (03-11-11), شمشاد احمد (03-11-11), عبیداللہ عبید (03-11-11), عبدالقدوس (03-11-11) |
|
|
#2 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
یس ، نو اور ایز یولائیک ایک آدمی نے یہ تین لفظ سیکھ لیے ۔ ایک انگریز کے پاس کام کی غرض سے چلا گیا اور اس سے کام طلب کیا اس نے پوچھا کیاتم کام کروگے ؟ اس نے جواب میں بولا: یس پھر اس نے پوچھا : کیاتم کام چوری کروگے ؟ اس نے جواب میں بولا: نو تیسری بار اس نے پوچھا : تم کتنی تنخواہ لوگے ؟ اس نے جواب میں بولا: ایز یو لائک اس آدمی کو کام پر لگایا گیا ، وہ بہت خوش ہوا اور انگریزی کے گن گانے لگا اور اس آدمی کے مقولے پر اسے یقین آیا کہ اس زبان کے تین لفظ بھی آپ کو فائدہ پہنچاسکتے ہیں ۔ کچھ عرصہ بعد باس کی گھڑی گم ہوگئی ، اسے اس آدمی پر شک ہوا ، بلایا اور پوچھا : کیا تم نے میری گھڑی چرائی ہے ؟ اس نے جواب دیا : یس انگریز نے کہا : واپس کرو ، یہ آگے سے بولا : نو انگریز نے غصے میں کہا کیا پولیس کے حوالے کردوں ؟ اس نے جواب دیا : ایز یولائک اسی طرح تین لفظوں سے کام حاصل کرنے والا انہی تین لفظوں سے جیل بھی پہنچ گیا ۔ |
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اب تو کافی پاکستانی نہیں جا سکے گے
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وطن میں حالات کی کبھی نرمی کبھی گرمی ھی اچھی ھے سدا کی گرمی سے۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, com, کورس, کوششوں, کلک, گئی, پڑی, یا, وقت, وزیر, نظر, مقصد, متعارف, مطابق, world, انٹرویو, بول, تلاش, تعلیم, جواب, حصہ, سال, علم, عائد, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| برطانیہ نے تمام غیر یورپی مما لک کیلئے اپنی امیگریشن پالیسی تبدیل کر دی | جاویداسد | خبریں | 0 | 25-11-10 05:48 PM |
| برطانیہ غیر یورپی طالب علموں کے لئے ویزوںمیں کمی کرے گا | عدنان دانی | خبریں | 0 | 15-09-10 08:33 AM |
| کشن گنگا ڈیم پر ہونیوالے پاک بھارت مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم | Real_Light | خبریں | 2 | 04-06-08 11:24 AM |
| اسحاق ڈار کی ایوان سے غیر حاضری وزیر اعظم پریشان دکھائی دیئے | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 19-04-08 04:06 AM |
| پنڈی حملے کے بعد فوجی افسران کی سکیورٹی کیلئے غیرمعمولی اقدامات | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 26-02-08 02:32 AM |