واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > مذہبی مسائل اور ان کا حل



مذہبی مسائل اور ان کا حل مذہب میں بہت سے مسائل ایسے ہوتے ہیں جن کا حل ہمیں نہیں مل پاتا اس سکشن میں ہم انشاء اللہ ان تمام سوالات کے جوابات دینے کی کوشیش کریں گے جن کے جوابات آپ کے پاس نہیں ہیں


تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-07, 06:01 PM   #1
تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے
مسٹر رائٹ مسٹر رائٹ آف لائن ہے 29-10-07, 06:01 PM

ًحترم ،
میرا سوال یہ کہ مارکیٹ میں بہت سی تفسیر کی کتابیں موجود ہیں تو ان حالات میں ایک عام شحص کے لیے کون سی کتاب پڑھنے کے لیے موزوں ہو گی کہ جس کو پڑھتے وقت اسے تفسیر کی کلاسیں اٹینڈ کرنے کی یا کسی استاد سے راہنمائی کی(80؏ یا 100؏حالات میں ) ضرورت پیش نہ آئے اور وہ تفرقہ بازی کی لپیٹ میں بھی نہ ہو۔
علاوہ ازیں، کتاب کا نام تجویز کرتے وقت اس کے مصنف کا مختصر تعارف بھی ہو جائے تو شکر گزار ہونگا۔

 
مسٹر رائٹ's Avatar
مسٹر رائٹ
محسن
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 2856
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مسٹر رائٹ کا شکریہ ادا کیا
رضی (19-07-09), عامرشہزاد (10-12-09), عبداللہ آدم (31-08-11)
پرانا 03-11-07, 09:59 PM   #2
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

اردو زبان میں تفسیر کی بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ میری رائے میں ایک عام آدمی کے لیے تفہیم القرآن کا مطالعہ بہتر ہو گا۔ اس کے مصنف مودودی صاحب نے جہاں جدید مسائل پر لکھا ہے وہیں اختلافی مسائل بیان کرتے وقت تمام علماء کی رائے بیان کرنےکا بھی اہتمام کیا ہے۔یہ تفسیر عام آدمی کی ضرورت کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 13-11-07 at 11:58 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
arslansun (25-02-09), منتظمین (04-11-07), مسٹر رائٹ (05-11-07), Zullu230 (12-11-07), احمد نذیر (31-08-11), احمد بلال (16-10-09), رفیق طاہر (09-12-09), راجہ اکرام (28-01-10), سعود (02-04-09), عامرشہزاد (10-12-09), عبداللہ آدم (31-08-11)
پرانا 11-11-07, 11:46 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے



السلام علیلکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
سامَحکَ اللہ و عَفا عنک ، اَخی فی اللہ ،
کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ چند دیگر کتابوں کا مطالعہ فرما کر مشورہ دیتے ، سب سے بہترین اور مختصر تفسیر جو ''' عام آدمی''' کے لیے سمجھی جاتی ہے اور ہے بھی وہ ''' تفسیر القُران العظیم ، یعنی تفسیر ابن کثیر ''' ہے ، اور اِس کا اُردو ترجمہ بھی میسر ہے ، اور مجھ جیسوں کے لیے واقعتا بہت ہی مناسب چیز ہے ،
آپ جیسے عُلماء کے لیے اُس سے بھی اچھی تفاسیر موجود ہیں ، جِنہیں اُمت کے عُلماء نے سراہا ہے ، مثلاً ، ''' الجامع للاحکام القران ، للاِمام محمد بن احمد القرطبی ''' ، ''' فتح القدیر ، اِمام محمد بن علی الشوکانی ''' ، ''' روح المعانی ، اِمام محمود الآلوسی البغدادی ''' ، اور اگر آپ کو ''' وھابیت '''سے چِڑ نہ ہو تو ماضی قریب کے علماء میں سے ''' اضوا البیان ، علامہ محمدالامین بن محمد المختار الشنقیطی ''' ، اور ''' تیسیر الکریم الرحمٰن فی تفسیر کلام المنّان ، علامہ عبدالرحمٰن بن ناصرالسعدی ''' ، میں نہیں جانتا کہ تفسیرِ قُران کی اِن کتابوں میں سے کِسی کا اُردو میں ترجمہ میسر ہے یا نہیں ، لیکن آپ کو تو اِنشا اللہ ترجمہ کی حاجت نہ ہوگی ، پس کِسی وقت اُن پر بھی نظر فرمائیے تا کہ ایسامشورہ دیتے ہوئے آپ کے سامنے موازنہ کرنے کے لیے کچھ ہو ،
محترم بھائی ، آپ سے ایک سوال کے جواب کا درخواستگار ہوں ، جتنا اللہ تعالیٰ نے مجھے جو سیکھنے کی توفیق عطا فرمائی ، اُس کے مطابق میں یہ ہی جان پایا ہو ں کہ ''' الاعلیٰ ''' اللہ سُبحانہُ و تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے ، جِس کی تسبیح کرنے کا اللہ نے حُکم دِیا ( سَبِّحِ اسمَ رَبِّکَ الاَعلَی ) ( اپنے رب کے نام کی تسبیح کرو (وہ رب ) جو( تمام مخلوق سے جُدا اور) بُلندی پر ہے ) ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سجدوں میں جب اُن کے اپنے فرمان کے مطابق ( بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے ) یہ تسبیح مقرر فرمائی ( سُبحَانَ رَبِّيِّ الاَعلیٰ ) ( پاک ہے میرا رب الاعلیٰ ) ہر مسلمان اپنی نماز کے سجدوں میں یہ تسبیح کرتا ہے ، یہ الگ بات ہے کہ اِس کا معنیٰ و مفہوم جانتا ہے یا نہیں ،
بہرحال ، بھائی جان ، میرا سوال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں ایک نام ''' الاعلیٰ ''' ہے ، اور اللہ تعالی تو وہ ہے جو( لَم یَلِد وَلَم یُولَد ) ( نہ اُس نے کِسی کو پیدائش دِی اور نہ اُسے کِسی نے پیدائش دی ) نہ اُسکے بیٹا بیٹی ، نہ اُسکے باپ ماں ، تو پھر''''' ابو الاعلیٰ ''''' یعنی ''' الاعلیٰ کا باپ ''' کہاں سے ؟؟؟؟؟؟ اگر آپ یہ کہیں کہ اِس لقب سے مُراد ''' بُلندی والا ''' ہے ، یعنی عِزت اور بُزرگی والا ہے ، جیسا کہ ''' ابو ہُریرہ ''' سے مُراد ''' بلِیوں والا ''' ہے نہ کہ ''' بلِیوں کا باپ ''' ، تو مجھ جیسے طالب عِلم سے زیادہ آپ یہ سمجھتے ہوں گے کہ ایسا کہنا
بالکل غلط ہے ، کیونکہ اگر ''''' ابو الاعلیٰ ''''' میں سے ''' الاعلیٰ ''' اسم موصوف ہے نہ کہ اسم صفت ، اور اگر اِسے بمعنیٰ صفت لینا ہو تو پھر ''' الاعلیٰ ''' نہیں '''العُلو''' اِستعمال کیا جائے گا ، او ر ایسی صورت میں ''' ابو العُلو ''' کہا جائے گا ، نہ کہ ''''' ابو الاعلیٰ '''''، اور اگر کِسی کو "" ابو العُلو "" کہا جائے تو اُس وقت دیکھنے کی بات ہو گی کہ ایسے لقب کا حق دار کون ہے اور کون نہیں ، حقیقتاً یا مجازاً ، مُطلقاً یا مُقیداً ، اور "" عُلو "" کہیں "" غُلُو "" تو نہیں
ایسے القاب ، لقب ، صاحبِ لقب اورمتبعین لقب کے عِلمِ توحید کو کافی واضح کردیتے ہیں ، اللہ ہم سب کی اصلاح فرمائے ، اور جو اُس کے پاس پہنچ چُکے اُن کے ساتھ، اور ہم سب کے ساتھ دونوں زندگیوں میں اپنی خاص رحمت والا معاملہ فرمائے ،
براہِ مہربانی ، میری راہنمائی فرمائیے ، اگر میں نے غلط کہا ہے تو میری اصلاح فرمائیے ، اور اگر دُرست کہا ہے تو اپنی اِصلاح فرمائیے ،
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ( وَذَکِر فَاِنََّ الذِّکریٰ تَنفَعُ المُؤمِنِینَ )( پس یاد دہانی کروائیے ، کیونکہ یاد دہانی کروانا اِیمان والوں کو فائدہ دیتا ہے) ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( کُلُّ بن آدَمَ خَطَّاء ٌ فَخَیرُ الخَطَّائِینَ التَّوَّابُونَ ) ( آدم کی ساری اولاد خطا کرنے والی ہے اور سب سے اچھے خطا کار توبہ کرنے والے ہیں ) المستدرک الحاکم، مسند ابی یعلیٰ ، مسند احمد ، وللفظ لہ ، و صححہ الالبانی ،
اِنشاء اللہ تعالیٰ ، اللہ تعالیٰ آپ کے بارے میں میرا حسنِ ظن برقرار رکھے گا کہ آپ کا یہ مشورہ کِسی مذہبی ، مسلکی ، یا جماعتی تعصب کی بُنیاد پر نہیں ،اور اگر ایسا ہے تو اِنشاء اللہ آپ کے لیے ایک نیکی بھی ہو گی، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ

وسلم نے فرمایا ہے [COLOR="Navy"]((اِذا حَکَمَ الحَاکِمُ فَاجتَہَدَ ثُمَّ اَصَابَ فَلَہُ اَجرَانِ واِذا حَکَمَ فَاجتَہَدَ ثُمَّ اَخطَاَ فَلَہُ اَجرٌ )) (( اگر کوئی فیصلہ دینے والا (درستگی کی) جدو جہدکرنے کے بعد فیصلہ دے اور وہ فیصلہ درست ہو تو اُس کے لیے دو نیکیوں کا ثواب ہے ، اور اگر (درستگی کی) جدو جہدکرنے کے بعد فیصلہ دے اور وہ فیصلہ درست نہ ہو تو اُس کے لیے (بھی) ایک نیکی کا ثواب ہے )) [/COLOR]مُتفقٌ علیہ ، والسلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
bashirahmed98 (20-12-09), مون لائیٹ آفریدی (10-07-08), محمدمبشرعلی (30-08-11), مسٹر رائٹ (11-11-07), Zullu230 (12-11-07), احمد نذیر (31-08-11), احمد بلال (16-10-09), بلال الراعی (26-02-12), رفیق طاہر (09-12-09), سعود (02-04-09), عمیر نعیم (18-06-08), عامرشہزاد (10-12-09), عبداللہ حیدر (15-05-08)
پرانا 11-11-07, 12:02 PM   #4
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

تفسیر ابن کثیر کمال کی تفسیر ہے۔ جزاک اللہ آپ نے اس طرف توجہ دلائی۔ یہ بھی بتا دیں کہ اردو ترجمہ کس ادارے نے شائع کیا ہے۔ عبد الرحمٰن کیلانی کی تفسیر "تیسیر القرآن" بھی عام فہم انداز میں لکھی گئی ہے۔
ابوالاعلیٰ نام کیوں رکھا گیا، اس بارے میں ان کے والدین ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ عالم ہونے کا مجھے دعوٰی نہیں ہے۔ میری پہلی پوسٹ اسی بارے میں تھی۔ یہاں دیکھ لیں۔
اگر ہو سکے تو تفہیم القرآن کے چند ایسے مقامات کی نشاندہی فرمادیں جن پر آپ کو اعتراض ہے۔ اس سے مجھ سمیت بہت سوں کا بھلا ہو گا۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 11-11-07 at 08:42 PM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
bashirahmed98 (20-12-09), مسٹر رائٹ (11-11-07), عبداللہ آدم (31-08-11)
پرانا 11-11-07, 10:12 PM   #5
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,968
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

ماشااللہ ، جزاک اللہ

عادل صاحب نے واقعی ہی شعور کو جھنجوڑنےوالے سوالات کئے ہیں اور کافی متاثر کن حوالے دیئے ہیں۔ اللہ آپ کو مزید شعور اورعقل عطا کر ے ، آمین،
باقی عبداللہ صاحب نے تفہیھم القرآن کے حوالے سے جو سوال اٹھائے ہیں اگر عادل صاحب وہ لکھ دیں تو ہم تو صرف شکریہ ہی ادا کر سکتے ہیں اجر تو اللہ کی ذات ہی دینے والی ہے۔
ویسے تفسیر ابن کثیر کس مسلک سے ہے اور کیا مجھ جیسا نا سمجھ جو تفسیر کو پڑھنے کا شوق رکھتا ہو کیا اس کے لیے کافی ہے؟؟؟

Last edited by عبداللہ حیدر; 23-05-08 at 12:26 AM.
مسٹر رائٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-11-07, 10:12 AM   #6
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,230
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

تفسیر ابن کثیر میرے زیر مطالعہ ہے لیکن سی ڈی ورژن میں۔ اور اختلافات سے بالکل پاک ہے ۔ تفسیر ابنَ کثیر پر کسی کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ بہت جامع اور تمام مسائل کی نشاندہی قرآن کی اصل روح کے مطابق لکھی گئی ہے۔ یہ سی ڈی مارکیٹ میں عام دستیاب ہے ۔ اگر آپ کو نہ مل سکے تو مجھ سے رابطہ کریں ۔ میں آپ کو زِپ کر دوں گا۔ بحر حال اس تفسیر کا مطالعہ ضرور کریں۔ آسان اُردو زبان میں یہ تفسیر عام ایک مسلمان کے لئے بہت ہی مفید ہے۔ اللہ ہم سب مسلمانوں کو قرآن پاک کا مطالعہ کرنے اور اُس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا
arslansun (25-02-09), رفیق طاہر (09-12-09), عمیر نعیم (18-06-08), عامرشہزاد (10-12-09)
پرانا 12-11-07, 11:03 AM   #7
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

تفسیر ابن کثیر کے بارے میں اختلاف میرے علم میں‌ نہیں‌ہے۔ کونسی سی ڈی ہے، اور کس نےریلیز کی ہے۔ اگر آپ یہاں بتا دیں تو ہم بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-11-07, 11:13 AM   #8
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
تفسیر ابن کثیر کے بارے میں اختلاف میرے علم میں‌ نہیں‌ہے۔ کونسی سی ڈی ہے، اور کس نےریلیز کی ہے۔ اگر آپ یہاں بتا دیں تو ہم بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اگر اپ سی ڈی اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے میں سپیس مہیا کر دوں گا جس سے سب لوگوں کا بھلا ہو جائے گا۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!

Last edited by عبداللہ حیدر; 23-05-08 at 12:27 AM.
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
رضی (31-08-11), عمیر نعیم (18-06-08)
پرانا 12-11-07, 11:35 AM   #9
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

esnips.com پر تفسیر ابن کثیر کا تعارف:
"فرقہ اور مسلک پرستی آج کے دور کا بہت بڑا المیہ ہے۔ ایک فرقہ کے نزدیک دوسرے فرقہ کے علماء کی تفاسیر اور احادیث کی شرح وغیرہ قابل اعتماد نہیں ہے تو دوسرے کے نزدیک پہلے فرقے کے علماء قابل اعتماد نہیں۔ عوام الناس کے عام فائدہ کیلئے دین خالص ڈاٹ کام کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ ایسی تفسیر منتخب کی جائے جو اہلسنت کے سب مسلک کے علماء اور عوام کے نزدیک یکساں طور پر قابل قبول اور لائق اعتماد ہو تاکہ صرف ایک خاص گروہ کو فائدہ نہ ہو بلکہ ہر ایک ہی فائدہ اٹھائے۔
اس مقصد کیلئے آج تک لکھی گئی سب تفاسیر میں سے تفسیر ابن کثیر سب سے زیادہ مشہور، سب کے نزدیک لائق اعتماد اور دلائل کی قوت کے اعتبار سے سب سے
زیادہ قوی نظر آئی ہے۔
یہ تفسیر آٹھویں صدی ہجری کے الامام، المحدث، الشیخ حافظ عماد الدین ابو الفداء ابن کثیررحمتہ اللہ علیہ کی کاوش ہے۔ کسی بھی آیت کی تفسیر میں حافظ ابن کثیر رحمتہ اللہ علیہ سب سے پہلے اسی مضمون کی دیگر قرآنی آیات لاتے ہیں۔ پھر احادیث بیان کرتے ہیں۔ اور احادیث کے اسناد و رجال پر بحث کرتے ہیں۔ پھر آثار صحابہ و تابعین کو لاتے ہیں۔ اور سب سے بڑا کارنامہ ان کا یہ ہے کہ انہوں نے قرآن کی تفسیراور تاریخ میں سے اسرائیلیات کو بہت کچھ چھانٹ کر علیحدہ کر دیا ہے۔ہم اپنی اس حقیر سی کاوش کو اس عزم کے ساتھ آن لائن لے کر آئے ہیں کہ قرآن اور حدیث فہمی میں اضافہ ہو، اختلافات کی حدیں کم سے کم ہوں۔ اور سب مسلمان قرآن اور صحیح (اور حسن) احادیث کے دلائل کی طاقت کو مانیں ، سمجھیں، جانیں اور پھر اس پر عمل کریں۔اس تفسیر کے کاپی رائٹس کچھ نہیں ہیں۔ جو شخص بھی تجارتی مقاصد سے ہٹ کر دین اسلام کی روشن تعلیمات کے فروغ کی نیت سے اس تفسیر کو کہیں بھی استعمال کرنا چاہے ، وہ کر سکتا ہے۔ بلکہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ایسا ضرور کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا اور آخرت کی کامیابی عطا فرمائے۔ اور ہمارے لئے اس چھوٹی سی کاوش کو توشہ آخرت بنا دے۔ آمین یارب العالمین۔
نوٹ: یہ تفسیر سپارہ کے حساب سے اپ لوڈ اس لئے کی گئی ہے تاکہ وہ حضرات جن کے انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہت کم ہے۔ آسانی سے مستفیض ہو سکیں۔"

"دین خالص" والوں کی ویب سائٹ تو بند ہو چکی ہے لیکن یہ تفسیر درج ذیل لنک سے فری ڈاؤن لوڈ‌کی جا سکتی ہے
تفسیر ابن کثیر ڈاؤن لوڈ

Last edited by عبداللہ حیدر; 12-11-07 at 11:43 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
bashirahmed98 (20-12-09), shafirajput (10-06-11), منتظمین (12-11-07), Zullu230 (12-11-07), احمد نذیر (31-08-11), راجہ اکرام (28-01-10), عمیر نعیم (18-06-08), عامرشہزاد (10-12-09), عبداللہ آدم (31-08-11)
پرانا 12-11-07, 12:09 PM   #10
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,230
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

عبداللہ حیدر صاحب! آپ کا تعارف بھی پڑھا اور دیا گئے مفید لنک پر جا کر دیکھ بھی لیا۔ آپ کا بہت بہت شکریہ! میں انشاءاللہ کل پوری سی ڈی اَپ لوڈ کر دوں گا تا کہ اگر کسی بھائی یا بہن کو اس ڈائون لوڈ کرنے میں مشکل پیش آئے تو وہ فورم سے استفادہ کرلے۔ آللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین

Last edited by عبداللہ حیدر; 23-05-08 at 12:28 AM.
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا
عمیر نعیم (18-06-08), عامرشہزاد (10-12-09)
پرانا 12-11-07, 12:11 PM   #11
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,230
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
اگر اپ سی ڈی اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے میں سپیس مہیا کر دوں گا جس سے سب لوگوں کا بھلا ہو جائے گا۔

والسلام
محترم آپ کی بہت مہربانی! آپ سپیس مہیا کر دیں۔ انشاء اللہ کل اَپ لوڈ کر دوں گا۔
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-11-07, 01:56 PM   #12
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

عادل بھائی نے ٹھیک مشورہ دیا ہے۔ میں ان کی تائید کرتا ہوں۔ ابن کثیر ہر قسم کے اختلافات سے پاک ہے۔ اور فرقہ واریت کے ماحول میں وہ بہترین تفسیر ہے جس پر تمام مکاتب فکر متفق ہیں۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 23-05-08 at 01:44 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
bashirahmed98 (20-12-09)
پرانا 12-11-07, 10:42 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
محترم بھائی ، عبداللہ حیدر ،
من الاقوال الحِکمۃ ::: العُذرُ اَقبحُ مِن الذَنبِ ::: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ((( اِذا قُمتَ في صَلاتِكَ فَصَلِّ صَلاۃ مُوَدِّعٍ وَلا تَكَلَّم بِكَلامٍ تَعتَذِرُ منہُ وَاجمَعِ اليَاءسَ مِمَّا في ايدِي النَّاس ::: جب تم نماز پڑہو تو اِس طرح پڑہو گویا کہ وہ تمہاری آخری نماز ہے ، اور ایسی بات مت کرو جِس کے لیے تمہیں عُذر پیش کرنا پڑے ،اور جو کچھ لوگوں کے پاس اُس سے مایوس رہو (یعنی لوگوں سے اُن چیزوں کو حاصل کرنے کی کوشش نہ کرو )، ))) معجم الطبرانی الکبیر ، و صححہ الہیثمی و الالبانی ،
محترم بھائی ، مودودی صاحب کا نام رکھنے والے اپنے فعل کا جواب اللہ کو دیں گے ، اور ہم اپنے افعال کا ، کیا کِسی کو "" ابو الاعلیٰ "" کہہ یا لکھ کر اللہ کے سامنے ہمارا یہ عُذر قابل قبول ہو گا کہ اُس کا نام ہی یہ رکھا گیا تھا ؟؟؟
الحمد للہ ، اللہ تعالیٰ نے ابھی تک مودودی صاحب کا ثانی ظاہر نہیں کیا ، لہذا جب"" مودودی صاحب ""کہا یا لکھا جاتا ہے تو کِسی دوسرے کا خیال نہیں آتا ، اور اگر کبھی کوئی اور ظاہر ہو بھی گیا تو پھر بھی اِن "" مودودی صاحب"" کی شخصیت کو منفرد رکھ کر ، اِن کا ذِکر کرنے کے لیے بہت سے ذریعے موجود ہیں ، مثلاً کہا جا سکتا ہے ، "" مودودی صاحب ، تفہیم القران والے ، یا جماعتِ اِسلامی والے ، یا خِلافت و ملوکیت والے ، یا ، یا ، یا "" ماشاء اللہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن میں پاک و ہند میں اُردو بولنے پڑہنے والوں میں مودودی صاحب منفرد اور لا ثانی ہیں،
""" تفسیر ابن کثیر """ کا اُردو ترجمہ کِس اِدارے کا چھپا ہوا ہے ، فی الحال میں اِس کا جواب نہیں دے سکتا ، اِنشاء اللہ پتہ کر کے آگاہ کروں گا ، مجھے اُردو کتابوں سے دُور ہوئے ایک عرصہ ہو چکا ہے ،
عبدالرحمان کیلانی صاحب کی لکھی ہوئی تفسیر بھی اِنشاء اللہ اچھی ہوگی ، کیونکہ وہ کافی بہتر اور تحقیقی انداز میں لکھتے ہیں ، اور اُن کا منہج بھی قران و سنّت پر پابندی والا ہے ،
معاملہ "تفہیم القران "" پر قعتراض کا نہیں ، میں نے ابھی یہ دروازہ نہیں کھٹکھٹایا ، اور نہ ہی فی الحال اَس کا وقت ہے ، اَس سے کہیں زیادہ ضروری اور بنیادی معلومات مہیا کرنے کی تیاری میں ہوں ، الحمد للہ ، بھائیوں کی نظر میں "تفسیر ابن کثیر " آ گئی ، اللہ تعالیٰ پڑہنے والوں کو سمجھ اور عمل کی توفیق عطا فرمائے،
عبداللہ بھائی ، اُمید ہے آپ میری گذارشات کا برا نہیں مناتے ہوں گے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ((( الدین و نصیحۃ ))) اور فرمایا ہے ((( لا یومنُ احدکم حتیٰ یُحبُ لاِخیہ ما یُحِبُ لِنَفسِہِ ::: تُم میں کوئی اُس وقت تک صاحب اِیمان نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے ( مسلمان ) بھائی کے لیے وہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے کرتا ہے)) ) متفق علیہ ،
میں آپ کو جو کچھ عرض کرتا ہو وہ اِسی باب میں سے ہے ،
والسلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ

Last edited by عبداللہ حیدر; 02-07-08 at 01:33 AM.
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
bashirahmed98 (20-12-09), رفیق طاہر (09-12-09), عمیر نعیم (18-06-08)
پرانا 13-11-07, 12:05 PM   #14
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

برا ماننے والی بات نہیں ہے۔ اس بارے میں یہ آیت میرے سامنے ہے:
و اذا قیل لہ اتق اللہ اخذتہ العزۃ بالاثم فحسبہ جھنم و لبئس المھاد
میں‌نے پوسٹ میں ترمیم کر کے "ابوالاعلی" کی جگہ "مودودی صاحب" لکھ دیا ہے۔ تفہیم القرآن کی افادیت کا بہت سے سلفی علماء نے بھی اعتراف کیا ہے۔ عبد الرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ نے "مترادفات القرآن" کے آغاز میں اس بارے لکھا ہے۔ اپنی تفسیر "تیسیر القرآن" میں وہ ہوبہو "تفہیم القرآن" کی پیروی کرتے ہیں۔ صرف الفاظ کا فرق ہے۔ بہرحال یہ ایک دوسرا موضوع ہے۔ امید ہے آپ آئندہ بھی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 13-11-07, 08:46 PM   #15
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,968
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے

میں نے جب یہ تھریڈ شروع کی تھی تو امید نہیں تھی کہ اتنی زیادہ با شعور اور فکری معلومات شئر ہونگی۔ بہر کیف عادل صاحب اور عبداللہ صاحب کا میں دل سے مشکور ہوں۔ ادھر میں دو گزارشات مزید کرنا چاہوں گا کہ
1۔تفہیم القرآن یا کسی تفسیر سے متعلق کوئی اختلافی نقطے ادھر واضع طور پر اجاگر کر دئے جائیں تو بہت ہی بہتر ہو گا اور کافی سارے لوگوں میں شعور اجاگر ہو جائے گا جیسا کہ مودودی صاحب کے نام پر میں نے شاید ہی کبھی غور کیا ہو ۔ اس کا اجر تو عادل صاحب کو اللہ تعالی ٰ ہی دیں گے۔ انشااللہ۔
2۔ حدیث کی مکمل کتب بھی اس سائٹ پر موجود ہونی چاہیے، اور ا گر اس فورم کے ہر صفحے پر روزانہ ایک نئی آیت کا ترجمہ ، ایک حدیث اور ایک اقوالِ زریں بھی پیش کر دیا جائے تو بہترین صدقہ جاریہ ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ مختلف اشعار لکھے ہونے سے یہ چیز حد درجے بہتر ہے اگر طبیعت پر گراں گزرے تو کم از کم صفحہ اول پر تو ضرور یہ تین چیزیں ہونی چاہیے۔بہرحال یہ ایک تجویز ہے۔

اگر میرے کسی دوست کو تفسیر ابن کثیر کی سی ڈی چاہیے تو وہ مجھے ذاتی پیغآم پر اپنا پوسٹل ایڈریس لکھ بھیجے، میں اس کو جلد از جلد کورئیر کروانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ یقین مانے اپنے بھائی کو یہ تحفہ دے کر مجھے انتہائی درجے کی روحانی تسکین اور خوشی ہوگی۔ امید ہے کہ آپ لوگ مجھے اس سعادت سے محروم نہیں کریں گے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 23-05-08 at 01:45 AM.
مسٹر رائٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے مسٹر رائٹ کا شکریہ ادا کیا
bashirahmed98 (20-12-09), منتظمین (13-11-07), Zullu230 (15-11-07), احمد نذیر (31-08-11), رفیق طاہر (09-12-09), سعود (02-04-09), عمیر نعیم (18-06-08)
جواب

Tags
color, com, php, فورم, کمال, پوسٹ, مکمل, مسائل, آدمی, اللہ, انٹرنیٹ, اردو, اشعار, بہترین, بھائی, ترمیم, جواب, جلد, حدیث, دوست, سٹاف, عالم, صفحہ, صدقہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی یتیموں نے حکومت غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اداکاروں سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے: زرداری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 07:27 PM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:15 AM
سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger