| مذہبی مسائل اور ان کا حل مذہب میں بہت سے مسائل ایسے ہوتے ہیں جن کا حل ہمیں نہیں مل پاتا اس سکشن میں ہم انشاء اللہ ان تمام سوالات کے جوابات دینے کی کوشیش کریں گے جن کے جوابات آپ کے پاس نہیں ہیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 801
|
||||
| مسٹر رائٹ کا شکریہ ادا کیا گیا | منتظمین (27-12-07) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ بھائی ، آپ کے سوال کا جواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اِس فرمان میں ہے ( اِذا اُقِیمَت الصَّلَاۃُ فلا تَاءتُوہَا تَسعَونَ وَاءتُوہَا تَمشُونَ عَلَیکُم السَّکِینَۃُ فما اَدرَکتُم فَصَلُّوا وما فَاتَکُم فَاَتِمُّوا ) ( اگر نماز کھڑی ہو جائے تو جلدی جلدی چلتے (یا دوڑتے ) ہوئے اُس کی طرف مت جاؤ ، بلکہ نماز کی طرف چلتے ہوئے جاؤاور تُم لوگوں پر اطمینان کی حالت ہونی چاہیئے ، (جب نماز تک پہنچ جاؤ ) تو نماز میں سے جتنی (اِمام کے ساتھ ) مل جائے وہ پڑہو اور جتنی رہ جائے وہ مکمل کر لو ) صحیح البُخاری / کتاب الجمعۃ /باب ١٦ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اِس فرمان مُبارک میں دو حُکم ملتے ہیں ، (١) نماز کی طرف بھاگتے یا جلدی جلدی چلتے ہوئے نہیں جانا چاہیئے ، لا علمی کی وجہ سے کئی نمازی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حُکم کی خِلاف ورزی کرتے ہیں ، اور نماز سے متعلق اِس طرح کے کئی احکامات ہیں ، کئی ایسے کام ہیں جو ممنوع ہیں لیکن لا علمی کی وجہ سے اور کہیں کہیں ضد کی وجہ سے ہمارے مُسلمان بھائی وہ کام کرتے ہوئے دِکھائی دیتے ہیں ، اِن کاموں کے بارے میں دو مسلسل مجلسوں میں بیان ہو چکا ہے ، اللہ نے توفیق دی تو کِسی وقت اُنہیں تحریری شکل میں پیش کروں گا ، (٢) جتنی نماز رہ گئی اُسے پورا کرو ، یہ آپ کے سوال کا جواب ہے ، اِس پر غور کیا جائے تو صاف سمجھ آتا ہے کہ جو جو رکعت چُھٹ گئی اُس کو اُسی ترتیب سے پورا کیا جائے ، یعنی ، جِس رکعت میں شامل ہوا وہ اُس کی پہلی رکعت ہو گی ، اِمام کی خواہ کوئی سی بھی رکعت ہو ، لیکن وہ اِمام کے ساتھ رکوع و سجود اور تشہد کرے گا ، تفصیلی طور پر یوں کہ ::: اگر پہلی رکعت چُھٹ گئی اوردوسری رکعت میں شامل ہوا ، تو اِمام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہو کر اپنی رہ گئی ہوئی ایک رکعت جو کہ اُس کے لیے چوتھی رکعت ہے ،پڑے گا ، اور چونکہ اُسے صِرف ایک ہی رکعت پوری کرنا ہے لہذا سجدوں کے بعد تشہد، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رحمت و سلامتی کی دُعا (درود) اور اُن چار چیزوں سے اللہ کی پناہ طلب کرنے کے بعد جِس سے اللہ کی پناہ طلب کرنے کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حُکم دِیا ہے ، لہذادوسرے تشہد میں یہ دُعا کرنا واجب ہے ، اُس کے بعد دیگر جو دُعا کرنا چاہے کرنے کے بعد سلام پھیر دے ، اگر دو رکعت رہ گئی ہوں اور تیسری میں شامل ہوا ہو ، تو یوں اُس نے اِمام کے ساتھ اپنی پہلی اور دوسری رکعت پا لی اور اُس کی تیسری اور چوتھی باقی رہ گئی ، لہذا اِمام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی تیسری رکعت پڑے گا اور سجدوں کے بعد چوتھی کے لیے کھڑا ہو جائے اور دوسری رکعت پڑھ کر سجدوں کے بعد تشہد وغیرہ اور دُعائیں مکمل کر کے سلام پھیرے گا ، اگر تین رکعت رہ گئی ہوں اور چوتھی میں شامل ہوا ہو ، تو یوں وہ اُس کی پہلی رکعت ہوئی ، اِمام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ اپنی دوسری رکعت پڑہے گا ، پہلا تشہد مکمل کر کے (جِس میں تشہد اور درود پڑہا جائے گا ) پھر تیسری رکعت اور پھر چوتھی رکعت اور دوسرا اور آخری تشہد (جِس کا طریقہ مُختصراً ابھی بیان کیا ہے )پڑھ کر سلام پھیر دے گا ۔ اِنشاء اللہ یہ معلومات آپ کے سوال کے جواب کے لیے کافی ہوں گی ، مزید کوئی سوال یا اشکال ہو تو بلا جھجک پوچھیئے ، مشہور تابعی اِمام مجاھد رحمۃُ اللہ علیہ کا فرمان ہے ''''' لَا یَتَعَلَّمُ العِلمَ مُستَحیٍ ولا مُستَکبِرٌ ::: شرم اور غرور کرنے والا کبھی عِلم حاصل نہیں کر سکتا ''''' صحیح البُخاری /کتاب العِلم /باب ٥٠ ، اللہ تعالیٰ ہمیں بے جا شرم سے محفوظ رکھے اور وہ شرم و حیاء عطاء فرمائے جو ایک مُسلمان کی شان میں شُمار ہوتی ہے ، اور تکبر و غرور سے بھی محفوظ رکھے ، السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ۔ Last edited by عبداللہ حیدر; 29-12-07 at 09:31 AM. |
|
|
|
|
|
#3 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,968
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماشا اللہ آپ نے بالکل بجا فرمایا ہے، جزاک اللہ
لیکن سوال یہ ہے کہ سورت فاتحہ کے بعد سورت ملانے کی کیا صورت ہو گی ؟؟ |
|
|
|
| مسٹر رائٹ کا شکریہ ادا کیا گیا | sahj (21-07-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
جزاک اللہ خیر ، آپ کے اِس سوال جواب آپ کے دوسرے سول کے جواب میں ہے ، جو مندرجہ ذیل رابطہ پر ارسال کر چکا ہوں ، http://www.forums.com.pk/showthread.php?t=8892 ملاحظہ فرمائیے ، کوئی بات واضح نہ ہوئی ہو تو دریافت فرمائیے ، السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہ |
|
|
|
| عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا | مسٹر رائٹ (09-01-08) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 619
کمائي: 5,541
شکریہ: 1,072
222 مراسلہ میں 354 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت شکریہ عادل بھائی۔
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
جزاک اللہ
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, com, php, فرض, نماز, مکمل, مسجد, معلوم, اللہ, بھائی, تحریری, جواب, دُعا, دریافت, سوال جواب, غرور, صاف, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سگریٹ پینا جرم ہے | محمدعدنان | شعبہ طب | 2 | 04-09-11 03:36 AM |
| ممتاز قادری کی نشاندہی پر پیمرا افسر اور ایلیٹ فورس کے3 کمانڈوز گرفتار | گلاب خان | خبریں | 14 | 09-01-11 12:34 AM |
| کیا ہی گریٹ پینٹر ہے | محمدخلیل | دلچسپ اور عجیب | 2 | 15-11-10 06:26 PM |
| انٹرنیٹ کی حفاظت کے لئے پیچ | عدنان دانی | کمپیوٹر سیکورٹی | 8 | 05-11-09 12:08 AM |
| ایلیٹ پینل میں تنزّلی اور ترقی کا طریقہ رائج کیا جائے، عارف عباسی | عبدالقدوس | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 06-01-08 07:42 AM |