واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > مزاحیہ ادب



مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب


ª!ªنم ناک قہقہے ۔ ۔ ناک بچائیے ۔ ۔ ۔ ª!ª

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-06-10, 07:49 PM   #1
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,352
شکریہ: 4,409
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ª!ªنم ناک قہقہے ۔ ۔ ناک بچائیے ۔ ۔ ۔ ª!ª

ª!ªنم ناک قہقہے ۔ ۔ ناک بچائیے ۔ ۔ ۔ ª!ª

نم ناک قہقہے ۔ ۔ ناک بچائیے ۔ ۔ ۔
ناک ہمارے جسم کا حساس مقام ہے لہذا ہمارے نزدیک ناک کو چہرے کا صدر مقام کہا جانا چاہیے وجہیں اس کی دو ہیں ایک تو یہ کہ یہ ناک ہی کہ جس کی بدولت معاشرے میں آپ کے مقام و مرتبہ کو اُتارچڑھاؤ نصیب ہوتا ہے کہ اگر عزت کا معیار برقرار رکھنا ہو تو سوسائٹی میں ناک کو مسلسل اونچا رکھنا پڑتا ہے خواہ کتنی ہی چپٹی ناک کیوں نہ ہو اور اگر کوئی ایسا کرگزرنے سے کترائے تو اسکی معاشرے میں ناک کٹ بھی سکتی ہے خواہ وہ کتنی ہی اونچی ناک کیوں نہ ہو۔ نیز ہمارے نزدیک ناک کو چہرے کا دارالخلافہ کہنے کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ سارے چہرے کا مدار ناک پر ہے وہ یوں کہ چہرے پر باقی تمام اعضاء کے مقابلے میں چہرے کے خدوخال کو دوسرے چہروں سے نمایاں و ممتاز کرنے میں بڑی اثرناک حد تک ناک کا بنیادی کردار ہے اورناک ہی وہ واحد کار آمد اور مفید زریعہ ہے کہ جسکی بنیاد پر آپ بغیر کسی خطر ناک صورتحال کا شکار ہوئے کوئی سے بھی دوچہروں کو ایک دوسرے سے ممتاز کرسکتے ہیں وہ اس طرح کہ آپ کوئی سے بھی دوچہرے لیں کہ جن کی آنکھیں ۔کان ،گال اور ہونٹ وغیرہ آپس میں ملتے ہوں مگر ایک کی ناک اونچی ہو اور دوسرے کی چپٹی تو آپ کو دونوں چہروں میں واضح فرق چٹکیوں میں معلوم پڑجائے گا لیکن اگر اس کے مقابلے میں آپ دو ایسے چہرے لیں کہ جن کی نہ آنکھیں نہ گال اور ہونٹ آپس میں ملتے ہوں مگر فقط ناک ایک جیسی ہوتو آپ کو دونوں چہروں میں تفاوت کرنے میں خاصی "دقت ناک "صورتحال کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہےاور ایسے میں آپ پر بڑے خطرناک طریقے سے ہیبت ناک اثرات بھی طاری ہوسکتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک حد تک آپ کو نم ناک کر سکتے ہیں لہزا اس سے پہلے کہ آپ اثر ناک حد تک غم ناک ہوں آپ سب کا قومی فریضہ ہے کہ اپنی ناک کی حفاظت کیجیئے کیونکہ آپ کی ناک فقط آپ ہی کی نہیں پوری قوم کی ناک ہے لہزا ناک بچایئے اپنے لیے قوم کے لیے ۔ ۔ ۔

۔نوٹ ہماری تحریر پڑھ کر مزہ نہ آئے تو ناک واپس
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (22-06-10), نورالدین (29-07-10), ابوسعد (28-05-11), عبدالقدوس (23-06-10)
جواب

Tags
color, ہیبت, ہوتا, ہماری, کٹ, کوئی, کار, کردار, پہلے, چہرے, چاہیے, ناک, مقام, معلوم, آنکھیں, اپنے, اثر, بڑے, تحریر, جیسی, سکتی, عزت, غم, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger