واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > مزاحیہ ادب



مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب


آپکا یہ ہفتہ ایسے بھی گزر سکتا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-07-11, 06:56 PM   #1
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آپکا یہ ہفتہ ایسے بھی گزر سکتا ہے

آپکا یہ ہفتہ ایسے بھی گزر سکتا ہے

کچھ لوگ بڑے نجومی ہوتے ہیں۔۔مثلاً ایک لڑکی تاریکی میں گھر سے فرار ہوگئی....اس کی ماں صبح اٹھ کر رونے پیٹنے لگ گئی....اور ساتھ ساتھ کہتی جاتی تھی....”ہائے میری بیٹی تو ولی تھی....اللہ کی نیک بندی تھی....مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ وہ اتنی بڑی نجومی تھی....” ایک ہمسائی نے پوچھا....”ہوش کے ناخن لو....تمھاری بیٹی گھر سے بھاگ گئی ہے اور تم کہہ رہی ہو کہ وہ ولی تھی، نجومی تھی”.... ماں نے آنسو پونچھے اور عقیدت سے بولی:”اے بہن....وہ واقعی نجومی تھی....میں ہی کم بخت اس کی قدر نہ کرسکی....اب دیکھو نہ رات سونے سے پہلے اس نے مجھے کان میں بتا دیا تھا کہ، ”اماں کل ہمارے گھر کا ایک فرد کم ہوجائے گا“....

تو جناب....!!
اس لحاظ سے میں بھی نجومی ہوں اور اپنے اسی فن کی بدولت میں نے آپکے مستقبل کا حال معلوم کیا ہے، تاہم یاد رکھئے میرا یہ علم صرف مردوں کیلئے ہے....خواتین اس سے فائدہ نہیں اٹھاسکتیں....تو پھر آئیں اور دیکھئے ستاروں کی روشنی میں کہ آپ کا برج الٹ رہا ہے یا سنور رہا ہے....

ARIES....حمل
چونکہ آپکے برج کا اردو ترجمہ بڑا خطرناک ہے، اس لئے محتاط رہیں اور زیادہ وقت شور شرابا والی جگہ پر گزاریں....بلاوجہ غصے سے پرہیز کریں۔ کیونکہ لگ رہا ہے کہ منگل والے آپ اپنے غصے کی وجہ سے اچھی خاصی مار کھائیں گے....آپکے ازدواجی تعلقات اس ہفتے بھی ویسے ہی رہیں گے جیسے کہ پچھلے ہفتے تھے اس لئے کوشش کریں کہ بیوی سے بات بات پر جھگڑا کریں....تاہم جھگڑے کو زیادہ طول مت دیں کیونکہ ستاروں کی روشنی میں آپکے سر پر بڑا سا گومڑ نظر آرہا ہے....
Name:  student.gif
Views: 118
Size:  10.1 KB

TAURUS....ثور
آپکے برج کا بھی اردو ترجمہ بھی کچھ اچھا نہیں ہے....تاہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بتائیں کہ آپکے برج کا نام "ث" سے شروع ہوتا ہے، "س" سے نہیں....بدھ والے دن سفر کا امکان ہے.... اور اسی روز وفات کا بھی امکان ہے....عین ممکن ہے کہ دونوں کام ایک ہی وقت میں سرانجام پائیں لہذا سفر سے گریز کریں کیونکہ ستاروں کی روشنی میں لگ رہا ہے کہ اگر آپ نے اردو والا "سفر" کیا تو آپکے ساتھ انگلش والا "suffer" ہوجائے گا....

GEMINI....جوزا
یہ ہفتہ آپکے لئے خوشیاں ہی خوشیاں لا رہا ہے، اتوار والے دن آپکی ساس کو نمونیا ہوجائے گا....منگل کو آپکی بیگم اپنی والدہ کی طبیعت پوچھنے میکے چلی جائیں گی، بدھ کے روز شام کے وقت آپکے ہمسائے سے ایک خوبصورت لڑکی نیاز کے دال چاول آپکے گھر دینے آئیں گی....براہ کرم اس ہفتے اپنے گھر کی تمام لائٹس بند رکھیں کیونکہ ستاروں کی روشنی سیدھی آپکے بیڈروم میں پڑ رہی ہے....

CANCER ....سرطانName:  images2.jpg
Views: 114
Size:  7.7 KB
کیونکہ آپکا برج سرطان ہے، اسلئے آپکو فالج ہوسکتا ہے....گیلی چیزوں سے دور رہیں اور ممکن ہو تو پانی بھی خشک استعمال کریں....جمعرات کے دن آپ دائمی قبض سے نجات پاجائیں گے....کام ہوجانے پر بچوں میں کوئی میٹھی چیز تقسیم کیجئے گا....اس ہفتے آپکی طبیعت زیادہ تر بوجھل رہے گی....ستاروں کی روشنی میں آپکا یہ ہفتہ ملاجلا رہے گا۔

LEO....اسد
آپکا برج اسد ہے، لہذا اس ہفتے آپ "حسد" میں مبتلا رہیں گے، آپکا دل گھر کی چیزیں توڑنے کو کرے گا....ستارے بتا رہے ہیں کہ اتوار کے روز آپ جوش جذبات میں آکر فلش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے....منگل کے روز آپکی طبیعت بدل جائے گی، آپ چائے میں ٹماٹر بھگو کر کھائٰٰیں گے....اور ٹی وی آن کرکے خبرنامے کی تال پر رقص کریں گے۔
بقیہ برج کیلئے کچھ وقت دیجئے
Name:  thief.gif
Views: 113
Size:  9.8 KB


بشکریہ : http://karachiupdates.com
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (12-10-11), فیصل ناصر (04-07-11), wajee (13-10-11), ابوسعد (14-10-11), احمد نذیر (12-10-11), حیدر (12-10-11), حسن قادری (12-10-11)
پرانا 11-10-11, 04:38 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اُف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بےچارے مَرد حضرات
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (12-10-11), حیدر (12-10-11), حسن قادری (12-10-11)
پرانا 12-10-11, 03:40 AM   #3
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ واہ مزاح سے بھرپور۔۔۔۔۔ خاص کر ثور اور جوزا کا پڑھ کربہت اچھا لگا
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (12-10-11), حیدر (12-10-11)
پرانا 12-10-11, 02:58 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
TAURUS....ثور
آپکے برج کا بھی اردو ترجمہ بھی کچھ اچھا نہیں ہے....تاہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بتائیں کہ آپکے برج کا نام "ث" سے شروع ہوتا ہے، "س" سے نہیں....بدھ والے دن سفر کا امکان ہے.... اور اسی روز وفات کا بھی امکان ہے....عین ممکن ہے کہ دونوں کام ایک ہی وقت میں سرانجام پائیں لہذا سفر سے گریز کریں کیونکہ ستاروں کی روشنی میں لگ رہا ہے کہ اگر آپ نے اردو والا "سفر" کیا تو آپکے ساتھ انگلش والا "suffer" ہوجائے گا....
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔لگتا ہے نجومی ان سے خوب تنگ تھا۔ کیا خوب گھما گھما کر ماری ہیں۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (14-10-11)
پرانا 12-10-11, 04:03 PM   #5
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,283
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
آپ نےPisces یعنی برج حوت والوں کا تو بتا یا ہی نہیں
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (14-10-11)
پرانا 12-10-11, 05:09 PM   #6
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,442
کمائي: 21,476
شکریہ: 2,638
1,002 مراسلہ میں 2,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔لگتا ہے نجومی ان سے خوب تنگ تھا۔ کیا خوب گھما گھما کر ماری ہیں۔
کوئی خیر خبر بھی لے لیں کہیں لگ نا گئی ہو۔ ۔ ۔
محمدمبشرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدمبشرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (13-10-11)
پرانا 13-10-11, 07:41 AM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں taurusہی ہوں۔ اسی لیے تو کہا تھا
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, فن, کوشش, لوگ, لڑکی, نظر, ممکن, ماں, معلوم, اللہ, انگلش, اردو, بچوں, حال, خواتین, دیکھو, دل, رات, سفر, ستارے, شور, شام, غصے, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایسے چپ ہیں کہ یہ منزل بھی کڑی ہو جیسے The Great احمد فراز 3 28-05-11 02:44 AM
فاصلے ایسے بھی ہوں گےیہ کبھی سوچا نہ تھا Zullu230 شعر و شاعری 7 23-04-10 11:40 PM
فاصلے ایسے بھی ہوں گےیہ کبھی سوچا نہ تھا The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 11:18 AM
ٍفاصلے ایسے بھی ھوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا The Great شعر و شاعری 0 14-08-09 09:28 PM
ایسے چپ ہیں کہ یہ منزل بھی کڑی ہو جیسے Zullu230 احمد فراز 0 11-04-08 03:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger