| مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
سوال: میں لیٹریچر کی طالبہ ہوں۔ عمر تقریباً انیس سال ہے اور مجھے تھامس ہارڈی، ترگنیف اور کیپلینگ کی مسحور کن اور دلکش تحریروں سے اس قدر الفت ہے کہ بیان نہیں کر سکتی۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کہیں یہ حضرات شادی شدہ تو نہیں؟ ![]() جواب: یہ حضرات شادی شدہ ہی نہیں بلکہ ان کا انتقال بھی ہو چکا ہے۔ ![]() سوال: میرا خیال ہے کہ قدرت ایسی اشیاۓ مدرکہ سے مل کر بنی ہے جو ایک دوسرے کے کُل اور جزو کی حیثیت سے شامل ہیں جہاں اضدادی اسلوبِ تفکر تمام اشیاۓ مدرکہ کو سمجھنے کے لۓ کیا گیا ہے وہاں فلسفیانہ دقیقہ رسی، توازنِ اتصال اور اضدادی مادیت کو قوتیاتی رتبہ حاصل ہے۔ کائنات کی حیاتِ مادی ہی مقدم ہے۔ اس کی حیاتِ روحانی ثانوی اور استخراجی ہے۔ اعصابی کیفیتیں اور نا آسودہ جبلتیں در اصل خارجی چیزوں اور ان کے ارتقا کا عکس نہیں ہیں بلکہ خارجی چیزیں ہیں اور ان کا ارتقا حقیقت کی شکل میں او تصور کا محض عکس ہیں جو وجودِ کائنات سے قبل تھا۔ مفکروں کے نزدیک کائنات اور جملہ نظامات ابدی اور استقراری ہیں اور خیالِ نفسِ ناطقہ پر عالمِ بالا لے ترشحات کا نتیجہ ہیں۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر کائنات کا ارتقا تجویز اور تردید کے تصادم سے عبارت ہوگا تو پھر تدریجی وقفے کے بعد نقطۂ تغیر کب ظہور پزیر ہوگا؟ وہ کون سی تردید ہوگی جو تجویز سے متصادم ہو کر نئی ترکیب کو وجود میں لاۓ گی؟ جواب: _____________ ــــــــــــــــ ــ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔___________________سوال: مجھے تین کہاوتیں بہت پسند ہیں: _______زر، زمین، زن فساد کی جڑ ہیں ________________اصل دوست وہ ہے جو ضرورت کے وقت کام آۓ۔ ____________________________دوسروں سے وہی سلوک کرو جس کی توقع تمہیں ان سے ہو سکتی ہو۔ یہی سوچتا رہتا ہوں کہ اگر سب لوگ ان پر عمل کرنے لگیں تو دنیا کتنی بہتر جگہ بن سکتی ہے۔ آپ کی کیا راۓ ہے؟ جواب: غالباً آپ نہیں جانتے کہ بدلی ہوئی قدروں کے ساتھ پرانی کہاوتیں بھی بدل چکی ہیں، فی زمانہ انہیں یوں پڑھنا چاہیۓ۔ ________زر، زمین، زن کی کمی ہی فساد کی جڑ ہیں۔ ![]() _________________اصلی دوست وہ ہے جسے کوئی ضرورت نہ ہو ![]() _____________________________دوسرے کے ساتھ فوراً وہی سلوک کرو، بیشتر اس کے کہ وہ تم سے وہی سلوک کر سکیں ![]() سوال: مجھے جس لڑکی سے محبت ہے وہ حسین ہونے کے علاوہ انٹیلیکچول بھی ہے۔ میں "ڈاکٹر " ہوں اس لیے علم و ادب میں دلچسپی رکھنے کی قطعاً فرصت نہیں۔ ابھی تک پیغام نہیں بھجوایا کیوں کہ میرے خیال میں وہ ولی دکنی، ہربٹ سپینسر، ابو نواس اور بھرتری ہری کے جانب مائل ہے، جب کبھی اس سے ملتا ہوں، یہی نام سننے میں آتے ہیں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کروں؟ آپ کے مشورے کا منتظر ہوں۔ ![]() جواب: ہمارے خیال آپ کو فوراً پیغام بھیجنا چاہۓ، اتنے حضرات کے موجودگی میں ذرا سی دیر بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ![]() سوال: ان اشعار کا کیا مطلب ہے؟ لیا جس نے مجھ سے عداوت کا پنجا "سنلقی علیہم عذاباً ثقیلا" نکل اس کی زلفوں کے کوچے سے اے دل تو پڑھنا " قم الیلِ الا قلیلا" جواب: ان کا مطلب یہ ہے کہ شاعر کو عربی بھی آتی ہے ![]() سوال: میں ہائی سکول میں پڑھتا ہوں لیکن کورس کی کتابوں کے علاوہ لائبریری کے رسالوں اور کتب کے مطالعے کا بھی شوق ہے۔ آپ سے پوچھنا ہے کہ ایک طرف تو خودی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے ادھر ایک بڑے مشہور شاعر نے "اک گونہ بے خودی مجھے دن رات چاہۓ" کی خواہش ظاہر کی ہے، بھلا کس پر عمل کیا جاۓ؟ ![]() جواب: ہم نے آپ کے سوال کے سلسلے میں تین شاعروں، چار نقادوں اور پانچ پروفیسروں سے رابطہ قائم کیا، لیکن وہ اب تک خاموش ہیں۔ جوں ہی ہمیں کوئی تسلی بخش جواب ملا ، فوراً شایع کردیں گے۔ مطمئن رہیں۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔ Last edited by نورالدین; 29-07-10 at 09:30 PM. |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, کورس, کتابوں, کرنل شفیق الرحمٰن, پسند, وقت, لوگ, لڑکی, نام, محبت, اہمیت, اقتباس, اشعار, اصلی, بے, جواب, حضرات, دوست, دنیا, دریچے, ذرا, زمانہ, سوال جواب, سال, شادی, علم, عالمِ, عبارت, عربی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| وکی لیکس کا بم پھٹ گیا ، آہستہ آہستہ سفارتی تباہی شروع ، پہلا نشانہ سعودی عرب بنا | جاویداسد | خبریں | 10 | 29-11-10 07:51 PM |
| ::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں ::: سوال 7 ::: وہ راستہ کون ساہے جو اللہ کی رضا اور خوشنودی تک پہنچاتا ہے اور وہ راستہ کون ساہے جو اللہ تعالیٰ | عادل سہیل | اسلامی عقیدہ | 1 | 23-06-10 05:13 PM |
| پاکستان کے مستقبل کے ساتھ ہماری وابستگی,,,, رابرٹ ایم گیٹس…امریکی وزیر دفاع | راجہ اکرام | سیاست | 3 | 27-01-10 12:41 AM |
| پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں | وجدان | عمومی بحث | 2 | 04-07-08 03:00 PM |
| شریف برادران کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے پر لاہور میں ان کے استقبال کاروٹ جاری کردیا گیا،نواز شریف اور شہباز شریف مسجد شہد | پاکستانی | خبریں | 1 | 09-09-07 09:31 PM |